Friday, 18 June 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد  علاقائی خبریں  تاریخ : 18  ؍  جون  2021  وَقت : صبح 09.00  سے09.10 ؍ بجے 

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 18 June 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۱۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین ریاست میں کووِڈ19؍ سے بچائو کی پا بندیوں میں بھلے ہی نر می کر دی گئی ہے لیکن مرض کے پھیلائو کا خطر ہ ابھی باقی ہے ۔ اِسی لیے احتیا طی تدابیر اختیار کر نا لازمی ہے۔آپ سے در خواست ہے کہ نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے باہر جائیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں  اور  حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی در خواست ایک ہفتے میں عدالتِ عالیہ میں داخل کرنے کا ریاستیحکو مت کا فیصلہ 

٭ گناتوڑ مزدوروں کے بچوں کے لیے بیڑ ضلعے کے 8؍ اور جالنہ ضلعے کے 2؍ تعلقوں میںمجموعی طور پر

20؍ہوسٹیل تعمیر کرنے کی منظوری

٭ ریاست میں کَل مزید9؍ہزار830؍ مریضوں کا ہوا  اندراج ‘ مراٹھواڑے میں27؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید587؍ افراد ہوئے متاثر

اور

٭ کوکن ‘ کولہا پور ‘ ساتارا ‘ اور پونا ضلعے میں کل ہوئی موسلا دھار بارش ‘ مراٹھواڑہ اور  وِدربھ کے کچھ علاقوں میں آج بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی امید 


  اب خبریں تفصیل سے....

مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی در خواست ایک ہفتے میں عدالتِ عالیہ میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں کابینہ کی ضمنی کمیٹی کے سر براہ اشوک چوہان نے یہ بات کہی ہے۔

ریزر ویشن کے سلسلے میں خاموش آندولن کے بعد رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے چھتر پتی نے کَل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے سے ملا قات کی ۔اِس ملا قات کے بعد چوہان صحافیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے بتایا کہ نظر ثانی کی در خواست با قاعدہ طریقے سے داخل کرنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ چوہان نے بتا یا کہ رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے نے وزیر اعلیٰ سے سات اہم مطالبات کیے ہیں۔ 

صحافیوں سے بات کر تے ہوئے رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے اُن کے مطالبات پر مثبت تاثر ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی اُنھوں نے واضح کیا کہ آندو لن ختم نہیں ہوا ہے  اور اِس سلسلے میں اگلا فیصلہ 21؍ جون کے روز ناسک میں کیا جا ئے گا ۔ 

وزیر اعلی نے کہا کہ حکو مت آپ کے تمام مطالبات سے متعلق سنجیدہ ہیں اِس کے لیے آندو لن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔  اِس موقعے پر انھوں نے آندو لن ختم کرنے کی اپیل کی ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبات پورے کیے جائیں بہ صورتِ دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا ۔ رکن پارلیمنٹ چھتر پتی اُدئین راجے نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کو ایک خط کے ذریعے یہ بات کہی ہے۔اُنھوں نے کہا ہے کہ ریزر ویشن کے معاملے میں سر کار  جلد از جلد خصوصی اجلاس طلب کریں ۔ ساتھ ہی اُنھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہونے تک سماج کے دیگر مطالبات بھی فوراً پورے کیے جا ئیں ۔ 

***** ***** ***** 

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن CBSE  کے دسویں جماعت کے نتائج 20؍ جولائی  اور  بارہویں جماعت کے نتائج 31؍ جولائی کو ظاہر کیے جا ئیں گے ۔ بورڈ کی جانب سے کَل یہ اعلان کیا گیا ۔ CBSE  کے ایکزامِنیشن کنٹرولر  سنیم بھردواج نے بتا یا کہ جو طلباء اپنے نمبرات سے مطمئین نہ ہو  اُنھیں دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جا ئے گا۔ 

***** ***** ***** 

عوامی رہنما آنجہا نی گوپی ناتھ رائو منڈے گنا توڑ مزدورکلیان مہا منڈل کی معرفت گنا توڑ مزدوروں کے بچوں کے لیے سنت بھگوان با با سر کاری ہوسٹیل اسکیم کے پہلے مر حلے میں منتخبہ10؍ تعلقوں میں 20؍ ہوسٹیل تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ساتھ ہی اِس کے لیے ضروری بھرتی کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ اِس خصوص میں حکو متی فیصلہ کَل محکمہ سماجی انصاف کی جانب سے جاری کر دیا گیا ۔سماجی انصاف اور خصوصی معاونت کے وزیر دھننجئے منڈے نے ایک پیغام کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتایا کہ سنت بھگوان با با سر کاری ہوسٹیل اسکیم کے پہلے مر حلے میں بیڑ ضلعے کے پاٹو دا ‘ کیج ‘ بیڑ ‘ گیو رائی ‘ ماجل گائوں  اور  پر لی  اِسی طرح  جالنہ ضلعے کے گھن سائونگی   اور  عنبڑ تعلقے میں بھی ہوسٹیل تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ ہر ایک ہوسٹیل میں100؍ بچوں کے قیام کی گنجائش ہو گی ۔ 

***** ***** ***** 

شیو بھوجن مُفت فراہم کرنے کی مدت کو ریاستی حکو مت نے 14؍ جولائی تک بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

اِس خصوص میں سر کاری حکم نامہ کَل جاری کر دیا گیا ۔ اِس کے مطابق نئے شیو بھو جن مراکز پر بھی 14؍ جو لائی تک شیو بھو جن تھالی مُفت دستیاب ہو گی ۔ خیال رہے کہ کووِڈ19؍ کی آفت کے سبب ریاست میں15؍ اپریل سے شیو بھو جن تھالی مفت دستیاب کر وائی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روزمزید9؍ہزار830؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر59؍ لاکھ44؍ہزار710؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل 236؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ اِس بیماری کے سبب ریاست میں اب تک ایک لاکھ16؍ہزار26؍ اموات ہو چکی ہیں۔ اور شرح اموات  ایک عشاریہ    نو  پانچ  فیصد ہو گیا ہے۔ 

دوسری جانب کَل5؍ہزار 890؍ متاثرین علاج معالجے کے بعد شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میںاب تک 56؍لاکھ 85؍ہزار636؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اِس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح 95؍عشاریہ  چھ  چار فیصد ہو گئی ہے ۔ فی الحال ریاست بھر میںایک لاکھ39؍ہزار960؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل 587؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ جبکہ اِسی دوران 27؍ مریض دوران ِ علاج چل بسے ۔ فوت ہونے والوں میں  بیڑ ضلعے کے8؍ اورنگ آباد اور لاتور ضلعے کے فی کس6-6؍ جالنہ کے4؍ پر بھنی کے2؍ اور  عثمان آباد کے ایک مریض کا شمار ہے ۔

دوسری جانب بیڑ ضلعے میں گزشتہ کَل مزید224؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔ اِسی طرح اورنگ آ باد میں126؍ عثمان آ باد میں93؍ جالنہ میں42 ؍ ناندیڑ میں38؍ لاتور میں35 ؍ پر بھنی میں 28؍ اور  ہنگولی ضلعے میں کَل ایک مریض پا یا گیا۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ27؍ جون کے روز آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے مخاطب ہوں گے۔ آپ اپنے خیا لات  نمو ایپ ‘  مائی گو ویب سائٹ ‘ 1-9-2-2؍   یا  18 00 11 78 00    ؍  اِس ٹول فری نمبر پر درج کر واسکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست کے کو کن ‘ کولہا پور ‘ سا تارا  اور  پونا اضلاع میں کَل موسلا دھار بار ش ہو ئی ۔ کو لہا پور میں رات بھر ہوئی بارش کے سبب پنچ گنگا ندی لبالب بھر کر بہہ رہی ہے۔ کوئنا ڈیم کے علاقے میں ہوئی زور دار بارش کی وجہ سے ڈیم کے آبی ذخیرے میں اضا فہ ہو ا ہے۔ سندھو دُرگ ضلعے میں 4؍ روز سے جاری بارش کی وجہ سے سبھی آبی ذخائر بھر چکے ہیں۔

اِسی طرح جالنہ شہر سمیت تعلقے کے کچھ علاقوں میں ‘ منٹھا شہر  اور بھوکر دن تعلقے کے پمپل گائوں رینو کائی میں بھی کَل بارش ہونے کی اطلاع ہے ۔ اورنگ آباد شہر میں بھی کَل دو پہر اچھی بارش ہوئی ۔ 

اِسی دوران محکمہ موسمیات نے آج کوکن ‘وسطی مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اِسی طرح مراٹھواڑہ  اور وِدربھ کے بیشتر علاقوں میں بھی آج بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی امیدہے۔

***** ***** ***** 

سبز یونیور سٹی  -  صاف یو نیور سٹی مہم کے تحت ناندیڑ کی سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیور سٹی میں کَل  ون مہا اُتسو 2021؁  منا یا گیا ۔اِس موقعے پر یونیور سٹی کے وائس چانسلر  ڈاکٹر  اُدھو بھونسلے  اور  پرو وائس چانسلر  ڈاکٹر جو گندر سنگھ بی سین  کے ہاتھوں یو نیور سٹی احا طے میں 250؍درخت لگائے گئے ۔ 

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی در خواست ایک ہفتے میں عدالتِ عالیہ میں داخل کرنے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ 

٭ گناتوڑ مزدوروں کے بچوں کے لیے بیڑ ضلعے کے 8؍ اور جالنہ ضلعے کے 2؍ تعلقوں میںمجموعی طور پر

20؍ہوسٹیل تعمیر کرنے کی منظوری

٭ ریاست میں کَل مزید9؍ہزار830؍ مریضوں کا ہوا اندراج ‘ مراٹھواڑے میں27؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید587؍ افراد ہوئے متاثر

اور

٭ کوکن ‘ کولہا پور ‘ ساتارا ‘ اور پونا ضلعے میں کل ہوئی موسلا دھار بارش ‘ مراٹھواڑہ اور  وِدربھ کے کچھ علاقوں میں آج بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی امید


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد  Aurangabad AIR News  پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔


٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment