Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 04 August 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴ ؍ اگست ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ شیو سینا کے ٹھا کرے اور شِندے گروپ کی جانب سے داخل کی گئی عرضداشتوں پر
عدالتِ عظمی میں آج بھی سنوائی جاری رہے گی
٭ انتخابا ت کے د وران مُفت تقسیم کی جانے والی اشیاء اور دی جانے والی خدمات سے متعلق
ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت اور
چنائو کمیشن سے رائے طلب کی
٭ گنّےکی ایف آر پی 3؍ ہزار50؍ روپئے فی ٹن کرنے کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ
٭ ریاست میں مزیدایک ہزار932؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 103؍ متاثرین کا اندراج
اور
٭ ریاست بھر میں آج سے دوبارہ موسلا دھار بارش کا امکان ‘ محکمہ موسمیات
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ شیو سینا سے متعلق ٹھاکرے اور شِندے گروپ کی عرضداشتوں پر آج بھی سپریم کورٹ میں سماعت جاری رہے گی۔
اِس معاملے کی گزشتہ روز ہوئی سنوائی میں چیف جسٹِس این وی رمنّا ‘ جسٹِس کر شنا مُراری اور جسٹِس ہیماکوہلی کی تین رکنی بینچ کے سامنے ٹھاکرے گروپ کی جانب سے کپِل سِبّل اور شِندے گروپ کی جانب سے ہریش ساڑوے نے دلائل پیش کیے ۔ایڈو کیٹ جنرل تُشار مہتا نے گورنر کی پیر وی کی ۔شِندے حکو مت کی قا نو نی حیثیت اور اسمبلی اسپیکر کی قا نو نی حیثیت کو چیلنج کرنے والی اِسی طرح شِندے گروپ میں شامل اراکینِ اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی نوٹِس کو چیلنج کرنے والی عرضداشت کی کَل ایک ساتھ سنوائی ہوئی ۔
اِس دوران بینچ نے شِندے گروپ کے وکیل ہریش ساڑ وے کو اِس معاملے میں پیش کیے گئے حلف نامے کو مزید واضح کر کے آئندہ کَل تک دوبارہ پیش کرنے کو کہا۔ ٹھاکرے گروپ کے وکیل کپِل سِبّل نے عدالت سے کہا کہ شِندے گروپ پارٹی میں ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے لیکن اُن کا رویہ پارٹی چھوڑ نے جیسا ہے ۔سنوائی کے دوران عدالت نے پو چھا کہ شِندے گروپ چنائو کمیشن کے پاس کیوں گیا ۔ شِندے گروپ کے وکیل مہیش جیٹھ ملا نی نے کہا کہ اُدھو ٹھا کرے وزیر اعلیٰ کےعہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کئی سیاسی سر گر میاں پیش آئی ۔ انھوں نے کہا کہ ٹھاکرے کے مستعفی ہونے کے بعد نئی حکو مت کی حلف بر داری ہوئی ۔ گورنر کی جانب سے سولیسیٹر جنرل تُشار مہتا نےپو چھا کہ کیا پارٹی کے بیشتر اراکین کی آواز دبا نے کے لیے آئین کی 10؍ ویں فہرست کا نا مناسب استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اُنھوں نے عدالت سے اِس پر غور کر نے کی التجا کی ۔
***** ***** *****
انتخابات کے دوران مُفت تقسیم کی جانے والی اشیاء اور دی جانے والی خد مات سے متعلق ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے عدالتِ عظمی نے مرکزی حکو مت اور چنائو کمیشن سے رائے طلب کی ہے ۔ اِس کے لیے ایک ہفتے کی مُدّت دی گئی ہے ۔ اِس معاملے کی ایک سنوائی کے دوران عدالت نے سینئر وکیل کپِل سِبّل اور در خواست گذاروں سے بھی اپنا موقف پیش کرنے کو کہا ہے ۔ خیال رہے کہ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے مُفت تقسیم کی جانے والی اشیاء اور خدمات کی فراہمی سے متعلق دیے جانے والے تیقن کے خلاف عرضی داخل کی گئی ہے ۔ اِس طرح کے وعدوں کا معیشت پر قابل غور اثر پڑتا ہے اسی لیے آبزر وِنگ چیف جسٹِس این وی رمنّا کی زیر قیادت بینچ نے اِس کے فائدے اور نقصانات پر غور کرنے کی ضرورت کا اظہار کیاہے ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے گنّے کو آئندہ سیزن میں 3؍ ہزار50؍ روپئے فی ٹن FRP دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ سال کے مقابلے اِس میں 150؍ روپئے کا اضا فہ کیا گیا ہے ۔ یہ حالیہ نِرخ سے2؍ اعشا ریہ6؍ فیصد زیادہ ہے ۔ مالی لین دین کے حوالے سے مرکزی حکو مت کی کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ۔مرکزی حکو مت نےبتا یا کہ سوّا دس فیصد ریکوری کے لیے یہ قیمت طئے کی گئی ہے ۔ ریکوری میں اضا فہ ہوگا تو اِس میں بھی اِضا فہ ہو گا اور ریکوری میں کمی ہو گی تو اِس میں بھی تخفیف ہو گی ۔ اِس فیصلے سے 5؍ کروڑ کاشتکار مستفید ہو ں گے ۔
***** ***** *****
آزادی کے امرت مہوتسو سال کے ضمن میں ریاستی حکو مت کی جانب سے ’’ ہر گھر تِرنگا ‘‘ عوامی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اِس پر13؍ سے15؍ اگست کے دوران عمل در آمد کیا جائے گا ۔ لاتور ضلعے کے رہائشی ڈپٹی کلکٹر وِجئے کمار ڈھگے نے شہر یان سے اِس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل مزیدایک ہزار932؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر80؍ لاکھ 52؍ ہزار903؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کَل 7؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک ایک لاکھ 48؍ ہزار 117؍کورونا مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
دوسری جانب2؍ ہزار187؍ کورونا متاثرین علاج معالجے کےبعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طر ح ریاست میں علاج معالجے کے بعد اب تک 78؍ لاکھ91؍ ہزار665؍ کورونا متاثرین پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں 12؍ ہزار321؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل 103؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِن میں عثمان آ باد ضلعے کے33؍ لاتور کے24؍ بیڑ کے21؍ اورنگ آباد کے13؍ ناندیڑ کے8؍ اور جالنہ ضلعے کے4؍ مریض شامل ہیں ۔
***** ***** *****
آج سے ریاست بھرمیں دوبارہ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ امکان ظاہر کیا ہے۔ کَل کولہا پور ‘ سا تارا اور گوندیا ضلعے میں زور دار بارش ہوئی ۔ اورنگ آبادضلعے میں بھی گزشتہ رات موسلا دھار بارش ہوئی ۔
***** ***** *****
پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم سے پانی کا اخراج کم کر دیا گیا ہے ۔ ڈیم کے6؍ در وازے کَل شام 10؍ بجے بند کر دیے گئے ۔ فی الحال ڈیم کے 2؍ دروازوں سے گو دا وری ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ فی الحال ڈیم میں90؍ فیصد آ بی ذخیرہ ہے ۔
***** ***** *****
کومن ویلتھ گیمس میں کَل چھٹے روز بھارت نے ایک چاندی کا اور 3؍ کانسے کے تمغے حاصل کیے ۔ جوڈو میں تُلیکا مان نے 78؍ کلو وزن زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ اسکواش میں بھارت کے سوربھ گھو شال نے اور ویٹ لِفٹنگ کے 109؍ کلو وزن زمرے میں لو پریت سنگھ نے کانسے کا تمغہ حاصل ۔ ایتھیلیٹکس میں اونچی چھلانگ زمرے میں تیجسوی شنکر نے بھی کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔
بھارتیہ خواتین کی ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو 3 - 2 ؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ مردوں کی ہاکی ٹیم نے بھی کینیڈا کو8 -0 ؍ سے شکست دی ۔ مُکے بازی میں نکھت زرین ‘ نیتو سنگھ اور حسام الدین محمد بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں ۔
اِس مقابلے میں بھارت اب تک5؍ سونے کے 6؍ چاندی کے اور 7؍ کانسے کے تمغے اِس طرح کُل 18؍ تمغے جیت کر میڈل ٹیلی میںچھٹے مقام پر ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ شیو سینا کے ٹھا کرے اور شِندے گروپ کی جانب سے داخل کی گئی عرضداشتوں پر
عدالتِ عظمی میں آج بھی سنوائی جاری رہے گی
٭ انتخابا ت کے د وران مُفت تقسیم کی جانے والی اشیاء اور دی جانے والی خدمات سے متعلق
ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت اور
چنائو کمیشن سے رائے طلب کی
٭ گنّےکی ایف آر پی 3؍ ہزار50؍ روپئے فی ٹن کرنے کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ
٭ ریاست میں مزیدایک ہزار932؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 103؍ متاثرین کا اندراج
اور
٭ ریاست بھر میں آج سے دوبارہ موسلا دھار بارش کا امکان ‘ محکمہ موسمیات
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment