Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 20 August 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۰ ؍ اگست ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ صفائی اور آبی تحفظ شعبوں میں ملک کو بڑی کامیا بی ‘ وزیر اعظم نریندر مودی
٭ طلباء کو وقت ِ واحد میں 2؍ کورسیس میں داخلہ لینے کو UGC کی منظوری
٭ کووِڈ کی پا بندیوں کی وجہ سے 2؍ سال کے تعطّل کے بعد تمام ریاست میں دہی ہانڈی کا تہوار جوش و خروش سے منا یا گیا
٭ اورنگ آباد ضلعے میں پا جھر تا لاب تر میم کو فوقیت دینے کی مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کی ہدایت
٭ شدید بارش کی وجہ سے متا ثرہ ایک بھی ایک کسان امداد سے محروم نہ رہے ‘ زرعی وزیر عبد الستار
٭ ریاست میں کووِڈ کے نئے2؍ ہزار285؍ مریض ‘ بے اے ٹو پوائنٹ سیوَن فائیو مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
اور
٭ 3؍ روزہ امبا جو گائی ساہتیہ سمیلن کا کَل سے آغاز
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل کہا ہے کہ ملک کے10؍ کروڑ دیہی کنبوں کو پائپ کے ذریعے پہنچنے والے صاف پانی کی سہو لت سے جوڑ دیا گیا ہے ۔ انھوں نے اِسے حکو مت کی ہر کنبے کو پانی مہیا کرانے کی مہم کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ۔ مودی نے کہا کہ یہ سب کا پر یاس کی ایک عمدہ مثال ہے ۔ وزیر اعظم ایک ویڈیو میسیج کے ذریعے جل جیون مشن کے تحت گوا کے پنجی میں ہر گھر جل اُتسو سے خطاب کر رہے تھے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نے گوا کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی کہ وہ ہر گھر جل اُتسو کی تصدیق کی حامل پہلی ریاست بن گئے ہے۔ جہاں ہر کنبے کو پائپ کے ذریعہ پانی ملتا ہے ۔ انہوں نے اِس کامیابی کو حاصل کرنے کے سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام پہلا علاقہ بن جا نے پر دادر ناگر حولی اور دیو دمن کا بھی اعتراف کیا ۔ مودی نے عوام حکو مت اور مقا می بلدیاتی اِداروں کی کوششوں کے لیے اُن کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کئی اور ریاستیں اِس میں شامل ہو جائیں گی ۔ وزیر اعظم نے محض 3؍ برس میں 7؍ کروڑ دیہی کنبوں کو پانی کی پائپ لائن سے جوڑ دینے کی اِس کامیابی کی ستائش کی اور کہا کہ اِس کے مقابلے آزادی کے بعد پچھلی 7؍ دہائیوں میں صرف3؍ کروڑ کنبوں تک ہی یہ سہو لت پہنچ پائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کا اِس سے بہتر آغاز نہیں ہو سکتا ۔
***** ***** *****
نئی تعلیمی پالیسی کے مطا بق طلباء کو وقت ِ واحد میں ڈِپلو مہ اور ڈگری یا پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں داخلہ لینے کو یو نیور سٹی گرانٹ کمیشن نے منظوری دے دی ہے ۔ یہ اصول تعلیمی سال2022ء سے عائد کیا جا رہا ہے۔ وقتِ واحد میں کئی ہنر حاصل کر نے کے لیے تیار کیے گئے رہنما اصولوں کے تحت طلباء داخلہ لے سکتے ہیں ۔ اب تک طلباء کو 2؍ فُل ٹائم ڈِگری کورسیس میں تعلیم وقت ِ واحد میں حاصل کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔ تاہم اب وقتِ واحد میں2؍ فُل ٹائم کورسیس میں داخلہ لیا جا سکتا ہے۔
یہ فیصلہ ڈِپلو مہ ‘ ڈِگری اور پوسٹ گریجویٹ کورسیس کے لیے عائد ہے ۔ تاہم پی ایچ ڈی اور ایم فِل ڈگریوں کے لیے یہ فیصلہ عائد نہیں رہے گا ۔ یہ بات کمیشن نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
تمام ریاست میں دہی ہانڈی کا جوش کَل نظر آ یا ۔ ریاستی حکو مت نے دہی ہانڈی سمیت عوامی تہواروں کو پا بندیوں سے آزاد کرنے کا فیصلہ لینے کی وجہ سے گووِندا کی خوشی دُگنی ہو گئی ۔ تھانے میں ٹیمبھی ناکہ کے دہی ہانڈی فیسٹیول میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے شامل ہوئے ۔ انھوں نے گووِندائوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں ور لی‘ جامبیری ‘ ممبئی مونسپل کارپوریشن میں رشوت ختم کرنے کا عہد کرنے والی دہی ہانڈی ممبئی بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے پھوڑی گئی ۔ گِر گائوں کی دہی ہانڈی میں شیو سینا نو جوان رہنما آدِتیہ ٹھاکرے شامل ہوئے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدے داروں نے گلمنڈی ‘ اورنگ پورہ ‘ کو کن واڑی چوک ‘ کیناٹ ‘ بجرنگ چو ک ‘ نِرا لا بازار وغیرہ 11؍ مقا مات پر دہی ہانڈی نصب کی گئی تھی ۔2؍ سال کے تعطّل کے بعد دہی ہانڈی فیسٹیول منا یا جا سکا اِس لیے گووِندائوں میں جوش و خروش نظر آ یا ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ تمام ریاست میں دہی ہانڈی کے فیسٹیول میں کوئی بھی گووِندا زخمی ہو تا ہے تو سر کاری میڈیکل اسپتال میں اُس کا مفت علاج کرنے کے سر کاری فیصلے کو شہر ی تر قیات ‘ طِبّی تعلیم اور صحت عامّہ محکموں نے فوراً جاری کیا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے اِس سلسلے میں اعلان پر سوں قا نون ساز اسمبلی میں کیا تھا ۔ شہری تر قیات محکمے کی جانب سے ریاست کے تمام میونسپل کار پوریشنس اور بلدیہ جات کے اسپتالوں میں بغیر فیس کے علاج کیا جائے گا ۔ ایسی ہدایت سر کاری فیصلے میں شامل کی گئی ۔ یہ سر کاری فیصلہ ہمیشہ کے لیے اِس سال سے ہر سال کے لیے عائد رہے گا ۔
کَل شام تک ممبئی میں مختلف مقامات پر111؍ گووِندا زخمی ہوگئے ۔ اِس میں سے88؍ افراد کو علاج کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ۔ 23؍ افراد کا علاج جاری ہیں ۔ اِس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
گنیش فیسٹیول منا نے کے لیے ایک ہی مقام پر تمام اجازت نا مے گنیش منڈلس کو دیے جا ئیں گے ۔ اِس کی وجہ سے گنیش اُتسو منڈلس کو کئی مقا مات کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہی ہے ۔ وہ کَل بھِونڈی میں مخاطب تھے ۔ ریاست میں عام شہر یوں کی حکو مت آ گئی ہے ۔ اِس کے بعد تمام تہوار جوش و خروش سے منا ئے جائیں گے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
ہر ضلعے میں75؍ امرت سروور پروڈکشن اسکیم کےتحت اورنگ آباد ضلعے کے تمام پاجر تا لاب کی تر میم کے کاموں کو فوقیت دی جائیں ۔ ایسی ہدایت مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے دی ہے ۔ وہ کَل اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر آفس میں امرت سروور اسکیم اور آدرش سنسد گرام اسکیم کی جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان ‘ ضلع پریشد کے چیف آفیسر نِلیش گاٹنے سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔
***** ***** *****
شدید بارش سے متاثرہ ایک بھی کسان امداد سے محروم نہ رہیں ۔ اِس کی فکر کریں ۔ ایسی ہدایت وزیر زراعت عبد الستار نے دی ہے ۔ ناگپور ڈویژنل کمشنر آفِس میں عوامی نمائندوں ‘ افسران اور تمام ضلع کلکٹر س کی عبد الستار نے کَل آن لائن میٹنگ لی ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ کسانوں کے جذبات کو سمجھ کر اُ ن کے حوصلوں کو بڑھا نے کی کوشش کریں ۔ ایسی ہدایت عبد الستار نے محصول اور زرعی شعبے کے افسران کو دی ۔
اِسی بیچ زرعی وزیر عبد الستار اپنا مجوزہ دورہ تبدیل کر کے ایوت محل ضلعے کے جھاڑ گائوں میں ایک روز قبل پہنچ گئے ۔ اِس کی وجہ سے سر کاری مِشنری کی دھجیاں اُڑ گئی ۔
دریں اثناء زرعی وزیر عبد الستار کَل ناندیڑ اِسی طرح سے لاتور کے دورے پر آرہے ہیں ۔ اتوار کو صبح 10؍ بجے ناندیڑ ضلع کلکٹر آفس میں زرعی شعبے کی مراٹھواڑہ ڈویژنل جائزہ میٹنگ وہ لیں گے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ نئے 2؍ ہزار 285؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80؍ لاکھ696؍ ہو گی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے ریاست میں 5؍ مریض فوت ہو گئے ۔ تاہم کَل 2؍ ہزار237؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ20؍ ہزار 772؍ مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح98؍ اعشا ریہ 02؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 11؍ ہزار
733؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں ۔
***** ***** *****
گزشتہ 10؍ یوم میں ریاست میں بی اے فور اور بی اے فائیو ویریئنٹ کے73؍ تاہم بی اے ٹو پوائنٹ سیون فائیو کے209؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ فی الحال ریاست میں بی اے فور اور بی اے فائیو ویریئنٹ مریضوں کی تعداد348؍ تاہم بی اے ٹو پوائنٹ سیون فائیو مریضوں کی تعداد 459؍ ہو گئی ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 53؍ کورونا وائر س متاثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس میں لاتور ضلعے میں 18؍ عثمان آ باد 10؍ اورنگ آباد 9؍ ناندیڑ 8؍ بیڑ اور جالنہ اضلاع میں فی کس 3؍ اور ہنگولی ضلعے میں2؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔
***** ***** *****
تین روزہ امبا جو گائی ساہتیہ سمیلن کا کَل بیداری ریلی سے آغاز ہوا ۔ ڈاکٹر واسو وید کی صدارت میں ہو رہے اِس سمیلن کا سینئر ادا کار ڈاکٹر دِلیپ گھارے کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔
***** ***** *****
بھارت اور زمبابوے کے در میان تین میچوں کی ایک روزہ بین الاقوامی کر کٹ سیریز کا دوسرا میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ دو پہر پونے ایک بجے شروع ہو گا ۔ پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کی ٹیم نے زمبابوے کو 10؍ وکٹ سے شکست دی تھی ۔
***** ***** *****
آئندہ 2؍ یوم میں کو کن اور وِدربھ کے کئی مقا مات پر تاہم وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں اکثر مقامات پر بارش ہونے کا قیاس پونا محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ صفائی اور آبی تحفظ شعبوں میں ملک کو بڑی کامیا بی ‘ وزیر اعظم نریندر مودی
٭ طلباء کو وقت ِ واحد میں 2؍ کورسیس میں داخلہ لینے کو UGC کی منظوری
٭ کووِڈ کی پا بندیوں کی وجہ سے 2؍ سال کے تعطّل کے بعد تمام ریاست میں دہی ہانڈی کا
جوش و خروش سےتہوار
٭ اورنگ آباد ضلعے میں پا جھر تا لاب تر میم کو فوقیت دینے کی مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کی ہدایت
٭ شدید بارش کی وجہ سے متا ثرہ ایک بھی ایک کسان امداد سے محروم نہ رہے ‘ زرعی وزیر عبد الستار
٭ ریاست میں کووِڈ کے نئے2؍ ہزار285؍ مریض ‘ بے اے ٹو پوائنٹ سیوَن فائیو مریضوں کی تعداد میں اضا فہ
اور
٭ 3؍ روزہ امبا جو گائی ساہتیہ سمیلن کا کَل سے آغاز
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment