Wednesday, 21 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 21 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 21 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۱؍  دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ ریاست میں7؍ ہزار619؍گرام پنچایتوں کے راست سر پنچ منتخب  ‘699؍ بلا مقابلہ سر پنچ 

٭ بھارتیہ جنتا پارٹی ‘  شِندے گروپ کے سب سے زیادہ سر پنچ منتخب ہونے کا وزیر اعلیٰ -نائب وزیر اعلیٰ کا دعویٰ  

تاہم  مہا وِکاس فرنٹ کا بھی دعویٰ

٭ مراٹھواڑہ میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی  ‘  شِندے گروپ اِسی طرح مہا وِکاس فرنٹ میں دوڑ

٭ ناگپور  ریفارم پرو جیکٹ کی اراضی فروخت معاملے میں وزیر اعلیٰ کے استعفے کا حزب مخالف کی 

جانب سے مطالبہ  ‘  قانون ساز کونسل کا کام کاج تمام دِن کےلیے ملتوی

٭ بین المذاہب شادی کے لیے کسی قسم کی مخالفت نہیں  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی وضاحت

٭ ہمہ ریاستی امداد باہمی اِداروں کا تر میم بِل پارلیمنٹ کی مشتر کہ کمیٹی کو روانہ کرنے کا فیصلہ

٭ کانگریس صدر ملِکارجُن کھر گے کے بھارت جوڑو یاترا کے بیان پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

اور

٭ نائیلون مانجھے کے ضمن میں سخت کار وائی کرنے کا ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کا حکم 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاست میں مختلف اضلاع میں جملہ 7؍ ہزار619؍ گرام پنچایتوں کے اراکین سمیت راست سر پنچ عہدوں کے عوامی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی ہوئی ۔ جملہ اراکین کی تعداد65؍ ہزار916؍ہے۔ اِس میں سے 14؍ ہزار28؍ بلا مقابلہ کامیاب اراکین ہیں ۔ منتخب ہوئے سر پنچ کی جملہ نشستیں 7؍ ہزار619؍ ہیں  تاہم  بلا مقابلہ کامیاب سر پنچ 699؍ ہیں ۔ 63؍ گرام پنچایتوں کے سر پنچ کے لیے ایک بھی در خواست نہیں آئی ۔


اِس انتخاب میں جملہ3؍ ہزار29؍ گرام پنچایتوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی  اور  باڑا صاحب کی شیو سینا اتحاد کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ ایسا دعویٰ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے   اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کیا ہے ۔ گرام پنچایت کے انتخابات میں عوام نے ظاہر کیے گئے یقین کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے اظہار تشکر کیا  تاہم  یہ نتائج یعنی عوام ا حکو مت پر بھروسہ ہے ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے  تاہم  راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے 1300؍ گرام پنچایتوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔فرنٹ کو دیہی رائے دہنگان نے کثیر تعداد میں ساتھ دیا ہے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ اِس گرام پنچایت انتخاب میں کانگریس نے 900؍  سے زیادہ گرام پنچایتو ں پر کامیابی حاصل کی ۔ مہا وِکاس فرنٹ ریاست میں پہلے نمبر پر رہی ۔ ایسا دعویٰ کانگریس ریاستی صدر 

نا نا پٹو لے نے کیاہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا دعویٰ غلط ہے ۔ یہ بات پٹو لے نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ گرام پنچایت انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی شِندے گروپ اِسی طرح مہا وِکاس فرنٹ میں رسہ کشی نظر آئی ۔ اورنگ آ باد ضلعے کے216؍ گرام پنچایتوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی ‘  شِندے گروپ  نے158؍ سرپنچ منتخب ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سِلّوڑ تعلقے میں18؍ میں  سے14؍ گرام پنچایتوں پر شندے گروپ نے بازی ماری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے

4؍ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ضلعے میں کنڑ تعلقے میں گاراڈا ‘  اورنگ آ باد تعلقے کے نائے گائوں  اِسی طرح پِمپل گائوں  پانڈری  اِن 3؍ مقامات پر امید واروں کو مسا وی ووٹ حاصل ہونے پر قر عہ اندازی کی گئی   اور  نتیجہ ظاہر کیاگیا ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں پر لی قانون ساز اسمبلی حلقہ میں راشٹر وادی کانگریس نے49؍ گرام پنچایتوں پر کامیابی حاصل کی ۔ بیڑ  اور  شِرور کاسار تعلقوں میں رکن اسمبلی سندیپ شِر سا گر کی قیادت میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے  50؍ سے زیادہ گرام پنچایتوں پر کامیابی حاصل کی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جنرل سیکریٹری پنکجا منڈے نے کہا کہ پر لی سمیت بیڑ ضلعے  میں عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ دیا ہے ۔گرام پنچایت انتخاب میں یہ کامیابی ورکرس کی محنت کا ثمر ہے ۔ کامیابی کی گھُڑ دوڑ آئندہ دور میں بھی جاری رہے گی ۔ ایسا تیقن پنکجا منڈے نے ٹوئیٹر کے ذریعے دیے گئے پیغام میں دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے میں165؍ گرام پنچایتوں میں سے تلجاپور تعلقے کے اکثر گرام پنچایتوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے تاہم عثمان آباد تعلقے میں ملی جلی پارٹیوں کے امید وار منتخب ہوئے ۔ 

جالنہ ضلعے کے245؍ گرام پنچایتوں کے لیے انتخاب ہوئے تمام پارٹیوں نے اپنی پارٹی کو سب سے زیادہ نشستیں  حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پر بھنی ضلعے میں119؍گرام پنچایتوں میں انتخاب ہوئے تمام پارٹیوں نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے ۔ 

ناندیڑ ضلعے میں 162؍ لاتور ضلعے میں335؍ تاہم  ہنگولی ضلعے میں62؍ گرام پنچایتوں میں انتخاب ہوئے ۔ مقامی رہنمائوں نے اپنے پارٹیوں کے سر پنچ منتخب ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اب سماعت فرمائیں ایک ضروری اعلان

آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023 کو21؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہوناضروری ہے۔ بیرون شہر کے درخواست گذاروں کی درخواست پر

غورنہیں کیاجائیگا۔ اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات اوردرخواست فارم آکاشوانی اورنگ آباد کے نیوز یونٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ 

خواہشمند افراداپنی درخواست فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی ،جالنہ روڈ اورنگ آباد 431005 ‘‘پر

 اسپیڈ پوسٹ یابذریعہ ڈاک10؍جنوری 2023  ؁ءتک بھیج سکتے ہیں۔


***** ***** ***** 

ناگپور  ریفارم پرو جیکٹ اراضی فروخت معاملے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے استعفیٰ دیں ایسا مطالبہ حزب مخالف نے کیا ہے ۔ انصاف انتظامیہ میں مداخلت کرتے ہوئے 83؍ کروڑ  روپیوں کی اراضی صرف

 2؍ کروڑ روپیوں میں بلڈر کو تقسیم کرنے کی مہر ممبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے سابقہ شہری تر قیاتی  وزیر ایکناتھ شِندے پر ثبت کی ہے ۔ ایسا ا لزام قانون ساز کونسل میں حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے عائد کیا ۔

***** ***** ***** 

ہمہ ریاستی امداد ِ باہمی اِداروں کا تر میمی بِل2022؁ء  پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کی مشتر کہ کمیٹی کو روانہ کیا گیا ہے ۔ اِس مشتر کہ کمیٹی میں21؍ لوک سبھا  اور  10؍ راجیہ سبھا کے اراکین ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ  اور  امداد باہمی وزیر امِت شاہ نے کَل لوک سبھا میں یہ بِل کمیٹی کو روانہ کرنے کی تجویز پیش کی ۔ آئندہ مالی بجٹ اجلاس میں یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

***** ***** ***** 

بین المذاہب شادی پر کسی قسم کی مخالف نہیں ہے ۔ یہ بات نائب  وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے ۔ قانون ساز اسمبلی رکن اتُل بھات کھڑ کر نے کَل پیش کیے گئے توجہ دلائو سوال کا وہ جواب دے رہے تھے  تاہم  وزیر اعلیٰ نے ایسی کوئی بھی مداخلت نہیں کی ۔ عدالت نے ایسی کوئی مہر ثبت نہیں کی ۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی  تاہم  اِس جواب پر حزب مخالف پارٹیوں نے ہنگامہ کیا  اور  نائب اسپیکر نیلم گورہے نے قانو ن ساز کونسل کا کام کاج تمام دِن کے لیے ملتوی کر دیا ۔

***** ***** ***** 

کانگریس کے صدر ملِکارجُن کھر گے نے حال ہی میں مدھیہ پر دیش میں بھارت جوڑو یاترا کے پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی  اور  RSS کے ضمن میں دیے گئے بیان پر کَل راجیہ سبھا میں ہنگا مہ ہوا ۔ کھر گے نے ایوان ‘ ملک  ‘ رائے دہندگان   کی توہین کی ہے ۔ وہ فوارً معامی مانگے ایسا مطالبہ حسب اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے کیا۔ آزادی کے دور میں معافی مانگنے والے ہم سے معا فی طلب کر رہے ہیں ۔ یہ جواب کھر گے نے دیا ۔ اِس پر ایوان میں ہنگا مہ آرائی ہوئی ۔

***** ***** ***** 

نائیلون مانجھے کے ضمن میں سخت کار وائی کرنے کا حکم ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے 12؍ اضلاع کے انتظامیہ کو دیا ہے ۔ اِس سلسلے میں کَل ہوئی سماعت میں بینچ نے متعلقہ اضلاع کے پولس کمشنرس  اور  پولس سپرنٹنڈنٹ کو نائیلون مانجھے پر پا بندی عائد کرنے کے لیے خاص وفد قائم کرنے کے لیے کہا ہے ۔ اورنگ آباد  اور  احمد نگر میونسپل کاپوریشن  نے نائیلون مانجھے کی پا بندی کے ضمن میں بیدا ری پیدا کرنے کے لیے اسکو لوں ‘ کالجس  میں جاری کیے گئے پروگرام پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کیا۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی2025؁ء  تک ملک کو مرض دِق سے نجات دلانے کی پالیسی پر ریاست کے 20؍ اضلاع میں عثمان آباد ضلعے کو شامل کیا گیا ہے ۔ اِس کے لیے ضلعے میں10؍ مقامات پر آج سے سروے کیا جا رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

امرُتسر -  ناندیر- امرُتسر اِس خاص ریلوے گاڑی کے22؍ سے24؍ دسمبر تک 4؍ رائونڈ بڑھا دیے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ ریاست میں7؍ ہزار619؍گرام پنچایتوں کے راست سر پنچ منتخب  ‘699؍ بلا مقابلہ سر پنچ 

٭ بھارتیہ جنتا پارٹی ‘  شِندے گروپ کے سب سے زیادہ سر پنچ منتخب ہونے کا وزیر اعلیٰ -نائب وزیر اعلیٰ کا دعویٰ  تاہم  مہا وِکاس فرنٹ کا بھی دعویٰ

٭ مراٹھواڑہ میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی  ‘  شِندے گروپ اِسی طرح مہا وِکاس فرنٹ میں دوڑ

٭ ناگپور  ریفارم پرو جیکٹ کی اراضی فروخت معاملے میں وزیر اعلیٰ کے استعفے کا حزب مخالف کی جانب سے مطالبہ  ‘  قانون ساز کونسل کا کام کاج تمام دِن کےلیے ملتوی

٭ بین المذاہب شادی کے لیے کسی قسم کی مخالفت نہیں  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی وضاحت

اور

٭ نائیلون مانجھے کے ضمن میں سخت کار وائی کرنے کا ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کا حکم 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Post a Comment