▼

Tuesday, 22 November 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 22؍ نومبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 22 November 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲؍  نومبر  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ...

٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج روز گار میڑا وے میں تمام ملک کے71؍ ہزار ملازمین کو تقرر کے مکتوب دیں گے 

٭ مہاراشٹر  -   کر نا ٹک سر حدی مسئلہ کے عدالتی عمل کی ہم آ ہنگی کے لیے 2؍ وزراء منتخب

٭ زرعی پمپوں کے جاری بِل بھر نے والے کسانوں کے بر قی کنکشن منقطع نہیں کرنے کی وزیر توانائی دیویندر پھڑ نویس کی ہدایت

٭ پیاز کی قیمتیں کم ہو جانے کی وجہ سے لاسل گائوں میں کسان تنظیم نے نیلا می روک دی 

٭ عثمان آ باد ضلع میں خریف2020؁ء  فصل بیمہ معاملے میں150؍ کروڑ  روپئے  ‘ 25؍ نومبر تک

عدالت میں جمع کرنے کا فصل بیمہ کمپنی کو حکم 

٭ عثمان آباد میں جا ری 55؍ ویں قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلے میں ریاست کے مردوں اِسی طرح

خواتین ٹیموں کی کامیابی کی گُھڑدوڑ قائم 

اور

٭ بھارت -نیوزی لینڈ کے ما بین آج تیسرا  T-20؍کر کٹ مقابلہ 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آج روز گار میڑا وے میں تمام ملک کے71؍ ہزار ملازمین کو تقرر مکتوب دیے جا ئیں گے ۔ وَرچوَل ذریعے سے ہونے والے اِس پروگرام میں وزیر اعظم تمام ملازمین سے خطاب کریں گے ۔ تمام ملک کے45؍ مقامات پر یہ تقرر کے مکتوب ملازمین کو عملی طور پر تقسیم کیے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر  -   کر نا ٹک سر حدی مسئلے پر عدالتی عمل کی ہم آ ہنگی کے لیے 2؍ وزراء کو منتخب کیا گیا ہے ۔ سر حد کے مسئلے کے ضمن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کَل اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی میٹنگ لی ۔ اِس موقعے پر یہ معلو مات دی گئی ۔ قا نون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے اِس ضمن میں مشورہ دیا تھا ۔

اِسی بیچ ہم نے پیش کیے گئے مشورے کو مثبت طریقے سے قبول کر لیا گیا ہے ۔ یہ بات حزب مخالف پارٹی رہنما دانوے نے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے مخاطبت میں کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

جن کسانوں نے زرعی پمپوں کے جاری بِل ادا کر دیئے ہیں  ایسے کسانوں کے بر قی کنکشن منقطع نہیں کیے جا ئیں ۔ ایسی ہدایت نائب وزیر اعلیٰ  نیز  وزیر توا نائی دیویندر پھڑ نویس نے افسران کو دی ہے ۔ ریاست میں کئی مقا مات پر جاری بل  ادا کرنے والے کسانوں کے بر قی کنکشن منقطع کرنے کی شکا یتیں موصول ہوئی ہیں ۔ اس کے بعد اُنھوں نے متعلقہ کو ہدایتیں دیں ۔ بر قی بِل ادا نہ کرنے والوں کی وصو لی جاری ہے  تاہم  موسلا دھار بارش کی وجہ سے اِس سال کسانوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ۔ ایسےکسانوں کو چھو ٹ دی جائے گی ۔ایسا حکم دیا گیا ہے ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے ۔ جن کسانوں کا نقصان نہیں ہوا ہے  وہ مستقل بر قی بِل ادا کریں ۔ نقصان زدہ علاقوں میں مستقبل میں وصو لی کی جا سکتی ہے ۔ کسانوں کے زرعی پمپوں کے کنکشن منقطع نہ کریں یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے۔

***** ***** ***** 

گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے چھتر پتی شیواجی مہاراج کے ضمن میں مبینہ قابلِ اعتراض بیان دینے پر قا نون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے کی قیادت میں کَل ممبئی میں گِر گائوں چو پا ٹی  پر شیو سینا کی جانب سے مذمتی احتجاج کیا گیا ۔ ور کر س نے نعرے بازی کرتے ہوئے اِسی طرح مذمتی تختیاں دکھا کر اپنی مخالفت درج کی ۔پولس نے امبا داس دانوے سمیت شیو سینکوں کو تابع میں لے لیا ۔

***** ***** ***** 

راشٹر وا دی کانگریس کی جانب سے پونے میں گور نر کی مذمت میں احتجاج کیا گیا ۔ اورنگ آباد میں مکند واڑی علاقے میں مہا وِکاس فرنٹ کی جانب سے احتجاج کیا گیا اِس موقعےپر ور کرس نے گور نر کے خلاف نعرے با زی کی  اور  گور نر کے استعفے کا مطالبہ کیا ۔

***** ***** ***** 

آکاشوانی  اور  دوردرشن  ذرائعوں پر آج بھی اعتبار قائم ہے ۔ پر سار بھارتی کے نو منتخبہ چیف آفیسر گورو دِیویدی  نے یہ بات کہی ہے ۔  کَل CEO عہدے کا چارج قبول کرنے کے بعد وہ مخاطب تھے ۔ آکاشوانی  اور  دور درشن اِن دو نوں شعبوں کو مزید مستحکم کرنے کی بات اُنھوں نے اِس موقعے پر کہی ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ملک کے آزادی کے امرت مہوتسو کے ضمن میں ریاست میں75؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یوں کو ایس ٹی کی تمام اقسام کی بسوں میں مفت سفر کی سہو لت دی گئی ہے ۔ 26؍ اگست2022 ؁ء  سے 20؍ نومبر2022 ؁ء کے در میان تمام ریاست میں 2؍ کروڑ8؍ لاکھ سے زیدہ سینئر شہر یوں نے ایس ٹی  میں مفت سفر کا استفا دہ کیا ہے ۔ ایس ٹی کارپوریشن کے نائب صدر منیجنگ ڈائریکٹر شیکھر چنّے نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

پیاز کوڑیوں کی قیمت میں فروخت ہو رہی ہے ۔ اس لیے ناسک کے لاسل گائوں زرعی آمد نی بازار کمیٹی میں مہا راشٹر ریاستی پیاز پیدا وار کسان تنظیم کے بانی صدر بھارت دِگھوڑے کی قیادت میں کَل پیاز کی نیلا می  روک دی گئی ۔ ناراض پیاز پیدا وار کسانوں نے مرکزی حکو مت  ریاستی حکو مت  اور  نا فیڈ کے خلاف زور دار نعرے بازی کی ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے میں خریف 2022؁ء بیمہ معاملے میں دائر تو ہین عدالت عرضداشت پر کَل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ بیمہ کمپنی150؍ کروڑ  روپئے 25؍ نومبر تک جمع کریں ۔ اسی طرح 10؍ یو م میں حلف نامہ داخل کریں ۔ ایسا حکم دیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے کے جل کوٹ تعلقے کے گھوسنی میں مجاہد آزادی پیرا جی تورگے کَل ضعیف العمری کے باعث چل بسے ۔ وہ104؍ برس کے تھے ۔ تور گے حیدر آ باد مکتی سنگرام میں شامل ہوئے تھے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد میں جاری 55؍ ویں قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلے میں مر دوں اِسی طرح خواتین ٹیموں نے کَل بھی کامیا بی کی گھُڑ دور قائم رکھی ۔ خواتین کےمقابلے میں مہاراشٹر نے اروناچل پر دیش کو18 - 3 ؍  کی ایک باری15؍ پوائنٹس سے تاہم مردوں کی ٹیم نے اُترا کھنڈ کو17 - 7 ؍ سے شکست دی ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  نیو زی لینڈ کے ما بین تیسرا  اور  آخری T-20؍ کر کٹ مقابلہ آج کھیلا جائے گا ۔ دو پہر12؍ بجے اِس مقابلے کا آغازہوگا ۔ 3؍مقابلوں کی اِس سیریز کا پہلا مقابلہ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا  تاہم  دوسرے مقابلے میں بھارت نے کامیابی حاصل کر کے صفر ایک سے سبقت حاصل کر لی ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے میں ویجا پور تعلقے کے گائران اراضی ناجائز قبضہ جات کار وائی پر روک لگا ئی جائے اِ س مطالبے کا محضر ادیواسی بھیل سماج کی جانب سے انتظامیہ کو کَل پیش کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد میں زبر دستی مذہب تبدیل کرنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے پولس کمشنر کو شکایت پیش کی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پچھڑے ذات کے مورچے کے ریاستی جنرل منسٹر جالِندر شینڈ گے نے یہ شکایت درج کی ہے ۔ نو جوان کو مار پیٹ کر کے اُس کے ساتھ معاشی دھو کہ دہی کی گئی ۔ یہ بات شکایت میں کہی گئی ہے ۔مختلف مذاہب کے لڑ کے  اور  لڑ کی کے در میان محبت کے معاملے میں لڑ کی کے سر پرستوں نےنو جوانوں کو زبر دستی مذہب تبدیل کرنے کا الزام شینڈ گے نے عائد کیا ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں یک طرفہ عاشقی میں ایک نوجوان نے خود کو نذر آتِش کرتے ہوئے دو شیزہ کو جلا نے کی کوشش کی ۔ اِس میں نوجوان کی موت ہو گئی ۔ شدید جھلسی ہوئی دوشیزہ کا علاج جا ری ہیں ۔ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے علاقے میں کَل دو پہر کو یہ واقعہ پیش آیا ۔یہ دو نوں سائنس شعبے کے ریسرچ اسٹوڈنٹس ہیں ۔ متعلقہ 30؍ سال کے نو جوان نے کَل دوشیزہ کو لیباریٹری میں بلا کر خود کو جلا دیا   اور  دوشیزہ کو پکڑ لیا ۔ لیباریٹری  کا در وازہ تو ڑ کر آگ بجھا ئی گئی  اور  گور نمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال گھاٹی میں دو نوں کو شریک کیا گیا  تاہم  نوجوا ن چل بسا ۔  دوشیزہ نے 8؍ یوم قبل ہی اِس نو جوان کے سلسلے میں پولس میں شکایت درج کی تھی ۔ مسلسل فون کرکے وہ اِسکا پیچھا کر تا ہے  اور  پریشان کرتا ہے ۔ یہ بات دوشیزہ نے شکایت میں کہی تھی ۔

***** ***** ***** 

گزشتہ2؍ یوم سے اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے ۔ کَل اورنگ آباد شہر کادرجہ حرارت 9؍ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ اورنگ آباد کے

MGM یو نیور سٹی کے  اے  پی  جے  عبد الکلام مرکز نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 






آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے...


٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج روز گار میڑا وے میں تمام ملک کے71؍ ہزار ملازمین کو تقرر کے مکتوب دیں گے 

٭ مہاراشٹر  -   کر نا ٹک سر حدی مسئلہ کے عدالتی عمل کی ہم آ ہنگی کے لیے 2؍ وزراء منتخب

٭ زرعی پمپوں کے جاری بِل بھر نے والے کسانوں کے بر قی کنکشن منقطع نہیں کرنے کی وزیر توانائی دیویندر پھڑ نویس کی ہدایت

٭ پیاز کی قیمتیں کم ہو جانے کی وجہ سے لاسل گائوں میں کسان تنظیم نے نیلا می روک دی 

٭ عثمان آ باد ضلع میں خریف2020؁ء  فصل بیمہ معاملے میں150؍ کروڑ  روپئے  ‘ 25؍ نومبر تک عدالت میں جمع کرنے کا فصل بیمہ کمپنی کو حکم 

٭ عثمان آباد میں جا ری 55؍ ویں قو می چیمپئن شِپ کھو کھو مقابلے میں ریاست کے مردوں اِسی طرح 

خواتین ٹیموں کی کامیابی کی گُھڑدوڑ قائم 

اور

٭ بھارت -نیوزی لینڈ کے ما بین آج تیسرا  T-20؍کر کٹ مقابلہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment