Wednesday, 16 June 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۱۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 16 June 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۱۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

سامعین ریاست میں کووِڈ19؍ سے بچائو کی پا بندیوں میں بھلے ہی نر می کر دی گئی ہے لیکن مرض کے پھیلائو کا خطر ہ ابھی باقی ہے ۔ اِسی لیے احتیا طی تدابیر اختیار کر نا لازمی ہے۔آپ سے در خواست ہے کہ نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے باہر جائیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں ۔اِسی طرح حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ ناندیڑ‘ حیدر آ باد  اور بنگلور سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں صحافیوں ‘ رہنمائوں اور پولس افسران کے قتل کی سازش رچنے والے لشکرِ طیبہ  کے  3؍ دہشت گردوں کو 10؍ سال قیدِ با مشقت کی سزا

٭ کووِڈ19؍سے بچائو کا ٹیکہ لگوا نے کے لیےOnline Pre-registration  اور 

  Special Time لینالازمی نہیں 

٭ مہا آواس مہم کے تحت  ریاست بھر میں3؍ لاکھ22؍ہزار929؍ مستحقین کو ملے مکانات

اور

٭ ریاست بھر میں کَل مزید9؍ہزار350؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں

38؍ مریض چل بسے  جبکہ 512؍ افراد ہو ئے متاثر 



  اب خبریں تفصیل سے....

ناندیڑ‘ حیدر آ باد  اور بنگلور سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں صحا فیوں ‘ رہنمائوں  اور پولس افسران کے قتل کی سازش رچنے والے  لشکر طیبہ  کے 3؍ دہشت گردوں  کو  قومی تفتیشی ایجنسی NIA کی خصوصی عدالت نے 10؍سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی ہے۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر اینٹی ٹیراریزم اسکواڈ نے  اِس معاملے میں سال2012؁ ء  میں ناندیڑ سے5؍ افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ بعد میں یہ معاملہ NIA  کو سونپ دیا گیا تھا۔ اِس معاملے میں محمد اکرم  ‘  محمد مزمل ‘  اور  محمدصادق  کو  سزا سنائی گئی ہے  جبکہ  محمد عر فان  اور  محمد الیاس کو ثبوت نہ ہونے کی بناء پر بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا گیا  ہے۔ 

***** ***** ***** 

کووِڈ19؍سے بچائو کا ٹیکہ لگوا نے کے لیےOnline Pre-registration  اور  Special Time لینا لازمی نہیں ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے یہ وضاحت کی ہے۔وزارت نے بتا یا کہ 18؍سال  یا  اِس سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد اپنے قریبی ٹیکہ اندازی مرکز پہنچ کر اُسی وقت رجسٹریشن کر کے ٹیکہ لے سکتا ہے۔وزارت کی جانب سے بتا یا گیا کہ 1-0-7-5؍ اِس ہیلپ لائن پر بھی رجسٹریشن کی سہو لت دستیاب ہے۔ کووِن ایپ پر اندراج کر چکے 28؍ کروڑ36؍ لاکھ افراد میں سے16؍ کروڑ46؍ لاکھ افراد نے عین وقت پر اندراج کر کے ٹیکہ لیا ہے ۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ Pre-registration   کر چکے  اور  عین وقت پر اندراج کر کے تقریباً 19؍ کروڑ84؍ لاکھ شہر یان کورونا وائرس سے حفاظت کا ٹیکہ لے چکے ہیں۔

***** ***** ***** 


محکمہ دیہی تر قیات کی جانب سے چلائی گئی  ’’  مہا آ واس ‘ ‘  مہم کے تحت  کَل ریاست بھر میں 3؍ لاکھ

22؍ ہزار929؍مستحقین کو اپنے گھر مل گئے ۔ مستحقین کو اُن کے متعلقہ اضلاع میں مکا نات کا چابیاں تقسیم کی گئی۔

ممبئی میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے  نے  تھا نہ اور پال گھر اضلاع میں مستحقین کو نمائندہ طرز سے مکا نات کا کنجیاں دیں۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کہا کہ 8؍ لاکھ کنبوں کو گھر فراہم کر کے محکمہ دیہی تر قیات نے قابل تعریف کام کیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں کَل مزید9؍ہزار350؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی  مجموعی  تعداد بڑھ کر59؍ لاکھ24؍ہزار773؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل 388؍ مریضعلاج کے دوران  چل بسے ۔ 

دوسری جانب15؍ہزار176؍ متاثرین  علاج معالجے کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ریاست میں اب تک  56؍ لاکھ69؍ ہزار179؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں مجموعی طور پر ایک لاکھ38؍ ہزار361؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 



مراٹھواڑے میں کَل512؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ جبکہ 38؍ مریض دوران علاج انتقال کر گئے ۔ وفات پانے والوں میں لاتور ضلعے کے14؍  اورنگ آ باد کے7؍ عثمان آ باد کے 6؍ بیڑ5؍ پر بھنی4؍اور جالنہ ضلعے کے2؍ مریضوں کا شمار ہے ۔

دوسری جانب بیڑ ضلعے میں157؍ مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح اورنگ آ باد میں120؍ عثمان آ باد میں105؍ لاتور میں39؍ پر بھنی34؍ جالنہ 30؍ ناندیڑ23؍ اور ہنگولے ضلعے میں کَل مزید4؍ مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


اِس سال کورونا وائرس کے پھیلائو کے سبب سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج  کو  حج کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اِسی لیے سینٹرل حج کمیٹی آف اِنڈیا نے اِس سال حج کے لیے موصول ہوئی سبھی در خواستیں مُسترد کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی حکو مت نے محدود تعداد میں صرف سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد کو ہی اِس سال حج کرنے کی اجازت دی ہے۔

***** ***** ***** 


اجنتا  اور  ایلورہ سمیت اورنگ آباد ضلعے میں واقع سیاحتی مقا مات آج سے کھول دیے جا ئیں گے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کی اجازت کے بعد کورونا وائرس سے بچائو کے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے یہ مقامات کھولے جا ئیں گے۔ اِن سیاحتی مقامات میں  اجنتا  اور  ایلورہ کی غاریں ‘ دولت آباد کا قلعہ ‘ بی بی کا مقبرہ  اور  اورنگ آباد کیوز کا شمار ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی جانب سے عائد کر دہ نئے  اِسٹیبلشمنٹ ٹیکس کی ضلع ویا پا ری مہا سنگھ مخالفت کر رہا ہے۔ تنظیم کے سر براہ جگناتھ کا لے کے وفد نے کَل میونسپل منتظم آستِک کمار پانڈے سے ملا قات کر کے اِس خصوص میں ایک محضر اُن کے سپرد کیا۔اِس میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ 19؍ کے پھیلائو پر روک لگا نے کے مقصد سے حکو مت کی ہدایت پر کئی دنوں سے بازار بند تھے جس کی وجہ سے تاجروں کا بڑے پیما نے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔ اِسی لیے تنظیم میونسپل کا رپوریشن کے نئے اسٹیبلشمنٹ ٹیکس کی مخالفت کر رہی ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی شہر میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں میونسپل کارپوریشن نے راحتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

میونسپل کمشنر  دیوی داس پوار نے  معاون کمشنر کو  سلاب متاثر ہ علاقے میں شہر یان کے لیے کھانے  اور  صاف پینے کے پا نی کا بندوبست کرنے کا حکم دیا ہے۔ اِسی طر ح متاثرہ علاقے میں صاف صفائی اور جراثم کُش دوا کا چھڑ کائو کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نالے کے قریب مخدوش عمارتوں میں رہائش پذیر شہر یان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کوکہا گیا ہے ۔ اُنھوں نے آئندہ 2؍ دنوں میں ممکنہ موسلا دھار بارش کو پیش نظررکھتے ہوئے تمام حفاظتی بندوبست کرنے کی ہدایت دی ہے۔

***** ***** ***** 


اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی حدود میں واقع 972؍ آن لائن اسکول کَل سے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ اِن میں میونسپل کار پوریشن کے72؍ اور  900؍ نجی اسکولوں کا شمار ہے ۔ 

***** ***** ***** 

کووِڈ19؍ سے بچائو کے لیے ٹیکہ اندازی مہم میں تیزی لا نے کے مقصد سے بیڑ ضلع پریشد کی جانب سے  گرام پنچایت  میں عہدیدار  اور  افسران و ملازمین  کی حوصلہ افزائی کے لیے نگراں وزیر دھنننجئے منڈے نے  آروگیہ سنجیو نی پُرسکار یو جنا کا اعلان کیاہے۔اِس یو جنا کے مطا بق کووِڈ19؍ ٹیکہ اندازی میں بہترین کار کر دی کا مظاہرہ کر نے والی گرام پنچایتوں کو آ بادی کے اعتبار سے 30؍ ہزار سے 50؍ ہزار روپئے نقد انعام  اور  10؍ سے30؍ لاکھ  تر قیاتی فنڈ ضلع پریشد کی مختلف اسکیمات کی مد  میں دیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ  سے  پنویل چلنے والی خصوصی ریل گاڑی آئندہ30؍ جون تک منسوخ کر دی گئی ہے۔ وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر سے یہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ ناندیڑ‘ حیدر آ باد  اور بنگلور سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں صحافیوں ‘ رہنمائوں اور پولس افسران کے قتل کی سازش کر نے والے  لشکرِ طیبہ  کے  3؍ دہشت گردوں کو 10؍ سال قیدِ با مشقت کی سزا

 ٭ کووِڈ19؍سے بچائو کا ٹیکہ لگوا نے کے لیےOnline Pre-registration  اور 

  Special Time لینالازمی نہیں

٭ مہا آواس مہم کے تحت  ریاست بھر میں3؍ لاکھ22؍ہزار929؍ مستحقین کو ملے مکانات

اور

٭ ریاست بھر میں کَل مزید9؍ہزار350؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں

38؍ مریض چل بسے  جبکہ 512؍ افراد ہو ئے متاثر


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد  Aurangabad AIR News  پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔

٭٭٭٭٭





No comments:

Post a Comment