Saturday, 25 February 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 25 ؍ فروری 2023‘ وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 25 February 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۵؍  فروری  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ اورنگ آباد شہر کا چھتر پتی سنبھاجی نگر نام  میں تبدیلی کرنے کو مرکزی حکو مت کی منظوری

٭ اورنگ آباد کا چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  عثمان آباد کا دھارا شیو ایسا نام ہو گیا ہے  ‘  ایسا آرڈِنینس ریاستی حکو مت کے عام انتظامیہ محکمے کی جانب سے جاری  ‘  دیگر محکموں کے آرڈِنینس جاری ہونے کے بعد ضلعے کے نام میں تبدیلی ‘  نائب وزیر اعلیٰ کی وضاحت

٭ G-20؍ ممالک کےW20؍ گروپ کی  پیر   اور  منگل کو اورنگ آ باد میں میٹنگ  ‘  شہر کی 

تزئین کاری آخری مر حلے میں

٭ سابق رکن اسمبلی دیوی سنگھ شیکھاوَت کے جسدِ خاکی پر کل پونے میں آخری رسو مات

٭ اورنگ آباد میں آج سے ایلورہ - اجنتا بین الاقوامی فیسٹیول کا آغاز

اور

٭ سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیور سٹی کی جانب سے مرکزی وزیر نتن گڈ کری کو اعزازی 

ڈی لِٹ ڈگری عطا کی گئی 


اب خبریں تفصیل سے...

اورنگ آباد شہر کا چھتر پتی سنبھا جی نگر نام میں تبدیلی کرنے کو مرکزی حکو مت نے منظوری دی ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے کل ریاستی حکو مت کے عام انتظامیہ محکمے کو منظوری کا مکتوب روانہ کیا گیا ۔ اورنگ آباد شہر کے نام میں تبدیلی کر کے چھتر پتی سنبھا جی نگر ایسا کرنے کا مطالبہ کرنے والا مکتوب ریاستی حکو مت نے20؍ اکتوبر2022؁ء  کو مرکزی حکو مت کو روانہ کیا تھا ۔ یہ مطا لبہ منظور کر لیا گیا ہے ۔ یہ بات وزارت ِ داخلہ کے مکتوب میں کہی گئی ہے ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع اورنگ آباد ایسی نام میں تبدیلی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ یہ بات مکتوب میں کہی گئی ۔

**** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی منظوری کے بعد ریاستی حکو مت نے گزیٹ میں اورنگ آباد کا چھتر پتی سنبھا جی نگر  او ر عثمان آباد کا دھا را شیو ایسی نام میں تبدیلی ہو گئی ہے ۔ ایسا ظاہر کیاگیا ۔ اِس ضمن میں آرڈِنینس کل ریاستی حکو مت کے جنرل ایڈمنسٹریٹش محکمے نے جاری کیا ۔ وزیر اعلی ایکناتھ شندے  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس فیصلے کے سلسلے میں مرکزی حکو مت وزیر اعظم نریندر مودی اسی طرح وزیر داخلہ امِت شاہ کا شکر یہ ادا کیا ۔

شہر کے نام میں تبدیلی ہونے کے بعد محصول محکمہ ‘جنگلات محکمہ اِسی طرح شہری تر قی محکمے نے آرڈِنینس جاری کریں گے ۔ اِس کے بعدمکمل ضلعے کا نام تبدیل کیا جائے گا ۔ دونوں اضلاع کے ضمن میں اس کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں اِس بات کی وضاحت کی۔ 

اِسی بیچ چھتر پتی سنبھاجی نگر نام میں تبدیلی کا فیصلہ آتے ہی شہر سمیت اورنگ آبادضلعے میں کئی مقا مات پر پٹا خے پھوڑکر جشن منا یا گیا ۔تاہم رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے اِس نام میں تبدیلی کی مخالفت ظاہر کی ہے ۔ اِس فیصلے کے خلاف مہا  مورچہ نکا لا جائے گا ۔ یہ بات جلیل نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

G-20؍ ممالک کے خواتین  اور  بہبود اطفال کے متعلق W20؍ گرو پ کی بروز پیر  اور  منگل  کو اورنگ آباد میں میٹنگ ہو رہی ہے ۔ اِس میٹنگ میں دیڑھ سو سے زیادہ نمائندے موجود رہیں گے ۔ یہ تمام نمائندے کل سے شہر میں داخل ہو نے کا قیاس ہے ۔ مرکزی خواتین  اور  بہبود اطفال وزیر اِسمرُتی ایرانی کے ہاتھوں اِس میٹنگ کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ W20؍ کی صدر  اور  سنگیت ناٹک اکادمی کی صدر ڈاکٹر سندھیا پوریچا افتتاحی تقریب میں بطور صدر موجود رہیں گے ۔اِس تقریب میں مرکزی ممکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ بطور مہمانِ خصو صی موجود رہیں گے ۔ W20؍ گروپ کی اِس 2؍ روزہ میٹنگ میں دیہی علاقوں میں خواتین کی قیادت  ‘  خواتین صنعتکار ماحول کی تبدیلی میں خواتین  اور  لڑکیوں کا رول  تعلیم  اور ہنر مندی ترقی کے ذریعے سے خواتین کی ترقی کی راہ وغیرہ موضوعات پر 6؍ سیشن میں گفت و شنید ہو گی ۔ میٹنگ کے دوسرے دن اجلاس ختم ہونے کے بعد تمام نمائندے غار ہائے ایلورہ سمیت اورنگ آباد  کے تاریخی مقامات کا دورہ کریںگے ۔

اِس دورے کے پس منظر میں شہر میں تزئین کاری کے کام آخری مر حلے میں پہنچ گئے ہیں ۔ ضلعے کے سر پرست وزیر سندیپان بھو مرے نے شہر میں کیے گئے تزئین کاری کے کاموں کا کل عملی طور پر جائزہ لیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


سابق رکن اسمبلی دیوی سنگھ شیکھا وَت کے جسد خاکی پر کل پونے میں آخری رسو مات ادا کر دی گئی ۔ شیکھا وت کل پونے میں ضعیف العمری کے باعث چل بسے ۔ وہ 89؍ برس کے تھے ۔ 1985؁ سے1990؁ء کے در میان وہ امرا وتی کے رکن اسمبلی تھے ۔ شیکھاوَت نے امراوتی کے میئر کے فرائض بھی انجام دیے تھے ۔ سابق صدر جمہوریہ پر تیبھا پاٹل کے وہ شوہر تھے ۔شیکھا وت کے انتقال سے سیاسی  ‘  تعلیمی  اِسی طرح سماجی شعبوں میں رنج و غم کا اظہار کیا جار ہا ہے۔ گورنر رمیش بئیس نے شیکھا وت کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ شیکھا وت کے انتقال سے کانگریس نے ایک اہم ور کر کھو دیا  ہے ۔ یہ بات ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

مختلف شعبوں میں معیار کے اعتبا سے مہا راشٹر تمام ملک میں آگے ہیں اِس میں اساتدہ کا انمول حصہ ہے ۔ اِس معیار کی بنیاد پر ہمارا ملک تمام عالم کی قیادت کرے گا۔ ایسا تیقن اسکولی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر نے ظاہر کیا ہے ۔ اسکولی تعلیمی شعبے کے کرانتی جیو تی ساوِتری بائی پھُلے ریاستی اساتدہ میرٹ ایواڈرس کل ممبئی میں ہنر مندی تر قیاتی وزیر منگل پر بھات لوڈھا کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے ۔ اِس موقعے پر ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے سے کیسر کر مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں آج سے ایلورہ-اجنتا بین الاقوامی فیسٹول کاآغاز ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے احا طے میں سنہری محل میں ہونے والے اِس 3؍ روزہ فیسٹول میں آج میور وید   اور  مُرنمئی دیشپانڈے کے کتھک رقص کا پروگرام ہو گا ۔

***** ***** ***** 

تکنیکی تعلیم  اور  پروفیشنل تر بیت کے ساتھ امتحان اِسی طرح ایویلویشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کرنے کی امید گورنر رمیش بئیس نے ظاہر کی ہے ۔ ناندیڑ کے سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیور سٹی کی تقسیم اسناد ات تقریب  گور نر کی آن لان موجود گی میںعمل میں آئی ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ اِس تقریب میں مرکزی وزیر نتن گڈ کری  اور  سابق وزیر کمل کشور کدم کو اعزازی  ڈی لِٹ ڈگریاںعطا کی گئی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر کے طلباء کے لیے کل W20؍ کے تحت کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ شہرکے 18؍ اسکولس کے تقریباً500؍ طالبات وطالبات نے اِس میں حصہ لیا ۔ کیندریہ وِدیالیہ ٹیم نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ SBOA پبلک اسکول نے دوسرا مقام تاہمMGMسنسکار ودیا لیہ نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پنڈت دین دیا ل اُپادھیائے مہا روز گار میرا وا اسی طرح ہنر مندی تر قیات روزگار  ‘  خود کفیل روزگار  اور سمردھی میڑا وے کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ اِس روز گار میڑا وے میں 40؍ سے زیادہ کمپنیاں حکو مت کے مختلف کارپوریشن حصہ لے رہے ہیں۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ اورنگ آباد شہر کا چھتر پتی سنبھاجی نگر نام  میں تبدیلی کرنے کو مرکزی حکو مت کی منظوری

٭ اورنگ آباد کا چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  عثمان آباد کا دھارا شیو ایسا نام ہو گیا ہے  ‘  ایسا آرڈِنینس ریاستی حکو مت کے عام انتظامیہ محکمے کی جانب سے جاری  ‘  دیگر محکموں کے آرڈِنینس جاری ہونے کے بعد ضلعے کے نام میں تبدیلی ‘  نائب وزیر اعلیٰ کی وضاحت

٭ G-20؍ ممالک کےW20؍ گروپ کی  پیر   اور  منگل کو اورنگ آ باد میں میٹنگ  ‘  شہر کی

تزئین کاری آخری مر حلے میںٖ

٭ سابق رکن اسمبلی دیوی سنگھ شیکھاوَت کے جسدِ خاکی پر کل پونے میں آخری رسو مات

٭ اورنگ آباد میں آج سے ایلورہ - اجنتا بین الاقوامی فیسٹیول کا آغاز

اور

٭ سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیور سٹی کی جانب سے مرکزی وزیر نتن گڈ کری کو اعزازی  

ڈی لِٹ ڈگری عطا کی گئی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Post a Comment