Monday, 19 April 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۱۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 19 April 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۱۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اپریل ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا وائرس کے پھیلائو میں ایک مرتبہ پھر تیزی آ گئی ہے ۔ اِسی لیے آپ سے گذارش ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر پر سنجید گی سے عمل در آمد کریں  اور  45؍  سال سے زیادہ عمر کے شہر یان بے خوف ہو کر حفاظتی ٹیکے لگوائیں ۔ ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی دوری اختیار کریں ۔ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں  اور  محفوظ 

رہیں


اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭کورونا کے نئے جراثم کا پھیلائو روکنے کے مقصد سے 6؍ ریاستوں سے مہاراشٹر میں آنے والے مسا فروں کوRT-PCR جانچ کر وانا لازمی 

٭مخصوص صنعتیں چھوڑ کر ملک بھر میں صنعتی استعمال کے لیے آکسیجن کی فراہمی روکنے کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ 

٭ریاست میں مزید68؍ہزار631؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں ‘  مراٹھواڑے میں137؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید7؍ہزار737؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر

اور

٭ جالنہ ضلعے میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگانے  اور  ٹیکہ اندازی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے دیہی سطح پر  نگراں کمیٹیوں کی تشکیل


اب خبریں تفصیل سے....

مہاراشٹر میں کورونا کے نئے جراثم کا پھیلائو روکنے کے مقصد سے  6؍ ریاستوں سے مہاراشٹر میں آنے والے مسافروں کوRT- PCR جانچ کر وانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اِن ریاستوں میں گوا‘ راجستھان‘ گجرات ‘  اُترا کھنڈ  اور  دِلی  شامل ہیں۔ریاست کے چیف سیکریٹری  سیتا رام کُنٹے کی جانب سے جاری کر دہ حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ سفرسے پہلے48؍ گھنٹے میںکی گئیRT- PCR  جانچ کی رپورٹ منفی آنے پر ہی مسافروں کو مہاراشٹر ریلوے اسٹیشن پر اُتر نے کی اجازت ہو گی۔ مذکورہ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کی ریلوے اسٹیشن پر جانچ کر نے کی ہدایت بھی دی گئی ہے  اور  رپورٹ منفی آنے پر بھی اِن مسافروں کو 15؍ دِن کے لیے ہوم کورنٹین کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔ اِن مسافروں کے ہاتھوں پر مہر بھی ثبت کرنے کے احکا مات دئے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے کچھ مخصوص صنعتوں کو چھوڑ کر ملک بھر میں صنعتی استعمال کے لیے آکسیجن کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ 22؍ اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔ مرکزی داخلہ سیکریٹری  اجئے بھلا  نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو اِس خصوص میں مکتوب اِر سال کیا ہے۔ ملک بھر کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت عامہ  کے لیے آکسیجن کی کمی نہ ہو اِس مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریم ڈیسی ویر  اِنجیکشن کا ذخیرہ معاملے میں ممبئی پولس نے تفتیش کے لیے ایک دوا ساز کمپنی کے ڈائریکٹر کو حراست میں لیا ہے۔ اِس معاملے کی تفتیش کے دوران کمپنی کے ڈائریکٹر کو چھڑا  نے کے لیے حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس پولس اسٹیشن پہنچے تھے۔اِس معاملے پر کل برسر اقتدار  اور  حزب اختلاف میں الز ا مات کا تبادلہ جاری تھا۔ دمن میں واقع  بُرُک فار ما  نامی  دواساز کمپنی کے پاس ریم ڈیسی ویر اِنجیکشن کے60؍ہزار نسخے  ذخیرہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولس نے یہ کاری وائی انجام دی۔ پھڑ نویس نے بتا یا کہ  بی جے پی  کے رہنمائوں نے  اُس بر آمد کنندہ سے دمن میں رابطہ کر کے بقیہ ذخیرہ مہاراشٹر کو فراہم کرنے کی در خواست کی تھی  جو کہ اُس نے کچھ ضروری اجازت کے بعد قبول کر لی تھی ۔اُنھوں نے الزام لگا یا کہ سیاسی انتقام کے لیے ایسا کیا جا رہا ہے۔

جبکہ وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے  کہا کہ پولس پر دبائو ڈالنا یہ سرکاری کام کاج میںمداخلت سمجھا جا تا ہے۔ کانگریس پارٹی نے بھی اِس معاملے میں بی جے پی پر تنقید کی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز مزید68؍ہزار631؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اِس اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر38؍لاکھ39؍ہزار338؍

 ہو چکی ہے۔ جبکہ کَل 503؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ 

دوسری جانب  علاج کے بعد کَل مزید45؍ہزار654؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پاکر شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریا ست میں اب تک 31؍لاکھ6؍ہزار828؍کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں6؍ لاکھ70؍ہزار 388؍ مریض زیر علاج ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل مزید7؍ہزار737؍مریضوں کا اندراج ہوا۔ جبکہ 137؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ وفات پانے والے میں لاتور ضلعے کے50؍ ناندیڑ کے27؍ اورنگ آ باد کے22؍ عثمان آ باد کے16؍ پر بھنی کے8؍ جالنہ اور ہنگولی ضلعے کے فی کس 7-7؍مریضوں کا شمار ہے۔ 

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


اورنگ آ بادضلعے میں گزشتہ کَل مزیدایک ہزار429؍ مریض پائے گئے۔ جبکہ لاتور میںایک ہزار813؍ ناندیڑ میں ایک ہزار287؍ بیڑ میں ایک ہزار145؍ جالنہ میں909؍ پر بھنی 489؍ عثمان آ باد میں477؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل مزید188؍ کورونا مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے دیہی علاقوں میںکورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو پر روک لگانے  اور کووِڈ ویکسینیشن میں اضا فہ کرنے کے مقصد سے ضلع کلکٹر کے حکم پر دیہی سطح پر نگراں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔گائوں کے سر پنچ اِس کمیٹی کے سر براہ ہوں گے ۔ جبکہ گرام سیوک ‘ تلاٹھی ‘ زرعی معاون ‘ پولس پاٹل ‘ آنگن واڑی  خادمہ ‘  آشا کارکنان  اِس کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ یہ کمیٹیاں  دیہی ساکنان کو ٹیکہ لگوانے کی حوصلہ افزائی کرنا ‘  ٹیسٹ کروانے کے عمل میں طبی مشنری کی مدد کر نا ‘ سر دی ‘ بخار ‘ کھانسی ‘ گلے میں خراش   وغیرہ علامات والے افراد کا سر وے کرنے والے وفود کی مدد کرنا  وغیرہ  کاموں کی ذمہ داری ہوں گی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے مقصد سے نافذ کر دہ کر فیو کے اوقات کی شہر یان سنجید گی سے پا بندی کریں۔ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے یہ اپیل کی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلعے میں مریضوں کی تشویشناک تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے سبھی کوذمہ داری سے نظم و ضبط پر سنجید سے عمل کرنا ضروری ہے۔اُنھوں نے بلا وجہ راستوں پر مٹر گشتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔

اورنگ آ باد ضلعے میں لازمی اشیاء  اور  خد مات فراہم کرنے والے کاروباری مراکز  دو پہر ایک بجے کے بعد بند کر دینے کے فیصلے پر کَل سے عمل در آمد شروع ہو چکا ہے۔ اِس کے مطابق کَل دوپہر ایک بجے کے بعد  دودھ  اور  سبزی تر کاری سمیت تمام دکانیں بند نظر آئی۔

اُنھوں نے واضح کیا کہ اِس فیصلے کے مطابق پیٹرول پمپ  پر  دو پہر ایک بجے کے بعد سر کاری گاڑیاں ‘ پولس  اور ہیلتھ سروس اِسی طرح نہایت ضروری خد مات کے لیے زیر استعمال گاڑیوں کو چھوڑ کر  دیگر گاڑیوں کو پیٹرول فروخت نہیں کیا جائے گا۔ اِسی طرح ضلعے میں تمام ریستوراں کر فیو کے دوران بند رہیںگے  اور  صرف  ہوم ڈیلیوری کی سہو لت  جاری رہے گی۔ تمام ہفتہ واری بازار بھی  یکم  مئی تک  نہیں لگائے جا ئیں گے ۔ 

کلکٹر صاحب نے بتا یا کہ جاری ماہِ رمضان المبارک کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلم برادران کے لیے صبح7؍ بجے سے دو پہر ایک بجے تک   اور  شام  5؍ بجے سے 8؍ بجے کے دوران  دودھ  اور  پھلوں کا کاروبار جاری رہے گا۔ 

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل انتظامیہ اِس فیصلے پر غور کر رہا ہے کہ اورنگ آ باد شہر میں45؍ سال  اور  اِس سے زیادہ عمر کے شہر یان کو ٹیکہ لینے کے بعد ہی گھر سے باہر گھومنے کی اجازت دی جائے ۔ میونسپل کارپوریشن کے منتظم آستک کمار پانڈے نے شہر یان سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل سوشل میڈیا کے توسط سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ دکانداروں کو بھی ٹیکہ لگوائے بغیر دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭کورونا کے نئے جراثم کا پھیلائو روکنے کے مقصد سے 6؍ ریاستوں سے مہاراشٹر میں آنے والے مسا فروں کوRT-PCR جانچ کر وانا لازمی 

٭مخصوص صنعتیں چھوڑ کر ملک بھر میں صنعتی استعمال کے لیے آکسیجن کی فراہمی روکنے کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ 

٭ریاست میں مزید68؍ہزار631؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں ‘  مراٹھواڑے میں137؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید7؍ہزار737؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر

اور

٭ جالنہ ضلعے میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگانے  اور  ٹیکہ اندازی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے دیہی سطح پر  نگراں کمیٹیوں کی تشکیل


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭



No comments:

Post a Comment