Tuesday, 20 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 20 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 20 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۰؍   دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے 

... 

٭ ریاست کے7؍ ہزار751؍ گرام پنچایتوں کی آج ووٹوں کی گنتی 

٭ ریاست کے اسمبلی سر مائی اجلاس کے پہلے دِن مہاراشٹر - کرنا ٹک سر حدی مسئلہ پر ہنگا مہ آرائی

٭ سر حدی مسئلے پر سیاست نہ کر نے کی وزیر اعلیٰ کی اپیل  ‘  تاہم  سر حدی مسئلے پر مہاراشٹر اپنے 

رول پر قائم ‘نائب وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭ مہاراشٹر اِنٹیگریشن کمیٹی کا بلگائوں کا مجوزہ کَل کا میڑا وا منسوخ

٭ دیوالیہ بینکوں سے کھاتے داروں کی رقم وصو لی کرنے کا عمل آسان کرنے کے لیے تدا بیر کرنے کی ضرورت ‘ 

مرکزی وزیر ما لیات سیتا رمن

٭ مراٹھا سماج کی جانب سے وزیر اعلیٰ  اور  نائب وزیر اعلیٰ کا ناگپور میں استقبال

اور

٭ سمرُدّھی شاہراہ پر ریاستی راستے تر قیاتی کار پوریشن کی جانب سے تحفظ  اور  سہولتوں کے لیے 



اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاست کے7؍ ہزار751؍ گرام پنچایتوں کے پر سوں ہوئے انتخاب کے ووٹوں کی گنتی آج ہو رہی ہے ۔ اِس انتخاب میں اوسطاً 80؍ فیصد سے زیادہ رائے دہی ہوئی ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں208؍  ہنگولی 61؍  پر بھنی128؍  بیڑ663؍  جالنہ254؍  لاتور358؍  تاہم عثمان آباد ضلعے میں163؍ گرام پنچایتوں کی ووٹوں کی گنتی آج ہو رہی ہے ۔ 

پربھنی ضلعے میں پر بھنی   اور  جِنتور کےعلا وہ دیگر تعلقوں کے تحصیل آفس کے احا طے میں ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے ۔ پر بھنی میں کلیان منڈپم جائیکواڑی بستی میں  تاہم  جنتور تعلقے کے ووٹوں کی گنتی جنتور میں سر کاری صنعتی تر بیتی اِدارے میں ہو رہی ہے ۔ لاتور میں ووٹوں کی گنتی کے پس منظر میں بارشی روڈ کی آمد و رفت پانچ بجے تک دیگر راستوں سے کر دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی اسمبلی کا سر مائی اجلاس کَل سے ناگپور میں شروع ہوا ۔ کام کاج شروع ہو تے ہی حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے سرحدی مسئلہ پیش کیا ۔ سر حدی مسئلے پر تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کے صدر دھیر شیل مانے   نے بیلگائوں کے ضلع کلکٹر نتیش پاٹل نے داخلہ بندی کی ہے ۔ اِس جانب ایوان کی توجہ مبذول کی ۔ اِس ضمن میں وزیر اعلیٰ ٹھوس اقدام کریں ایسا مطالبہ اجیت پوار نے کیا ۔ قانون ساز کونسل میں بھی حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے  ‘ ششی کانت شِندے  ‘  جینت پاٹل نے سر حدی تنازعے پر دوہری پالیسی کا مسئلہ پیش کیا  اور اِس کے لیے سب کو پارٹیوں کا وقار بازو میں رکھ کر یکجا ہونے کی ضرورت کا اظہار کیا ۔ 

اِسی بیچ سر حدی مسئلے پر سیاست نہ کریں ۔ ایسی اپیل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کی ہے ۔ مہاراشٹر-  کر ناٹک سر حدی مسئلے پر مہاراشٹر اپنے رول پر قائم ہے ۔ اِس میں معمو لی ردّ و بدل بھی نہیں ہو گا ۔ ایسا  تیقن نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دیا ۔ وہ کَل ناگپور میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ مہاراشٹر اِنٹیگریشن کمیٹی کے مورچے کو اجازت نہ دینے کے ضمن میں کر نا ٹک کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ گفت و شنید کی جائے گی ۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ نے کہی ہے۔

دریں اثناء مہاراشٹر اِنٹیگریشن کا بیلگائوں کا مجوزہ کَل کا میڑا وا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اِس میڑا وے کے لیے سابق وزیر رکن اسمبلی حسن مشرف کی قیادت میں مہا وِکاس فرنٹ کے رہنما اور  ورکرس بیلگائوں جا رہے تھے ۔ اِس وقت پولس نے اُنھیں روک دیا ۔اِس کے بعد رہنمائوں نے اِس مقام پر دھر نا احتجاج کیا ۔ میڑا وے کی اجازت دینے سے انکار کر نا منڈپ نکالنا اِن کار ناموں کی مذمت کر تے ہوئے اِس علاقے کو مرکز کے زیر اہتمام دینا ہے ۔ ایسا مطالبہ مشرف نے اِس موقعے پر کیا ۔

***** ***** ***** 

دیوالیہ بینکوں سے کھاتے داروں کی رقم وصول کرنے کے عمل کو آسان کرنے کے لیے اقدا مات کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے کہی ہے ۔ وہ کَل  لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ اِسی بیچ گزشتہ

 5؍ مالی سال میں ملک کے عوامی شعبوں کی بینکوں نے دیوالیہ قر ضوں کے ایک لاکھ30؍ ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ رقم واپس کی ہے ۔ وزیر مالیات نے کَل راجیہ سبھا میں سوال جواب کے وقفے میں یہ بات کہی۔

***** ***** ***** 

مراٹھا سماج کی تعلیمی   اور  معا شی تر قی کے لیے حکو مت مختلف اسکیموں پر عمل در آمد کررہی ہے ۔ عوام کی امیدیں مکمل کرتے ہوئے سب کی تر قی کے لیے حکو مت کو شاں ہیں ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہی ہے ۔ ناگپور میں کَل مراٹھا سماج کی جانب سے وزیر اعلیٰ  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا استقبال کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ مخاطب تھے ۔ مراٹھا سماج کے ریزر ویشن کے لیے جاری عدالتی لڑائی کے لیے حکو مت تیار ہیں ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے استقبالیہ تقریب میں کہاکہ مراٹھا سماج کا نوجوان نوکری دینے والا ہو  اِس کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 



اورنگ آباد میں ماہِ فروری میںG-20 ؍ کانفرنس کی میٹنگ کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے نمائندوں کے روبرو  اورنگ آباد شہر کی ضلع کی طا قت پیش کرنے کے لیے صنعتکار ‘  تاجروں کے16؍ تنظیموں کی ٹیم آف اسوسی ایشن  انتظامیہ کے ساتھ کام کرے گی ۔ اِس اسو سی ایشن کے پر شانت دیشپانڈے نے کَل اورنگ آباد میں صحافتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔ شہر کی صفائی کرنا ‘  شہر کے سِدھارتھ گارڈن سےقریب  ‘  چھائو نی کھام ندی پر  اور  ہر سول ٹی پوائنٹ اِن 3؍ مقا مات پر تزئین کار ی کرنے کا فیصلہ اسو سی ایشن نے لیا ہے ۔ یہ بات دیشپانڈے نے کہی ہے ۔ G-20؍  کے نمائندوں کے سامنے ثقافتی فن پیش کیا جائےگا ۔ اِس کے لیےکلا گرام میں نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اِس کی اطلاع اِس موقعے پر دی گئی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر سمرُدّھی ایکسپریس ہائی وے پر مسا فروں کے لیے مختلف اقدا مات کیے گئے ہیں ۔ ریاستی راستے تر قیاتی کارپوریشن کے چیف اِنجینئر  بی  جی  ساڑونکے نے اِ سکی اطلاع دی ۔ حادثے سے متاثرین کی امداد کرنے کے لیے اِنٹر چینج کے21؍ مقامات پر تیار کوئک رسپانس گاڑیاں ‘  تاہم 15؍ ایمبو لنس تیار رہیں گے ۔ اِن ایمبو لنس کے لیے108؍ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتاہے ۔ ناگپور-شِر ڈی کی جانب سے7؍ مقا مات پر تاہم شر ڈی سے ناگپور کی جانب جا تے ہوئے 6؍ مقامات پر پیٹرول ‘ ڈیزل  پمپ کی سہولت رکھی گئی ہے ۔

اِن مقا مات پر بیت الخلاء ‘  طعام کی سہولت  اِسی طرح گاڑیوں کی معمو لی خرابی کے لیے گیریج کی سہولت رہے گی ۔ 21؍ مقامات پر کنٹرول یونٹ ہے ۔ اِ س کے ذریعے سے24؍ گھنٹے تمام سہولتوں پر مشنری باریک بینی سے نظر رکھے گی ۔ اِس کی اطلاع ساڑونکے نے دی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت پر دھان منتری آواس یو جنا کے لیے از سرِ نو در خواستوں کا عمل شروع کیا گیا ۔ تاہم یہ تمام ڈا ٹا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈِلیٹ ہو گیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر ابھیجیت چودھری نے در خواستوں کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خواہش مند حضرات 20؍ جنوری تک گھر کُل یو جنا کے لیے در خواستیں پیش کریں ۔ ایسی اپیل ڈاکٹر چو دھری نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے مرکزی یوتھ فیسٹِوَل میں شامل نہ ہونے والے کالجس کو 10؍ ہزار  روپئے جر ما نہ عائد کیاگیا ہے ۔ یو نیور سٹی سے منسلک457؍ میں سے184؍ کالجس نے اندراج کیا تھا ۔ اِس میں سے121؍ کالجس نے فیسٹِوَل میں حصہ لیا ۔ حصہ نہ لینے والے273؍ کالجس کو آج سے جر ما نے کی نوٹس روانہ کی جا رہی ہے ۔ نوٹس ملنے کے بعد5؍ یوم میں کالج کو جر ما نے کی رقم بھر نا ضروری ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے   ...


٭ ریاست کے7؍ ہزار751؍ گرام پنچایتوں کی آج ووٹوں کی گنتی 

٭ ریاست کے اسمبلی سر مائی اجلاس کے پہلے دِن مہاراشٹر - کرنا ٹک سر حدی مسئلہ پر ہنگا مہ آرائی

٭ سر حدی مسئلے پر سیاست نہ کر نے کی وزیر اعلیٰ کی اپیل  ‘  تاہم  سر حدی مسئلے پر مہاراشٹر اپنے 

رول پر قائم ‘نائب وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭ مہاراشٹر اِنٹیگریشن کمیٹی کا بلگائوں کا مجوزہ کَل کا میڑا وا منسوخ

٭ دیوالیہ بینکوں سے کھاتے داروں کی رقم وصو لی کرنے کا عمل آسان کرنے کے لیے تدا بیر کرنے کی ضرورت ‘ 

مرکزی وزیر ما لیات سیتا رمن

٭ مراٹھا سماج کی جانب سے وزیر اعلیٰ  اور  نائب وزیر اعلیٰ کا ناگپور میں استقبال

اور

٭ سمرُدّھی شاہراہ پر ریاستی راستے تر قیاتی کار پوریشن کی جانب سے تحفظ  اور  سہولتوں کے لیے 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Post a Comment