Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 25 February 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵؍ فروری ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ وضاحتی شکل میں ریاستی خدمات MPSCکے مین امتحانات سے متعلق فیصلہ سن2025ء سے
نافذ کرنے کا ریاستی خد مات کمیشن کی جانب سے اعلان
٭ مہاراشٹر صنعتی تر قیاتی کارپوریشنMIDC کی طرز پر جنگلات صنعتی تر قیاتی کارپوریشنFIDC
کے قیام کا اعلان
٭ ٹھاکرے گروپ نے سپریم کورٹ میں شندے حکو مت کو غیر قا نو نی قرار دینے او ر ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے
اراکین اسمبلی کو نا اہل قرارا دینے کا فیصلہ کرنے کی اجازت دینے کا کیا مطالبہ
٭ قطعہ اراضی کی پیمائش کرنے کے لیے مزید500؍ روورس مہیا کرنے کا وزیر محصول کی جانب سے تیقن
٭ چندر پور کے کلکٹر وِنئے گوڑا کو گرفتار کر کے حاضر کرنے کا قو می قبائلی کمیشن کا حکم
٭ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت ٹینڈر کے عمل میں گھپلہ کرنے کے
معاملے میں 3؍ کمپنیوں کے ڈائریکٹر س سمیت19؍ پارٹنرس کے خلاف او ر ملازمت دلانے کا جھا نسہ دے کر45؍ افراد سے 5؍ کروڑ روپئے ایٹھنے کے لیے اسٹیٹ ایکزام کائونسل کی
ڈپٹی کمشنر شیلیجہ دراڑے کے خلاف جرم داخل
اور
٭ خواتین
T-20
؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 5؍ رنوں سے ہرا کر فائنل میں
کیا داخلہ
اب خبریں تفصیل سے...
مہاراشٹر خدماتِ عامّہ کمیشن MPSC نے وضاحتی شکل میں عوامی خد مات کے مین امتحان کے انعقاد سے معلق فیصلہ سن 2025ء سے نافذ کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کمیشن نے امتحان میں شر کت کرنے والوں کی جانب سے کیے گئے مطالبے ‘ نظم و ضبط کی بر قرا ری اور طلباء کو اِن امتحا نات کی تیاری کے لیے اضا فی وقت کی فراہمی کی خاطر
یہ فیصلہ کرنے کی بات کہی ہے ۔ کمیشن کی جانب سے کیے گئے اِس فیصلے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کل احمد نگر میں صحیفہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ طلباء کے حق میں کیے گئے اِس فیصلے کا وہ خیر مقدم کر تے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ کچھ عنا صر نے اِس خصوص میں طلباء کے آندو لن کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔
**** ***** *****
محکمہ جنگلات کے ریاستی وزیر سُدھیر منگنٹی وارنے مہا راشٹر صنعتی تر قیاتی کار پوریشن MIDC کی طرز پر فاریسٹ اِنڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن FIDC شروع کیے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر موصوف کے ہاتھوں جنگلات کے صنعتی تر قیاتی کارپوریشن کے ناگپور میں منعقد کیے گئے علاقائی کھیل مقابلوں کے انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے یہ اعلان کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ کارپوریشن کے ذریعے جنگلات پر منحصر صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا ۔ مُنگنٹی وار نے فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے ثقا فتی مہوتسو کے انعقاد کی بھی اپیل کی ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہا راشٹر میں قو می سر وے کی حالیہ رپورٹ کے مطا بق 2؍ ہزار550؍ کلو میٹر جنگل کے رقبے کا اضا فہ ہوا ہے ۔
***** ***** *****
ٹھاکرے گروپ کے وکیل کپِل سِبّل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے کل سپریم کورٹ کی5؍ رکنی آئینی بینچ کے روبرو ‘ مہاراشٹر میں اقتدار کی رسہ کشی سے متعلق مقد مے میں اپنا موقف پیش کیا ۔ گورنر کی جانب سے ایکناتھ شندے کو حکو مت کے قیام کے لیے دعوت دینا ‘ شندے گروپ کی جانب سے اسمبلی میں پارٹی قائد کی نامزدگی ‘ اکثر یت ثابت کرنے جیسے موضوعات پر سِبّل نے عدالت میں بحث کی ۔
اِس کے بعد ٹھاکرے گروپ کے دوسرے وکیل سنگھو ی نے عدالت کو بتا یا کہ ہم دسویں فہرست سے متعلق حکم کو بھو ل رہے ہیں ۔ انھوں نے اراکینِ اسمبلی کو نا اہل قرار دیے جانے اور نئی حکو مت کو اکثر یت ثابت کرنے کی اجازت دینے جیسے موضوعات پر تبصرہ کیا۔سنگھو ی نے کہا کہ نئی حکو مت جو گزشتہ جو لائی میں عدالت کی طرف سے دیے گئے
دو احکامات کے ناگزیر نتیجے کے طور پر قائم ہوئی تھی ۔ انھوں نے یہ نکتہ اٹھا یا کہ اگر قا نونی نقطہ ٔ نظر سے ابتدائی بات غلط ہے تو بعد میں ہونے والے تمام معا ملات غیر قا نونی ہو جاتے ہیں۔ یہی اصول عدالتی حکم پر بھی نافذ ہو تا ہے ۔ سنگھوی نے عدالت سے مانگ کی کہ شندے حکو مت کی حلف بر داری کو کالعدم قرار دیا جائے اور قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو شندے گروپ کے اراکین اسمبلی کی نا اہلی کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔
اِس کیس کی آئندہ سماعت28؍ فروری کو ہوگی ۔
***** ***** *****
شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے کل ممبئی میں اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے پیش نظر پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اِس میٹنگ میں ٹھاکرے گروپ کے
16؍ اراکین ِاسمبلی موجود تھے ۔ اِس حقیقت کے با وجود کہ مخالف گروپ نے وہیپ جاری کیا ہے جس سے ٹھاکرے گروپ کے ارکین کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔اراکین نے گروپ میں بنے رہنے کی یقین دہا نی کرائی ۔ اِس موقعے پر پارٹی سر براہ ٹھاکرے نےکہا کہ وہ قا نونی جنگ جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے اراکینِ اسمبلی سے اپنے حلقوں کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے کہا۔
***** ***** *****
محکمہ محصولات اور جنگلات کی جانب سے احمد نگر ضلعے کے لونی میں منعقدہ دو روزہ ریاستی سطح کی ریوِنیو کانفرنس ‘ نائب وزیر اعلی دیویندر پھڑ نویس کی موجودگی میں کل اختتام پذی ہوئی ۔ اِس موقعے پر نائب وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ نئی تیکنا لو جی کا استعمال کرتے ہوئے محصو لات کے کاموں کو تیز تر اور شفا ف بنا یا جائے گا ۔ کانفرنس کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محصولات کے ریاستی وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے بتا یا کہ قطعہ اراضی کی پیمائش کے لیے روور طریقہ کار کو ملنے والی پذیرائی کے پیش نظر محکمے کو مزید500؍ رہورس مہیا کیے جائیں گے ۔
***** ***** *****
قومی قبائلی کمیشن نے چندر پور کے کلکٹر وِنئے گوڑا کو گرفتار کر کے کمیشن کے روبرو حاضر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چندر پور ضلعے کے جیو تی تعلقے میں واقع کُسنبی گائوں کے قبائلی افراد کی زمین سے متعلق معاملے میں یہ حکم جاری کیاگیا ۔ ایک سِمنٹ کمپنی کی جانب سے غیر قا نو نی طور پر اِس زمین کے تحویل میں لیے جانے کے بعد یہ کار وائی کی گئی ۔ کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئےسمنس کی تعمیل نہ کرنےپر یہ حکم دیا گیا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ کی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی آج منعقدہ طلباء کو ڈگریاں دینے کی تقریب میں زمینی نقل و حمل کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری اور سا بق ریاستی وزی کم کشور کدم کو ڈی لِٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا ۔ گورنر اور چانسلر رمیش کمار بئیس اِس کانوکیشن تقریب میں شر کت کریں گے ۔ اِس تقریب میں18؍ ہزار 926؍ طلباء کو ڈگر یاں عطا کی جا ئیں گی ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت تقریباً39؍ ہزار مکا نات کی تعمیر کے لیے تفصیلی پرو جیکٹ رپورٹ تیار کر کے ٹینڈر کا عمل مکمل کیا تاہم اِس میں ایک بڑا گھپلا سامنے آیا ہے جس کے بعد 3؍ کمپنیوں کے ڈائریکٹر س سمیت 19 ؍ شراکت داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی حکو مت نے اِس ٹینڈر کو منسوح کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی امتحانات کائونسل کی ڈپٹی کمشنر شیلیجہ دراڑے کے خلاف مختلف ملازمتوں کا لا لچ دے کر5؍ کروڑ روپیوں کی دھو کہ دہی کرنے کا مقد مہ درج کیا گیا ہے ۔ اِس سلسلے میں سانگلی ضلعے کی ایک ٹیچر نے فر یاد داخل کی تھی ۔
***** ***** *****
خواتین
T20
؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں آسٹریلیا ‘ بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ کل جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 5؍ رنوں سے شکست دے دی ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے مقرررہ اوورس میں173؍ رن بنائے جواب میں بھارتی ٹیم167؍ رنوں پر سمٹ گئی ۔ مقابلے کا دوسرا سیمی فائنل آج بر طانیہ اور جنوبی افریقہ کے در میان کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ وضاحتی شکل میں ریاستی خدمات MPSCکے مین امتحانات سے متعلق فیصلہ سن2025ء سے
نافذ کرنے کا ریاستی خد مات کمیشن کی جانب سے اعلان
٭ مہاراشٹر صنعتی تر قیاتی کارپوریشنMIDC کی طرز پر جنگلات صنعتی تر قیاتی کارپوریشنFIDC
کے قیام کا اعلان
٭ ٹھاکرے گروپ نے سپریم کورٹ میں شندے حکو مت کو غیر قا نو نی قرار دینے او ر ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے
اراکین اسمبلی کو نا اہل قرارا دینے کا فیصلہ کرنے کی اجازت دینے کا کیا مطالبہ
٭ قطعہ اراضی کی پیمائش کرنے کے لیے مزید500؍ روورس مہیا کرنے کا وزیر محصول کی جانب سے تیقن
٭ چندر پور کے کلکٹر وِنئے گوڑا کو گرفتار کر کے حاضر کرنے کا قو می قبائلی کمیشن کا حکم
٭ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت ٹینڈر کے عمل میں گھپلہ کرنے کے
معاملے میں 3؍ کمپنیوں کے ڈائریکٹر س سمیت19؍ پارٹنرس کے خلاف او ر ملازمت دلانے کا جھا نسہ دے کر45؍ افراد سے 5؍ کروڑ روپئے ایٹھنے کے لیے اسٹیٹ ایکزام کائونسل کی
ڈپٹی کمشنر شیلیجہ دراڑے کے خلاف جرم داخل
اور
٭ خواتین
T-20
؍ عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 5؍ رنوں سے ہرا کر فائنل میں
کیا داخلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment