Friday, 19 June 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 19 June 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
اِس سال منائے جانے والے گنیش اُتسو میں جلوس نکالنے اور بھیڑ جمع کرنے پر ہو گی پا بندی  سادگی سے تہوار منا نے کی وزیر اعلیٰ کی اپیل

٭
مہاراشٹر میں کَل پائے گئے3؍ہزار572؍ کورونا پا زیٹیو مریض‘
 100؍ لوگوں کی ہوئی موت

٭
اورنگ آ باد میں آج ہوا91؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا انکشاف‘
کَل ہوئی6؍ لوگوں کی موت

٭
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگا تار 12؍ ویں دن بھی اضا فہ جاری

اور
٭
بھارت -چین سر حد کے حالات پر تبادلۂ خیال کے لیے وزیر اعظم نے آج بلائی
سبھی سیا سی جماعتوں کی میٹنگ
   اب خبریں تفصیل سے....
 اِس مرتبہ منائے جانے واے گنیش اُتسو میں جلوس نکالنے اور ہجوم جمع کرنے پر پا بندی عائد رہے گی۔ مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے یہ بات کہی۔ وزر اعلیٰ گنیش اُتسو کے دوران امن وقانون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ میٹنگ میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے اپیل کی کہ اِس مرتبہ یہ تہوار سما جی ذمہ داری کا خیال رکھتے ہوئے نہایت سادگی سے منا یا جائے۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار  اور  ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سمیت سینئر افسران کے علا وہ گنیش منڈلوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ اِس بات پر غور کیا جائے  کہ گنیش منڈل کس طرح سماجی بیداری پھیلا نے کا کام کر سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

 اُڑیسہ کے جگنّاتھ پوری میں منعقدہونے والی مشہور رتھ یاترا پر اِس مرتبہ سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ چیف جسٹِس جسٹِس شرد بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے کَل یہ فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور عوامی صحت کو دیکھتے ہوئے رتھ یاترا کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وہیں عدالت نے اپنے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر رتھ یاترا منعقدہ کرنے کی اجازت دی جا تی ہے تو بھگوان جگنّاتھ اِسے معاف نہیں کریں گے۔ واضح ہو کہ 23؍ جون سے یہ رتھ یاترا شروع ہونی تھی۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر میں کَل مزید3؍ہزار572؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا اضافہ ہوا۔ اِس کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20؍ہزار504؍ ہو گئی ہے۔
 دوسری جانب 100؍ مریضوں کی کَل کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی۔ ریاست بھر میں اب تک 5؍ہزار751؍ کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ایک ہزار672؍ مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد کل اسپتالوں سے چھٹی دیدی گئی ۔ مہا راشٹر میں اب تک60؍ہزار838؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جبکہ 53؍ہزار901؍ لوگوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے میں آج 91؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد3؍ہزار207؍ ہو گئی ہے۔اِن میں سے ایک ہزار753؍ مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں اور ایک ہزار284؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔اورنگ آ باد ضلعے  اب تک170؍ لوگوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

***** ***** *****

 اِس سے پہلیاورنگ آ باد میں کَل ایک دن میں چھ کورونا پازیٹیو مریضوں کی موت ہو گئی۔ اِن میں امبیڈ کر نگر‘ سمتا نگر  اور گنیش کالو نی کی خواتین شامل ہیں۔ وہیں قیصر کا لو نی میں بھی ایک مریض کی موت واقع ہو گئی۔ اِس کے علا وہ بیڑ ضلعے کے پر لی ویجناتھ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور رائے گڑھ ضلعے کے کلمبولی کے ایک شخص کی بھی کَل اورنگ آباد میں علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ 

***** ***** *****

 ناندیڑ ضلعے میں بھی کَل 10؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریض کی مجموعی تعداد 296؍ ہو گئی ہے۔ فی الحال ضلعے میں102؍ مریضوں کا علاج چل رہا ہے جب کہ181؍ مریض ٹھیک ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ ناندیڑ ضلعے میں اب تک 13؍ لوگوں کی کورونا وائرس  کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

***** ***** ***** 

 دوسری جانب جالنہ شہر میں کَل مزید10؍ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اِن میں اسٹیٹ ریزر و پولس فورس‘SRPF کے 8؍ ملازمین اور قادر آ باد علاقے کا ایک مریض شامل ہے۔ جالنہ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 324؍ ہو چکی ہے۔ اِس بیچ جا لنہ کے لو دھی محلہ علاقے کے
 60؍ سالہ شخص نے کَل ضلع اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جالنہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10؍ ہو گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 دریں اثناء جالنہ ضلعے میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو اور مریضوں کی تعداد پر فکر مندی کا اظہار کر تے ہوئے ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے جالنہ ضلع انتظا میہ کو پا بندیوں میں مزید سختی لانے کی ہدایت دی۔ ڈویژنل کمشنر نے کَل جالنہ کے ضلع کووِڈ اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کے علاج کے بارے میں معلو مات حاصل کی۔ اِس کے بعد سینئر افسران کو ہدایت جاری کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ جالنہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے قائم کی جا رہی RT-PCR لیب کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ کے دیگر شہروں میں بھی کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں لگا تار اضا فہ جا ری ہے۔ لاتور ضلعے میں کَل 7؍ لوگوں میں کورونا وائرس کا پتہ چلا۔ اِن افراد کا تعلق لاتور شہر کے بھوئی گلی‘ سُوت مِل روڈ‘ جو نی کا پڑ لائن‘ اَوسا  تعلقے کے مال کونڈ جی اور نِلنگا تعلقے کے کاسار بال کُندا سے ہے۔
  لاتور کے جَل کوٹ تعلقے کے ایکُر گا کے ایک مریض کی موت کے بعد اُس کی کوروناپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہے۔لاتور ضلعے میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی کُل تعداد 11؍ ہو چکی ہے۔ وہیں 139؍ مریض ٹھیک ہوئے جبکہ67؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعے عثمان آ باد میں کَل 5؍ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اِن میں سَل گر ا سے 3؍ تُلجا پور تعلقے کے مالمبرا او ر نلدُرگ سے ایک ایک مریض شامل ہے۔
 عثمان آ باد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 165؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں127؍ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں جبکہ 6؍ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ فی الحال ضلعے میں32؍ مریضوں کا علاج  جاری  ہے۔

***** ***** ***** 

 اِسی بیچ ریاستی راجدھا نی ممبئی میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضا فے کا سلسلہ لگا تار جاری ہے۔ ممبئی میں 
کَل ایک ہی دن میں ایک ہزار298؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا پتہ لگا۔ وہیں پو نے میں کَل 472؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تشخیص ہوئی اور6؍ لوگوں کی کورونا سے موت ہو گئی۔
 ناسک میں بھی116؍ لوگوں کو کَل کورونا پازیٹیو پا یا گیا جبکہ دو لو گوں نے اپنی جان گنوائی۔
نئی ممبئی میں کَل202؍ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

***** ***** ***** 

 اِس دوران اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر اُدئے چو دھری نے ہدایت جا ری کر تے ہوئے کہا ہے کہ اورنگ آ باد کے پرائیویٹ اسپتال‘ کورونا مریضوں کو بھر تی کر نے میں ٹال مٹول نہ کریں ۔ ضلع کلکٹر ‘ کَل اہم پرائیویٹ اسپتالوں کے میڈیکل افسران کے ساتھ میٹنگ میں بول رہے تھے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں آ نے والے ہر کورونا مریض کو بھر تی کیا جا ئے ‘ واپس نہ لَوٹا یا جائے۔ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ اگر مریض کی حالت تشویشناک ہے یا اسپتال میںICU بیڈز موجود نہیں ہیں تو اِس بارے میں مریض کے رشتہ داروں کو پہلے اطلاع دیں اور پھر  علاج شروع کریں۔ اُنھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پرائیوٹ اسپتالوں کو چا ہیے کہ وہ اورنگ آ باد میونسپل کار پوریشن کے کنٹرول روم سے رابطہ قائم کریں۔

***** ***** ***** 

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کَل لگا تار بار ہویں دن بھی اضا فہ ہوا۔ پیٹرول کے دام میں53؍ پیسے اور ڈیزل کے دام میں 64؍ پیسے فی لیٹر کا  اضا فہ کیا گیا۔ گزشتہ 12؍ دنوں کے دوران پیٹرول  کی مجموعی قیمت میں 6؍ روپئے55؍ پیسے کی بڑھوتری ہوئی ہے جب کہ ڈیزل7؍ روپئے 4؍ پیسے فی لیٹر کے حسا ب سے مہنگا ہوا ہے۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحیب تھورات نے کہاہے کہ ریاستی سر کار کے بارے میں کانگریس پارٹی میں کوئی نارا ضگی نہیں ہے۔ مہاراشٹر وِکاس آ گھاڑی حکو مت اورکانگریس پارٹی کے بیچ اختلافات کی خبروں کے میڈیا میں آ نے کے بعد کانگریس کے وفد نے کَل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے ملا قات کی ۔ ملا قات کے بعد تھورات نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران یہ وضاحت کی۔تھورات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے بات چیت مثبت رہی ہے اور کانگریس کا موقف بس اتنا ہی ہے کہ حکو مت میں سب کا مسا وی حصہ ہو۔  تھورات نے مزید کہا کہ کسی بھی معاملے پر کوئی اختلاف نہیں  ہے۔

*****  ***** *****

 بھارت اور چین کی سر حد پر جاری کشید گی اور موجودہ صورتحال پر تبا دلۂ خیال کر نے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام سبھی سیا سی جماعتوں کی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ میٹنگ شام 5؍ بجے ویڈ یو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو گی۔ وزیر اعظم دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اِس میٹنگ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سر براہ شر کت کریں گے۔

***** ***** ***** 

 اِس دوران مرکزی حکو مت نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کی جانب سے لگائے گئے الز مات کو خارج کر دیا ۔ راہل نے پو چھا تھا کہ لدّاخ میںبھارتی فو جیوں کو بِنا ہتھیاروں کے شہید ہونے کے لیے کیو بھیجا گیا تھا۔ اپنے جواب میں وزیر خار جہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ سر حدوں کی حفاظت کر نے والے ہر بھارتی فو جی کے پاس ہمیشہ ہتھیار ہوتے ہیں اور 15؍ جون کو  گلوان  میں موجود فوجی بھی ہتھیاروں سے  لَیس تھے۔تاہم
سال1996؁ ء  اور  2005؁ ء کے سمجھو توں کے مطا بق آمنا سامنا ہونے پر دو نوں جا نب کی فو جیں بندوق جیسے ہتھیاروں کا استعمال نہ کرنے کے اصول پر عمل کر تی ہیں۔
 اِس دوران بھارتی فوج نے واضح کیا کہ بھارت اور چین کے فو جیو ںکے بیچ گلوان کی وادی میں ہوئی جھڑپ کے دوران کوئی بھی بھارتی سپا ہی لا پتہ نہیں ہوا ہے۔ اِس جھڑپ کے بعد امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع خبر میں  فو جیوں کی گمشد گی کا دعویٰ کیا گیا تھا  جس کے بعد بھارتی فوج نے یہ وضاحت کی۔

***** ***** ***** 

  اورنگ آ باد میونسپل کار پوریشن کے میونسپل کمشنر آستِک کمار پانڈے نے لو گوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلائو کورکنے کے لیے کیے جا رہے سَر وے کے دوران گھر گھر آ نے والے اسا تذہ اور ملازمین کو صحیح معلو مات فراہم کریں۔ کورنٹائن کیے جانے کے ڈر سے کچھ لوگوں کی جانب سے غلط معلو مات دیے جانے کی بات منظر عام پر آنے کے بعد آستِک کمار پانڈے نے یہ اپیل کی۔اُنھوں نے کہا کہ سر وے کے لیے آ نے والے ملازمین کو بخار اور جسم میں آکسیجن کی جانچ کر نے میں تعاون کریں۔
 اورنگ آ باد میں اب تک ایک لاکھ26؍ہزار گھروں کا سر وے مکمل ہو چکا ہے جس میں 50؍ سال سے زیادہ عمر کے 53؍ ہزار500؍ شہر یوں کی جانچ کی گئی ہے۔

***** ***** *****
 


  اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
اِس سال منائے جانے والے گنیش اُتسو میں جلوس نکالنے اور بھیڑ جمع کرنے پر ہو گی پا بندی  سادگی سے تہوار منا نے کی وزیر اعلیٰ کی اپیل

٭
مہاراشٹر میں کَل پائے گئے3؍ہزار572؍ کورونا پا زیٹیو مریض‘
 100؍ لوگوں کی ہوئی موت

٭
اورنگ آ باد میں آج ہوا91؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا انکشاف‘
کَل ہوئی6؍ لوگوں کی موت

٭
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگا تار 12؍ ویں دن بھی اضا فہ جاری

اور
٭
بھارت -چین سر حد کے حالات پر تبادلۂ خیال کے لیے وزیر اعظم نے آج بلائی
سبھی سیا سی جماعتوں کی میٹنگ
 علاقائی خبریں حتم ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭

No comments:

Post a Comment