Monday, 21 December 2020

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۱ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 21 December 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۱ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دِسمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

ممبئی میں کانجور میٹرو کار شیڈ کا مسئلہ ریاستی اور مرکزی حکو مت بات چیت سے حل کر سکتے ہیں ‘ وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا کرے

٭

اورنگ آ باد اور عثمان آ باد ضلعے میں موسلا دھار بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا آج مرکزی وفد جائزہ لے گا

٭

ِشمال کی جانب سے سرد ہوائوں کا زور بڑھا ‘ ریاست میںسردی  بڑھی

اور

٭

ریاست بھر میں مزید3؍ ہزار811؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر‘ مراٹھواڑے میں آٹھ مریض چل بسے



  اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ممبئی میں کانجور میٹرو کارشیڈدکے مسائل ریاستی اور مرکزی حکو مت بات چیت سے حل کر سکتے ہیں۔وہ کل سوشل میڈیا کے توسط سے عوام سے مخاطب تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالفین اِن مسائل کو حل کریں ہم اُنھیں اُسکا کریڈٹ دینے کے لیے تیار ہے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے الزم لگا یا کہ ریاست کے تر قیاتی منصوبوں میں مرکز کی جانب سے رکا وٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ 

حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے اِس معاملے پر اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ یہ مسئلہ نام و نمود کا نہیں بلکہ ممبئی باسیوں کی سہولت اور آسانی کا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ  نام و نمودکے لیے کام کر نا اُنکی جماعت کامزاج نہیں ہے۔

اِسی دورن  وزیر نواب ملک نے بتا یا کہ میٹرو کار شیڈ منصوبے کے تنازعے میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار ثالثی کریں گے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ وزیر اعلی اور شرد پوار کے مابین اِس معاملے پر بات چیت ہوچکی ہے۔ اور ضرورت محسوس ہونے پر  وزیر اعظم نریندر مودی  سے بھی تبادلۂ خیال کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے واضح کر دیا ہے کہ ریاستی حکو مت اسکول شروع کرنے میں جلد بازی نہیں کرے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ یورپ میں اسکول جانے والے طلبہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کا زور مزید کم ہونے کے بعد ہی اسکول دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اُنھوں نے شہر یان سے احتیا طی تدبیر پر سنجید گی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متعدد ماہرین نے ریاست میں دوبارہ لاک ڈائون کرنے کا مشورہ دیا کچھ افراد نے رات میں کر فیو لگا نے کا بھی مشورہ دیا ہے لیکن یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے دوبارہ لاک ڈائون کرنے کے امکا نات کو پوری طرح مسترد کر دیا ۔

وزیر اعلیٰ نے ریاست کے عوام سے کہا کہ کووِڈ19؍سے بچائو کے لیے ویکسین آنے بعد بھی آئندہ 6؍ مہینوں تک ماسک کا استعمال جاری رکھیں ۔اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں

70؍سے 75؍ فیصد افراد ماسک کا استعمال کر رہے ہیں  لیکن  اب بھی کچھ لوگ ہدایات پر عمل در آمد نہیں کر رہے ہیں اُنھیں چا ہیے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں تا کہ معاشرہ اور اُنکا  اپنا گھرا نہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔

***** ***** ***** 

محکمہ آثار ِ قدیمہ نے سیاحتی مقامات پرسیاحوں کے داخلے کی تعداد میں نر می کر دی ہے۔آنے والے سیاحوں کی یو میہ تعداد  کو مد نظر رکھتے ہوئے   متعلقہ آثار قدیمہ کے  ذمہ دار  اور  متعلقہ ضلع کلکٹر کی اجازت سے یہ تعداد مقرر کی جائے گی۔  جن مقامات پر  QR Code  اور  نیٹ ورک میں مسائل در پیش ہوتے ہیں  اُن مقا مات پر براہ راست ٹکٹ فروخت کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو  کورونا وائرس سے بچائو کے لیے  لازمی طور پر  وزارتِ داخلہ ‘  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت‘  ثقافتی امور کی وزارت  اِسی طرح  ریاستی  اور ضلعی نتظا میہ کی جانب سے جاری کئے گئے احتیا طی ہدایات پر عمل در آمدکرنا ہو گا۔  

***** ***** ***** 

مالیگائوں میں سال2008؁ میں ہوئے بم دھما کہ معاملے میں قو می تفتیشی اِدارے کی ممبئی میں خصوصی عدالت  میں جاری سنوائی کے لیے  بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پر گیہ سنگھ ٹھا کُرکی غیر حاضری پر عدالت نے ناراضی  کا اظہار کیا ہے۔جسٹِس  پی  آر  سِتّرے نے  اِس معاملے کے تمام ملزمین کو آئندہ 4؍ جنوری کے روز عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ 

دوسری جانب سادھوی پر گیہ سنگھ نے کہا کہ اُس نے عدالت کو بتا یا تھا کہ وہ بیمار ہونے کی وجہ سے جمعہ کے روز سے  دِلّی میں واقع  ایمس  ہسپتال میں شریک ہیں  اِسی وجہ سے وہ سنوائی کے لیے حاضر نہیں ہو سکتی۔

***** ***** ***** 

اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے قافلے میں آئندہ 6؍ مہینوں میں مزید150؍ الیکٹریک بسیں شامل ہوں گی ۔   ایس  ٹی  کار پوریشن  کے نائب صدر نشین  اور Managing Director  شیکھر چنّے  نے  کَل یہ بات بتائی  ۔ اُنھوں نے کہا کہ  ایندھن کی بڑھتی قیمتوں میں اضا فے کو مد نظر رکھتے ہوئے 3؍ ہزار  ڈیزل بسیں Liquified Natural Gas   LNG  بسوں میں تبدیل کی جائے گی۔ 

کورونا وائرس کی وباء کے بعد سفری خد مات میں اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے کل اورنگ آ باد میں منعقدہ اجلاس میں چنّے اظہار خیال کر رہے تھے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** *****

 

موسلا دھار بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا معائنہ کرنے کے مقصد سے مرکزی وفد گزشتہ دو پہر اورنگ آ باد پہنچ چکا ہے۔ کل علاقائی کمشنر دفتر میںمنعقدہ ایک اجلاس میں وفد میں شامل افسران نے نقصانات کا تفصیلی جائزہ حاصل کیا۔ علاقائی کمشنر سُنیل کیندریکر نے Presentation  کے ذریعے نقصانات کی تفصیلا ت پیش کی۔ 

اِسی دوران یہ وفد آج اورنگ آ باد اور عثمان آ باد ضلعے میں نقصان زدہ علاقوں کا جائزہ لے گا۔ جِس میں یہ وفد اورنگ آ باد تعلقے کے نِپا نی ‘پِمپل گائوں  پانڈھری ‘  پیٹھن تعلقے میں سیکٹا ‘ غازی پور ‘ نیلج گائوں  اِسی طرح  گنگا پور تعلقے میں ڈھور گائوں  ‘ مُر می   اور  ورکھیڑ  میں نقصانات کا جائزہ لے گا۔

اِسی طرح عثمان آ باد ضلعے میں عثمان آ باد تعلقے کے کیس گائوں ‘ پاتوڑا‘  لو ہا را تعلقے  کے ساستور ‘  راجے گائوں  اور تُلجا پور تعلقے میں ککرمبا ‘  آپ سنِگ اور کاتری میں موسلا دھار بارش کے سبب ہونے نقصانات کا جائزہ لے گا ۔

***** ***** ***** 

شِمال کی جانب سے سرد  ہوائوں کا زور بڑ ھنے کی وجہ سے ریاست میں سردی بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 2؍ روز میں درجہ حرارت میں نما یا کمی واقع ہوئی ہے۔ پر بھنی میں کَل 7؍ ڈگری سیلسیس درجہ حرات درج کیا گیا ۔ وسنت رائو ناک زرعی یونیور سٹی کے شعبہ موسمیات نے بتا یا کہ یہ درج حرارت ربیع کی فصل کے لیے ساز گار ہے  اور آئندہ کچھ دنوں میں درجہ حرارت کم رہنے کا امکان ہے۔

مراٹھواڑے کے آٹھوں اضلاع میں درجہ حرارت کم سے کم10؍  ڈگری سے  14؍ ڈگری   اور  زیادہ سے زیادہ 28؍ ڈگری  سے30؍  ڈگری  ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ  دو  تین  دِنوں میں ریاست بھر میں سرد لہر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز مزید3؍ ہزار811؍  افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔  اِس اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد

 18؍ لاکھ96؍ ہزار518؍ ہو گئی ہے۔  کَل98؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔

دوسری جانب علاج کے بعد کَل مزید2؍ ہزار64؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پار کر شفا یاب ہو گئے لہذا اُنھیں دواخانے سے رخصت دیدی گئی ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک پائے گئے متاثرین میں سے17 ؍ لاکھ 83؍ ہزار905؍ افراد علاج کے بعد صحت یا ب ہو چکے ہیں   اور  فی الحال ریاست میں 62؍ ہزار743؍ مریض زیر علاج ہیں۔ 

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل 8؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ جبکہ مزید247؍ کوورونا مریضوں کااندراج ہوا ۔ 

فوت ہونے والوں میں اورنگ آبادضلعے کے3؍ مریض بیڑ کے2؍ جالنہ ‘ ناندیڑ  اور عثمان آ باد ضلعے کا  ایک  ایک مریض شامل ہیں۔

اورنگ آباد ضلعے میں کَل مزید63؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ اِسی طرح لاتور ضلعے میں

45؍ بیڑ میں44؍ ناندیڑ میں39؍ جالنہ میں26 ؍ عثمان آ باد میں 16؍ اور  پر بھنی  میں 14؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے  جبکہ ہنگولی ضلعے میں کَل ایک بھی کورونا مریض نہیں پا یاگیا۔

***** ***** ***** 

دِلّی میں جاری کسان آندو لن میں شامل میں ہونے کے لیے ریاست بھر سے کسان کار کنان کسان سبھا کی رہنمائی میں آج دِلّی روانہ ہو رہے ہیں۔ تنظیم کے رہنما ڈاکٹر اشوک ڈھولے کی رہنما ئی میں یہ کاشتکار آج دوپہر ناسک سے  دِلّی کے لیے روانہ ہوں گے ۔ یہ کاشتکار مدھیہ پر دیش اور  راجستھان سے ہوتے ہوئے 24؍ دسمبر کے روز دِلی پہنچے گیں۔

***** ***** ***** 

اورنگ آبادکی مہا تما گاندھی مِشن یونیورسٹی میں جدید تکنیکی ایکسیلین سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اِس مرکز کا افتتاح مرکزی وزیر نِتن گڈ کری کے ہاتھوں کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے عمل میں آ یا۔  

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

ممبئی میں کانجور میٹرو کار شیڈ کا مسئلہ ریاستی اور مرکزی حکو مت بات چیت سے حل کر سکتے ہیں ‘ وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا کرے

٭

اورنگ آ باد اور عثمان آ باد ضلعے میں موسلا دھار بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا آج مرکزی وفد جائزہ لے گا

٭

ِشمال کی جانب سے سرد ہوائوں کا زور بڑھا ‘ ریاست میںسردی  بڑھی

اور

٭

ریاست بھر میں مزید3؍ ہزار811؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر‘ مراٹھواڑے میں آٹھ مریض چل بسے

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment