Monday, 22 June 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 22 June 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر......
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر  ’ ’گھر پر ہی یوگا اور خاندان کے ساتھ یو گا‘‘
اِس اصول کے تحت ریاست میں منا یا گیا بین الاقوا می یو گا دِن

٭
لداخ کی وادی گلوان واقعے کے پیش نظر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا مسلح افواج کے تینوں سر براہوں سے تبا دلہ خیال

٭
ملک کے متعدد علاقوں میں کل کہیں کنگن نما تو کہیں جزوی سورج گہن کا نظارہ

٭
ریاست میں کل کورونا کے3؍ ہزار870؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف ‘
170؍ کی موت

٭
اورنگ آ باد شہر میں بھی آج صبح پائے گئے کورونا کے102؍ نئے مریض

٭
پر بھنی کے علا وہ مراٹھوارہ کے دیگر اضلاع میں کورونا مریضوں کا اضا فہ
اور
٭
ریاست کے وزیر زراعت داداجی بھُسے نے کل اورنگ آباد میں کھاد فروش کی بد عنوا نی کو کیا بے نقاب

  اِسی کے ساتھ تفصیل کے ساتھ خبریں....

 ریاست بھر میں کل بین الاقوامی یوگا دن جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا۔ کورونا وباء کے پیش نظر
 ’’گھر پر یوگا اور خاندان کے ساتھ یو گا‘‘ اِس اُصول کے مطا بق ریاست کے تمام اضلاع میں یوگا منا یا گیا۔ گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے کل یو گا دِن کے موقعے پر راج بھون کے صحن میں یو گا کیا۔ گور نر کے دفتر کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطا بق دفتر کے افسران و ملازمین نے بھی اِس موقع پر مختلف قسم کے یوگا کیے۔ پو نا‘ ممبئی ‘ ناسک ‘ ناگپور‘ لاتور اور  واشم کے علا وہ دیگر مقامات پر بھی کورونا کا پھیلائو روکنے کے لیے یو گا پر مشتمل پر وگرامس کا انعقاد کیا گیا۔

***** ***** ***** 

 چھٹے بین الاقوامی یوگا دن کی منا سبت سے بھارتیہ یوگ سنستھان اورنگ آ باد شاخ کی جانب سے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یو گا کیمپ کا انعقاد عمل میں آ یا۔ اِس کیمپ میں205؍ افراد نے یو گا ماہرین کی رہنمائی میں یو گا کا عمل کیا۔ 

***** ***** ***** 

 بیڑ ضلع میں بھی پت نجلی یوگ کمیٹی ک جانب سے کورونا وباء کے پیش نظر سوشل میڈیا کا استعمال کر کے یو گا دِن منا یا گیا۔ مذکورہ کمیٹی کی ضلع صدر ہیما وِبھو تے نے بتا یا کہ اِس خصوص میں منعقد کیے گئے پرو گرام کو شہری اور دیہی علاقوں میں اچھی پذیرائی ملی۔

***** ***** ***** 

 ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن ایٹنکرنے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وباء کے اِس دور میں یو گا کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر ہم مزید محفوظ ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی یوگا دِن کے موقعے پر کل صبح ناندیڑ ضلع انتظا میہ کے چنندہ افسران نے حکو مت کی جانب سے دی گئی ہدا یت کے مطا بق یو گا کیا اور عوام کو اِس پر عمل در آمد کا پیغام دیا۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی میں بھی یو گا ماہرین کے ساتھ گھروں میں ہی یو گا کر کے بین الاقوامی یوگا دن منا یا۔ لاتور ضلع میں بھی یہی صورتحال رہی۔ شہر کے راج شی شاہو کالج ‘ دیانند کالج کے پروفیسرس اور طلباء نے سو شل میڈیاکے ذریعے یوگا کے مظا ہرے اور اُس میں شر کت کا اہتمام کیا ۔

***** ***** ***** 

 ناسک میں بھی شہر یوں نے گھر پر ہی یو گا کی مشق کی ۔ ضلع کھیل افسر کے دفتر میں Webinar کے ذریعے
 یوگا کی تر بیت کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش ساڑھے تین سو خاندانوں نے شر کت کی۔ نئی ممبئی کے واشی میں قائم کووِڈ اسپتال کے 103؍ کورونا مریضوں نے بھی یو گا سر گر میوں میں حصہ لیا۔

***** ***** ***** 

 یوگا کو اسکولی تعلیم میں شامل کرنے کے عمل میں تیزی لا نے کے مقصد سے مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھر یا ل نِشنک نے کل آن لائن یوگ کوئز مقابلہ کا افتتاح کیا۔اِس مقابلے کا اہتمام تعلیمی تحقیق  اور تر بیت کی قو می کونسل NCERT  کی جانب سے کیا گیا۔ اِس مقابلے میں ملک بھر سے چھٹی تا بارہویں جماعت کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس مقابلے کا مقصد طلبہ کو یوگا کے بارے میں معلو مات فراہم کرنا اور اُس کی تر غیب دینا  ہے۔  ہندی اور انگریزی زبان میں  یہ مقابلہ آبجیکٹیو ٹائیپ ہو گا یعنی پوچھے گئے سوالات کے جوابات کے لیے متبادل دیے جا ئیں گے۔ یہ مقا بلہ 20؍ جولائی تک جاری رہے گا۔مقابلے میں کامیاب ہونے والے پہلے 100؍ طلبہ کو  سر  ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ 

***** ***** ***** 

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کل بھارت چین سر حد پر کشیدہ صورتحال سے متعلق تینوں افواج کے متحدہ سر براہ جنرل بِپن راوت سے کل تبادلہ ٔ خیال کیا۔ اِس میٹنگ میں برّی فوج کے سر براہ جنرل  ایم  ایم  نراونے  ‘ ہوائی فوج کے ایئر چیف مارشل  اے  کے  ایس  بھدوریا  اور  بحری فوج کے سر براہ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ شریک تھے۔ اِس میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد چین سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر گفت و شنید کی گئی۔ کنٹرول لائن پر چینی فوج کی جانب سے کی جانے والی جارحانہ فوجی کار وائیوں پر ردِ عمل کی مکمل آزادی بھارتی فوج کو دے دی گئی ہے۔ میٹنگ میں بحری اور بری سرحدوں پر سخت نگرانی کے احکا مات فوج کو دیے گئے ۔

***** ***** ***** 

 ملک کے مختلف علاقوں میں کل کہیں کنگن نما  تو کہیں جزوی سورج گرہن نظر آ یا۔شمالی بھارت میں کل صبح 10؍ بج کر 3؍ منٹ سے دو پہر ایک بجکر32؍ منٹ تک سورج گرہن رہا جوکنگن جیسا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم ملک کے دوسرے حصوں میں جزوی سورج گرہن دیکھا گیا جس میں سورج کا70؍ فیصد حصہ چاند کی آڑ میں چھپا ہوا تھا۔

***** ***** *****

 ریاست میں کل3؍ہزار870؍ کورونا کے نئے مریضوں کی مو جو دگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جس  کے بعد کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد  ایک لاکھ32؍ہزار75؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کل
1591؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک کورونا کے 65؍ہزار744؍ مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ 60؍ہزار147؍ مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ کل اِس وباء سے ریاست میں
101؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد ضلعے میں آج صبح کورونا کے102؍ نئے مریض سامنے آئے۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا متاثرین کی تعداد 3؍ہزار632؍ ہو چکی ہے۔آج سامنے آئے مریضوں میں53 ؍ مرد جبکہ49؍ خواتین ہیں۔ ضلعے میں اب تک ایک ہزار968؍ مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں جبکہ اِس وباء سے 191؍ افراد اب تک ہلاک ہو ئے ہیں۔ ضلعے میں اب بھی ایک ہزار 473؍ مریض زیر علاج ہیں۔ اِس بیماری سے شہر میں کل 4؍ مریض دوران علاج فوت ہو گئے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد ضلع کے سلوڑ میں کورونا کے مریض پائے جانے پر میونسپل کائونسل نے آج سے تین دِن کا جنتا کر فیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلوڑ کے تاجروں کی تنظیم کے صدر دُر گیش جیسوال نے جنتاکر فیو کی حما یت کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ طبی خد مات کے علا وہ دیگر تجا رتی اِدارے کر فیو کے دوران بند رکھے جا ئیں گے۔

***** ***** *****

 بیڑ ضلع میں کل 5؍ افراد کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت پا ئی گئی۔ جن میں سے4؍ افراد پاٹو دہ گائوں کے اور ایک شہر کے شہنشاہ نگر کا رہائشی ہے۔ ضلعے میں اب تک کورونا متاثرین کی کُل تعداد 106؍ ہو چکی ہے۔ جس میں سے74؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 4؍ مریض اِس وباء کی نذر ہو گئے ہیں۔ عثمان آ باد ضلعے میں بھی کل کورونا کے2؍ نئے مریض منظر عام پر آئے۔ یہ دو نوں تلجا پور تعلقے کے نل دُرگ کے رہنے والے ہیں۔ جس کے بعد ضلعے میں اِس وباء کے متاثرین کی کل تعداد 177؍ ہو چکی ہے۔ جس میں سے6؍ کی موت واقع ہو گئی اور 132؍ علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

***** ***** *****

 ناندیڑ ضلعے میں کل کورونا کے4؍ نئے مریض سامنے آ گئے ۔ ساتھ ہی ضلع میں کل کورونا کے10؍ مریض صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو چکے ہیں۔ ضلعے میں اب تک شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 219؍ ہو چکی ہے۔ فی الحال 75؍ مریض ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ستارہ میں بھی کل کورونا کے14؍ نئے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلع سرجن ڈاکٹر آمود گڈیکر نے یہ اطلاع دی ہے۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے میں کل 2؍ کمسن لڑ کیوں کو کورونا وائرس سے متا ثر پا یا گیا۔ اِن لڑ کیوں کی دادی کورونا میں مبتلاء تھی جس کے رابطے میں آ نے کے بعد دو نوں لڑ کیوں کا معائنہ کیا گیا ۔ ایک لڑ کی 2؍ برس کی ہے۔ جبکہ دوسری کی عمر8؍ برس ہے۔ ضلعے میں240؍ میں سے 212؍ مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں ۔
  جا لنہ ضلعے میں کَل 13؍ کورونا مریضوں کے کامیاب علاج کے بعد اُنہیں اسپتال سے رخصت دے دی گئی۔ ساتھ ہی تین نئے مریضوں کا کل اضا فہ بھی ہوا۔

***** ***** ***** 

 لاتور ضلعے میں کل کورونا کے9؍ متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک شہر کے گولی نگر اور ایک اَجِنکیہ سٹی کا رہائشی ہے۔ اور بقیہ سات مریض اَوسا شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِسی دوران کل ضلعے میں 5؍ مریض شفا یاب ہو گئے جنہیں اسپتال سے رخصت دے دی گئی ہے۔ ضلعے میں اِس بیماری سے اب تک 151؍ افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 71؍ زیر علاج ہیں اور13؍ کی موت واقع ہو چکی ہے۔  

 ***** ***** ***** 

 واشم ضلعے میں کل کورونا کے 6؍ نئے مریض منظر عام پر آئے۔ ساتھ ہی 6؍ مریض شفا یاب ہو کر گھر لوٹ گئے ہیں ۔ ضلعے میں اب کورونا متاثرین کی کل تعداد 52؍ ہو چکی ہے۔ پونے شہر میں کل کورونا کے 620؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے نتیجے میں ضلع میں مریضوں کی کل تعداد 12؍ہزار474؍ ہو چکی ہے۔ کل 6؍ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد اِس وباء سے اب تک ضلع میں مر نے والوں کی تعداد
510؍ ہو چکی ہے۔

***** ***** ***** 

 ریاست کے وزیر زراعت دادا جی بھُسے نے کل کسان کے بھیس میں اورنگ آ باد کے ایک کھاد فروش کی بد عنوانی کو بے نقاب کیا۔شہر کے جادھو منڈی علاقے میں نو بھارت فر ٹی لائزر کا دکاندار کسانوں کو یو ر یا کھاد دستیاب ہونے کے با وجود بھی نہیں دے رہا تھا اور یو ر یا کے ساتھ ساتھ وہ دیگر سامان خرید نے کا اصرار کر رہا تھا۔ وزیر موصوف نے پہلے ایک فر ضی صارف کو یور یا کھاد خرید نے کے لیے بھیجا  بعد میں خود ہی کسان بن کر دکان پر پہنچ گئے۔ اُنہوں نے پہلے دس اور بعد میں پانچ یور یا کے تھیلے مانگے تاہم دکاندار نے اُنہیں انکار کر دیا۔ جس کے بعد بھُسے نے اپنا تعا رف کر وا یا اور ڈسٹرکٹ ایگریکلچر سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے گودام کا معائنہ کر وایا۔ جس پر دکاندار کے پاس یور یا کا کا فی ذخیرہ پا یا گیا ۔ اِس موقعے پر بھُسے نے محکمہ زراعت کے کوالیٹی کنٹرول افسر کو جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔

***** ***** ***** 

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل مسلسل 15؍ ویں مر تبہ اضا فہ ہوا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 35؍ پیسے فی لیٹر  جبکہ ڈیزل کی قیمت میں60؍ پیسے فی لیٹر کا اضا فہ کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ
15؍ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9؍ روپئے 97؍ پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8؍ روپئے88؍ پیسے کا اضا فہ ہوا ہے۔

***** ***** *****



 



 خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر  ’ ’گھر پر ہی یوگا اور خاندان کے ساتھ یو گا‘‘
اِس اصول کے تحت ریاست بھر میں منا یا گیا بین الاقوا می یو گا دِن

٭
لداخ کی وادی گلوان واقعے کے پیش نظر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا مسلح افواج کے تینوں سر براہوں سے تبا دلہ خیال

٭
ملک کے متعدد علاقوں میں کل کہیں کنگن نما تو کہیں جزوی سورج گہن کا نظارہ

٭
ریاست میں کل کورونا کے3؍ ہزار870؍ نئے مریض کی موجود گی کا انکشاف ‘
170؍ کی موت

٭
اورنگ آ باد شہر میں بھی آج صبح پائے گئے کورونا کے102؍ نئے مریض

٭
پر بھنی کے علا وہ مراٹھوارہ کے دیگر اضلاع میں کورونا مریضوں کا اضا فہ
اور
٭
ریاست کے وزیر زراعت داداجی بھُسے نے کل اورنگ آباد میں کھاد فروش کی بد عنوا نی کو کیا بے نقاب
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭

No comments:

Post a Comment