Monday, 23 March 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date :  23 March 2020
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳ ؍مارچ  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مہاراشٹر میں گزشتہ آدھی رات سے 31؍ مارچ تک کے لیے حکم اِمتناع نافد کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کل یہ اعلان کیا۔ ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ مہا راشٹر میں دفعہ144؍ نافذ کر نا نا گزیر ہو گیا ہے۔ اِس کے تحت عوامی یا خانگی مقا مات پر پانچ  یا  پانچ سے زیادہ لوگ اِکٹھا نہیں ہو سکتے۔ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں اور مضبوط اِرادے اور ثابت قدمی کے ساتھ حکو مت کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کریں۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریلوے کے علاوہ خانگی اور ایس ٹی کار پوریشن کی بس خد مات کو معطل کر دیا گیا ہے‘ صرف شہر میں چلنے والی بسوں کو حمل و نقل کی اجازت ہو گی تا کہ ضروری خد مات فراہم کر نے والے لوگ سفر کر سکیں۔ ٹھا کرے نے کہا کہ اِس دوران روز مرہ کی اشیاء جیسے اناج‘ سبزی’ دوائیاں‘ بجلی فراہمی مراکز‘ شیئر بازار  اور بینک جیسے تجارتی اِدارے کھلے رہیں گے۔سر کاری دفتروں میں صرف پانچ فیصد ملازمین حاضر رہیں گے۔
 گزشتہ دو دِنوں میں مہاراشٹر میں کورونا سے متا ثرہ افراد کی تعداد میں لگا تار اضا فہ ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی مقام پر ہجوم جمع نہ ہو اور نہ ہی بلا ضرورت گھروں سے با ہرنکلیں۔
 دوسری جانب مرکزی حکو مت نے بھی ملک کے75؍ ضلعوں میں گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پا بندی یعنی لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔ اِن میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد ‘ ممبئی‘ احمد نگر‘ مضا فا تی ممبئی‘ پونے ‘ ناگپور‘ رتنا گیری‘ رائے گڑھ‘ تھا نے اور ایوت محل شامل ہیں۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ کورونا وائرس کے پھیلاء کو روکنے کے مقصد سے ملک بھر میں31؍ مارچ تک ریلوے خد مات بھی بند کر دی گئی ہیں ۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کل یہ اعلان کیا۔ گوئل نے کہا کہ ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے مال بر دار ٹرینیں چلتی رہیں گی۔ ممبئی لوکل بھی31؍ مارچ تک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ جن مسا فروں نے21؍ مارچ سے 15؍ اپریل کے در میان ٹکٹ ریزرویشن کر وا یا تھا اُنھیں ٹکٹ کی رقم واپس کی جائے گی۔ اِس کے لیے ٹکٹ منسوخ کر وانے کے قوانین میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے تاہم E-ticketمنسوخ کر وانے کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ فتر نے یہ اطلاع دی۔

***** ***** ***** 

 کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لیے حفاظتی قدم کے طور پر کل ملک بھر میں جنتاکر فیو منا یا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کی اپیل کی تھی۔ اِس دوران کہیں سے کسی نا خوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مہاراشٹر میں بھی کل دِن بھر سڑ کیں ویران رہیں۔ اِنتہائی ضروری خد مات فراہم کرنے والی گاڑیوں کے علا وہ ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر ٹھپ رہی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد شہر میں بھی کل سبھی بازار اور دکانیں بند رہیں۔ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علا قوں میں بھی جنتا کر فیو پر عمل آ وری کی گئی۔ سِلّوڑ ‘ کنّڑ اور گنگا پور تعلقوں میں بھی مکمل بند منا یا گیا۔ اِس کے علا وہ جالنہ‘ بیڑ‘ لاتور ’ عثمان آباد‘ ہنگولی ‘ ناندیڑ اور پر بھنی جیسے شہروں میں بھی عوام نے جنتا کر فیو پر سو فیصد عمل کیا۔ اِس دوران لو گوں نے کل شام پانچ بجے تا لیاں بجا کر ضروری خد مات فراہم کر نے والوں کو شکر یہ ادا کیا۔ اِس پرردِّ عمل ظا ہر کر تے ہوئے طبی خد مات فراہم کرنے والوں نے کہا کہ عوام کے اِس قدم سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

***** ***** ***** 

 دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے جنتاکر فیو کو کامیاب بنا نے پر عوام کا شکر یہ ادا کیا۔ اپنے ٹوئیٹ میں مودی نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی سمت میں یہ ایک قدم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنتا کر فیو بھلے ہی ختم ہو گیا ہے لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خوشیاں منائی جائیں۔ وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکو متوں کی جانب سے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ ممبئی میں کل ایک63؍ سالہ شخص کی کورونا سے موت ہو گئی۔ اِس بیماری سے مہا راشٹر میں مر نے والوں کی تعداد اب 2؍ ہو گئی ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ مر نے والے مریض کو دوسری بیماریاں بھی لاحق تھیں۔دوسری جانب مہا راشٹر میں کورونا وائرس سے متا ثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر74؍ ہو گئی ہے۔ ممبئی میں چھ اور پونے میں کورونا کے چار نئے مریضوں کا کل انکشاف ہوا۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے یہ اطلاع دی۔

***** ***** ***** 

 لاتور کے رابطہ وزیر امِت دیشمکھ نے بھی لاتور ضلعے میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر لگام لگنے کے مقصد سے ضلعے میں ہر مشتبہ شخص کی با ریکی سے جانچ کر نے کی ہدایت دی ہے۔ لاتور کے ولاس رائو دیشمکھ گورنمنٹ سائنس 
کالج میں 11؍ مارچ سے ممبئی‘ پونے اور بیرونی ممالک کا سفر کر کے آنے والے افراد کی کورونا جانچ کی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

 بیڑضلعے میں کو رونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کے لیے 32؍ افراد کو راُن کے گھروں میں الگ تھلگ یعنی Home Quarantineکر دیا گیا ہے۔ اِن32؍ افراد میں سے17؍ لو گوں نے بیرونی ملکوں کا سفر کیا ہے جبکہ 15؍ لوگ ایسے ہیں جو پر سوں دوبئی سے لو ٹی ایک خاتون کے رابطے میں آئے ہیں۔

***** ** *** ***** 

 جالنہ میںکورونا کنٹرول روم کو روس‘ یوکرین اور دوبئی سے واپس آئے تین لوگوں کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وِویک کھادگائوکر نے بتا یا کہ احتیا ط کے طور پر اِن افراد کی جانچ کی جائے گی اور اُنھیں دوسروں سے الگ تھلگ رہنے کو کہا جائے گا۔ 

***** ** *** ***** 

 اورنگ آباد میں میونسپل کار پوریشن کے ملازمین گھر گھر جا کر لو گوں کی جانچ کر رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ
یہ ملازمین بیرونی ممالک سے آئے لو گوں سے متعلق معلو مات جمع کر رہے ہیں اور اِن میں کورونا وائرس سے متعلق علامتوں کی جانچ کر رہے ہیں۔


***** ***** *****

No comments:

Post a Comment