Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 03 December 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳؍ دسمبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ G20
؍ کانفرنس کے بندوبست میں کوئی کمی نہ رہے ‘ وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ ریاست میں کبھی بھی انتخابات ہوں مہا وِکاس آ گھاڑی کی حکو مت بنے گی ‘ رکن پارلیمنٹ سنجے رائوت
٭ بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر کے مہا پری نِر وان دِن کے موقعے پر ممبئی آنے والے پیرو کاروں کےلیے انتظامات کی خاطر ‘ مِشنری تیار
اور
٭ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں آج سے شروع ہو رہا ہے اسٹیٹ اسپورٹس فیسٹیوَل
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ G20؍ کانفرنس کے بندوبست میں کوئی کمی نہ رہنے دی جا ئے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے یہ ہدایت دی ہے ۔ G20؍ کانفرنس کےمہاراشٹر میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعدوہ اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس بھی اُن کے ساتھ تھے ۔خیال رہے کہ بھارت کو G20؍ کانفرنس کی صدارت ملی ہے جو30؍ نومبر 2023 ء تک بھارت کے پاس ہی رہے گی اِس دوران ملک بھر میں 161؍ نشستیں ہوں گی اِس میں سے 14؍ نشسوں کا اہتمام مہا راشٹر کے ممبئی ‘ پونا ‘ اورنگ آباد اور ناگپور میںکیا گیا ہے ۔
اِس کانفرنس کی منصوبہ بندی اور بندوبست کے لیے 4؍ افسران کی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اِسی پس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت کو G20؍ کانفرنس کی صدارت ملنا بہت فخر کا بات ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ ریاست کی تر قی کے ساتھ ساتھ شہروں کی برانڈنگ کرنے کا بھی موقع ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہروں کی تزئین و آرائش اور صاف صفائی پر بھر پور توجہ دی جائے نیز اِس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیا جائے گا ۔خیال رہے کہ آنے والی13؍ اور 14؍ فروری کو اورنگ آ باد میںG20؍ کانفرنس کے اجلاس ہوں گے ۔
***** ***** *****
شیو سینا کے رہنما رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے کہا ہے کہ ریاست کے با سی شیو سینا کے ساتھ ہیں اسی لیے کبھی بھی انتخا بات ہوں مہا وِکاس آگھاڑی کی حکو مت بنے گی اور شیو سینا اُس کی قیادت کرے گی ۔ وہ کَل ناسک میں صحافیوں سے اظہار خیال کررہے تھے ۔ رائوت نے کہا کہ ریاست میں مقا می خود مختار اِداروں کے انتخابات کااعلان ہونے کےبعد ممبئی میونسپل کارپوریشن بھی شیو سینا ہی جیتے گی ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے گور نر اور وزیر سیاحت کے متنازعہ بیان ‘ سانگلی ضلعے کے جت تعلقے میں پانی کی قلت کے تناظر میں کر نا ٹک حکو مت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی وغیرہ معاملات پر ریاستی حکو مت کی سخت نکتہ چینی کی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر ہائوسنگ اینڈ ایئر یا ڈیولپمنٹ ایکٹ تر میمی بِل کو صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے منظوری دیدی ہے ۔
اِس ترمیم کے بعد ممبئی میں واقع بوسیدہ عمارتیں اور سیسڈ عمارتیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔اِسی طرح مختلف وجو ہات کے سبب نا مکمل یا التواء میں پڑی سیسڈ عمارتیں مہا ڈا کی معرفت قبضے میں لے کر اُن کا ری ڈیولپمنٹ کرنا بھی ممکن ہو گا ۔
***** ***** *****
پولس انتظامیہ میں مختلف زمروں کے پرمو شن کے لیے عارضی انتخاب کی فہرست اور عام معیار کی فہرست اِدارے کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے ۔پولس سپاہی ‘ پولس نائک ‘ پولس حولدار اور اسِسٹنٹ سب اِنسپکٹر آ ف پولس زمرے میں بر سر خدمت ملازمین کو سب اِنسپکٹر آف پولس عہدے پر پر موٹ کرنے کے لیے ایک ہزار 31؍ امید واروں کی تندرستی کی جانچ کی گئی ۔ یہ عمل 28؍ نومبر 2022ء سےشروع ہوا تھا جوگزشتہ روز یعنی
2؍ دسمبر 2022ء کو مکمل ہوا ۔ اِس کے بعد اِدارے نے 4؍ گھنٹوں میں ہی انتخاب کی فہرست اور عام معیار کی فہرست جاری کر دی ۔
***** ***** *****
ممبئی کے نگراں وزیر دیپک کیسر کر نے کہا ہے کہ بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر کے مہا پری نِر وان دِن کی مناسبت سے آئندہ6؍ دسمبر کے روز ممبئی میں چیتیہ بھو می پر آ نے والے پیرو کاروں کی سہولت کے لیے ریاستی حکو مت ‘ شعبہ سماجی انصاف ‘ گریٹر ممبئی میونسپل کارپوریشن ‘ اور پولس انتظامیہ پو ری طرح تیار ہے ۔وزیر موصوف نے پیرو کاروں سے نظم و ضبط کی پابندی کرنے اور سرکاری انتظامیہ سےتعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔گزشتہ روز انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اُنھوں نے درشن کے لیے قِطار میں پینے کا پانی اور بسکٹس کا بندوبست ‘ طِبی سہو لیات ‘ دھوپ سے حفاظت کے لیے قنات لگانے اور کارپیٹ بچھانے کی ہدایت دی ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کشتی بیت الخلا اور سر دی سے حفا ظت کے لیے رضائیوں کا بندوبست وغیرہ کا بھی جائزہ لیا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج سے باقی 16؍ ٹیموں کے در میان مقابلے ہوں گے ۔ آج رات 8؍ بجے امریکہ اور نیدر لینڈ کے ما بین مقابلہ ہوگا اِسی طرح رات ساڑھے بارہ بجے ارجنٹینا اور آسٹریلیاء کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
***** ***** *****
ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں آج سے شروع ہو رہے اسٹیٹ اسپورٹس فیسٹیوَل کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ اِس فیسٹیول میں 5؍ کھیل کھیلے جائیں گے ۔ اِس میں ایتھیلیٹِکس ‘ باسکیٹ بال ‘ والی بال ‘ کبڈی اور کھو کھو شامل ہیں اِس میں مردو ں اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ اِس میں2؍ ہزار سے زیادہ کھلاڑی شر کت کر رہے ہیں آج سہ پہر3؍ بجے یو نیور سٹی کے احاطے میں اِس فیسٹیول کا آغاز ہو گا ۔
***** ***** *****
گ دِما فائونڈیشن کی جانب سے دیے جانے والے گ دی ماڈگڑ کر ایوارڈ کے لیے اِس مر تبہ معروف اداکار ڈاکٹر موہن آ گاشے کو چُنا گیا ہے ۔یہ ایوارڈ 21؍ ہزار روپئے ‘ توصیف نامہ اور یادگاری نشانی پر مشتمل ہے ۔آئندہ14؍ تاریخ کو یہ ایوارڈ دیاجائے گا ۔
***** ***** *****
میٹر کیلِبریشن کے نام پر ظالما نہ جر مانہ وصولی بند کی جائے اِسی طرح دیگر مطالبات کے حصول کی خاطر باوٹا رکشہ ڈرائیور تنظیم نے کَل اورنگ آ باد میں علاقائی ٹرانسپورٹ دفتر کے روبرو احتجاج کیا ۔اِس موقعے پر دیے گئے محضر میں کہا گیاہے کہ مطالبات پورے نہ ہو نے کی صورت میں احتجاج مزیدسخت کر دیا جائے گا ۔کچھ روز پہلے ایک رکشہ ڈرائیور نے دوشیرہ کے ساتھ بد سلو کی کا معاملہ پیش آ یا تھا ۔ اِسی تناظر میں آر ٹی او سے رکشہ اسٹینڈ جا کر معلو مات دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں راشن دکانیں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کارپوریٹرس اور نگر پنچایت ممبران کی قیادت میں چلائی جائے ۔ ریاستی راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے یہ مطالبہ کیاگیا ہے ۔ اِس خصوص میں ایک محضر اورنگ آباد ضلع کلکٹر کی معرفت وزیر اعلیٰ کو اِرسال کیا گیا ہے ۔ اِس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سبھی راشن دکا نوں کا آڈِٹ کیا جائے اور راشن دکانیں مہینے میں24؍ دن کھلی رکھی جائے ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں ایس ٹی بس اور دو پہیہ گاڑی کے ما بین ہوئے تصادم میں ٹو وہیلر سوار کی موت واقع ہو گئی ۔ جبکہ دیگرایک سوار شدید زخمی ہے ۔ جامبھڑی راستے کے قریب کَل صبح یہ حادثہ پیش آ یا تھا ۔ پولس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد پولس کمشنریٹ ‘ میونسپل کارپوریشن اور ضلع پریشد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس کا موضوع تھا ’’ طلباء کی حفاظت ‘ اسکول ‘ کالج اور انتظامیہ کی ذمہ داری ‘‘ اِس موقعے پر ڈِپٹی کمشنر آف پولس اپر نا گیتے نے اسکولس اور کالجس کو طلباء کی حفاظت کی خاطر کیا کرنا چا ہیے اِس موضوع پر رہنمائی کی ۔
***** ***** *****
معذوروں کے عالمی دِن کےمناسبت سے آج ناندیڑ شہر کے یشوَنت رائو چو ہان ہال میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اِس میں معذوروں کے لیے قا نو نی اقدامات ‘ معذروں کی ابتدائی تشخیص اور علاج کی اہمیت جیسے موضوعات پر رہنمائی کی جائے گی ۔سماجی بہبود کے ضلعی افسر ستیندر آئول وار نے معذور افراد سے اِس سینمار میں شر کت کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ G20
؍ کانفرنس کے بندوبست میں کوئی کمی نہ رہے ‘ وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ ریاست میں کبھی بھی انتخابات ہوں مہا وِکاس آ گھاڑی کی حکو مت بنے گی ‘ رکن پارلیمنٹ سنجے رائوت
٭ بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر کے مہا پری نِر وان دِن کے موقعے پر ممبئی آنے والے پیرو کاروں کےلیے انتظامات کی خاطر ‘ مِشنری تیار
اور
٭ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں آج سے شروع ہو رہا ہے اسٹیٹ اسپورٹس فیسٹیوَل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment