Monday, 22 August 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 22 ؍ اگست 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 22 August 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲   ؍  اگست  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ...


٭ شدید بارش کی وجہ سے نقصان زدہ علاقوں کے آئندہ 5؍ یوم میں پنچ نا مے مکمل کر ے کی ہدایت

زرعی وزیر عبد الستار نے انتظامیہ کو دی 

٭ شیو سینا کے ٹھا کرے اِسی طرح شِندے گروپ نے دائر کیے گئے عرضداشتوں پر سپریم کورٹ میں

آج کے بجائے کَل سماعت ہو گی 

٭ ڈیجیٹل پیمنٹ کے لیے کسی طرح کی فیس عائد کرنے کی اِسی طرح گیہوں در آمد کر نے کی 

کوئی بھی اسکیم نہیں ہے ‘ مرکزی حکو مت کی وضاحت 

٭ جاری تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے طلباء  31؍ اکتوبر سے قبل داخلہ منسوخ کرتے ہیں تو

مکمل فیس واپس کرنے کا یو نیور سٹی گرانٹ کمیشن کا حکم 

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے ایک ہزار832؍ نئے مریض  ‘  مراٹھواڑہ میں38؍ متاثرین 

٭ ناندیڑ ضلعے میں قند ھار کے جگتُنگ تا لاب میں غرق ہو کر ایک ہی خاندان کے 5؍ افراد جا بحق 

اور

٭ زمبابوے کے خلاف بھارت کا آج تیسرا  ایک روزہ کر کٹ مقابلہ 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ شدید بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان زدہ علاقوں کے آئندہ5؍ یو میں پنچ نا مے مکمل کرنے کی ہدایت زرعی وزیر عبد الستار نے محصول مشنری  اور  زرعی محکمے کو دی ہے ۔ جن کسانوں کے فصلوں کے زرعی اراضی کے مویشیوں کے  اور خاص طور پر گھروں کے نقصان ہوئے ہیں ۔ انہیں فوراً امداد کیسی دی جائے اِس کی منصوبہ سازی کرنے کے لیے عبد الستار نے کہا ہے ۔ وہ کَل ناندیڑ میں مراٹھواڑہ ڈیویژنل سطح کی زرعی جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ پنچ نا مے تیزی سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ تمام ضلع کلکٹرس تو جہ دے کر منصوبہ تیار کریں ۔ایسی ہدایت عبد الستار نے دی ۔ 

رکن پارلیمنٹ پر تاپ رائو چِکھلیکر  ‘  سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان سمیت تمام عوامی نمائندوں نے کسانوں کے مختلف مسائل کی جانب زرعی وزیر کی توجہ مبذول کی ۔ 

اورنگ آباد ضلع میں جملہ ساڑھے چار سو محصول منڈل ہے اِس میں سے 207؍ محصول منڈل شدید بارش سے متا ثر ہوئے ہیں ۔ تقریباً490؍ ہیکٹر زرعی اراضی بہہ گئی ہے ۔ صرف اِس نقصان بھر پائی کے لیے ایک کروڑ43؍ لاکھ روپئے فنڈ کی ضرورت ہے ۔ اِسکی اطلاع اِس موقعے پر دی گئی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں یکم جون سے 29؍ اضلاع اِسی طرح352؍ دیہات شدید بارش کی وجہ سے متا ثر ہوئے ہیں ۔ ریاست میں117؍ عارضی پناہ گاہیں  تیار کی گئی ہیں ۔20؍ ہزار866؍ شہر یوں کو محفوظ مقا مات پر پہنچا یا گیا ہے ۔ شدید بارش کی وجہ سے126؍ شہری فوت ہو گئے ہیں  تاہم  243؍ مویشی ہلاک ہو گئے ۔ 44؍ مکا نات کا مکمل طور پر  اور  ساڑھے تین ہزار مکا نات کا جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔ کا بینہ کے کنٹرول یو نٹ کی جانب سے اِس کی اطلاع دی گئی ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کے ٹھا کرے اِسی طرح سے شِندے گروپ ن داخل کی گئی مختلف عرضداشتوں پر سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔ تین رکنی بینچ کے ججوں میں سے ایک جج مہیا نہ ہونے کی وجہ سے یہ سما عت اب کَل23؍ اگست کو ہو گی ۔ اِس ضمن میں جاری کر دہ خبر میں اِس کی اطلاع دی گئی ۔

***** ***** ***** 

یو  پی  آئی   یا  ڈیجیٹل پیمنٹ کر نے کے لیے کسی قسم کی فیس عائد کرنے کا خیال نہیں ہے ۔ اِس کی وضا حت مرکزی حکو مت نے کی ہے ۔ یو  پی  آئی  پیمنٹ  سسٹم پر فیس عائد کرنے حکو مت کا خیال شروع ہے ۔ ایسی خبر شائع ہو ئی تھی ۔ اِس کے پس منظر میں مرکزی معا شی کا بینہ نے اِس کی وضاحت کی ۔

***** ***** ***** 

سرکار نے کہا ہے کہ باہر سے گیہو منگا نے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور  اندرون ملک ضروریات پوری کرنے کے لیے ملک میں گیہوں کا وافر اسٹاک موجود ہے ۔ سرکار کی جانب سے گیہوں کی ممکنہ در آمد کے بارے میں اطلا عات پر ایک ٹوئیٹ میں خوراک  اور  تقسیم عامہ محکمے نے یہ وضاحت کی ہے ۔ میڈیا اطلا عات میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ گیہوں کی قلت  اور  بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سرکار گیہوں در آمد کر سکتی ہے ۔

***** ***** ***** 

دہی ہانڈی کو ایڈوینچر کھیل میں شامل کیا گیا ہے ۔ گووندائوں کی ہمت افزائی کے لیے تعلیم  اور  سر کاری ملازمتوں میں اِن کھلاڑیوں کو 5؍ فیصد  ریزر ویشن کے کوٹے میں شامل کرنے کا فیصلہ حکو مت نے لیا ہے ۔ اِس کی اطلاع وزیر صنعت اُدئے سامنت نے دی ۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ یہ ریزر ویشن دیتے وقت ریاستی پبلک سر وِس کمیشن MPSC امتحان دینے والے امید واروں سے نا انصا فی نہیں ہو گی ۔ اِس کی فکر کی جائے گی یہ بات سامنت نے کہی ہے ۔ کھیل شعبے کے افسران کی جانچ کے بعد ہی کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا ۔ یہ بات وزیر موصوف نے کہی ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

جاری تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے طلباء اگر کسی وجہ سے31؍ اکتوبر سے قبل اپنا داخلہ منسوخ کرتے ہیں  تو متعلقہ کو مکمل فیس واپس کرنے کا حکم یو نیور سٹی گرانٹ کمیشن نے دیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے داخلہ منسوخ کرتے ہوئے تعلیمی اِداروں کی جانب سے فیس میں ہونے والی تخفیف سے بچا جا سکتا ہے ۔ اِس سال مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSEکا نتیجہ تاخیر سے ظاہر کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے متوقع کورسیس میں داخلے تاخیر سے ہو رہے ہیں ۔ احتیاطً چند طلباء متبادل کے طور پر دیگر کورسیس میں داخلے لے کر رکھتے ہیں ۔ اِس کے بعد متوقع کورسیس میں داخلہ حاصل ہوتے ہی دیگر کورسیس میں داخلے مسنوخ کردیے ہیں ۔ تاہم اِس عمل میں کالجس کی جانب سے فیس میں10؍ فیصد کی کٹو تی کی جاتی ۔ اِس سال یہ کٹو تی نہیں کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں جماعت اوّل سے بارہویں تک تقریباً 34؍ لاکھ طلباء کے آدھار کا اندراج  اور  اَپ ڈیٹ مکمل نہیں ہوا ۔ کئی طلباء کی معلو مات میں غلطیاں ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے ۔ آدھار اندراج  اور  اَپ ڈیٹ 31؍ دسمبر تک مکمل کرنا ہے ۔ نئے سال سے طلباء کو آ دھار اندراج کے تحت ہی اسکیموں کا فنڈ تقسیم کیا جائے گا ۔ طلباء کے آ دھار اندراج کی معلو مات اسٹوڈنٹس پورٹل پر درج کرنے کی پا بندی عائد کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کووِڈ19؍ کے ایک ہزار832؍ نئے مریضوں کا اندراج ہوا ۔ 2؍ ہزار55؍ مریضوں کو  کورونا سے نجات حاصل ہوئی ۔ تاہم  2؍ مریض لقمۂ  اجل بن گئے ۔ ریاست میں اب تک80؍ لاکھ84؍ ہزار

383؍ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ اِس میں سے 79؍ لاکھ24؍ ہزار547؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔  تاہم  اب تک ایک لاکھ48؍ ہزار195؍ مریض فوت ہو چکے ہیں فی الحال ریاست میں 11؍ ہزار641؍ مریضوں کا 

علاج جاری ہیں ۔ریاست میں شفا یابی کی شرح98؍ اعشا ریہ2؍ فیصد ‘  شر ح اموات  ایک اعشا ریہ83؍ فیصد ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل38؍ کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق ہوئی  اِس میں لاتور ضلعے میں14؍ اورنگ آ باد9؍

  عثمان آ باد 8؍  جالنہ5؍  اور  بیڑ ضلعے میں2؍ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے قند ھار میں ایک ہی خاندان کے 5؍ افراد جگتُنگ تالاب میں غرق ہو کر لقمۂ اجل بن گئے ۔ ناندیڑ شہر کے یہ رہائشی اپنے خاندان کے ساتھ قند ھار میں در گاہ کی زیارت کے لیے گئے تھے ۔ خاندان کی خواتین  اور چھو ٹے بچے در گاہ میں تھے اُس وقت 5؍ افراد  تا لاب میں تیر نے کے لیے گئے ۔ تاہم پانی کا انداز نہ ہونے کی وجہ سے پانچوں نو جوان غرق ہو کر فوت ہو گئے ۔محمد وقار  ‘  محمد سعد  ‘  سید سُہیل  ‘  سید نور   اور  محمد آفریدین  مر نے والوں کے نام ہیں  یہ تمام نو جوان 13؍ سے23؍ سال کے در میان کے ہیں ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  زمبابوے کے در میان تین ایک روزہ کر کٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا ۔ بھارت نے اب تک کھیلے گئے دو نوں میچ جیت کر یہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے ۔پر سوں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو پانچ وکٹ سے شکست دی ۔

***** ***** ***** 

محکمہ موسمیات نے شما ل وسطی مہاراشٹر کے لیے آج اورینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ آئندہ2؍ یوم میں کوکن کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش تاہم وسطی مہاراشٹر  اور  وِدربھ میں چند مقا مات پر زور دار بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیا گیا ہے ۔ مراٹھواڑہ میں چند مقا مات پر بجلیوں کی کڑک  اور  بادلوں کی گرج کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہو گی ۔ ایسا قیاس ظاہر کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...


٭ شدید بارش کی وجہ سے نقصان زدہ علاقوں کے آئندہ 5؍ یوم میں پنچ نا مے مکمل کر ے کی ہدایت

زرعی وزیر عبد الستار نے انتظامیہ کو دی 

٭ شیو سینا کے ٹھا کرے اِسی طرح شِندے گروپ نے دائر کیے گئے عرضداشتوں پر سپریم کورٹ میں

آج کے بجائے کَل سماعت ہو گی 

٭ ڈیجیٹل پیمنٹ کے لیے کسی طرح کی فیس عائد کرنے کی اِسی طرح گیہوں در آمد کر نے کی 

کوئی بھی اسکیم نہیں ہے ‘ مرکزی حکو مت کی وضاحت 

٭ جاری تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے طلباء  31؍ اکتوبر سے قبل داخلہ منسوخ کرتے ہیں تو

مکمل فیس واپس کرنے کا یو نیور سٹی گرانٹ کمیشن کا حکم 

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے ایک ہزار832؍ نئے مریض  ‘  مراٹھواڑہ میں38؍ متاثرین 

٭ ناندیڑ ضلعے میں قند ھار کے جگتُنگ تا لاب میں غرق ہو کر ایک ہی خاندان کے 5؍ افراد جا بحق 

اور

٭ زمبابوے کے خلاف بھارت کا آج تیسرا  ایک روزہ کر کٹ مقابلہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭



No comments:

Post a Comment