Wednesday, 5 October 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 05 اکتوبر 2022‘ وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 05 October 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۵؍  اکتوبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ ممبئی دسہرہ اجلاس کے ضمن میں آج شیو سینا کے دو نوں گروپس اپنی اپنی قوت کا مظاہرہ کریں گے 

٭ راشن کارڈ ہولڈرس کو صرف100؍ روپئے میں ملے گا دیوالی پیکیج  ‘  

ریاستی حکو مت کا فیصلہ  ‘  تقریباً  پونے دو کروڑ  کُنبے ہوں گے مستفیض 

٭ کرشنا مراٹھواڑہ آب رسانی پروجیکٹ کو رفتار دینے کے لیے11؍ ہزار737؍ کروڑ روپئے کے

تر میم شدہ تخمینے کو بھی ریاستی کابینہ نے کیا منظور

٭ ایشیاء کپ ویمنس T-20؍ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو104؍ رنوں سے ہرا یا 

اور

٭ لاتور  -   اُدگیر راستے پر حادثہ 5؍ مسافر جاں بحق 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وِجئے دشمی کی مناسبت سے شیو سینا کے دونوں گروپس  آج ممبئی میںعلیحدہ علیحدہ دسہرہ اجلاس کا اہتمام کریں گے ۔ سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی قیادت والا گروپ  شیو سینا کی روایت کے مطا بق شیواجی میدان پر دسہرہ اجلاس میں شامل ہو گا ۔ جبکہ  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کا گروپ  باندرا  کُر لا  کامپلیکس گرائونڈ پر دسہرہ اجلاس میں شامل ہو گا ۔ شیو سینا کس کی ہے اِس بات پر دو نوں گروپس اپنی اپنی قوت کامظاہرہ کریں گے ۔ اِن جلسوں کے لیے  دونوں  گروپ کے کار کنان کثیر تعداد میں ممبئی پہنچ رہے ہیں ۔ 

***** ***** ***** 

بی جے پی کی قو می سیکریٹری  پنکجا منڈے  بھی  بیڑ  ضلعے کے پا ٹو دا تعلقے میں ساور گائوں کے مقام پر دسہرہ اجلاس کا اہتمام کریں گی ۔ 

بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بودھ مت اختیار کرنے کے خصوص میں منا یا جانے والا دھم چکر پر ور تن دن بھی  وِجئے دشمی کے موقعے پر  ناگپور کے دِکشا بھو می پر منا یا جائے گا ۔66؍ ویں دھم چکر پر ورتن دن کے خصوص میں گزشتہ روز دکشا بھو می پر پنچ شیل پر چم کشائی بھی کی گئی ۔ 

***** ***** ***** 

نو راتر اُتسو آج وِجئے دشمی کے موقعے پر اختتام پذیر ہو رہا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ  جگدیپ دھنکھڈ نے عوام کو وِجئے دشمی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ دسہرہ  برائی  پر  اچھا ئی کی جیت کا مظاہرہ کر تا ہے  اِس کے علا وہ  عوام  کا  مذہب  اور  اخلاقیات پر اعتماد بھی بحال کر تا ہے ۔

گور نر بھگت سنگھ کوشیاری  ‘   وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے   اورنائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  نے بھی عوام کو وِجئے دشمی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں راشن کارڈ ہولڈرس کو صرف100؍ روپئے میں دیوالی پیکیج دیا جائے گا  ۔ ریاستی کا بینہ کے گزشتہ روز ہوئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے ۔ یہ پیکیج  ایک کلو  روا  ‘  چنا دال  ‘  شکر  اور  تیل  پر مشتمل ہے ۔ اِس فیصلے سے ریاست بھر کے ایک کروڑ70؍ لاکھ  خاندان مستفیض ہوں گے ۔ خوردنی اشیاء کی یہ کٹ ایک مہینے بھر میں دستیاب کر وائی جائے گی ۔ اِسے   ای  پاس  سسٹم کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا ۔ اِس پیکیج کی فراہمی پر کُل 486؍ کروڑ

94؍ لاکھ روپئے کے اخراجات پیش آئیں گے ۔ 

***** ***** ***** 

کرشنا مراٹھواڑہ آب رسانی منصوبے کو رفتار دینے کے مقصدسے  اِس پرو جیکٹ کے لیے11؍ ہزار736؍ کروڑ

 91؍ لاکھ روپئے کے  ترمیم شدہ تخمینے کو بھی کَل ہوئے اجلاس میں منظور کیا گیا ۔ اِس پرو جیکٹ کا فائدہ عثمان آباد ضلعےکے پرانڈا  ‘  بھوم  ‘  واشی  ‘  کلمب  ‘   تلجا پور  ‘  لوہا را  اور  عمر گہ ۔  اِسی طرح بیڑ ضلعے کا  آشٹی تعلقے کو ہوگا ۔

  قو می رہنما  سے  بابائے قوم  ہفتوںکی معیاد بھی 5؍ نومبر تک بڑھانے کا فیصلہ کَل ہوئے کابینی اجلاس میں کیا گیا  

***** ***** ***** 

گزشتہ حکو مت کے دور میں امداد کے لیے نا اہل قرار دیے گئے 191؍ اسکو لوں کوریاستی حکو مت نے امدادحاصلکرنے  کا ایک موقع دیا ہے ۔اِسی طرح 200؍ سے زیادہ اسکو لوں میں جماعتوں کی تعداد میں اضا فہ کرنے کی بھی اجازت مل سکتی ہے ۔

شعبہ تعلیم نے متعلقہ اسکو لوں کو حکم دیا ہےکہ وہ اپنی تجا ویز میں موجود خامیاں دور کر کے اِسے  15؍ دن میں دوبارہ پیش کریں ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کےہاتھوں کَل ممبئی میںآیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ س تقسیم کیے گئے ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں طبی سہو لیات کو مزید بہتر بنا نے کے لیے ریاستی حکو مت کوششیں کر رہی ہیں ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


بقائے مویشیان  اور  ڈیری  ڈیولپمنٹ کے وزیر  رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہا ہے کہ  لمپی مرض کے سبب ہلاک ہونے والے مویشیوں  کے مالکان کو مکمل نقصان بھر پائی ملے گی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ لمپی مرض کے سبب ہوئے نقصان کی بھر پائی کی شرائط میں کم   اور  نہایت کم زمین کے مالک  اِس شرط میں نر می کی گئی ہے ۔ جِلدی امراض کو قابو میں کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی ریاستی ٹاسک فورس کے گزشتہ روز ہوئے اجلاس میں وزیر موصوف اظہار خیال کررہے تھے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید407؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد  81؍ لاکھ22؍ ہزار839؍ ہو گئی ہے ۔ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ  2؍ مریض کَل علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔

دوسری جانب 429؍ کورونا متاثرین ریاست میں علاج کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک 79؍ لاکھ71؍ ہزار775؍ کورونا متاثرین علاج معالجے کےبعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں 2؍ہزار715؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل 20؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔اِن میں عثمان آباد ضلعے کے8؍  اورنگ آباد کے7؍  جالنہ کے2؍ لاتور  ‘  بیڑ  اور  ناندیڑ ضلعے کے فی ضلع ایک ایک مریض کا شمار ہے ۔

***** ***** ***** 

بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے ایشیاء کپ ویمینس T-20؍ کر کٹ ٹور نا منٹ میں کَل بھارتی ٹیم نے متحدہ عرب امارات  کی ٹیم کو104؍ رنوں سے شکست دےکر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے  مقررہ  20؍ اوورس میں5؍ وکٹ کے نقصان پر 178؍ رن بنائے تھے ۔ اِس ہدف کی پیچھا کر تے ہوئے UAE کی ٹیم مقرر 20؍ اوورس میں 4؍ وکٹ کے نقصان پر صرف74؍ رن ہی بنا سکی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے  میں  وارنگا گرام پنچایت کے سر پنچ  اوم کدم کو30؍ ہزار  روپئے کی رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوںگرفتار کیا گیا ۔ محکمہ انسدادِ بد عنوانی کے دستے نے یہ کار وائی کی ۔ شکایت کنندہ کو  وارنگا گرام پنچایت کی حدود میں  پولٹری فارم کھولنے کے لیے گرام پنچایت کانو آبجیکشن سر ٹیفکیٹ  اور  پاپولیشن سرٹیفکیٹ دینے کے لیے اُس نے یہ رشوت مانگی تھی ۔

***** ***** ***** 

ووٹر آئی ڈی  کو  آدھار کارڈ سے منسلک کرنے سےمتعلق عوامی  بیداری کے مقصد سے ناندیڑ ضلع شعبہ انتخابات نے خصوصی بیداری مہم شروع کی ہے ۔ اِس میں گشتی گاڑی کے ذریعے عوامی بیداری پیداکی جائے گی ۔ 

ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے کَل 2؍ ڈیجیٹل وینس کو ہری جھنڈی دکھا کر اِس مہم کا آغاز کیا ۔ 

***** ***** **** 

لاتور  -   اُدگیر راستے پر لو ہارا گائوں کے قریب  ایس ٹی بس  اور  ایک  چار پہیہ گاڑی کے ما بین ہوئے تصا دم میں

 5؍ مسافر جاں بحق ہوگئے ۔ ایک مسافر شدید زخمی ہے ۔ مہلو کین میں 3؍ مر د   اور  2؍ خواتین شامل ہیں ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن میں واقع جائیکواڑی آبی ذخیرے سے کَل پانی کا اخراج روک دیا گیا ۔  اِس موسمِ باراں میں  جون  مہینے  سے  4؍ اکتوبرتک  66؍ دن ڈیم سے پانی چھوڑا گیا ۔ متعلقہ شعبہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ڈیم میں فی الحال

99؍ فیصد پانی ہے ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ ممبئی دسہرہ اجلاس کے ضمن میں آج شیو سینا کے دو نوں گروپس اپنی اپنی قوت کا مظاہرہ کریں گے 

٭ راشن کارڈ ہولڈرس کو صرف100؍ روپئے میں ملے گا دیوالی پیکیج  ‘ 

 ریاستی حکو مت کا فیصلہ  ‘ 

تقریباً  پونے دو کروڑ  کُنبے ہوں گے مستفیض 

٭ کرشنا مراٹھواڑہ آب رسانی پروجیکٹ کو رفتار دینے کے لیے11؍ ہزار737؍ کروڑ روپئے کے 

تر میم شدہ تخمینے کو بھی ریاستی کابینہ نے کیا منظور

٭ ایشیاء کپ ویمنس T-20؍ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو104؍ رنوں سے ہرا یا 

اور

٭ لاتور  -   اُدگیر راستے پر حادثہ 5؍ مسافر جاں بحق 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment