▼

Saturday, 20 March 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مارچ ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 20 March 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍ مارچ  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


  سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے عوام سے کورونا کی روک تھام کے لیے اصو لوں اور ضابطوں پر عمل کرنے کی کی اپیل‘ ساتھ ہی آخری متبادل کے طور پر لاک ڈائون نافذکر نے کا دیا انتباہ

٭ریاست کے خانگی دفاتر اور دیگر اِداروں میں صرف 50؍ فیصد ملا زمین کی حاضری کے احکامات

٭ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 25؍ہزار681؍ نئے مریض مراٹھواڑہ میں کَل 13؍ کورونا مریضوں کی موت‘ ڈویژن میں کَل 3؍ہزار433؍ کورونا مریض آئے منظر عام پر

٭اورنگ آ باد شہر میں آج اور کَل سخت لاک ڈائون کا نفاذ

٭ہنگولی میں خواتین کے لیے خصو صی کووِڈکیئر سینٹر  اور  ناندیڑ ضلع میں

 Work Frome Home کی حوصلہ افزائی کی ہدایت

 

اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاست میں کورونا وباء کے پھیلائو کے پیش نظر عوام سے کورونا کی روک تھام کے لیے اصو لوں اور ضابطوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی بصورتِ دیگر انہوں نے لاک ڈائون نافد کرنے کاانتباہ بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کَل نندور بار ضلعے کے مو لگی اور دھڑ گائوںعلاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستمبر میں کورونا وباء اپنے شباب پر تھی تاہم آج کی صورت حال اُس سے بھی زیادہ خطر ناک ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے تعا ون سے کورونا کو قابو میں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہر یان سے کورونا ویکسین لینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کے بعد بھی کورونا کے اصو لوں پر عمل کریں۔

***** ***** *****

ریاستی حکو مت نے کورونا کے پھیلائو میں اضا فے کے پیش نظر Mission Begin  کے تحت خانگی دفا تر اور دیگر اِداروں میں ملازمین کی حاضری صرف50؍ فیصد تک محدود کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ صنعت  اور صحت سے متعلق خد مات کو اِن احکامات سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ سماجی دوری کا لحاظ رکھنے کے لیے شعبہ صنعت میں مقامی انتظامیہ کی اجازت لے کر کام کے دورا نیے میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے۔ ریاستی حکو مت کے حکم نا مے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہوں اور تقریب گھروں میں 50؍ فیصد حاضری کی اجازت رہے گی تاہم وہاں‘ سماجی ‘ مذہبی ‘ سیاسی  اور

ثقا فتی پروگرامز نہیں کئے جا سکتے ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز کونسل میںحزب اختلاف کے قائد پر وین دریکر نے الزام عائد کیا ہے کہ حکو مت کی جانب سے مراٹھا ریزر ویشن مسئلے کے حل کے لیے ذمہ دار بنائے گئے وزیر اشوک چو ہان سماج کو گمراہ کر رہے ہیں۔ دریکر نے کَل ممبئی میں مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق منعقدہ صحا فتی کانفرنس میں ریاستی حکو مت پر تنقید کی۔ اُنہو ںنے کہا کہ اشوک چو ہان کہتے ہیں کہ ریاستی حکو مت مراٹھا ریزر ویشن کے لیے قانون ساز ی نہیں کر سکتی۔ وہیں دوسری جانب سپریم کورٹ میں Attorney General  وینو گو پال کہتے ہیں کہ ریاستوں کو ریزر ویشن سے متعلق قانون سازی کا حق حاصل ہے اور مرکز کے قوانین اِس پر کوئی پا بندی عائد نہیں کرتے۔ دریکر نے کہا کہ اِن بیا نات سے ظاہر ہو تا ہے کہ ریاست کی مہا وِکاس آگھاڑ ی حکو مت اور اشوک چو ہان  عوام  اور مراٹھا سماج کو گمراہ کر رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

لاتور پیٹ لائن کے لیے منظور شدہ فنڈ فراہم کرنے کے لیے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے مثبت روئے کا اظہار کیا ہے۔ یہ اطلاع پارلیمانی رکن سُدھا کر شرنگارے نے دی۔ شرنگا رے نے پیوش گوئل سے نئی دہلی میںملا قات کی اور 2019؁  میں لاتور پیٹ لائن کی تعمیر کے لیے منظور کئے گئے 14 ؍  کروڑ روپئے فراہم کرنے کا مطا لبہ کیا۔ پیٹ لائن کے ذریعے ریل گاڑیوں کی صاف صفائی اور دیکھ بھال کا کام کیا جا تا ہے۔ اِس کی تعمیر کے بعد لاتور ریلوے اسٹیشن کو خصو صی اہمیت حاصل ہو جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

راشٹر وادی کانگریس پار ٹی کی پار لیمانی رکن فوزیہ خان نے کَل رجیہ سبھا میں مراٹھواڑہ کی ریلوے لائنوں کوDouble Track کرنے اور بجلی کے ذریعے ریل گاڑیاں چلا ئے جانے کا معاملہ اٹھا یا۔ موصوفہ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ مراٹھواڑہ کے پر بھنی ‘ جا لنہ  اور  ناندیڑ اضلاع کی زرعی پیداوار  کو بازار کی فراہمی اور ساتھ ہی ان علاقوں کی تر قی کے لیے ریلوے لائنوں کو Double Track کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل 25؍ہزار681؍ کورونا کے نئے معا ملات درج کئے گئے۔ جس کے بعد ریا ست بھر میں اِس وباء کے متاثرین کی تعداد24؍ لاکھ 22؍ہزار21؍ ہو چکی ہے۔ کَل علاج کے دوران70؍ کورونا مریض ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 53؍ہزار208؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل14؍ ہزار400؍ کورونا مریض شفا یابھی ہوئے۔ ریاست  میں اب تک21 ؍ لا کھ89؍ ہزار

965؍ افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں ایک لاکھ77؍ ہزار560؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل3؍ہزار433؍ نئے کورونا مریض منظر عام پر آئے۔ ڈویژن میں کَل 13؍ افراد اِس بیماری سے ہلاک ہو گئے ۔ مرنے والوں میں اورنگ آ باد اور ناندیڑ اضلاع کے فی کس 5؍مریض جالنہ ضلع کے2؍  اور ہنگولی ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل ایک ہزار251؍ کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے۔ ناندیڑ ضلعے میں کل کورونا کے697؍ جالنہ 567؍  لاتور 242؍ بیڑ294؍ پر بھنی 215؍ عثمان آ باد 219؍ اور ہنگولی ضلعے میں 48 ؍ نئے مریض پائے گئے۔


**** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


اورنگ آ باد ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے پیش نظر ضلع کے سر پرست وزیر سبھاش دیسائی نے شعبہ صحت سمیت تمام مِشنریز کو علاج معالجے کی تمام تر سہو لیات کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر موصوف نے کَل ضلع میں کورونا وباء پر قا بو پا نے کے لیے کئے جا نے والے اقدامات کا جائزہ لینے کی خاطر Video Conferenceing کے ذریعے مقامی انتظامیہ سے یہ میٹنگ کی۔ وزیر موصوف نے گھاٹی اسپتال میں کورونا مریضوں کی شرح اموات میں کمی کے لیے خصو صی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ اِسی دوران اورنگ آ باد میں آج اور کَل سخت لاک ڈائون کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ضلعے کی تمام بینکیں آج صارفین کے لیے بند رہیں گی۔

***** ***** ***** 

ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کہا کہ بینک ملازمین دفتری کام کاج کے لیے حاضر رہ سکتے ہیں۔ اورنگ آ باد ضلع پریشد کے CEO ڈاکٹر منگیش گونداولے نے کہا ہے کہ دیہی علاقے کے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ضروری سہو لیات ضلع کے ذیلی اسپتالوں میں مہیا کی گئی ہے۔ گوندا ولے نے بتا یا کہ ضلعے کے دیہی علاقوں میں کورونا مریضوں کے لیے8؍ہزار Beds کا انتظام کیا گیا ہے۔ وہیں اورنگ آ باد شہر کے پولس کمشنر نکھل گپتا نے کہا ہے کہ ضلعے میں رات8؍  تا  صبح5؍ بجے کے دوران کر فیو نافد کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر میں داخل ہونے والوں کو آج سے کورونا کے لیے اینٹی جن جانچ سے گذر نا ہو گا۔ جالنہ ‘ بیڑ‘ جلگائوں ‘ ناسک ‘ پو نا اور پیٹھن کے راستوں پر کُل 6؍ جانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست کے وزیر صحت  اور  جالنہ ضلع کے رابطہ وزیر راجیش ٹو پے نے ضلع میں کورونا وباء کے پھیلائو میں اضا فے کے پیش نظر لاک ڈائون نافذ نہ کر تے ہوئے سخت احتیا طی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گزشتہ چند دِنوں سے جا لنہ ضلع اور شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں قابل ِ ذکر اضا فہ درج کیا گیا ہے۔ جِسے دیکھتے ہوئے وزیر موصوف نے کَل ضلع کلکٹر دفتر میں میٹنگ کا اہتمام کیا تاہم اُنہوں نے لاک ڈائون کے نفاذ پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

***** ***** ***** 

ہنگولی میں کورونا سے متاثر خواتین مریضوں کے لیے خصو صی کووڈ کیئر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اِس مقام پر صرف خواتین ڈاکٹر س اور طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر روچیش جئے ونشی کی پیش رفت پر خواتین کے لیے یہ خصو صی طبی مراکز شروع کیا گیا ہے۔ صرف خواتین کے علاج کے لیے شروع کئے جا نے والا یہ ریاست کا پہلا کووِڈ کیئر سینٹر ہے جو ہنگولی شہر کے لمباڑا میں لڑ کیوں کی اقا مات گاہ میں شروع کیا گیا ہے۔ یہاں100 ؍ مریضوں کے علاج کا انتظام ہے ساتھ ہی آکسیجن سلینڈر س بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے ضلع میں واقع تمام اِداروں ‘ دفاتر  اور  دکانوں میں ملازمین کی صرف

50 ؍ فیصد حاضری  کی ہدایت جا ری کی ہے۔ ضلع میں31؍ مارچ تک تمام شادی خانے ‘ تقا ریب گھر ‘ کوچنگ کلاسیز ‘ ہفتہ واری بازار  اور  ہو ٹلیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ احکا مات کی خلاف ور زی کرنے والوں پر خصو صی قوانین کے تحت کار وائی کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔ ناندیڑ ضلع پریشد کی 

CEO  ور شا ٹھاکر کورونا سے متاثر ہو گئیں ہیں۔ انہوں نے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے اپنا دھیان رکھنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں کَل ژالہ باری کے ساتھ بے موسمی بارش ہوئی۔ اورنگ آ باد ضلع کے چند مقامات پر کل ہلکی بارش ہوئی۔ پر بھنی ضلع کے سو ن پیٹھ اور گنگا کھیڑ میں کل بر سات ہوئی ۔ آدھا گھنٹہ ہونے والی اِس بارش میں اولے بھی گِرے۔ جالنہ ضلع کے بھو کر دن تعلقے کے سِپورا بازار اور بور گائوں جہاگیر میں ژالہ باری سے فصلوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر 

٭وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے عوام سے کورونا کی روک تھام کے لیے اصو لوں اور ضابطوں پر عمل کرنے کی کی اپیل‘ ساتھ ہی آخری متبادل کے طور پر لاک ڈائون نافذکر نے کا دیا انتباہ

٭ریاست کے خانگی دفاتر اور دیگر اِداروں میں صرف 50؍ فیصد ملا زمین کی حاضری کے احکامات

٭ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 25؍ہزار681؍ نئے مریض مراٹھواڑہ میں کَل 13؍ کورونا مریضوں کی موت‘ ڈویژن میں کَل 3؍ہزار433؍ کورونا مریض آئے منظر عام پر

٭اورنگ آ باد شہر میں آج اور کَل سخت لاک ڈائون کا نفاذ

٭ہنگولی میں خواتین کے لیے خصو صی کووِڈکیئر سینٹر  اور  ناندیڑ ضلع میں

 Work Frome Home کی حوصلہ افزائی کی ہدایت

اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment