Wednesday, 2 November 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 02 ؍ نومبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 02 November 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲؍  نومبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ ریاست میں اقتدار کی جد وجہد سےمتعلق دونوں فریقین  فیصلے کے  لیےضروری موضوعات اکٹھا 

کرکےتحریری شکل میں پیش کریں ‘  عدالت ِ عالیہ کی ہدایت  ‘  معاملے کی اگلی سماعت 29؍ نومبر کو ہو گی 

٭ عثمان آباد ضلعے میں سن2020؁ء میں ہوئی طوفانی بارش کے سبب ہوئے نقصانات کی مد میں فصل بیمے کی پہلی قسط کسانوں کے کھاتوں میں جمع 

٭ جالنہ ضلعے میں واقع گیتائی رولنگ مِل کی لوہے کی بھٹی میں ہوئے دھما کے سے 6؍ مزدور شدید زخمی 

اور

٭ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کےڈگری کورسیس کے امتحا نات22؍ نومبر سے 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاست میں اقتدار کی جدو جہد سے متعلق عدالتِ عالیہ میں جاری سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔ اِس معاملے کی اگلی سماعت اب29؍ نومبر کو ہو گی ۔ گزشتہ روز ہوئی سماعت میں عدالت نے دونوں فریقین کو  فیصلے کے لیے ضروری موضوعات اکٹھا کر کے تحریری شکل میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھی ہی یہ بھی کہا ہے کہ کونسے وکلاءاِسے پیش کریں گے اِس کی بھی معلو مات عدالت کو دیں ۔ اِس کے لیے دونوں فریقین کے وکلاء نےمہلت مانگنے پر عدالت نے 4؍ ہفتوں کی مدت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اِسی دوران سینئر وکیل اسیم سرودے کی معرفت ڈاکٹر وِشمبھر چوہدری  ‘  رنجن بیل کھوڑے اور سوربھ ٹھاکرے نے  رائے دہندگان کی جانب سے مداخلت کی در خواست داخل کی ہے ۔ اِس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غداری کرتے ہوئے  وزراء  اور  اراکینِ اسمبلی ریاست سے باہر گئے تھے یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے لہذا عدالت اِیسے معاملے میں ٹھوس فیصلہ کریں ۔ اُن کا موقف سُننے کے بعد عدالت نے اُن کی در خواست قبول کر لی  ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر صنعت اُدئے سامنت نے کہا ہے کہ ریاست سے باہر جا رہی صنعتوں سے متعلق صحیح معلو مات عوام کے سامنے لا نے کے لیےآئندہ مہینے بھر میں وائٹ پیپر جاری کی جائے گی ۔ وہ کَل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس وائٹ پیپر میں  مہاراشٹر حکو مت  ‘  شعبہ صنعت  ‘  MIDC  اور  غیر ملکی کمپنیوں کے در میان ہوئی خط وکتابت  اور  دیگر تفصیلات ہوگی ۔ 

***** ***** ***** 

کاشتکاروں کی آمد نی میں اضافہ کرنے کے لیے اُنھیں جدید تیکنا لو جی فراہم کرنا ضروری ہے ۔مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر نے یہ بات کہی ۔وہ کَل پونا میں پھلوں کے باغات سے متعلق قو می ورکشاپ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کاشتکاروں کی آمدنی میں اضا فہ ہونا ضروری ہے  اور  اِس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کار بند ہے ۔ اُنھوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ کاشتکاری کےساتھ ساتھ  پروسیسنگ کی صنعت میں موجود مواقع  اور  باغبانی سے فائدہ اُٹھائیں ۔ 

اِس تقریب میں اظہار خیال کر تے ہوئے ریاستی وزیر زراعت عبد الستار نے کہا کہ کاشتکار وں کونئی تیکنا لو جی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ اِس سے خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ انگور کی پیدا وار میں جدید تیکنا لو جی کا بہترین استعمال ہو رہا ہے جس کے سبب ریاست سے انگور کی بر آمدات میں اضا فہ ہوا ہے  اور   ملک کو 2؍ ہزار  300؍ کروڑ روپئے سے زیادہ غیر ملکی کر نسی مل رہی ہے ۔اُنھوں نے بتا یا کہ کاشتکاروں کو مستحکم کرنے کے لیے کسان -ساز گار منصوبہ  اور  اسکیمات چلائی جا رہی ہیں ۔ 

اپنی تقریر میں پھلوں کی پیدا وار کے وزیر سندیپان بھومرے نے کہا کہ اپنی زراعی بر آمدات پالیسی بنا نے والی مہاراشٹر ملک بھر میں پہلی ریاست ہے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ متعدد سبزی تر کاری اور پھلوں کی پیدا وار میں ریاست سرِ فہرست ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ یونیور سٹی کا افتتاح کَل ممبئی میں گور نر بھگت سنگھ کوشیاری کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِسکل ڈیولپمنٹ کے وزیرمنگل پر بھات لوڈھا نے بتا یا کہ اِس یو نیور سٹی  میں  انگریزی   اور  ہندی  سمیت دیگر زبانوں میں تعلیم دی جائے گی ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس یو نیور سٹی کے سبب ریاست میں 5؍ لاکھ روز گار کے مواقع اُجا گر ہونے کی توقع ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نےمراٹھا سماج سے تعلق رکھنے والے طلباء کو شعبہ سماجی انصاف کے کرائٹیریا کے مطا بق درجہ فہرست ذاتوں ‘ درج فہرست جماعتوں  اور  دیگر پسماندہ طبقات کے طلباء کی طرح سالانہ60؍ ہزار روپئے بھتہ دینے کا فیصلہ  کیا ہے ۔ چھتر پتی شاہو مہاراج تحقیقی مرکز  ‘ تر بیت  اور  انسانی تر قیاتی تنظیم  ‘  سارتھی  کے تحت  ہوسٹل اور اسکالر شپ اسکیم پر عمل آوری سے متعلق  کابینی ذیلی کمیٹی کے چیئر مین چندر کانت پاٹل کا صدارت میں کَل ایک جائزہ میٹنگ ہوئی جس میںاُنھوں نے یہ بات بتائی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


سال2020؁ء کے خریف موسم میں عثمان آ باد ضلعے میں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا ۔ ایسے مصیبت زدہ کاشتکاروں کے بینک کھاتوں میں فصل بیمہ کی پہلی قسط کَل جمع کر دی گئی ہے ۔ یہ قسط 6؍ ہزار639؍ روپئے پر مشتمل ہے ۔  رکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے یہ معلو مات دی ۔ وہ کَل عثمان آباد میں ایک اخباری کانفرنس میں مخاطب تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ فی ہیکٹر 18؍ ہزار روپئے کے حساب سے نقصان بھر پائی منظور ہوئی ہے  اِس کی پہلی قسط کسانوں کے کھاتوں میں جمع کر دی گئی ہے ۔رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے مزید بتا یا کہ سال2020؁ء  میں جن کاشتکاروں کا نقصان ہوا تھا اُنھیں نقصان بھر پائی ملے اِس کے لیے ریاستی حکو مت کی سطح پر کوئی ردّ عمل نہیں ملا جس کے بعد ہم نے عدالت سے مدد مانگی تھی  عدالت نے کسانوں کے حق میں فیصلہ کر تے ہوئے فصل بیمہ کمپنیوں کو 200؍ کروڑ  روپئے کی رقم ادا کرنے کو کہا تھا ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ایڈیشنل اِنڈسٹریل اِسٹیٹ میں واقع  گیتائی رولنگ مِل کی لوہے کی بھٹی میں کَل دوپہر ہوئے دھما کے میں 6؍ مزدور شدید جھلس گئے ہیں ۔ وِویک کمار  راجبھر  ‘  اَجِنکیہ کاکڑے  ‘  ماہیشوری پانڈے  ‘  سنتوش میوا لال  ‘  اَجئے کمار راجبھر  اور  پر وِند سنگا سن  زخمی مزدوروں کے نام ہیں ۔ اِن میں سے 4؍ مزدور جالنہ کے سنجیو نی ہسپتال میں  زیر علاج ہیں  جبکہ  بقیہ 2؍ مزدور  اورنگ آباد کے بیمبڑے ہسپتال میں شریک ہیں ۔ سب ڈویژنل پولس آفیسر نیرج راجگرو  نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے مزید بتا یا کہ چندن جھیرا پولس  نے جائے حادثے کا پنچ نامہ کر کے قانو نی کار وائی شروع کر دی ہے ۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویشن کورسیس کے  دوسرے  اور  تیسرے سال کے امتحانات22؍ نومبر سے شروع ہو رہے ہیں ۔ جبکہ پہلے سال کے امتحانات دِسمبر مہینے میں ہوں گے اِسی طرح  دیگر پروفیشنل کورسیس  اور  پوسٹ گریجویشن کورسیس کے امتحا نات بھی دسمبر مہینے میں ہی ہو ں گے ۔ ایکزامِنیشن کنٹرول بورڈ کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر گنیش منجھا  نے یہ معلو مات فراہم کی ہے ۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کے رہنما راہُل گاندھی کی قیادت میں چل رہی بھارت جوڑو یاترا  آئندہ7؍ نومبر کو ناندیڑ ضلعے کے دیگلور سے ہوتے ہوئے مہاراشٹر میں داخل ہوگی ۔ اِس میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ  رکن پارلیمنٹ شرد پوار  اور  شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے گروپ کے سربراہ  اُدھو ٹھاکرے بھی شامل ہوں گے ۔ کانگریس پارٹی کے رہنما اشوک چو ہان نے کَل ناندیڑ میں صحافیوں کویہ معلو مات دی ۔ یہ یاترا  ناندیڑ  ‘  ہنگولی  ‘  واشِم  ‘  اکولا  اور بلڈھانہ ضلعے سے ہوتے ہوئے مدھیہ پر دیش جائے گی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں بد عنوانی سے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے  خصو صی ہفتہ منا یا جا رہاہے ۔ اِس دوران کَل  آکھاڑا بالا پور  ‘  وارنگی  اور  بولڈا علاقے کے بازاروں  اور چو راہوں پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے اُن کی معلو مات  میں اضا فہ کیا گیا ۔ 

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ ریاست میں اقتدار کی جد وجہد سےمتعلق دونوں فریقین  فیصلے کے  لیےضروری موضوعات اکٹھا

کرکےتحریری شکل میں پیش کریں ‘  عدالت ِ عالیہ کی ہدایت  ‘  معاملے کی اگلی سماعت 29؍ نومبر کو ہو گی 

٭ عثمان آباد ضلعے میں سن2020؁ء میں ہوئی طوفانی بارش کے سبب ہوئے نقصانات کی مد میں فصل بیمے کی پہلی قسط کسانوں کے کھاتوں میں جمع 

٭ جالنہ ضلعے میں واقع گیتائی رولنگ مِل کی لوہے کی بھٹی میں ہوئے دھما کے سے 6؍ مزدور شدید زخمی 

اور

٭ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کےڈگری کورسیس کے امتحا 

نات22؍ نومبر سے

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد

   Aurangabad AIR News  پر دوبارہ بھی سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment