Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 06 August-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۶؍اگست ۲۰۲۰
وَقت : ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ایودھیا میں رام مندر بھارت کے اجتماعی عزم کی ایک جدید علامت ہوگا۔ وزیرِ اعظم نریندرمودی۔
٭ رام مندر کی بھومی پوجن تقریب کے بعدمراٹھواڑہ میں مسرت کا اظہار۔
٭ ریاست میں کل مزید 10/ ہزار 309/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج۔ 334/ افراد دورانِ علاج چل بسے۔
٭ اورنگ آباد میں 7/ ناندیڑ 6/ لاتور 4/ عثمان آباد 2/ پربھنی اور جالنہ میں ایک۔ ایک مریض فوت۔ بیڑ میں 108/ اور ہنگولی میں
20/ نئے مریضوں کی تصدیق۔
٭ ممبئی میں کئی علاقوں میں بارش تھم گئی۔ بارش میں پھنسے شہری گھروںکولوٹ رہے ہیں۔
اور ٭ سابق وزیرِ اعلیٰ شیواجی رائو پاٹل نلنگیکر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔
وزیرِ اعظم نریندرمودی نے کل کہا ہے کہ ایودھیامیں رام مندر بھارت کی روایات کی ایک جدید علامت بن جائے گا۔ انھوںنے کہا کہ رام مندر کروڑوں لوگوںکے اجتماعی عزم کی طاقت کی علامت بنے گا جو مستقبل کی نسلوں کو حوصلہ بخشتا رہے گا۔ وزیرِ اعظم ایودھیا میں رام جنم بھومی کے مقام پر اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کل بھومی پوجن کی رسم انجام دی اور ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کا سنگ ِ بنیاد رکھا۔ اس تقریب کے ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔
بھومی پوجن تقریب دِن میں ٹھیک ساڑھے بارہ بجے شروع ہوئی اور پونے ایک بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ اس تقریب میں بہت سے سنت‘ روحانی پیشوا اور رام مندر تحریک سے وابستہ دوسرے رہنما موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی ایودھیا کے رام جنم بھومی اور ہنومان گڑھی مندر میں درشن کرنے والے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے ہیں اور پری جات کا پودا لگانے کے بعد انھوںنے بھومی پوجن تقریب میں حصہ لیا۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر رام مندر کے ماڈل اور رامائن انسائیکلو پیڈیا سے متعلق ڈاک ٹکٹیں بھی جاری کیں۔
***** ***** *****
اسی بیچ رام مندرکی بھومی پوجن کے سلسلے میں مراٹھواڑہ سمیت ہر جگہ مسرت کا اظہارکیا گیا۔ اورنگ آباد‘ جالنہ، عثمان آباد، پربھنی، ناندیڑ اضلاع میں آتش بازی کرکے اور زعفرانی پرچم لگاکر خوشیوںکا اظہار کیا گیا۔
***** ***** *****
ریاست میں کل مزید 10/ ہزار 309/ کورونا وائرس متاثرین مریضوںکا اندراج ہوا۔ اس کی وجہ سے ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 4/ لاکھ 68/ ہزار 265/ ہوگئی ہے۔ کل 334/ مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے اب تک 16/ ہزار 476/ مریض فوت ہوگئے۔ درمیان ریاست میں اس وائرس سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد نے تین لاکھ کا مرحلہ طئے کرلیا ۔ کل تمام دِن میں چھ ہزار 165/ مریض صحت یاب ہوچکے۔ اب تک تین لاکھ پانچ ہزار 521/ مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ ریاست میں فی الحال ایک لاکھ 45/ ہزار 961/ مریضوں کا علاج جار ی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع میں کل 7/ کورونا وائرس متاثرین مریض چل بسے۔ ضلع میں اس مرض کی وجہ سے اب تک 500/ افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اسی بیچ اورنگ آباد ضلع میں کل مزید 341/ کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اس کی وجہ س ضلع میں جملہ متاثرین کی تعداد 15/ ہزار 491/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 153/ افراد صحت یاب ہوگئے اور انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ضلع میں اب تک 11/ ہزار 521/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، فی الحال 3/ ہزار 470/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع میں کل 6/ کورونا وائرس متاثرین مریض فوت ہوگئے۔ ضلع میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 103/ افراد چل بسے ہیں۔ اس بیچ ضلع میں مزید 196/ کورونا وائرس متاثرین مریض پائے گئے۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ متاثرین کی تعداد 2/ ہزار 692/ ہوگئی ہے، اس میں سے ایک ہزار 132/ مریض صحت یاب ہوگئے۔ فی الحال 1444/ مریض زیرِ علاج ہیں۔
لاتور ضلع میں کل 4/ کورونا وائرس متاثرین مریض فوت ہوگئے۔ ضلع میں اس مرض کی وجہ سے اب تک 111/ مریض چل بسے ہیں۔ درمیان ضلع میں کل مزید 138/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد 2/ ہزار 833/ ہوگئی ہے۔ اس میں سے ایک لاکھ 631/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال ایک ہزار 67/مریضوںکا علاج جاری ہے۔
عثمان آباد ضلع میں کل مزید 2/ کورونا وائرس متاثرہ مریض چل بسے۔ ضلع میںاس وائرس کی وجہ سے جملہ مرنے والوں کی تعداد 61/ ہوگئی ہے۔ اسی بیچ ضلع میں کل مزید 96/ کورونا وائرس متاثرین کا اندراج ہوا۔ ا س کی وجہ سے ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 709/ ہوگئی ہے۔ اس میں سے 620/ مریض شفاء یاب ہوگئے۔ فی الحال ایک ہزار 23/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
پربھنی ضلع میں کل ایک کورونا وائرس متاثرہ مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ضلع میں اس موذی مرض کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 43/ ہوگئی ہے۔ اسی بیچ ضلع میں کل مزید 42/ کورونا وائرس متاثرین مریض پائے گئے۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد 779/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 6/ مریض صحت یاب ہوگئے اور انہیں گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ پربھنی ضلع میں اب تک 405/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال 331/ مریض زیرِ علاج ہیں۔ اسی بیچ پربھنی ضلع پریشدکا ایک اسپیکر کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پرتھوی راج بی پی نے احتیاطی طورپر ضلع پریشد کے Main Office کے چند ڈپارٹمنٹ 7/ اگست تک بندرکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جالنہ ضلع میں کل ایک کورونا وائرس متاثرہ شخص فوت ہوگیا۔ ضلع میں اب تک اس مرض کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 76/ ہوگئی ہے۔ اسی بیچ ضلع میں کل مزید 74/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد 2/ ہزار 511/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 24/ مریض صحت یاب ہوچکے اور انہیں چھٹی دے دی گئی۔ جالنہ ضلع میں اب تک ایک ہزار 621/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال 822/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
بیڑ ضلع میں کل مزید 108/ کورونا وائرس متاثرین مریض پائے گئے۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 138/ ہوگئی ہے۔ اس میں سے 450/ مریض صحت یاب ہوچکے اور 35/ افراد فوت ہوچکے ہیں۔ فی الحال ضلع میں 550/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
ہنگولی ضلع میں کل مزید 20/ کورونا وائرس مریضوںکی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد 738/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 11/ مریض صحت یاب ہوگئے۔ ضلع میں اب تک 550/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال 180/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
ممبئی میں کئی مقامات پر بارش تھم گئی ہے۔ کل کی موسلا دھار بارش کی وجہ سے جمع ہوا پانی اب کم ہورہا ہے۔ تمام رات پھنسے ہوئے شہری گھروں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ جنوب وسطی ممبئی میں طوفانی ہوائوں کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت گرگئے ہیں۔ چند مقامات پر انہیں کاٹ کر راستے صاف کیے جارہے ہیں۔ کوکن‘ وسطی مہاراشٹر میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔ ممبئی میں کل 12/ گھنٹوں میں موسم کی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہوئی۔
وزیرِ اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کل صورت حال کا جائزہ لیا۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور ضروری وجہ سے ہی گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی۔ رائے گڑھ ضلع میں سیلابی صورتحال کل مسلسل تیسرے دِن قائم تھی۔ سندھو دُرگ‘ رتنا گری اضلاع میں کل بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سانگلی ضلع کے چاندولی علاقے میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔
اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ شہر میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔ پیٹھن تعلقے کے پاچوڑ میں گلہاٹی ندی میں سیلاب آگیا۔
وزیرِ اعظم نریندرمودی نے وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے سے فون پر ربط قائم کرکے ممبئی سمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں جاری بارش کا جائزہ لیا۔ مرکز کی جانب سے ریاست کو ہر طرح کی امداد دی جائیگی۔ ایسا تیقن انھوںنے دیا۔
اسی بیچ ممبئی سمیت کوکن اور وسطی مہاراشٹر میں آج بھی موسلا دھار بارش ہونے کا قیاس محکمۂ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
سابق وزیرِ اعلیٰ شیواجی رائو پاٹل نلنگیکر کے جسد ِ خاکی پر کل نلنگہ میں سرکاری اہتمام کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ کل دوپہر کو ان کا جسد ِ خاکی نلنگہ لایا گیا۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے شہریوں کو ہجوم نہ کرنے کی اپیل کرنے کے باوجود آخری درشن کرنے کیلئے ہجوم ہوگیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے گل دائرہ نذر کرکے نلنگیکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
احمد نگر کے سابق وزیر شیوسینا کے رہنما انیل راٹھوڑ کے جسد ِ خاکی پر کل آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ کل صبح قلبی حملے کے باعث وہ چل بسے۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر سے متصل ہرسول تالاب کل لبریز ہوگیا۔ اب اس کے کناروں سے پانی بہہ رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی اس پر توجہ ہے۔ ہلال کالونی، جلال کالونی، بسم اللہ کالونی، عارف کالونی، ان علاقوں میں شہریوں کو محتاط رہنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ 14 / سال کے بعد یہ تالاب مکمل طور پر لبریز ہوگیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ایودھیا میں رام مندر بھارت کے اجتماعی عزم کی ایک جدید علامت ہوگا۔ وزیرِ اعظم نریندرمودی۔
٭ رام مندر کی بھومی پوجن تقریب کے بعدمراٹھواڑہ میں مسرت کا اظہار۔
٭ ریاست میں کل مزید 10/ ہزار 309/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج۔
٭ اورنگ آباد میں 7/ ناندیڑ 6/ لاتور 4/ عثمان آباد 2/ پربھنی اور جالنہ میں ایک۔ ایک مریض فوت۔ بیڑ میں 108/ اور ہنگولی میں
20/ نئے مریضوں کی تصدیق۔
٭ ممبئی میں کئی علاقوں میں بارش تھم گئی۔ بارش میں پھنسے شہری گھروںکولوٹ رہے ہیں۔
اور ٭ سابق وزیرِ اعلیٰ شیواجی رائو پاٹل نلنگیکر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment