Tuesday, 24 May 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں' تاریخ : 24 مئی 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 24 May 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۴   مئی  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ...


٭ دائوس میں جاری عالمی معا شی فورم کی کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کو مہاراشٹر میں سر مایہ کاری کے لیے

راغب کرنے کی ریاستی حکو مت کی کوشش

٭ ریاست میں14؍ میونسپل کارپوریشنس کے انتخا بات کے لیے31؍ مئی کو  وارڈ کے لحاظ سے 

ریزر ویشن قرعہ اندازی کا ریاستی الیکشن کمیشن کا حکم 

٭ دیگر پسماندہ طبقات کے مطالبات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ریاست میں مختلف مقامات پر احتجاج 

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے208؍ نئے مریض

٭ اورنگ آ باد شہر میں پانی حاصل ہونے تک حسب اقتدار کو نیند نہیں آنے دیں گے ‘ قانون ساز اسمبلی کے 

حزب مخالف رہنما دیویندر پھڑ نویس کا اشا رہ 

٭ عثمان آباد ضلعے میں جل جیون مِشن پروگرام کے تحت 21؍ کروڑ10؍ لاکھ روپئے اخرا جات کی

30

؍ اسکیموں کو منظوری 

اور

٭ ناندیر ضلعے میں3؍ مختلف واقعات میں4؍ نوجوان پانی میں غرق ہو کر ہلاک



اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ دائوس میں جاری عالمی معاشی فورم کے کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کو مہاراشٹر میں سر مایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی ریاستی حکو مت کی کوشش جاری ہیں ۔ وزیر صنعت سُبھاش دیسائی نے کَل Tetra  Pack and Jubilant Foods  کے سینئر افسران سے دائوس میں ملا قات کی ۔ Tetra Pack مہاراشٹر میں سر مایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے ۔ تاہم  Jubilant Foods  نے سر مایہ کاری میں اضا فہ کرنے کی تیاری ظاہر کی ہے ۔ اِس کی اطلاع اُنھوں نے میٹنگ کے بعد ٹو ئیٹر پر دی ۔

وزیر ما حو لیات آدِتیہ ٹھاکرے  پلاسٹک کے مسئلے پر سخت اقدامات کے لیے منعقدہ سیشن میں عالمی سطح پر منصوبہ بند تبدیلی  اور  تجارتی شراکت داری  میںاِس موضوع پر راہنمائی کی ۔

***** ***** *****  

ممبئی  ‘  پونا  اِسی طرح تھانے سمیت 14؍ میونسپل کارپوریشنس میں انتخابات کے لیے31؍ مئی کو دیگر پسماندہ طبقات  او بی سی کے علاوہ وارڈ کے لحاظ سے ریزر ویشن کی قر عہ اندازی کا حکم ریاستی الیکشن کمیشن نے دیا ہے ۔ممبئی  ‘  نئی ممبئی  ‘  وسائی - وِرار ‘  کلیان-ڈومبیولی  ‘  کولہا پور‘  تھانے  ‘  اُلہاس نگر ‘ ناسک ‘  پونے ‘

 پمپری-چنچوڑ  ‘  شو لا پور  ‘  امراو تی ‘  آ کولہ  اور  ناگپور  اِن میونسپل کارپوریشنس کو اِس میں شامل کیاگیا ہے ۔

او بی سی سماج کا ریزر ویشن منسوخ ہونے کی وجہ سے خواتین کے لیے پسماندہ ذاتوں کی خواتین ‘ پسماندہ جماعتوں کی خواتین  اور عام زمرے کے لیے یہ ریزر ویشن قر عہ اندازی ہو گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں فی الحال کووِڈ کی چو تھی لہر کا قیاس نظر نہیں آ تا ۔ یہ بات وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہی ہے ۔ وہ کَل ناگپور میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ ریاست میں فی الحال کووِڈ متاثرین مریضوں کی تعداد ایک ہزار

950؍ ہے ۔ یہ اعداد و شمار زیادہ نہیں ہے ۔ یہ بات ٹو پے نے کہی ۔ مرکزی حکو مت کی ہدایت کے مطابق بوسٹر ڈوز دیے جا رہے ہیں۔ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کر کے لوگ بوسٹر ڈوز کے سلسلے میں فیصلہ کریں ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

دیگر پسماندہ طبقات  او بی سی کے ریزر ویشن کے مطالبے پر کَل بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا ۔ ناسک میں رکن اسمبلی دیو یا نی فراندے کی قیادت میں ضلع کلکٹر آفس کے روبرو  دھر نا احتجاج کیا گیا ۔ گڈ چِرولی میں رکن پارلیمنٹ اشوک نیتے کی قیادت میں ایک روزہ علا متی بھوک ہڑ تال کی گئی ۔ اِسی طرح شولاپور میں او بی سی مورچے کی جانب سے علا متی بھوک ہڑ تال کی گئی ۔ نندور بار  اور  دھو لیہ میں بھی ایک روزہ دھرنا احتجاج کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ کیرِٹ سومّیہ کی اہلیہ میگھا سومّیہ نے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں 100؍ کروڑ کا مار پیٹ کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ سامنا میں شائع کیے گئے بیت الخلاء کے گھپلے کی خبر کے سلسلے میں یہ مقدمہ دائر کیاگیا ہے۔ کس قسم کے ثبوت کے بغیر رائوت نے یہ الزام عائد کیا ہے ۔ یہ بات عرضداشت میں کہی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ 208؍ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ سے متاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ 83؍ ہزار10؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس بیماری کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی ۔ تمام ریاست میں اِس وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 47؍ ہزار856؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 87؍ فیصد ہے۔ کَل133؍ مریض کووِڈ سے نجات حاصل کر چکے ۔کووِڈ سے نجات کی شرح

98؍ اعشا ریہ 10؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال ایک ہزار978؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اورنگ آباد شہر کو جب تک پانی حاصل نہیں ہو تا ۔ تب تک حسب ِ اقتدار کو نیند نہیں آنے دیں گے ۔ ایسا اشارہ قانون ساز اسمبلی کے حزب مخالف رہنما دیویندر پھڑ نویس نے دیا ہے ۔ کَل اورنگ آ باد شہر کے پانی کے مسئلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے جل آکروش مورچہ نکالا ۔ اِس مورچے سے وہ مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر مخاطبت میں پھڑ نویس نے گزشتہ 25؍ سال میں شیو سینا نے اورنگ آباد کا پانی کا ستیہ نا س کیا ہے ۔ ایسا الزام عائد کیا ۔

اِس دوران میونسپل کارپوریشن کرپشن کا اڈہ بن گیا یہ بات اُنھوں نے کہی سن2055؁ء تک شہر کی توسیع کے مدِ نظر ایک ہزار680؍ کروڑ  روپیوں کے فنڈ کی اسکیم جب میں وزیر اعلیٰ تھا اُس وقت منظور کی تھی ۔ تاہم حکو مت تبدیل ہونے سے فرنٹ حکو مت نے اِس میں کرپشن کرنے کی وجہ سے وقت پر کام شروع نہ کرنے کی وجہ سے پانی کا مسئلہ تشویشناک ہو گیا ہے ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ۔مورچے میں مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ  اور  رائو صاحب دانوے سمیت پارٹی کے رہنما اور  ورکرس نے شر کت کی ۔

***** ***** ***** 

اِسی بیچ اورنگ آ باد شہر میںپانی کا مسئلہ تشویشناک ہورہا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی  اور  شیو سینا یہ دو نوں پارٹیاں ذمہ دارہیں ۔ اب میونسپل کارپوریشن کے انتخا بات کے مدِ نظر مورچہ نکالنا اور پانی ٹیکس کم کرنا یہ اُن کا ڈرامہ ہے ۔ ایسی تنقید اورنگ آ باد کے رکنِ پارلیمنٹڈ امتیاز جلیل نے کی ہے ۔

وہ کَل صحا فیوں سے مخا طب تھے ۔ گزشتہ 30؍ سال میں اُنھوں نے اورنگ آ باد کے نام میں تبدیلی  ‘  ہندو-مسلم فسادات یہ مسائل پیدا کر کے اقتدار کیا ۔ اِس دوران اگر پا نی جیسے مسئلے پر اُنھوں نے فوراً فیصلہ کیا ہو تا  اور کام کیا ہو تا  تو آج ایسا وقت دیکھنے کو نہیں آ تا ۔ یہ بات رکنِ پارلیمنٹ جلیل نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے میں جل جیون مِشن پروگرام کے تحت21؍ کروڑ 10؍ لاکھ روپئے اخرا جات کی30؍ اسکیموں کو ضلع کلکٹر کوستُبھ دیوے گائوں کر کی موجودگی میں ہوئی میٹنگ میں منظور کیا گیا ۔ اِس میٹنگ میں شمسی پمپوں پر منحصر

 2؍ کروڑ 63؍ لاکھ37؍ ہزار  روپئے اخرا جات کی دو ہری پمپ یو جنا کو بھی منظوری دی گئی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں3؍ مختلف مقامات میں 4؍ نوجوان کَل پانی میں غرق ہو کر ہلاک ہو گئے ۔ قندھار سے قریب منیاڈ  ندی میں تیر نےکے لیے گئے16؍ سال کا سورَبھ ستیش لوکھنڈے  اور 15؍ سال کا اوم راجو کاجڑیکر یہ 2؍ دوست ندی کی گہرائی میں گال میں پھنس کر ہلاک ہو گئے ۔ دیگر واقعہ میں موکھیڑ تعلقے میں 25؍ سال کا نوجوان سنتوش رام رائو تیلنگ ڈونگر گائوں میں منیاڈ ندی پر نہانے کے لیے گیا ہوا تھا ۔ اِسی اثناء میں پیر پھسل کر گہرے پانی میں غرق ہو کر وہ ہلاک ہو گیا ۔ تیسرے واقعے میں وشنو پوری تالاب میں تیر نے کےلیے گیا ہوا سنتوش کدم یہ نوجوان پانی میں غرق ہو کر ہلاک ہو گیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے خلد آ باد میں اورنگ زیب کی قبر کو کل سے سیا حوں کے لیے کھول دیا گیا ۔ چند سماج دشمن عناصر نے دھمکی دینے کے بعد گزشتہ 5؍ یوم سے یہ قبر زیارت کے لیے بند کر دی گئی تھی ۔ انتظامیہ نے کَل پولس بندوبست قائم رکھتے ہوئے سب کو یہاں جا نے کی اجازت دے دی ۔

***** ***** ***** 



آخر میں  چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجے...

٭ دائوس میں جاری عالمی معا شی فورم کی کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کو مہاراشٹر میں سر مایہ کاری کے لیے

راغب کرنے کی ریاستی حکو مت کی کوشش

٭ ریاست میں14؍ میونسپل کارپوریشنس کے انتخا بات کے لیے31؍ مئی کو  وارڈ کے لحاظ سے 

ریزر ویشن قرعہ اندازی کا ریاستی الیکشن کمیشن کا حکم 

٭ دیگر پسماندہ طبقات کے مطالبات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ریاست میں مختلف مقامات پر احتجاج 

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے208؍ نئے مریض

٭ اورنگ آ باد شہر میں پانی حاصل ہونے تک حسب اقتدار کو نیند نہیں آنے دیں گے ‘ قانون ساز اسمبلی کے 

حزب مخالف رہنما دیویندر پھڑ نویس کا اشا رہ 

٭ عثمان آباد ضلعے میں جل جیون مِشن پروگرام کے تحت 21؍ کروڑ10؍ لاکھ روپئے اخرا جات کی

30

؍ اسکیموں کو منظوری 

اور

٭ ناندیر ضلعے میں3؍ مختلف واقعات میں4؍ نوجوان پانی میں غرق ہو کر ہلاک


علاقائی خبریں ختم ہوئی

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment