▼

Tuesday, 22 March 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 22 ؍ مارچ 2022 وقت : صبح 09.00 ؍ سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 22 March 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  مارچ  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے 4؍آسان طریقے اپنائیں۔ کووڈ ٹیکہ کاری مکمل کریں‘ ماسک پہنیں‘ دو گز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنائے رکھیں‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن نمبر 011-23 97 80 46  یا  1075 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


  چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...


٭ کووِڈ دور میں مشکلات میں آئے صنعت  اور  کاروبار کے شعبے میں دِلا سہ دینے والا 

’’ابھئے اسکیم بِل ‘‘ 

اسمبلی میں منظور

٭ مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے میں ریاستی حکو مت کا قانون ساز اسمبلی میں بیان دینے کی 

اسپیکر کی ہدایت

٭ اسمبلی کے کام کاج کے ضمن میں سنجید گی ظاہر نہ کرنے پر بیڑ بلدیہ کے4؍ افسران معطّل

٭ ہنگولی ضلعے میں آبپا شی کا بیک لاگ پُر کرنے کے لیے 9؍ ہزار612؍ ہیکٹر رقبے کے لیے

منصوبہ بندی 

٭ ریاست میں کووِڈ وبا کے99؍ تاہم مراٹھواڑہ میں 2؍ نئے مریضوں کا اندراج

اور

٭ اورنگ آ باد ضلعے میں مرکزی فنڈ سے تیار کیے گئے راستوں کی کوالٹی کنٹرول کمیٹی کی معرفت

جانچ کرنے کا رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا لوک سبھا میں مطالبہ 


 

اب خبریں تفصیل سے....


ریاست کے ما لی بجٹ میں ظاہر کیے گئے اشیا اور خد مات ٹیکس کے ضمن میں ’’ابھئے اسکیم بِل‘‘ کو کَل اسمبلی کے دو نوں ایوانوں میں منظور کر لیا گیا ۔ وزیر مالیات اجیت پوار نے یہ بِل قا نون سازاسمبلی میں پیش کیا ۔ کووِڈ دور میں مشکلات میں آئے صنعت اور کاروبار شعبے کو اِس بِل کی وجہ سے فائدہ حاصل ہو گا ۔ اِس بِل میں تر میم کے لحا ظ سے ایک سال میں10؍ ہزار  روپئے بقایہ ہونے پر یہ بقا یہ جات مکمل طور پر معاف کیے جا ئیں گے ۔ تقریباً ایک لاکھ معاملوں میں تاجروں کو اِس کا فائدہ حاصل ہو گا ۔10؍ لاکھ روپیوں سے کم بقا یہ ہوتو 20؍ فیصد رقم ادا کرکے باقی ماندہ 80؍ فیصد قم معاف کی جا ئے گی ۔ تقریباً2؍ لاکھ 20؍ ہزار معاملوں میں تا جروں کو اِس کا فائدہ حاصل ہو گا ۔ 50؍ لاکھ روپیوں سے زیادہ بقا یہ ہو تو تا جروں کو 4؍ قسطوں میں ادئیگی کرنے کا متبا دل دیا گیا ہے ۔ 25؍ فیصد رقم کی پہلی قسط 30؍ ستمبر2022؁ تک اور با قی 3؍ قسطیں آئندہ 9؍ ماہ میں ادا کی جاسکتی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست کے پچھڑے طبقات کے طلبا کے لیے منظور کی گئی پوسٹ میٹرک اسکالر شِپ واپس نہیں کرنے والے کالجس کے خلاف فوجداری جرم دائر کرنے کی کار وائی کی جائے گی ۔ یہ بات سما جی انصاف وزیر دھننجئے منڈے نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں کہی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کےرکنِ اسمبلی لکشمن جگتاپ اور  راہُل کُل نے اِس سلسلے میں سوال اٹھا یا تھا۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے میں ریاستی حکو مت اپنا بیان دے کر اپنے رول کی وضاحت کریں ۔ ایسی ہدایت قا نون ساز اسمبلی اسپیکر دیپک چو ہا ن نے دی ۔ مراٹھا سماج کے ریزر ویشن اور دیگر معاملات پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں التوا کی تجویز پیش کی ۔ رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے کی بھوک ہڑ تال ختم کر تے وقت مہا وِکاس فرنٹ حکو مت کے وزیر نے15؍ مسائل پُر کرنے کا تحریری تیقن دیا تھا ۔ اِس میں عمل در آمد کے تاریخ کے لحاظ سے پروگرام دیا گیا تھا ۔ اِس کے تحت سارتھی ادارے میں15؍ مارچ تک خالی آسامیاں پُر کی جا ئےگی ۔ ایسا تیقن دیا گیا تھا ۔تا ہم15؍ مارچ ہو جا نے کےبا وجود کار وائی نہیں کی گئی ۔ یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کےرہنما چندر کانت پاٹل نے اِس موقعے پر کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

اسمبلی کے کام کاج کے ضمن میں سنجید گی ظاہر نہ کرنے پر بیڑ بلدیہ کے 4؍ افسران کو معطّل کر نے کا اعلان کَل شہری تر قیاتی مملکتی وزیر پراجکت تنپورے نے اسمبلی میں کیا ۔ بیڑ بلدیہ کے مختلف اسکیموں میں بد عنوانی کے سلسلے میں وِینائک میٹے نے توجہ دِلائو تحریک پیش کی تھی ۔ اسمبلی میں کسی سوال یا توجہ دلائو تحریک کے لیے معلو مات دینے کے لیے اتوار کو بلدیہ کے افسران حاضرتھے ۔ پیر کو دو بارہ حاضر رہنے کی ہدایت دینے کے با وجود وہ حاضر نہیں ہوئے ۔اِن کے مو بائل بند تھے ۔ اِس کی وجہ سے بلدیہ میں بد انتظامی کاروبار اور عوام کی سہو لتوں کا استحصال کرنے کی پا داش میں راہُل ٹاکلے ‘ سلیم یعقوب ‘ سُدھیر جادھو  اور  یو گیش پانڈے کو معطّل کر دیا گیا ۔ بیڑ بلدیہ میں ہوئی بد نظمی کے سلسلے میں چیف آفیسر کی ڈویژنل جانچ کی جائے گی ۔ جرم میں ملوث ہونے پر اُن پر کار وائی کی جا ئے گی ۔ اِس کی اطلاع تنپورے نے دی ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ریاست کے دودھ پروڈیوسرس کو منا سب اور کفا یتی دامFRPدینے کے ضمن میں جلد ہی کا بینی میٹنگ میں فیصلہ کیا جا ئے گا ۔ اِس کی اطلا ع ڈیری ڈیولپمنٹ وزیر سُنیل کیدار نے کَل قا نون ساز کونسل میں دی ۔ غیر زرعی محصول شعبے کی جانب سے دیے جانے والے No Objection Certificate   کا عمل مزید

 آسان کیا جا ئے گا ۔ اِس کی اطلاع کَل قا نون ساز اسمبلی میں محصول وزیر با ڑا صاحب تھورات نے دی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں15؍ ہزار 160؍ ہیکٹر رقبے میں سے فی الحال7؍ ہزار910؍ ہیکٹر آبپا شی بیک لاگ ہے ۔ اِس بیک لاگ کو پُر کرنے کے لیے محکمہ نے 9؍ ہزار612؍ ہیکٹر رقبے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے ۔ اِس کے لیے جلد ہی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں میٹنگ لی جائے گی ۔ یہ بات آ بی وسائل وزیر جینت پاٹل نے قا نون ساز اسمبلی میں کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وبا کے نئے 99؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ72؍ ہزار512؍ ہو گئی ہے ۔ اِس وبا سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ43؍ ہزار767؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 82؍ فیصد ہے ۔ کَل180؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ23؍ ہزار468؍ مریض کورونا وائر س سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ 11؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال ایک ہزار273؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل جالنہ اور لاتور اضلاع میں فی کس ایک کورونا وائرس متا ثرہ مریض کا اندراج ہوا ۔ اورنگ آباد ‘ بیڑ‘ پر بھنی ‘ عثمان آ باد ‘ ناندیڑ اِسی طرح ہنگولی اضلاع میں کَل ایک بھی نیاکورونا وائرس متاثرہ مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے دیہی علاقوں میں ناقص درجے کے راستوں اور کئی سالوں سے التوامیں پڑے ہوئے راستوں کے پرو جیکٹس کی جانب رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کَل لوک سبھا مںی توجہ مبذول کر وائی ۔ مالی بجٹ میں ٹرانسپورٹ  اور  ریاستی شاہراہ کا بینہ کے ضمنی مطالبات کی بحث کے دوران وہ مخاطب تھے ۔ وزیر اعظم دیہی سڑک اسکیم اِسی طرح مرکزی شاہراہ فنڈ سے اورنگ آباد ضلعے میں تیار کیے گئے سڑکوں کی کوالٹی کنٹرول کمیٹی کی معرفت تکنیکی جانچ کر کے متعلقہ افسران اور گتہ داروں کے خلاف قا نو نی کار وائی کرنے کا مطا لبہ جلیل نے کیا ۔ 

اورنگ آباد شہر سے گزر نے والے جالنہ راستے پر ایک فلائے اوور‘  اورنگ آ باد شِر ڈی ہائے وے راستہ ‘ اورنگ آباد -اجنتا راستے کا التوا میں پڑا ہوا کام ۔ دھو لیہ-شو لا پور ہائی وے پر اوٹرم گھاٹ وغیرہ مسائل کی جانب  امتیاز جلیل نے توجہ مبذول کر وائی ۔

***** ***** ***** 

آج سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فہ ہو گیا ہے ساڑھے چا ر ماہ کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فہ ہوا ہے ۔ آج سے پیٹرول کی قیمت میں 84؍ پیسے فی لیٹر کا اضا فہ کر دیا گیا ہے ۔ صبح 6؍ بجے کے بعد سے نئے نِرخ عائد کر دیے گئے ہیں ۔ اُتر پر دیش سمیت5؍ ریاستوں کے انتخا بات کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کے نِرخ میں اضا فے کے آ ثار نظر آ رہے تھے ۔

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 112؍ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ اِس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال 3؍ نومبر2021؁ سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضا فہ نہیں ہوا ۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 


٭ کووِڈ دور میں مشکلات میں آئے صنعت  اور  کاروبار کے شعبے میں دِلا سہ دینے والا 

’’ابھئے اسکیم بِل ‘‘ 

اسمبلی میں منظور

٭ مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے میں ریاستی حکو مت کا قانون ساز اسمبلی میں بیان دینے کی 

اسپیکر کی ہدایت

٭ اسمبلی کے کام کاج کے ضمن میں سنجید گی ظاہر نہ کرنے پر بیڑ بلدیہ کے4؍ افسران معطّل

٭ ہنگولی ضلعے میں آبپا شی کا بیک لاگ پُر کرنے کے لیے 9؍ ہزار612؍ ہیکٹر رقبے کے لیے

منصوبہ بندی 

٭ ریاست میں کووِڈ وبا کے99؍ تاہم مراٹھواڑہ میں 2؍ نئے مریضوں کا اندراج

اور

٭ اورنگ آ باد ضلعے میں مرکزی فنڈ سے تیار کیے گئے راستوں کی کوالٹی کنٹرول کمیٹی کی معرفت

جانچ کرنے کا رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا لوک سبھا میں مطالبہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment