Wednesday, 24 August 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 24 ؍ اگست 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 24 August 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۴  ؍  اگست  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ بارش کی وجہ سے33؍ فیصد سے زیادہ فصل کا نقصان جھیل رہے کسانوں کو نقصان بھر پائی اداکرنے کا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا اعلان  ‘  قدرتی آفات سے نمٹنےکے لیے دی جانے والی 

ہنگامی امداد کی رقم کو بھی 5؍ ہزار سے بڑھا کر کیا15؍ ہزار روپئے 

٭ وزیر اعلیٰ کے اعلان  اور تیقن سے غیر مطمئن اپو زیشن جماعتوں کا ایوان سے واک آئوٹ  ‘ 

اپو زیشن نے کیا مزید اقدامات کا مطالبہ  

٭ صدر ِ بلدیہ کو سیدھے عوام سے منتخب کرنے والے بِل کو ملی وِدھان پریشد کی منظوری  ‘ 

بِل وِدھان سبھا میں پہلے ہی کیا جا چکا ہے منظور 

اور

٭ مراٹھواڑہ میں کَل پائے گئے21؍نئے کورونا پا زیٹیو مریض ‘  اورنگ آباد ضلعے میں ہو ا  11؍ مریضوں کا انکشاف

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے اعلان کیا ہے کہ لگاتار بارش کی وجہ سے 33؍ فیصد سے زیادہ فصلوں کا نقصان جھیل رہے کسانوں کی فصلوں کے پنچنا مے کرکے اُنھیں نقصان بھر پائی ادا کی جائے گی ۔ شِندے نے کَل وِدھان سبھا میں یہ بات کہی ۔ ریاست میں اِس سال جو لائی  اور  اگست کے مہینوں میں ہوئی ژالہ باری سے ہوئے نقصان پر ایوان میں جاری بحث میں شِندے حصہ لے رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ قد رتی آفات سے فصلوں کو ہوئے نقصان پر دی جا نے والی ہنگامی امداد کی رقم کو5؍ ہزار سے بڑھا کر 15؍ ہزار  روپیے کیا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اِس امداد کی منتقلی میں ہونے والی تاخیر کو ٹالنے کے لیے مستقبل میں موبائل ایپ کے ذریعے پنچنا مے کیے جائیں گے ۔ واضح ہو کہ مہاراشٹر میں اِ س سال اوسط کے مقابلے 121؍ فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے جس سے18؍ لاکھ ہیکٹر سے زیادہ زرعی رقبہ متاثر ہوا ہے ۔ اگست کے مہینے میں86؍ ہزار ہیکٹر سے زیادہ زر عی رقبے پر کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِن مقا مات کے پنچنا مے مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

اِس بیچ امداد کی رقم کا اعلان کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کسا نوں سے جذباتی اپیل بھی کی ۔ اُنھوں نے کسانوں سے حالات سے دلبرداشتہ نہ ہونے  اور  خود کشی جیسے انتہائی قدم سے دور رہنے کی اپیل کی ۔ وزیر اعلیٰ شِندے نے کہا کہ کسانوں کی خود کشی روکنے کے لیے سبھی محکموں کے تال میل سے وسیع پالیسی تر تیب دی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

دریں اثناء وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کے بیان سے غیر مطمئن اپو زیشن جماعتوں نے بحث کے دوران کَل ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔ اپو زیشن لیڈر اجیت پوار نے مطالبہ کیا کہ حکو مت زرعی مزدوروں کے لیے یکمشت امداد ی رقم کا اعلان کر ےاور  ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کی تعلیمی فیس معاف کرے۔

اِسی بیچ نائب وزیر اعلیٰ  اور  ریاستی وزیر داخلہ دیویندر پھڑ نویس نے ایوان کو بتا یا کہ بھنڈا را ضلعے میں ایک خاتون کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے معاملے میں 3؍ پولس اہلکاروں کو معطّل کر دیا گیا ہے ۔ اِس معاملے پر کَل وِدھان پریشد میں مختصر بحث ہوئی ۔ اِس دوران وِدھان پریشد میں اپو زیشن لیڈر امبا داس دانوے نے کہا کہ یہ واقعہ تر قی پسند مہاراشٹر  کو شرمسار کر نے والا ہے ۔ اِس کے جواب میں نائب وزیر اعلیٰ نےکہاکہ خواتین کے تحفظ کے لیے مہاراشٹر میں شکتی قا نون نافذ کرنے کی تجویز منظور ی کے لیے صدر ِجمہوریہ کو بھیج دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

صدر ِ بلدیہ کو سیدھے عوام سے منتخب کر نے والے بِل کو کَل وِدھان پریشد میں اکثر یت سے منظوری دیدی گئی ۔ اپو زیشن جماعتوں نے اِس بِل کی مخالفت میں ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔ اِس سےپہلے اپو زیشن لیڈر امبا داس دانوے نے تجویز پیش کی کہ اِس بِل کو دو نوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل 75؍ افراد کی کمیٹی کو بھیجا جائے ۔ تاہم اِس مطالبے کو نامنظور کر لیا گیا جس کے بعد اپو زیشن اراکین کار وائی کا بائیکاٹ کر تے ہوئے واک آئوٹ کر گئے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کی امبہ جو گائی نگر پریشد میں ہوئے مبینہ گھپلہ معاملے میں قصور وار پائے گئے افسران اور  ملازمین کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کَل وِدھان سبھا میں یہ اعلان کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے خاتون رکن اسمبلی نمیتا مُندڑا کی جانب سے اِس معاملے پر سوال اٹھا ئے جانے کے بعد یہ تیقن دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ امبہ جو گائی نگر پریشد کے کلاس2؍  کے  دو  افسران  گنیش سرودے  اور  اشوک سابلے سمیت اُدئے دِکشت  اور  اجئے کستورے نامی ملازمین کی ڈویژنل سطح کی جانچ ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ جانچ6؍ مہینوں میں مکمل ہو جائے گی   اور  قصور وار کو بخشا نہیں جائے گا ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کے ٹھاکرے  اور  شِندے گروپوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی کو سماعت کے لیے 5؍ رکنی آئینی بیچ کو بھیج دیا گیا ہے ۔ اِس معاملےپر تبصرہ کر تے ہوئے چیف جسٹِس این  وی  رَمنّا  نے کہا کہ اِس معاملے میں اہم دستوری نکات پر غور و خوض کر نا ہو گا جس کے بعد اِسے آئینی بینچ کو سونپ دیا گیا ہے ۔ اِس سےپہلے چیف جسٹِس کی صدارت والی 3؍ رکنی بینچ نے 11؍ نکات پر غور کرنے کی ضرورت کااظہار کیا۔معاملے کی اگلی سنوائی جمعرات کو ہونے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب اُدھو ٹھا کرے گروپ نے کَل عدالت سے در خواست کی کہ عدالت ‘  شیو سینا پر دعویٰ جتا نے والے ایکناتھ شِندے گروپ کی در خواست پر انتخابی کمیشن کو فیصلہ دینے سے روک دے ۔ اِس پر عدالت نے کہا کہ اِس معاملے پر عبوری فیصلہ دینے کے بارے میں بھی آئینی بینچ سنوائی کرے گی ۔

***** ***** ***** 

اِس ساری بیش رفت کے بیچ شیو سینا  صدر اُدھو ٹھا کرے نے دعویٰ کیا ہے کہ مہا وِکاس آ گھاڑی اب بھی متحد ہے  اور  اُس میں کوئی پھوٹ نہیں پڑی ہے ۔ مہا وِکاس آ گھاڑی کے رہنمائوں نے کَل اسمبلی میں میٹنگ کی جس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُدھو ٹھا کرے نے یہ بات کہی ۔ سیاسی مستقبل کے بارے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دیتےہوئے  اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ مستقبل میں کیا فیصلہ لیا جائے گا  یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں جاری سیاست پر مہاراشٹر نو نِر مان سینا صدر راج ٹھا کرے نے تنقید کی ہے۔ راج ٹھا کرے نے کہا کہ مہاراشٹر میں جو کچھ ہو رہا ہے  وہ سیاست نہیں بلکہ عارضی بنیادوں پر ہوا معاشی لین دین کا انتظام ہے ۔ راج ٹھا کرے کَل ممبئی میں مہاراشٹر نو نِر مان سینا عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ ٹھا کرے نے اپنے کار کنوں سے کہا کہ بھلے ہی اُن کے پاس مادّی وسائل نہیں ہیں لیکن با لا صاحب ٹھا کرے کے نظر یات کا ور ثہ موجود ہے جسے اُنھیں آگے لیجا نا ہے ۔

***** ***** ***** 

تعلیم  ‘  تحقیق  اور  انتظامی  اور  معیاری اصلا حات کی جانب ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر  مراٹھواڑہ یو نیور سٹی گامزن ہے  اور  اِن شعبوں میں بہتری کی کوششیں لگا تار جاری ہیں ۔ اِس خیال کا اظہار یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یولے نے کیا ۔ اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈ کر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے قیام کو63؍ سال مکمل ہو گئے ہیں ۔ اِس موقعے پر منعقدہ تقریب میںوائس چانسلر بول رہے تھے ۔

تقریب کے دوران معروف ادیب  اور  نقادّ ڈاکٹر سُدھیر رَساڑ کو  جیون سادھنا انعام سے نوازا گیا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر یو لے نے مزید کہا کہ یو نیور سٹی کی تر قی  اور  توسیع جاری ہے  اور  اِسے نیشنل ایکریڈیشن کائونسل NAC کی جانب سے A گریڈ ملنا کسی حصو لیابی سے کم نہیں ہے ۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ طلباء اور  اُن کے سر پرست ابھی تک کورونا وائرس سے پیدا ہوئی نفسیاتی کیفیت سے باہر نہیں نکل پائے ہیں  لہذا  اُن میں جو ش  اور  امنگ پیدا کرنے کے مقصد سے یو نیور سٹی کی جانب سے جلد ہی ثقا فتی پروگراموں  اور  کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

بجلی فراہمی کمپنی مہا وِترن نے عوامی گنیش منڈلوں  اور  نو راتر اُتسو کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ تہواروں کے دوران رعا یتی نر خوں پر عارضی بجلی کنکشن حاصل کریں  اور  کسی بھی طرح کے نا خوشگوار واقعے کو ٹالنے کے لیے سنجید گی سے  اقدا مات کریں ۔ وہیں مہا وِترن نے غیر قا نو نی طریقے سے بجلی کنکشن لینے والے گنیش منڈلوں کو خبر دار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف قا نو ن کے مطا بق کار وائی ہو گی ۔ مہا وِترن کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر  ڈاکٹر منگیش گو ندا ولے نے یہ انتباہ دیا ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں کورونا وائرس کے1910؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس انکشاف کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کی وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک پا زیٹیو پائے گئے مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر

80؍ لاکھ87؍ ہزار476؍ ہو گئی ہے ۔ 

دوسری جانب کَل دِن بھر میں مہا راشٹر میں 7؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ۔اِس طرح کَل ایک دِن میں1273؍ کورنا مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹے ۔ جس کے بعد مہا راشٹر میں کورونا وائر س سے ٹھیک ہونے والوں کی کُل تعدادبڑھ کر79؍ لاکھ26؍ ہزار918؍ سے تجا وز کر گئی ہے ۔ اِس بیما ری سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب 98؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد12,355  ؍ ہے  اور  اِن سبھی مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں21؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس تعداد میں  اورنگ آ باد ضلعے سے11؍ لاتور سے4؍  اور  جالنہ  اور  عثمان آ باد ضلعوں سے 3-3 ؍ مریض شامل ہیں ۔

***** ***** ***** 

ممبئی میں وِدھان بھون کے احا طے میں کَل 2؍ افراد نے خود کشی کر نے کی کوشش کی ۔ اِن میں عثمان آباد کے کسان سبھاش دیشمکھ شامل ہیں جنھوں نے خود کو آگ لگا نے کی کوشش کی ۔ 

دوسرے واقعے میں کَل شامل ایک نو جوان نے منترا لیہ کی اوپری منزل سے چھلانگ لگا نے کی کوشش کی ۔ عثمان آباد کے کسان دیشمکھ کو علاج کے لیے اسپتال میں شریک کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 



اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے...


٭ بارش کی وجہ سے33؍ فیصد سے زیادہ فصل کا نقصان جھیل رہے کسانوں کو نقصان بھر پائی اداکرنے کا 

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا اعلان  ‘  قدرتی آفات سے نمٹنےکے لیے دی جانے والی 

ہنگامی امداد کی رقم کو بھی 5؍ ہزار سے بڑھا کر کیا15؍ ہزار روپئے 

٭ وزیر اعلیٰ کے اعلان  اور تیقن سے غیر مطمئن اپو زیشن جماعتوں کا ایوان سے واک آئوٹ  ‘ 

اپو زیشن نے کیا مزید اقدامات کا مطالبہ  

٭ صدر ِ بلدیہ کو سیدھے عوام سے منتخب کرنے والے بِل کو ملی وِدھان پریشد کی منظوری  ‘ 

بِل وِدھان سبھا میں پہلے ہی کیا جا چکا ہے منظور 

اور

٭ مراٹھواڑہ میں کَل پائے گئے21؍نئے کورونا پا زیٹیو مریض ‘  اورنگ آباد ضلعے میںہو ا  11؍ مریضوں کا انکشاف




اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭



No comments:

Post a Comment