Sunday, 11 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 11 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 11 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۱۱؍  دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 


٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج  ہندو ہر دئے سمراٹ باڑا صاحیب ٹھاکرے  ناگپور- ممبئی سمرُدّھی مہا مارگ کا 

افتتاح کریں گے

٭ کرناٹک- مہاراشٹر سر حدی تنازعے پر وزیر اعظم اپنا موقف واضح کریں  ‘  شیو سینا کے سر براہ 

اُدھو ٹھاکرے کی اپیل 

٭ بجلی بِل وصولی کے دوران کاشتکاروں کی بجلی فراہمی نہ روکی جائے  ‘  وزیر توانائی

دیویندر پھڑ نویس کی ہدایت

٭ سمندری طوفان کےسبب ریاست میں 3؍ دن بارش ہونے کا امکان  ‘ محکمہ موسمیات 

اور

٭ تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 227؍ رنوں ہرا یا 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ اِس دورے میں وہ ہندو ہردئے سمراٹ باڑا صاحیب ٹھاکرے  ناگپور-  ممبئی سمرُدّھی مہامارگ کو آمد و رفت کے لیے کھول دیں گے ۔ اِس کے علا وہ ناگپور میں مختلف تر قیاتی کاموں کا سنگِ بنیا د بھی رکھیں گے ۔اِسی پس منظر میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور  مرکزی وزیر نتِن گڈ کری نے کَل سمرُدسھی مہا مارگ کے افتتاحی انتظا مات کا جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ 701؍ کلو میٹر طویل اِس شاہراہ  میںسے  ناگپور  تا  شِر ڈی اِس520؍ کلو میٹر طویل حصے کو وزیر اعظم نریندر مودی آج عوام کی آمد ورفت کے لیے کھولیں گے ۔

موصولہ خبر میں بتا یا گیا ہے کہ بقیہ حصہ  جولائی2023؁ء  تک عوامی آمد ورفت کے لیے کھو لا جائے گا ۔

خیال رہے کہ سمرُدھی مہا مارگ ملک بھر میں اب تک کا سب سے بڑا گرین فیلڈ مہا مارگ ہے ۔ یہ شاہراہ سِکس ٹریک ہے ۔ یہ شاہراہ 10؍ اضلاع   ‘  26؍ تعلقے  اور  تقریباً392؍  دیہاتوں کو مر بوط کر تی ہے ۔ اِس راستے کے دو نوں جانب  تقریباً11؍ لاکھ 31؍ ہزار در خت لگائے گئے ہیں۔ہر 5؍ کلو میٹر کے فاصلے پر CCTV   کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔ اِس راستے پر  ای  وہیکلس کے لیے چارجنگ اسٹیشنس بھی ہوں گے ۔اِس شاہراہ پر سفر کرنے کے لیے روانگی روڈ ٹیکس کے مطا بق جتنی مسافت ہوگی اُتنا ہی ٹیکس ادا کرنا ہو گا ۔ فی الحال اِس شاہراہ پر  ناگپور سے شِرڈی تک سفر کرنے کے لیے 900؍  روپئے ٹیکس ادا کر نا  ہو گا ۔یہ ٹیکس آن  لائن بھرا جا سکتا ہے ۔ 

سمرُدّھی مہا مارگ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی گوا  جائیں گے ۔ وہاں وہ  2؍ ہزار870؍ کروڑ  روپئے کے اخراجات سے تعمیر کیے گئے  بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا ہے کہ سمرُدّھی مہا مارگ کے تعمیر کام کا آغاز میرے وزارت کےدور میں ہوا تھا  اور  اِس کی تکمیل میرے وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے ہو رہی ہے یہ میرے لیے خوش نصیبی کی بات ہے ۔ وہ کَل ناگپور میں صحافیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ 

***** ***** ***** 

اُدھو با ڑا صاحیب ٹھاکرے شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہندو ہر دئے سمراٹ با ڑا صاحیب ٹھاکرے سمرُدّھی مہا مارگ کے پہلے حصے کا افتتاح کرنے آرہے وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پہلے  کر ناٹک- مہاراشٹر سرحدی تنازعے پر اپنا موقف واضح کریں ۔وہ کَل جالنہ ضلعے کے گھن سائونگی میں مراٹھوارہ ساہتیہ پریشد کے42؍ ویں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کا آغاز کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے ۔جناب ٹھاکرے نے کہا کہ ادیبوں کو غلطی کرنے والوں کے کان پکڑنے کا  حق حاصل ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ اگر حکمراں غلطی کرتے ہیں تو ادیبوں کو چاہیے کہ وہ اِسے اپنی تحریر میںبیان کریں ۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ مراٹھواڑہ سنتوں کی سر زمین ہے  اور  اِس نے سبھی کو اخلا قیات کا درس دیا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ جس طر ح کاشتکار کھیتوں میںجسمانی محنت مشقت کرتے ہیں اِسی طرح ادیب بھی ذہنی مشقت کر تے ہیں۔ اِسی لیے وہ پورے اعتماد سے اپنا موقف پیش کریں ۔


خیال رہے کہ اِس سمیلن کا اہتمام گھن سائونگی میں واقع سنت رام داس آرٹس  ‘  کامرس  اور  سائنس کالج  میں تیار کی گئی ساہتیہ نگری میں کیا گیا ہے ۔ اِس 2؍ روزہ سمیلن میں قصہ گوئی  ‘  مذاکرے  ‘  مشاعرے  ‘  بات چیت   اور  بچوں کے اجلاس وغیرہ پروگرامس کا اہتمام کیا گیاہے ۔یہ سمیلن آج اختتام پذیر ہو گا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


بجلی بِل وصولی کے دوران کاشتکارو ں کی بجلی فراہمی بند نہ کی جا ئے ۔ وزیر توا نائی دیویندر پھڑ نویس نے یہ ہدایت دی ہے ۔ طوفانی بارش کے باعث ہوئے نقصانات  اور  جا ری ربیع سیزن کو مد نظر رکھتے ہوئے اُنھوں نے یہ ہدایت دی ہے ۔اِس ہدایت پر  مہا وِترن کے چیئر مین  اور  مینجنگ ڈائریکٹر  وِجئے سنگھل نے بھی مہا وِترن کے افسران  و  ملازمین کوکسانوں کی بجلی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت دیدی ہے ۔

***** ***** ***** 

محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطا بق خلیج بنگال میں تیار ہوئے منڈوس نا می طوفان کے باعث ریاست میں

 آئندہ3؍ دنوں کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے ۔ ریاست کے کوکن ‘  وسطی مہاراشٹر  ‘  مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ کے

14؍ اضلاع میں یہ بارش ہو سکتی ہے ۔ اِس میں مراٹھواڑے کے  اورنگ آباد  ‘  بیڑ  اور  ہنگولی اضلاع کا بھی شمار ہے ۔

***** ***** ***** 

تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں کَل بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 227؍ رنوں سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔ اِس مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ شِکھر دھوَن کے ساتھ میدان پر اُترے سلامی بلّے باز  ایشان کشن  کی ڈبل سنچری  اور  وِراٹ کو ہلی کی سنچری کی بدولت بھارتی ٹیم نے مقررہ

50؍  اوورس میں 8؍ وکٹ کے نقصان پر 410؍ رنوں کا  ہدف مقرر کیا تھا ۔جوابی بلّے بازی میں بنگلہ دیش کی ٹیم 34؍ ویں  اوور میں محض182؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔ 

بھارتی بلّے باز ایشان کشن  نے 131؍ گیندوں میں  24؍ چو کوں  اور  10؍ چھکوں کی مدد سے 210؍ رن بنائے ۔ اُنھیں مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ  بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراج کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم  پہلے ہی 2؍ مقابلے جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے ۔

اِسی دوران بھارت  اور  بنگلہ دیش کے ما بین 2؍ ٹیسٹ مقابلے بھی کھیلے جائیں گے ۔ اِس میں سے پہلا مقابلہ آئندہ14؍ دسمبر سے شروع ہو گا ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد میں State Level Athletics Championship   میں23؍  سال سے کم عمر کے مردو ں اور  خواتین کے  زمرے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو  کَل تمغے  اور  سندیں عطا کی گئیں۔ رکن پارلیمنٹ  اوم راجے نمبالکر   ‘  رکن اسمبلی کیلاس پاٹل  ‘  رکن اسمبلی اِدنیان راج چوگُلے  اور  اسٹیٹ ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ہاتھوں یہ تمغے عطا کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

لاتور شہر میں ٹریفک جام نہ ہو اِس کے لیے 3؍ مر حلوں میںمناسب اقدامات کیے جائیں گے ۔ لاتور کے ضلع کلکٹر پر تھوی راج  بی  پی   نے یہ بات بتائی ۔  ٹریفک نظام  اور  اقدامات  کے حوالے سے کَل ضلع کلکٹر دفتر میں ہوئی میٹنگ میں وہ اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ طویل مدتی اقدامات میں  زیر زمین راستہ  ‘  فلائی اوور    اور  بائی پاس جیسے منصوبے تیار کیے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع کلکٹر آنچل گوئل نے ریاست میں خسرہ - روبیلا کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے  پر بھنی ضلع طِبی مشنری کو مستعد رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ اُنھوں نے سر پرستوں سے اپیل کی ہے کہ خسرہ-روبیلا  کے پھیلائو سے نہ گھبرائیں  اور  اپنے بچوں کو اِس سے حفاظت کے ٹیکے ضرور لگاوائیں ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے مُد کھیڑ تعلقے  میں  پانڈھر واڑی ‘   ناگو لی  ‘  تیر کس  واڑی   اور  شیم  بولی وغیرہ دیہاتوں میں کَل زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما پر اِس کی شدت 3؍ ریختر اسکیل درج ہوئی ۔ 

اِسی طرح ہنگولی ضلعے کے کلمنوری میں پوترّا کےمقام پر گزشتہ2؍ دنوں میں2؍ مرتبہ زیر زمین سے آوازیں سنائی دی   اور  زلزلے کے ہلکے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد شہر سے قریب چیتے گائوں میں  گزشتہ روز سے  ضلع سطحی اجتماع کا آغاز ہوا ۔ چیتے گائوں کی

 300؍ ایکر اراضی پر اِس اجتماع کا اہتمام کیا گیاہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج  ہندو ہر دئے سمراٹ باڑا صاحیب ٹھاکرے  ناگپور- ممبئی سمرُدّھی مہا مارگ کا

افتتاح کریں گے

٭ کرناٹک- مہاراشٹر سر حدی تنازعے پر وزیر اعظم اپنا موقف واضح کریں  ‘  شیو سینا کے سر براہ

اُدھو ٹھاکرے کی اپیل 

٭ سمندری طوفان کےسبب ریاست میں 3؍ دن بارش ہونے کا امکان  ‘ محکمہ موسمیات 

اور

٭ تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 227؍ رنوںہرا یا 



علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭








No comments:

Post a Comment