▼

Friday, 3 February 2023

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں-بتاریخ: 03 فروری 2023‘ وقت: صبح 09:00-09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 03 February 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۳  ؍  فروری  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ ریاستی ودھان پریشد کے چنائو میں2؍ نشستوں پر مہا وِکاس آ گھاڑی  اور  ایک نشست پر بی جے پی امید وار کامیاب

٭ اورنگ آباد ٹیچرس حلقہ انتخاب میں مسلسل چو تھی مر تبہ راشٹر وادی کانگریس کے وکرم کاڑے فاتح 

٭ جالنہ ضلعے کے واٹور میں جل تا را پرو جیکٹ کا افتتاح  ‘  مراٹھواڑہ واٹر گ یڈ یو جن حکو مت کی تر جیحات میں شامل ‘  

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے 

اور

٭ تین ملکوں کی T- 20 ؍ کر کٹ سیریز میں میز بان جنو بی افریقہ نے بھارت کو شکست دی 

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاستی ودھا ن پریشد کی 5؍  نشستوں کے لیے ہوئے انتخابات میں  2؍ نشستوں پر مہا وِکاس آ گھاڑی کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ اِسی طرح ایک نشست پر بی جے پی کے امید وار کو اور  ایک نشست پر آزاد  امید وار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ امرا وتی حلقہ انتخاب میں رائے شماری جاری ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ٹیچرس حلقہ انتخاب میں مہا وکاس آ گھاڑی کے امید وار وکرم کاڑے6؍ ہزار937؍ ووٹوں سے جیت گئے ہیں ۔ اُنھیں 23؍ ہزار580؍ ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امید وار کرن پاٹل کو 16؍ ہزار643؍ ووٹ ملے ۔ خیال رہے کہ مراٹھواڑہ ٹیچرس حلقہ انتخاب میں وکرم کاڑے کو مسلسل چو تھی مرتبہ کامیابی حا صل ہوئی ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے جل یکت شیوار  اور  واٹر گریڈ  یہ دونوں منصوبے نہایت اہمیت کےحامل ہے ۔ اِس لیے پانی کی بقاء  اور دیہی خوشحالی کے مقصد سے جل تارا پرو جیکٹ شروع کیا گیا ہے ۔ وہ کَل جالنہ ضلعے کے واٹور میں آرٹ آف لیوِنگ  نامی تنظیم کی جانب سے منعقدہ کسانوں کے اجلاس میں جل تا را پرو جیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے کاشتکاروں کے لیے نہایت اہم واٹر گریڈ یو جنا ریاستی حکو مت کی تر جیحات میں شامل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جالنہ ضلعے کے کسانوں کو راحت پہنچا نے کا سبب ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ نے اِس پروجیکٹ کو جل یُکت شیوار یو جنا میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

***** ***** ***** 

پھلوں کی پیدا وار اور  روزگار ضمانت کے وزیر سندیپان بھومرے نے کہا ہے کہ اورنگ آباد  ضلعے میں پیٹھن تعلقے کے اِثار واڑی میں 43؍ کروڑ80؍ لاکھ روپئے کے اخر اجات سے ساڑھے22؍ ہیکٹر  رقبے پرCitrus Fruit Group and Center of Excellence   قائم کیا جائے گا ۔ وہ کَل ممبئی میں ایک اجلاس میں خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس میں ساڑھے چار ہیکٹر رقبے پر Center of Excellence قائم کیا جائےگا  اور

  بقیہ 18؍ ہیکٹر رقبہ  Citrus Fruit Group کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ 

اِسی طرح اثار واڑی میں واقع بیجوں کے معیار کی جانچ سینٹر کو پھلوں کی قلم تقسیم مرکز میں تبدیل کیا جائے گا ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس نر سری میں پھلوں کے موروثی روگ  دور کرنے  اور  اعلیٰ معیار کی قلمیں وافر تعداد میں تیار کرنے کی غرض سے اِس نر سری میں جدید تیکنا لو جی مہیا کی جائے گی ۔

اِسی دوران جناب سندیپان بھو مرے نے کَل گرام روز گار سیوَکوں سے میٹنگ کر کے اُن کے مسائل سے واقفیت حاصل کی  اور  کہا کہ دیگر ریاستوں کے طریقہ کار کا مطالعہ کرکے گرام سیوکوں کے مشاہرے میں اضا فہ کرنے اور  فل ٹائم جاب جیسے دیگر مسائل پر مثبت غور و خوص کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اِس سال پہلی مر تبہ بطور ریاستی وزیر خزا نہ مالی سال 2023؁ء کا ریاستی بجٹ پیش کریں گے ۔ اِس بجٹ کے لیے انھوں نے عوام سے جدید خیا ات طلب کیے ہیں ۔ شہر یان اپنے خیالاتbit.ly/mahabudget23    اِس ویب سائٹ پر درج کر وا سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

عثمان اباد کے رکن پارلیمنٹ اوم پر کاش نمبالکر نے جل جیون یو جنا میں نئی بستیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کَل لوک سبھا میں یہ مطالبہ کیا ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ عثمان آباد ضلعے کی متعدد بستیاں  اور  قصبے آج بھی نل کے ذریعے فراہم کیے جانے واے صاف پانی سے محروم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت صرف اعداد و شمار کی ہیرا پھیری کر کے عوامی مسائل حل کیے جانے کا تاثر دے رہی ہے ۔جناب اوم پر کاش نمبالکر نے کہا کہ جل سوراج  اور  بھارت نِر مان راشٹر یہ پئے جل یو جنا کی طرح جل جیون یو جنا پر بوجھ نہ پڑے اِس کے لیے حکو مت اسکیمات تیار کرے ۔ انھوںنے کہا کہ اِس کے لیے تمام دیہاتوں میں شمسی توا نائی کے پلانٹ لگا نا بھی لازمی کیا جانا چا ہیے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ہنگولی ضلعے کے  اَونڈھا ناگناتھ میں پولس نے ایک کروڑ14 ؍ لاکھ روپئے مالیت کے جعلی نوٹ ضبط کر کے 9 ؍ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ اَونڈھا ناگناتھ  کے دیہی ہسپتال علاقے میں گشت کے دوران پولس نے یہ کار  وائی انجام دی ۔ ہما رے نمائندے نے خبر دی ہے کہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اُن کا تعلق لاتور  ‘  اورنگ آ باد  ‘  ناندیڑ   ‘  کھام گائوں  اور  دیگر ریاستوں سے ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد سر کل کے چیف اِنجینئر سچن تالے وار  نے جن صارفین کے بجلی بل باقی ے اُن کی بجلی فراہمی منقطع کر نے کی ہدایت دی ہے ۔ انھوں نے کل اورنگ آ باد ضلعے کے تقریبا800؍ اِنجینئرس سے تبادلہ خیال کیا ۔ انھوں نے کہا کہ صارفین کو فراہم کی گئی ایک ایک یونٹ بجلی کی قیمت وصول ہونا ضروری ہے ۔ اِسی طرح انھوںنے کہا کہ صارفین کو مسلسل بجلی فراہم کرنے کو تر جیح دی جائے ۔اِسی طرح زرعی پمپ کے التواء میں پڑے کنکشن دینے کے حوالے سے ریا ستی حکو مت نے ہدایت دی ہیں لہذا 31؍ مارچ2022؁ء تک جن گاہکوں نے پیسے جمع کر دیے ہیں اُنھیں فوراً بجلی کنکشن دیے جا ئیں ۔

***** ***** ***** 

تین ملکوں کے خواتینT-20 ؍ کر کٹ سیریز میز بان جنو بی افریقہ نے جیت لی ہے ۔ کل کھیلے گئے آخری مقابلے میں افریقی ٹیم نے بھارت کو 5؍ وکٹ سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقرہ20؍ اوورس میں4؍ وکٹ کے نقصان پر 109 ؍ رن بنائے تھے ۔ جوابی بلّے بازی میں جنوبی افریقہ نے18؍ ویں  اوور میں5؍ وکٹ کھو کر ہدف حاصل کر لیا ۔افریقی کھلاڑی کلوئی ٹرائن نے غیر مفتوح57؍ رن بنائے جبکہ بھارتی گیند باز اسنیہا رانا  نے2؍ وکٹ حاصل کیے ۔ کلوئی ٹرائن کو مقابلے کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بھارت کی دیپتی شر ما کو سیریز کی بہترین کھلاڑی کے خطاب سے سر فراز کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

96 ؍واں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن آج سے ور دھا میں شروع ہو رہاہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے اِس سمیلن کا آغاز کریں گے ۔ اِس تقریب میں زمینی حمل و نقل کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری ریا ستی وزیر تعلیم نیز وزیر برائے مراٹھی زبان دیپک کیسر کر سمیلن کے صدر  جسٹِس نریندر چپل گائونکر  ‘  استقبالیہ صدر دتاّ میگھے  اور  ہندی شاعر ڈاکٹر وشوناتھ پر ساد بھی موجود رہیں گے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر نیشنل اسٹوڈنٹ آرمیںNCC کے کیڈیٹ کو دی جانے والی وزیر اعلیٰ اسکالر شپ یو جنا کے لیے اِس سال سے ایک کروڑ روپئے کی خطیر رقم مختص کی جائے گی ۔ کھیل  اور  نو جوانوں کی بہبود کے وزیر گریش مہا جن نے یہ بات بتائی ۔ خیال رہے کہ اِس سے قبل اس یو جنا کے لیے18؍ لاکھ25؍ ہزار روپئے کا فنڈ مختص تھا ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ ریاستی ودھان پریشد کے چنائو میں2؍ نشستوں پر مہا وِکاس آ گھاڑی  اور  ایک نشست پر بی جے پی امید وار کامیاب

٭ اورنگ آباد ٹیچرس حلقہ انتخاب میں مسلسل چو تھی مر تبہ راشٹر وادی کانگریس کے وکرم کاڑے فاتح 

٭ جالنہ ضلعے کے واٹور میں جل تا را پرو جیکٹ کا افتتاح  ‘  مراٹھواڑہ واٹر گیڈ یو جن حکو مت کی تر جیحات میں شامل ‘  

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے 

اور

٭ تین ملکوں کی T- 20 ؍ کر کٹ سیریز میں میز بان جنو بی افریقہ نے بھارت کو شکست دی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭








No comments:

Post a Comment