▼

Saturday, 21 August 2021

آکاشوانی اَورنگ آبادعلاقائی خبریں تاریخ : 21 ؍ اگست 2021 ؁وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 21 August 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اگست  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین ملک میں18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو  کووِڈ 19؍سے بچائو کے ٹیکے مفت دیے جا رہے ہیں ۔ آپ سے در خواست ہے کہ ویکسین ضرور لیں  اور  اپنوں کو بھی ٹیکہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اِسی لیے احتیاط برتنا ضروری ہے  نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے با ہر جا ئیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں  اور  سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ اپنے ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں  اور  محتاط رہیں۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ ترقی  او ر  مفادِ عامہ  کی راہ میں کسی کو بھی حائل نہیںہونے دیا جا ئے گا  ‘  وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا کرے کا تیقن 

٭ انفار میشن تیکنا لوجی کے شعبے میں بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے والے اِداروں کو ریاستی حکو مت راجیو گاندھی انفار میشن تیکنالو جی اعزز سے نوازے گی  

٭ ریاست بھر میں کَل مزید 4؍ ہزار365؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 5؍ مریض چل بسے  ‘ مزید185؍ افراد ہوئے متاثر 

اور

٭ آزادی کے امرُت مہااُتسو کے ضمن میں آج اورنگ آباد میں فِٹ اِنڈیا فریڈم رن کا اہتمام 


اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست میں تر قیاتی کاموں کے لیے مرکزی حکو مت سے ضروری تعا ون کیا جا ئے گا  اور  کسی کو بھی مفادِ عامہ کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا جا ئے گا ۔ کَل ناگپور میٹروپروجیکٹ کے کچھ ٹریکس کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ وزیر اعلیٰ نے اِس تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے توسط سے شرکت کی تھی۔ اِس موقعے پر مرکزی وزیر حمل و نقل نتِن گڈ کری  سمیت  دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی ۔ اپنے خطا ب میں گڈ کری نے کہا کہ ریاست میں حمل و نقل کی بنیادی سہو لیات کے لیے فنڈ کی کمی نہیں ہو نے دی جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں واقع مینٹل ہاسپِٹلس کے لیے دیڑھ ہزار کروڑ روپئے فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ یر وڑا میں واقع ریجنل مینٹل ہاسپٹل کے لیے400؍ کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔وزیر موصوف نے کَل یر وڑا میں ریجنل مینٹل ہاسپٹل کا دورہ کر کے دواخانے میں مریضوں کی حا لت ‘ دستیاب افرادی قوت  اور  موجودسہو لیات کا معائنہ کیا ۔

***** ***** ***** 

انفار میشن تیکنا لو جی کے شعبے میں بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے والے اِداروں کو  راجیو گاندھی انفار میشن تیکنا لوجی اعزاز سے سر فراز کیا جا ئے گا ۔ تیکنا لوجی کے مملکتی وزیر ستیج پاٹل نے کَل ممبئی میں صحافیوں کو یہ بات بتائی ۔ انفارمیشن تیکنا لوجی کے شعبے میں اِنٹر پرینر شپ میں اضا فہ  ‘  انفارمیشن تیکنا لو جی کے زیادہ  سے زیادہ استعمال کی ترغیب دینے ‘  انفار میشن تیکنا لوجی کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع اُجا گر کر نے  اور  ماحولیات کا تحفظ و بقا ء  جیسے پانچ مختلف شعبہ ٔ جات میں بہترین کار کر دگی انجام دینے والے اِداروں کو اِس اعزاز سے سرفراز کیا جا ئے گا ۔ اکتوبر مہینے کے آخر ی ہفتے میں اِن ایوارڈس کا اعلان کیا جا ئے گا ۔

***** ***** ***** 

سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی جینتی کَل ملک بھر میں سد بھائو نا دِوس کے طور پر منائی گئی ۔ اِسی منا سبت سے  آنے والی 5؍ ستمبر تک سماجی اتحاد پندھر واڑا   منا یا جا ئے گا ۔ نائب صدر جمہوریہ  ایم  وینکیا نائڈو  اور  وزیر اعظم نریندر مودی سمیت  نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار  اور  تعمیرات ِ عامہ کے وزیر اشوک چو ہان نے راجیو گاندھی کو جینتی کے موقعے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے بھی اپنی رہائش گاہ ماتو شری میں راجیو گاندھی کی تصویر  پر پھولوں کا ہار چڑھا کر خراج تحسین پیش کیا۔ اِس موقعے پر حاضرین کو  سد بھائو نا دِوس کی منا سبت سے عہد دلا یا گیا۔

اورنگ آباد ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے راجیو گاندھی کی جینتی کے موقعے پر دِلّی گیٹ پر واقع راجیو گاندھی کے مجسمے پر پھولوں کا ہار چڑھا کر اُنھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بیڑ  اور  پر بھنی ضلع کلکٹر دفتر میں بھی راجیو گاندھی کی جینتی کے موقعے پر سد بھائو نا دِوس کا عہد کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید4؍ہزار 365؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اِضافے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کا تعداد بڑھ کر 64؍ لاکھ 15؍ ہزار935؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل 105؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ ریاست میں کووِڈ19؍ کے سبب اب تک ایک لاکھ35؍ ہزار672؍ اموات ہو چکی ہے ۔ 

دوسری جانب علاج معالجے کے بعد کَل 6؍ہزار384؍متاثرین کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے  ۔ اِسی طرح ریاست میں اب تک 62؍ لاکھ21؍ ہزار305؍ متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال مہاراشٹر میں 55؍ہزار454؍ کووِڈمتاثرین زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل 185؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ جبکہ 5؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ وفات پانے والوں میں  بیڑ ضلعے کے 2؍  جبکہ  اورنگ آباد  ‘  جالنہ  اور  ناندیڑ ضلعے کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے۔

اِسی دوران بیڑ ضلعے میں گزشتہ روز مزید 93؍ مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح عثمان آباد ضلعے میں70؍ اورنگ آباد ضلعے میں11؍ لاتور میں6؍ ناندیڑ میں3؍  اور  جالنہ میں کَل مزید 2؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔پر بھنی  اور  ہنگولی ضلعے میں گزشتہ کَل ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا۔

***** ***** ***** 

بیڑ حلقہ ٔ  انتخابات کی پہلی خاتون رکن اسمبلی شانتابائی کوٹے چا طویل عمری کے باعث کَل پو نا میں چل بسی ۔ وہ 95؍ بر س کی تھی ۔ اُنھوں نے سال1952؁ء میں پہلی مرتبہ بیڑ بلدیہ کے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔ بعد میں1957؁ء میں کانگریس پارٹی کی جانب سے  بیڑ حلقہ اسمبلی میں چنائو جیت کر  وہ  بیڑ کی پہلی خاتون رکن اسمبلی بن گئی تھی ۔ 

***** ***** ***** 

مرکزی مملکتی وزیر ِ خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کی جن آشیر واد یاترا کَل اورنگ آباد ضلع پہنچی ۔ اورنگ آ باد میں اظہار خیال کر تے ہوئے کراڑ نے کہا کہ  اورنگ آباد شہر کے پانی کا مسئلہ تر جیحی بنیاد پر حل کیا جا ئے گا ۔ خیال رہے کہ پر لی میں واقع گوپی ناتھ گڑھ سے شروع ہوئی یہ یاترا  پانچ اضلاع کا دورہ کرکے  آج کنڑ میں ختم ہو رہی ہے۔

***** ***** ***** 

مزدوروں کو لے جارہا ایک ٹِپر کَل بلڈھا نہ ضلعے میں سنگین حادثے کا شکار ہو گیا ۔ اِس میں13؍ مزدور جا بحق   اور  3؍ مزدور شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ  سندھ کھیڑ راجا   - میہکر شاہراہ پر تیڈھ گائوں پھا ٹا کے قریب پیش آیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام مزدور وں کا تعلق مدھیہ پر دیش سے ہے ۔ زخمی مزدوروں کاعلاج جالنہ میں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ فوت ہونے والے مزدوروں کی نعشیں جالنہ ضلع ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس حادثے پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اِس حادثے میں جا بحق ہونے والے مزدوروں کے ورثاء کو وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ سے فی کس 2؍ لاکھ روپئے   اور  زخمی ہونے والے مزدوروں کو  فی کس 50؍ ہزار روپئے امداد  دینے کا اعلان کیا ہے۔

***** ***** ***** 

آزا دی کے امرُت مہا اُتسو کے موقعے پر ملک کے نوجوانوں کو تندرستی کی ترغیب دینے کے مقصد سے ملک بھر کے تمام اضلاع میں75؍ مقامات پر  فِٹ اِنڈیا فریڈم رن  کا اہتمام کیا گیا ہے۔اِسی سلسلے میں نہرو یو وا مرکزی کی جانب سے آج اورنگ آباد میں  ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیور سٹی کے داخلی در وازے سے مرکزی عمارت تک فِٹ اِنڈیا فریڈم رن کا اہتمام کیا گیا ہے۔یہ دوڑ اب سے کچھ دیر پہلے   سواّ  آٹھ بجے شروع ہو چکی ہے۔ 

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن ‘ لائنس کلب  اور  اورنگ آ باد فرسٹ کی جانب سے شہر کے کیلاس نگر میں واقع شمشان بھو نی میں لگائی گئی   ایل پی جی  گیس کریمی ٹوریم  اور  نئی عمارت  کَل میونسپل کار پوریشن کے منتظم آستِک کمار پانڈے کے ہاتھوںوقف کی گئی ۔اِس موقعے پر آستِک کمار پانڈے نے کہا کہ  ماحولیات کا تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے  ایل  پی  جی  گیس کریمی ٹوریم  وقت کی ضرورت ہے ۔  

***** ***** ***** 

ناندیڑضلعے میں مُد کھیڑ تعلقے کے بامنی گائوں سے تعلق رکھنے والے سپا ہی  سُدھا کر شِندے  چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں ۔نگراں وزیر اشوک چو ہان نے سُدھا کر شذے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

کووِڈ19؍ کے پھیلائو  کو مد نظر رکھتے ہوئے  کَل یومِ عاشورہ  سادگی سے منا یا گیا ۔ اورنگ آباد میں شیعہ برادری کی جانب سے کووِڈ19؍ سے بچائو کی تمام احتیا طی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مجالس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ ترقی  او ر  مفادِ عامہ  کی راہ میں کسی کو بھی حائل نہیںہونے دیا جا ئے گا  ‘  وزیر اعلیٰ اُدھوٹھا کرے کا تیقن 

٭ انفار میشن تیکنا لوجی کے شعبے میں بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے والے اِداروں کو ریاستی حکو مت راجیو گاندھی انفار میشن تیکنالو جی اعزز سے نوازے گی  

٭ ریاست بھر میں کَل مزید 4؍ ہزار365؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 5؍ مریض چل بسے  ‘ مزید185؍ افراد ہوئے متاثر 

اور

٭ آزادی کے امرُت مہااُتسو کے ضمن میں آج اورنگ آباد میں فِٹ اِنڈیا فریڈم رن کا اہتمام


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آباد

   Aurangabad AIR News  پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment