Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 December 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹؍ دسمبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ G-20؍ کی صدارت کے دور میں ملک کی طا قت پر مزید زور دینے کا عزم
٭ ملک میں دِق کے مریضوں کی تعداد میں 18؍ فیصد کمی ‘ 2025ء تک مرض دِق پر قا بو پانے کا نشا نہ
٭ لوک آ یُکت 2022ء بل قانون ساز اسمبلی میں کسی بھی بحث کے بغیر متفقہ طور پر منظور
٭ TET
گھپلے کے ضمن میں قانون ساز اسمبلی میں حزب مخالف کا واک آئوٹ ‘ نائب وزیر اعلیٰ
کی جانب سے اعلیٰ سطحی جانچ کا تیقن
٭ تعلیمی معیار بہتر کر نے کے لیے ریاست میں ماڈل اسکول اسکیم پر عمل در آمد کرنے کا اعلان
٭ رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل کا سابق وزیر سُبھاش دیسائی پر اراضی گھپلے کا الزام
٭ سابق وزیر انیل دیشمکھ کَل جیل سے ضما نت پر رہا
٭ بلڈا نہ کے نائب ضلع کلکٹر ایک لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
اور
٭ اورنگ آباد ڈویژن میں تعلیم یافتہ بے روز گاروں کو حکو مت کی ’’ جگہ پر تقرر کا موقع ‘‘ اسکیم
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لو جی کے وزیر اشوِنی ویشنو نے کَل نئی دِلّی میں
G-20 Diggtal Innovation Alliance اور Stay Safe Online مہم کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ
G-20؍ کی بھارت کی صدارت کے دوران متبا دل حل کی فراہمی ‘ کلیدی نوعیت کی ٹیکنا لو جی تیار کرنے کا جذبہ اور سب کی شمو لیت والی تر قیکے لیے توجہ والے 3؍ اہم شعبے رہیں گے ۔ اِن پروگراموں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ویشنو نے کہا کہ وہ ڈیجیٹل معیشت کے 2؍ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ یہ 2؍ شعبے ہیں سائبر سیکو ریٹی اور اسٹارٹ اپس کے امکا نا ت۔
***** ***** *****
ملک میں اِس سال مرض دِق یعنیTB کے معاملوں میں18؍ فیصد کی کمی آئی ہے ۔ صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسُکھ مانڈویا نے کہا کہ حکو مت کا2025ء تک بھارت میں مرض دِق کا مکمل خاتمہ کرنے کا تصور ہے جو کہ پائیدار تر قیا تی مقصد سے5؍ برس پہلے ہے ۔ مرض دِق کے مکمل خاتمے سے متعلق پُر زور پراجیکٹ کو شروع کرنے کے لیے اِنڈین آئیل کار پوریشن لِمِٹیڈ کے مرکزی دِق شعبے نے اُتر پر دیش اور چھتیں گڑھ اِن ریاستوں کے ساتھ مفا ہمتی معاہدہ کیا ہے ۔ بھارت میں اُتر پر دیش اور چھتیں گڑھ میں مرض دِق کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر لوک آیُکت بِل 2022ء یہ نیا لوک آ یُکت بِل کَل لوک سبھا میں کسی بھی بحث کے بغیر اور حزب مخالف پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کی غیر موجودگی میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔ اِس قا نون کی وجہ سے اب وزیر اعلیٰ ‘ وزراء اور عوامی نمائندوں پر بد عنوا نی کے ضمن میں لوک آ یُکت راست کار وائی کر سکتی ہے ۔ یہ بِل متفقہ طور پر منظور کرنے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ایوان کا شکر یہ ادا کیا ۔ لوک پال قانون کی طرح لوک آ یُکت قانون منظور کرنے والی مہاراشٹر یہ ملک کی پہلی ریاست قرار پائی ہے ۔ یہ بات اِس موقعے پر پھڑ نویس نے کہی۔
***** ***** *****
ممبئی یہ مہاراشٹر کی ہی ہے ۔ ممبئی پر دعویٰ کرنے کو بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔ ایسی وضاحت ریاستی حکو مت نے کی ہے ۔ کرناٹک ریاستی حکو مت کے ایک وزیر نے ممبئی کو مرکزی زیر انتظام علاقہ کرنے کے سلسلے میں دیے گئے بیان پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے قانون ساز کونسل میں ریاستی حکو مت کے رول کی وضاحت کی ۔
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے قانون ساز اسمبلی میں یہ رول پیش کیا ۔ اِس طرح کے بیان کا مذمتی مکتوب کرناٹک حکو مت کوروانہ کیا جائے گا ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
TET گھپلے کے ضمن میں اجیت پوار کو سوال پیش کرنے کے لیے قانون ساز اسمبلی اسپیکر راہُل نارویکر نے انکار کر دیا ۔ کا بینہ میں چند وزراء نے بد عنوا نی کی ہے ۔ حکو مت اُن کا ساتھ دے رہی ہے ۔اُن پر کسی قسم کی کار وائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے حزب مخالف نے واک آئوٹ کیا ۔
اِسی بیچ TET گھپلہ یہ مہا وِکاس فرنٹ حکو مت کے دور اقتدار میں ہوا ۔ ایسا الزام نائب وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے عائد کیا ۔ گذشتہ حکو مت کے دور میں جوTET گھپلہ ہوا اِس میں نا قا بل کو قابل قرار دیا گیا ۔ اِس کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جائے گی ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ۔
***** ***** *****
تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے ریاست میں ماڈل اسکول اسکیم پر عمل در آ مد کیا جا ئے گا ۔ اِس کی اطلاع اسکو لی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کرنے کَل قانون ساز کونسل میں دی ۔ وہ اِس ضمن میں توجہ دلائو سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ یہ ماڈل اسکول مرکزی بورڈ کی طرز پر چلا یا جائے گا ۔ اِسی بیچ اسکولی خوراک کی اسکیم کے ضمن میں آئی ہوئی شکایتوں پر فوراً ضروری تبد یلیاں کی جائے گی ۔ اِس کی اطلاع کیسر کرنے کَل قانون سازاسمبلی میں دی ۔
***** ***** *****
ریاست میں جلد ہی اساتدہ بھر تی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ 50؍ فیصد اساتذہ کی بھر تی ’’ پوِتّر پورٹل ‘‘ کے ذریعے سے پُر کی جائے گی ۔ تمام امتحا نات کے نتائج مارچ میں آنے کے بعد اور آ دھار سے منسلک کرنے کے بعد
80؍ فیصد بھر تی کا عمل کیا جائے گا ۔ یہ بات کیسر کرنے کہی ۔ ریاست میں تمام میونسپل کارپوریشن اسکو لی کے طلباء کی
100؍ فیصد طِبّی جانچ کی جائے گی ۔ یہ بات وزیر اُدئے سامنت نے توجہ دلائو سوال کے جواب میں کہی ۔
***** ***** *****
اب سماعت فرمائیں ایک ضروری اعلان
آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023 کو21؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہوناضروری ہے۔ بیرون شہر کے درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔
اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات اوردرخواست فارم آکاشوانی اورنگ آباد کے نیوز یونٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ خواہشمند افراداپنی درخواست فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی ،جالنہ روڈ اورنگ آباد 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ یابذریعہ ڈاک 05؍جنوری 2023 تک بھیج سکتے ہیں۔
***** ***** *****
پیٹھنی تیار ہو سکتی ہے اِتنا بہترین ریشمی دھا گہ مراٹھواڑہ میں تیار ہو سکتا ہے ۔ اِس کی وجہ سے شہتوت کے پرو جیکٹ کو فروغ دینے کی ضروعرت ہے ۔ یہ بات سابق وزیر راجیش ٹو پے نے کَل قانون ساز اسمبلی میں کہی ۔ تعلقہ صنعتی تر قیاتی کار پوریشن کے مقامات پر بنیادی سہو لتوں میں بہتری کے بغیر روز گار فراہم نہیں ہو ں گے ۔ ایسا خیال انھوں نے ظاہر کیا ۔ مراٹھواڑہ کی تر قی کے لیے تمام مسائل کو در گزر کر کے یکجا ہونے کی اپیل ٹو پے نے اِس موقعے پر کی ۔
***** ***** *****
گائیران اراضی کے معاملے میں عائد کیے گئے تمام الزا ما ت کو زرعی وزیر عبد الستار نے مسترد کر دیا ۔ ہم نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ سے لیا ہے ۔ یہ بات اُنھوں نے قانو ساز اسمبلی میں کہی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیار جلیل نے سابق وزیر سُبھاش دیسائی پر ایک ہزار کروڑ روپیوں کی اراضی گھپلے کا الزام عائد کیاہے ۔ ریاست میں صنعتی اراضی میں تبدیلی کرنے کے معاملے میں یہ گھپلہ کیا گیا ۔ ایسا الزام رکن پارلیمنٹ جلیل نے عائد کیا ۔ اورنگ آباد میں چکل تھا نہ صنعتی علاقے میں52؍ اراضی کے استعمال کو تبدیل کیا گیا ۔ اِس معاملے میں سُبھاش دیسائی کا فرزند شامل ہے ایسا الزام جلیل نے عائد کیا ۔ ریاست میں اب تک 32؍ ہزارایکر اراضی کو گزشتہ
15؍ سال میں اِس طرح سے تبدیل کیا گیا۔ ایسا الزام اُنھوں نے عائد کیا ۔
اِسی بیچ رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے الزامات بے بنیاد ہے یہ بات سُبھاش دیسائی نے کہی ۔ یہ الزام عائد کرتے وقت اُنھوں نے کسی قسم کے ثبوت نہیں دیے ۔ جلیل معا فی طلب کریں ور نہ ہر جانے کا دعویٰ کیا جائے گا ۔ یہ بات دیسائی نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
سابق وزیر انیل دیشمکھ کو کَل جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ تقریباً14؍ مہینے سے وہ بد عنوا نی کے الزام میں جیل میں تھے ۔ دیشمکھ کے استقبال کے لیے راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل سمیت اجیت پوار ‘ سُپریہ سُڑے وغیرہ سینئر رہنما ‘ دیشمکھ کے افرادِ خاندان اِسی طرح راشٹر وادی کانگریس کے عہدیدار اور ور کرس ممبئی کے آر تھر ڈ جیل کے باہر موجود تھے ۔
***** ***** *****
بلڈا نہ میں اراضی تحویل شعبے کے نائب کلکٹر بھیکا جی گھو گے کو ایک لاکھ روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا ۔ تحویل میں لی گئی اراضی کی رقم دینے کے لیے اُنھوں نے یہ رشوت طلب کی تھی ۔ اِس ضمن میں کلکرک ناگے رائو کھرات کو بھی تابع میں لیا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ڈویژن کے تعلیم یافتہ بے روز گار نو جوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے لیے تمام اضلاع میں ہنر مندی تر قی ‘ روز گار اور صنعتی راہنمائی مراکز کی معرفت ’’ جگہ پر تقرر کا موقع ‘‘ اِس مہم پر عمل در آمد کیا جائے گا ۔ ہر مہینے کے دوسرے بُدھ کو ہر ضلعے آفس میں مہیا خالی آ سامیوں کی معلو مات دی جائے گی ۔ اِسی طرح امید وار وں کے اِنٹر ویو لیے جا ئیں گے ۔ اِس کا استفا دہ خواہشمند بے روز گار لیں ایسی اپیل کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں ایک دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ G-20؍ کی صدارت کے دور میں ملک کی طا قت پر مزید زور دینے کا عزم
٭ ملک میں دِق کے مریضوں کی تعداد میں 18؍ فیصد کمی ‘ 2025ء تک مرض دِق پر قا بو پانے کا نشا نہ
٭ لوک آ یُکت 2022ء بل قانون ساز اسمبلی میں کسی بھی بحث کے بغیر متفقہ طور پر منظور
٭ TET
گھپلے کے ضمن میں قانون ساز اسمبلی میں حزب مخالف کا واک آئوٹ ‘ نائب وزیر اعلیٰ
کی جانب سے اعلیٰ سطحی جانچ کا تیقن
اور
٭ اورنگ آباد ڈویژن میں تعلیم یافتہ بے روز گاروں کو حکو مت کی ’’ جگہ پر تقرر ‘‘ کا موقع اسکیم
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment