▼

Wednesday, 18 November 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 18 November 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۱۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  نومبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

اعلیٰ تعلیمی اِدارے اور یو نیور سیٹیز  بھارت کو علم اور نئے خیالات کا مرکز بنا ئیں ۔ نائب صدرِ جمہوریہ کی اپیل 

٭

زمین سے خلاء میں مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی خود کار مشین کا کامیاب تجربہ

٭

زرعی قوانین کی مخالفت میں مہاراشٹر کی لڑائی ملک کے لیے ایک رہنما ہے ‘ کانگریس پارٹی کے ریاستی اِنچارج  ایچ  کے  پاٹل 

٭

اورنگ آ باد گریجویٹ حلقہ انتخاب  سے10؍ امید واروں نے  واپس لیے پرچہ نا مزدگی ‘اب35؍ امید وار میدان میں

اور

٭

مراٹھواڑے میں گزشتہ 2؍ روز میں آٹھ کورونا مریضوں کی موت ‘ مزید 326؍ مریضوں کا اِندراج


  اب خبریں تفصیل سے....

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور یو نیورسیٹیز سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو علم  اور نئے خیالات کا مرکزبنائیں ۔وہ کَل اگرتلہ میں واقع نیشنل اِنسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لو جی کے13؍ ویں جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ مقابلہ آرائی کے اِس دور میں مختلف شعبۂ جات میں نئی تحقیق کے ذریعے صنعتی اور تعلیمی شعبے کے میدان میں تعاون کی ضرورت ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں زندگی کو در پیش مسائل سمجھنے کے لیے طلباء کو چاہیے کہ وہ کچھ عر صہ دیہاتوں میں قیام کریں اِسی طرح کاشتکاری کی بہبود کے لیے بھی کا م کریں۔

***** ***** ***** 

15؍ ویںمالیاتی کمیشن کا  2021-22؁  سے  2025-26؁  کا مسوِدہ کمیشن کے چیئر مین  این  کے  سنگھ کے وفد نے کل وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن کے سپرد کیا۔  مذکورہ کمیشن نے مرکزی او ر  ریاستی حکو متوں ‘ مختلف سطح پر مقامی سر کاری افسران ‘ چیئر مین اور گذشتہ مالیاتی کمیشن کے اراکین ‘ کمیشن کی مشاورتی کمیٹی اور دیگر ماہرین اِسی طرح معروف تعلیمی اِداروں سے تفصیلی بات چیت اور غور و خوص کے بعد اپنے مسوِدے کو حتمی شکل دی ہے۔ وزیر مالیات یہ مسوِدہ  اور اُس پر سر کار کی جانب سے کی گئی کار وئی پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔ 

***** ***** ***** 

زمین سے خلاء میں مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی  Quick Reaction Missile   کا کل اُڑیسہ کے چاندی پور میں کامیاب تجر بہ کیا گیا۔13؍ نومبر کے روز کئے گئے پہلے مرحلے کے تجر بے میں اِس مشین کے رڈار  اور  دیگر نظام کی جانچ کی گئی تھی۔ کل دوسرے مرحلے کے تجربے میں اِس مشین نے صحیح نشا نہ لگا یا۔  اِس کامیاب تجربے پر وزیرِ دفاع  راجناتھ سنگھ نے DRDO کی ستائش کی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نےUnion Public Service Commission    UPSC  کے

  Public Service کے Main Exame   اور  Interview کی تیاری کر رہے درج فہرست جماعتوں کے امید واروں کو ما ہا نہ 12؍ ہزار روپئے وظیفہ اور کتابوں کی خریدی کے لیے 14؍ ہزار روپئے  اِس طر ح

  کُل 26؍ ہزار ر وپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہبودِ قبائل کے وزیر  کے  سی  پاڈوی  نے کل یہ بات بتائی ۔

اُنھوں نے بتا یا کہ اِ س اسکیم کے تحت UPSC کے Prilims امتحان میں کامیابی حاصل کر کے Main Exame کی تیاری کر رہے25؍ امید وار  اور Main Exame میں کامیابی حاصل کر کے Interview کی تیاری کر رہے25 ؍ امید وار اِس طرح درجہ فہرست جماعتوں کے کُل 50؍ امید واروں کو یہ مالی تعادن فراہم کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ یہ اِسکیم سال2020-21؁ سے نافذ العمل ہو گی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مستحق امیدواروں کا انتخاب قبائلی ریسرچ اینڈ ٹریننگ اِنسٹی ٹیوٹ کے توسط سے کیا جائے گااور رقم براہ راست اُن کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ 

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کے ریاستی انچارج  ایچ  کے  پاٹل نے کہا ہے کہ  مرکزی حکو مت کے نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں ریاستِ مہاراشٹر کی لڑائی ملک بھر کے لیے ایک رہنما ثابت ہوئی ہے۔ زرعی قوانین کی مخالفت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے چلائی گئی دستخطی مہم میں 60؍ لاکھ کاشتکار اور کھیت مزدوروں نے دستخط کئے ہیں ۔ یہ محضر کَل کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر بالا صاحیب تھورات  نے  ایچ  کے  پاٹل  کے سپرد کیا۔ اِس موقعے پر پاٹل نے کہا کہ اِتنے بڑے پیما نے پر دستخطی مہم کسی بھی پارٹی نے نہیں چلائی ۔ ملک بھر کے کاشتکاروں کا دستخط شدہ محضر آئندہ19؍نومبر کے روز کانگریس پارٹی کی سر براہ سو نیا گاندھی کی قیادت میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کو دیا جائے گا ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست کے ناگپور ‘ اورنگ آ باد اور پو نا ‘ اِن گریجویٹ حلقہ انتخاب اِسی طرح امراوتی  اور پو نا ٹیچرس حلقہ انتخاب کے لیے پر چہ نامزدگی واپس لینے کی مدت کَل ختم ہو گئی ۔ 

اورنگ آ باد گریجویٹ حلقہ انتخاب میں کُل 45؍Validقرار  دی گئی در خواستوںمیں سے 10؍ امید واروں نے اپنی در خواستیں واپس لے لی ہیں۔ اب اِس حلقے میں 35؍ امیدوار کے در میان انتخابات ہوں گے۔ 

اِن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے  شیریش بوراڑکر ‘   مہا وِکاس آ گھاڑی کے  ستیش  چو ہان ‘  سماج وادی پارٹی کے  عبد الرئوف‘  راشٹریہ مراٹھا پارٹی کے  اَنکُش پاٹل ‘  کُل ہند مجلسِ اتحاد المسلمین MIM کے کُنال کھرات ‘ پر ہار جن شکتی پارٹی کے سچن ڈھولے ‘   ونچِت بہو جن آ گھاڑی کے ناگو رائو پانچال کا شمار ہے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


شیو سنا کے بانی آنجہا نی بالا صاحیب ٹھا کرے کی بر سی کے موقعے پر کل اُنھیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کل دادر میں واقع شیو تیرتھ پر بالا صاحیب ٹھاکرے کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے  ‘وزیر برائے  اغذیہ و شہری فراہمی چھگن بھجبل ‘  معززین نے بالاصاحیب ٹھاکرے کو خراج تحسین پیش کیا۔

اورنگ آ باد میں متعدد مقامات پر بالاصاحیب ٹھاکرے کوکَل خراج تحسین پیش کیا گیا۔اِس موقعے پر شیو سینا کے ضلعی سر براہ رکن اسمبلی امبا داس دانوے‘ رکن اسمبلی پر دیپ جیسوال کے ہاتھوں نا بینا اور معذوروں  میں  غذائی اجناس اِسی طرح تین پہیہ سائیکل تقسیم کئے گئے ۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید2؍ ہزار840؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر17؍ لاکھ52؍ ہزار509؍ ہو چکی ہے۔ کل 68؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ کورونا وائرس کے سبب اب تک ریاست میں 46؍ ہزار

102؍ اموات ہو چکی ہیں۔ 

دوسری جانب کَل 5؍ ہزار123؍ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ ریاست میں اب تک 16؍ لاکھ23؍ ہزار503؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس کو مات دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں اورفی الحال 81؍ ہزار925؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ 

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں گزشتہ 2؍ روز میں8؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے  جبکہ مزید326؍ مریضوں کا اندراج ہوا۔ 

اورنگ آ باد ‘ پر بھنی اور لاتور ضلعے میں کَل  ایک  ایک  کورونا مریض کی موت واقع ہو گئی ۔ جبکہ اورنگ آ باد ضلعے میں مزید114 ؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ اِسی طرح لاتور میں18؍ پر بھنی میں10؍ جالنہ17 ؍  اور ناندیڑ میں گزشتہ کَل32؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔

بیڑ ضلعے میں گزشتہ 2 ؍ روز میں 4 ؍ مریض علاج کے دوران فوت ہو گئے ۔ جبکہ مزید111؍ کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ عثمان آ باد ضلعے میں گزشتہ 2 ؍ دِنوں میں  ایک  مریض علاج کے دوران وفات پا گیا جبکہ مزید

24؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ 

***** ***** ***** 

شمسی توانائی سے چلنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیکسٹائل مِل جلد ہی پر بھنی ضلعے میں قائم کی جائے گی۔ جئے بھوانی مہیلا سہکاری ٹیکسائل مِل کے نام سے شروع کی جارہی یہ مِل30؍ ایکر رقبے پر محیط ہو گی ۔ اِس کی وجہ سے بڑے پیما نے پر وز گا رکے مواقع دستیاب ہو ں گے اور کپاس کی کاشت کرنے والے کسا نوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ٹیکسٹائل مِل کی چیئر مین  ڈاکٹر سن پر یا پاٹل نے بتا یا کہ پر بھنی ضلع کپاس کی پیدوار کے لیے جا نا جا تا ہے اس مِل کی وجہ سے اِس ضلعے کو بہت فائدہ ہو گا ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ-پنویل -ناندیڑ  خصو صی ریل گاڑی  مزید آ ٹھ دن چلائی جائے گی ۔ مسافروں کی در خواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر  سے یہ اطلاع  موصول ہوئی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

اعلیٰ تعلیمی اِدارے اور یو نیور سیٹیز  بھارت کو علم اور نئے خیالات کا مرکز بنا ئیں ۔ نائب صدرِ جمہوریہ کی اپیل 

٭

زمین سے خلاء میں مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی خود کار مشین کا کامیاب تجربہ

٭

زرعی قوانین کی مخالفت میں مہاراشٹر کی لڑائی ملک کے لیے ایک رہنما ہے ‘ کانگریس پارٹی کے ریاستی اِنچارج  ایچ  کے  پاٹل 

٭

اورنگ آ باد گریجویٹ حلقہ انتخاب  سے10؍ امید واروں نے  واپس لیے پرچہ نا مزدگی ‘اب35؍ امید وار میدان میں

اور

٭

مراٹھواڑے میں گزشتہ 2؍ روز میں آٹھ کورونا مریضوں کی موت ‘ مزید 326؍ مریضوں کا اِندراج

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment