Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
ملک کے بیشتر مقامات پر کووِڈ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس لیے ہماری سامعین سے گذارش ہے کہ محتاط رہیں اور 15 تا 18 برس کے نوجوانوں اور دیگر اہل شہریوں کو کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں تعاون کریں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومائیکرون کا پھیلائو تشویشناک ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کیلئے تین سہل احکامات پر عمل کریں۔ ماسک لگائیں‘ دو میٹر کا فاصلہ رکھیں‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر011-23 97 80 46 یا 1075 پر اور ریاستی امدادی مرکز کی ہیلپ لائن نمبر 020- 26 12 73 94 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ آزادی کے صد سالہ تقریبات سال سے قبل جدید بھارت تیار کرنے کا مقصد مکمل ہو گا ‘
وزیر اعظم کا بیان ‘نیتا جی سُبھاش چندر بوس کی ہولو گرام مجسمے کی اِنڈیا گیٹ احا طے میں
رسم نقاب کشائی
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہندوتو یعنی اقتدار کے لیے لیا گیا ڈھو نگ ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی تنقید
٭ ریاست میں اسکولس کی کلا سیس کا آج سے دو بارہ آغا ز‘ سر پرست بچوں کو
اسکول جانے کی اجازت دیں ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی اپیل
٭ ریاست میں کَل کووِڈ کے نئے40؍ ہزار805؍ مریض‘ مراٹھوارہ میں4؍ افراد فوت
تاہم 4؍ہزار291؍ نئے مریضوں کی تصدیق
٭ جالنہ ضلع میں گار کے پتھروں کی غیر قا نو نی کھدائی کرنے والی ٹو لی کے4؍ افراد
حراست میں
٭ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ کر کٹ میچ میں بھارت کی صرف4؍ رنز سے شکست
اور
٭ سیدّ مودی بین الاقوامی بیڈ مِنٹن مقا بلے میں خواتین سنگلز میں پی وی سِندّھو فاتح ‘
مِکس ڈبلز میں بھارت کی جو ڑی کا میاب
اب خبریں تفصیل سے....
مُلک میں یوم ِجمہوریہ کی تقریبات کَل نیتا جی سُبھاش چندر بوس کی125؍ ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر پَراکرم دِوس کے ساتھ شروع ہوئیں۔
صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند ‘ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس موقعے پر نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل نئی دِلّی میں اِنڈیا گیٹ پر نیتا جی سُبھاش چندر بوس کے ہو لو گرام مجمسے کی نقاب کشائی کی ۔ اِس موقعے پر اظہار خیال کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ مجسمہ ملک کی جانب سے آزادی کی لڑائی کے عظیم سور ما کی خراج عقیدت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم رہنما کا مجسمہ ہمیں نہ صرف ملک کے تئیں ہمارے فرائض یاد دلا ئے گا بلکہ آنے والی نسلوں میں جمہوری اقدار کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نیتاج جی کے شاندارمجسمے کو اِنڈیا گیٹ کے نزدیک ڈیجیٹل طور پر نصب کیا گیاہے اور جلد ہی اِس ہولو گرام مجسمے کی جگہ ایک گرینائٹ مجسمہ تعمیر کیا جا ئے گا ۔ نیتا جی نے بھارت کی سر زمین پر پہلی آزاد حکو مت قائم کی تھی ۔ مودی نے کہا کہ آج ہمیں آزاد بھارت کے خوابوںک کو پورا کرنا ہے اور ہمیں آزادی کے100؍ سال مکمل ہونے سے پہلے ایک نئے بھارت کی تعمیر کا نشا نہ حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیے آزادی کا امر ت مہتسو ویژن کا مقصد اِس کی شناخت اور حوصلے کا احیاکرنا ہے۔
***** ***** *****
2021 سے 2022 اِس سال کے لیے نیتا جی سُبھاش چندر بوس آفات انتظا میہ ایوارڈس وزیر اعظم کے ہاتھوں اِس تقریب میں تقسیم کیے گئے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ سمیت معزیز شخصیتیں اِس موقعے پر موجود تھیں۔ گزشتہ چند سال میں آ فات کنٹرول شعبے میں ہوئی تر قی کا وزیر اعظم نے فخریہ ذکر کیا ۔ اِس سے قبل کَل صبح وزیر اعظم اِسی طرح لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِر لا نے پارلیمنٹ میں سنٹرل ہال میں نیتا جی کی تصویر کو گلہائے عقیدت پیش کر تے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند اور نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بھی نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد بھارت یعنی آزاد ہند کے نظر یے کو پورا کرنے کے لیے نیتا جی نے جو جرأت مندانہ اقدام کیے اِس کی وجہ سے وہ مثالی قو می شخصیت بن گئے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوار ملک پَراکرم دِوس پر عظیم رہنما کو یاد کر رہا ہے اور سلام پیش کر رہا ہے ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ وزیر اعظم آج دو پہر 12؍ بجے ویڈ یو کانفرنسنگ کے ذریعے سے قو می اطفال ایوارڈس حاصل کرنے والے بچوں سے خطاب کریں گے ۔ اِن بچوں کو2021 اور 2022 کے لیے وزیر اعظم قو می اطفال ایوارڈس اِس موقعے پر بلاک چین تکنیک کا استعمال کر تے ہوئے تقسیم کیے جا ئیں گے ۔ اعزازی نشا نی‘ ایک لاکھ روپئے اور صداقت نا مے پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے ۔ اِن ایوارڈس پانے والوں میں ناندیڑ ضلعے کے قند ھار تعلقے کے گھوڈج کا کامیشوَر جگناّتھ واگھما رے اِسی طرح ناگپور کا شری نبھ اگر وال بھی شامل ہیں ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
شیو سینا چیف باڑا صاحب ٹھاکرے کی 96؍ ویں جینتی کَل منائی گئ۔ اِس سلسلے میں وزیر اعظم نے اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ باڑا صاحب کو اُن کی بے مثال قیادت کے لیے ہمیشہ یاد کیا جا ئے گا ۔ یہ بات وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہی ۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور آدِتیہ ٹھا کرے نے ممبئی میں ورشا اِس سر کاری رہائش گاہ پر نیتا جی سُبھاش چندر بوس اِسی طرح باڑا صاحب ٹھاکرے کی تصویر کو گلہائے عقیدت پیش کر تے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اِس ضمن میں آن لائن طریقہ کار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہندوتو یعنی اقتدار کے لیے کیا گیا ڈھونگ ہے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد میں شیو سینا 25؍ سال تک اقتدار سے محروم رہی اِس بات کا دو بارہ ذکر انھوں نے کیا ۔
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار محصول وزیر باڑا صاحب تھو رات ‘ وزیر آدِتیہ ٹھا کرے نے بھی باڑا صاحب ٹھا کرے کی جینتی کے موقعے پر اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
***** ***** *****
ہندو سمراٹ شیو سینا چیف باڑا صاحب ٹھاکرے کی جینتی کے موقعے پر اورنگ آ باد میں مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شہر کے کالڈا کار نر پر باڑا صاحب کے مجسمےپر شیو سینا اورنگ آ باد شاخ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ مراٹھواڑہ میں تمام سر کاری اِسی طرح نیم سر کا ری دفا تِر اِسی طرح تعلیمی اِداروں میں نیتا جی اِسی طرح باڑا صاحب ٹھاکرے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں بیشتر اسکولوں میں دسویں اور بارہویں کی کلاسیس آج سے شروع ہو رہی ہیں۔ کووِڈ کے مقامی حالات کے مدّ نظر اسکولس کو کلا سیس شروع کرنے کا اختیار مقامی انتظامیہ کو دیا گیا ہے ۔ اسکول شروع کرنے کا فیصلہ تمام دنیا کے حا لات اور بچوں کے سلسلے میں ٹاسک فورس سے گفت و شنید کے بعدکیا گیا ۔ اِس وجہ سے سر پرست اپنے بچوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں ۔ ایسی اپیل وزیر صحت نے کی ہے ۔ اِسکولس مختلف کووِڈ تدا رکی اصولوں پر عمل کریں ۔ یہ بات وزیر موصوف نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ سے متاثرہ نئے 40؍ ہزار805؍ مریضوں کی شناخت ہوئی اِسکی وجہ سے تمام ریاست میں جملہ کووڈ متاثرین کی تعداد75؍ لاکھ7؍ ہزار225؍ ہو گئی ہے ۔ کَل44؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ ریاست میں اِس مرض سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ42؍ ہزار 115؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات ایک اعشا ریہ 89؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ کَل27؍ ہزار377؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک
70؍ لاکھ67؍ ہزار955؍ مریض کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 94؍ اعشا ریہ
15؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 2؍ لاکھ93؍ ہزار305؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل4؍ ہزار291؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی تاہم4؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد اور بیڑ اضلاع کے فی کس2؍ مریض شامل ہیں ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے واگھ رُڑ مقام پر گار کے پتھروں کی غیر قا نو نی کھدائی کرنے والی ٹولی کے4؍ افراد کو تعلقہ جالنہ پولس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا ۔ مشتبہ افراد سے گار کے پتھروں سمیت جے سی بی ‘ ٹریکٹر اور ایک کار ایسے34؍ لاکھ کا مال ضبط کیا گیا ۔
***** ***** *****
کر کٹ :
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلےمیں بھارت کو صرف 4؍ رن سے شکست ہوئی ۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ بھارت نے کیا ۔ پہلے بلّے بازی کرتےہوئے جنوبی افریقہ 287؍ رنز بنائے ۔ بھارت کو جیت کے لیے288؍ رنز در کار تھے ۔ بھارت کی ٹیم 49؍ ویں اوور میں283؍ رنز پر ہی آئوٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے تینوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں فتح حاصل کر لی ہے۔
***** ***** *****
بیڈ مِنٹن میں 2؍ بار اولمپِک تمغہ جیتنے والی پی وی سِندھو نے سیدّ مودی بین الاقوامی ٹو رنا منٹ میں خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے ۔ اُنھوں نے کَل لکھنئو میں خطا بی مقابلے میں مالو یکا بنسوڈ کو ا13 - 21 ‘
16 - 21 ؍سے شکست دی ۔ یہ میچ صرف35؍ منٹ تک چلا ۔ اِس سے پہلے دن میں مر دوں کے سنگلز کا فائنل میچ نہیں ہو سکا کیو نکہ فائنل میچ میں پہنچنے والے ایک کھلاڑی کو کووِڈ ہو گیا ۔ خطا بی مقابلے میں دو نوں ہی فرانس کے کھلاڑی تھے ۔ بھارتی کھلاڑی ایشان بھٹنا گر اور تنیشا کراسٹو نے مسکڈ ڈبلز کا خطاب حاصل کیا ۔
بھارتی جوڑی نے فائنل میں ٹی -ہیما نا گیندر با بو اور سری ویدیہ کو 16 - 21 ‘12- 21 ؍ سے شکست دی ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے...
٭ آزادی کے صد سالہ تقریبات سال سے قبل جدید بھارت تیار کرنے کا مقصد مکمل ہو گا ‘
وزیر اعظم کا بیان ‘نیتا جی سُبھاش چندر بوس کی ہولو گرام مجسمے کی اِنڈیا گیٹ احا طے میں
رسم نقاب کشائی
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہندوتو یعنی اقتدار کے لیے لیا گیا ڈھو نگ ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی تنقید
٭ ریاست میں اسکولس کی کلا سیس کا آج سے دو بارہ آغا ز‘ سر پرست بچوں کو
اسکول جانے کی اجازت دیں ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی اپیل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment