Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 December 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دسمبر ۲۰۲۱ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کرام ‘ کورونا ٹیکہ اندازی کی مہم میں وطن عزیز دیڑھ سو کروڑ خوراکوں کی جانب گامزن ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومائی کرون کے پائے جانے سے فکر مندی میں اضا فہ ہوا ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ ٹیکے کی دونوں خوراکیں بر وقت لیں ۔ ساتھ ہی جن افراد نے اب تک ٹیکہ نہیں لگوا یا ہے انہیں ٹیکہ لینے میں مدد کریں۔ ماسک کا استعمال کریں۔ محفوظ جسمانی فاصلہ بر قرار رکھیں ۔ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ او مائی کرو ن وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ریاستی حکو مت حسب ضرورت نافذ کر سکتی ہے سخت پا بندیاں‘
مرکزی محکمۂ صحت کی مملکتی وزیر بھارتی پوار کا بیان
٭ او مائی کرون وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم میں بیداری اور نظم و ضبط ضروری‘
وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار خیال
٭ ریاست میں کَل پائے گئے او ما ئی کرون کے31؍ اور کورونا کے ایک ہزار648؍ نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک کی موت اور29؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ قا نو نی صلاح و مشورے کے بعد گور نر کریں گے آج قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے چنائو پر
فیصلہ
٭ پر بھنی ضلعے میں پیش آئے دو مختلف حادثات میں4؍ افراد ہلاک
٭ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں پہلے دِن کے آخیر تک
بھارت کے تینوکٹوں کے نقصان پر272؍ رن
اب خبریں تفصیل سے....
مرکزی مملکتی وزیر صحت بھارتی پوار نے کہا ہے کہ او ما ئی کرون کے پھیلائو کے پیش نظر ریاستی حکو مت سخت پا بندیاں عائد کر سکتی ہے ۔ وزیر موصوفہ کَل سانگلی میں صحیفہ نگاروں سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ او ما ئی کرون کے پس منظر میں ریاستی حکو مت کو حسب ضرورتContainment Zones
ممنوعہ علاقے طئے کر نا اور سخت پا بندیاں نافذ کر ناجیسے فیصلے کرنے ہوں گے ۔ پوار نے کہا کہ اِس بیما ری سے انسان جلد متا ثر ہو تا ہے اور شفا یاب بھی جلد ہو تا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے اِس خصوص میں ریاستی حکو مت کی دو پیکیج کے ذریعے خاص مدد کی گئی ہے۔جس کے ذریعے ریاستی حکو مت
ICU- Bed's ‘Ventilators ‘ Oxygen اور دوائوں کی خریدی کر سکتی ہے ۔
اِس بیچ بھارتی پوار نے کو لہا پور میں کہا کہ حکو مت کے مقابلہ جاتی امتحانات دینےوالے طلباکا اگر بار بار نقصان ہو رہا ہو گاتو مرکزی حکو مت اِس میں مدا خلت کر کےکار اوئی کرے گی۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ ریاستی محکمۂ صحت کے مسا بقتی اور دیگر امتحا نات میںگھپلہ نظر آ نے کے بعد امتحانات عین وقت پر منسوخ کیے گئے ۔ اِس خصوص میںانہوں نے سوال کیا کہ بلیک لسٹیڈ اِداروں کو امتحا نات کے انعقاد کی ذمہ داری کیوں دی جا تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت اِس معاملے میں کیا کار وائی کر رہی ہے ۔ یہ سمجھ میںنہیں آ تا ۔
اِسی دوران بھارتی پوار نے تلجا پور میں نا مہ نگاروں کو بتا یا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے او مائی کرون سے متاثر مہاراشٹر ‘ کیرل اور میزورم میں تحقیقاتی دستے روانہ کیے ہیں جو حا لات کا جائزہ لے کر مرکز کو رپورٹ پیش کریں گے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ او ما ئیکرون نامی کورونا کے اِس نئے ویریئنٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم میںبیداری اور نظم و ضبط ضروری ہے ہم سب کی متحدہ طا قت کورونا کو شکست دے گی ۔ اور اِس یقین کے ساتھ ہم نئے سال 2022میں داخل ہو نا ہے ۔ وزیر اعظم کَل آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کر رہے تھے ۔ مودی نے اِس موقعے پر تا مِل ناڈو میں پیش آ ئے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ملک کے پہلے Chief of Defence Staff جنرل بِپِن رائو ت اور اُن کے معا ونین کا فخر کے ساتھ ذکر کیا ۔ وزیر اعظم نے اِس حادثے میںموت و حیات کی کشمکش میں کئی روز تک مبتلارہنے کے بعد شہید ہونے والے کیپٹن ورُن سنگھ کے ذریعے اپنی اسکول کی ہیڈ ماسٹر کو لکھے گئے خط کا ذکر کیا جس میں انہوں نے اپنی خوبیوں کا نہیں بلکہ خامیوں کا ذکر کیا تاکہ اِن پر قا بو پا یا جا سکے ۔ مودی نے اِس خط کو طلبا کے لیے مشعل راہ قرار دیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ امتحا نات سے قبل طلبا سے گفت و شنید کریں گے اور اِس پروگرام میںشامل ہونے کے لیے mygov.in پر20؍ جنوری تک اندراج کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس پروگرام میں نہم تا با رہویں جماعت کے طلبا اسا تذہ اور سر پرستوں کے لیے آ ن لائن مقابلے کااہتمام کیاگیا ہے۔ وزیر اعظم نے اِن تمام سے اِس پروگرام میںکثیر عداد میں شر کت کر نے کی در خواست کی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سےمحکمہ صحت کے ملازمین اور مریضوں کے ساتھ راست تعلق میں آ نے والے ملا زمین کو کورونا کی بوسٹر خوراک دینے کے بیان کا خیر مقدم کیاہے ۔ وزیر اعلیٰ نے تیقن دیا کہ اِس بوسٹر ٹیکہ کاری کی ریاست میں مناسب منصوبہ بندی کی جا ئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز سے متعلق اِس سے قبل کابینی اجلاس میں
تبا دلہ ٔ خیال جا چکا ہے ۔ اور ہم نےبوسٹر خوراک دینے کامطالبہ کیا تھا وزیر اعلیٰ نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ15؍ تا 18؍ برس کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری سے کورونا وائرس کو روکنے میں مدد ملے گی ۔
ساتھ ہی انہوں نے بوسٹر خوراک سے ضعیفوں کو فائدہ ملنے کی بات بھی کہی ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں کَل او ما ئی کرون کے31؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس نئے ویریئنٹ کے141؍ مریض ہو چکے ہیں ۔ جس میں سے اب تک 61؍ شفا یاب ہو چکے ہیں۔ کَل پائے گئے 31؍ نئے مریضوں میںممبئی کے27؍ تھا نہ2؍ پونے اور آ کو لہ کا ایک ایک مریض شامل ہے ۔ اِن مریضوں میں 18؍ برس سے کم عمر کے6؍ اور دیگر3؍ ایسے 9؍ مریضوں کے علا وہ22؍ نئے مریضوں کی کورونا ٹیکہ اندازی ہو چکی تھی ۔ محکمۂ صحت کے مکتوب میں بتا یا گیا ہے کہ کَل پائے گئے او مائی کرون مریضوں میں سے29؍ میں وائرس کی کوئی علا مات نہیں ہے جبکہ2؍ میں ہلکی علا مات محسوس کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے ایک ہزار648؍ نئے مریض منظر عام پر آ ئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباکے کُل متاثرین کی تعداد 66؍ لاکھ57؍ ہزار888؍ ہو چکی ہے ۔ کَل17؍کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے ایک لاکھ 41؍ ہزار433؍ کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی کَل 918؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک 65؍ لاکھ
2؍ ہزار957؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں9؍ ہزار813؍ کورونامریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے29؍ نئے کیسیز درج کیے گئے ۔ کَل اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا کے ایک مریض کا علاج کے دورانتقال ہو گیا ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل12؍ نئے کورونامریض پائے گئے ۔ لاتور میں9؍ جالنہ اور
پر بھنی اضلاع میں فی کس3؍ جبکہ عثمان آباد اور ناندیڑ اضلاع میں فی کس ایک کورونا مریض پایا گیا ۔ بیڑ اور ہنگولی اضلاع میں کَل ایک بھی کورونا مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کَل قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب سے متعلق خط ریاستی حکو مت کے ایک وفد کی معرفت گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے سپرد کیا۔ ریاستی وزیرایکناتھ شندے نے امید ظاہر کی کہ گور نر اِس پر آج فیصلہ کریں گے ۔ شندے نے بتا یا کہ گور نر موصوف کا اِس معاملے میں مثبت رویہ ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اِس خصوص میں وہ قا نو نی صلاح و مشورے کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اِس موقعے پر شندے نے وضاحت کی کہ گور نر موصوف کے ساتھ تبادلۂ خیال کے دوران قا نون ساز کونسل کے قبول کیے گئے 12؍ ممبران یا مخالف جماعتوں کے معطل کیے گئے 12؍ ممبران سے متعلق
معاملہ زیربحث نہیںآ یا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کَل پیش آ ئے دو مختلف حادثات میں4؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ضلع کی گنگا کھیڑ- لو ہا قو می شاہراہ پر پالم کے قریب کَل دو پہر جیپ اور کار کے در میان تصادم ہو گیا ۔ اِس حادثے میں کار میںموجود 3؍ افراد جائے حا دثے پر ہی ہلاک ہو گئے اور دیگر5؍ شدید زخمی ہو گئے ۔ مر نے والے سب ناندیڑ کے رہائشی تھے۔ زخمیوں کا ناندیڑ کے سر کاری اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
دوسرا حادثہ جِنتور- پر بھنی راستے پر مینا پوری جنگل میں پیش آ یا ۔ جس میں نا معلو م گاڑی کی ٹکّڑ سے دو پہیہ سوار32؍ سالہ نو جوان ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ دیگر 2؍ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے در میان کَل سے جاری پہلے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں سلا می بلّے باز کے ایل راہل کی سنچری کی بدولت پر بھارتی ٹیم نے دِن کے اختتام پر3؍ وکٹ گنوا کر 272؍ رن بنا ئے ۔ جنوبی افریقہ کے سنچُرین میںکھیلے جا رہے اِس میچ میںبھارت نے پہلے بلّے بازی کا فیصلہ کیا مَینک اگر وال 60؍ کپتان وِراٹ کو ہلی35؍ جبکہ چِتّیشور پجا را صفر پر آ ئوٹ ہو گئے ۔ اِن3؍ ٹیسٹ کر کٹ مقابلوں کے بعد 3؍ یک روزہ میچ کھیلے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ او مائی کرو ن وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ریاستی حکو مت حسب ضرورت نافذ کر سکتی ہے سخت پا بندیاں‘
مرکزی محکمۂ صحت کی مملکتی وزیر بھارتی پوار کا بیان
٭ او مائی کرون وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم میں بیداری اور نظم و ضبط ضروری‘
وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار خیال
٭ ریاست میں کَل پائے گئے او ما ئی کرون کے31؍ اور کورونا کے ایک ہزار648؍ نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک کی موت اور29؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ قا نو نی صلاح و مشورے کے بعد گور نر کریں گے آج قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے چنائو پر
فیصلہ
٭ پر بھنی ضلعے میں پیش آئے دو مختلف حادثات میں4؍ افراد ہلاک
٭ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں پہلے دِن کے آخیر تک
بھارت کے تینوکٹوں کے نقصان پر272؍ رن
اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment