▼

Saturday, 4 March 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 04؍ مارچ 2023 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 04 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۴؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ ریاستی حکو مت کا ملازمین کی بھر تی کے لیے عمر کی حد میں 2؍ سال کی نر می کا فیصلہ 

٭ معیاری بنیادی سہو لیات مہیا کر کے مہاراشٹر کی منفرد شناخت قائم کی جائے گی  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے 

٭ بارہویں جماعت کا سوالیہ پر چہ افشا معاملے میں جرم درج ‘  بورڈ نے کہا امتحان دوبارہ نہیں لیا جائے گا 

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں جوابی بیاض گھر لے جانے والے طالب علم کے خلاف معاملہ درج 

اور

٭ اگلے کچھ دنوں میں مراٹھواڑے میں بارش کا امکان 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاستی حکو مت نے ملازمین کی بھر تی کے لیے عمر کی حد میں2؍ سال کی نر می کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کل یہ فیصلہ جاری کیا گیا ۔  اِس کا فائدہ صرف 31؍ مارچ2023؁ء  تک ہونے والے سر کاری ملازمین بھر تی کو ہی ملے گا ۔  3؍ مارچ 2022؁ء  سے  31؍ دسمبر2023؁ء  تک سرکاری ملازمت میں ہونے والی براہ راست تقررات کے سلسلے میں جاری کیے گئے اشتہارات کے تحت در خواست دینے والے امید واروں کو  عمر کی حد میں2؍ سال کی نر می دی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

معیاری بنیادی سہو لیات مہیا کر کےمہاراشٹر کی منفرد شناخت قائم کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ تیقن دیا ہے ۔گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز کے ضمن میں گزشتہ روزاسمبلی میں مباحثے کے دوران وزیر اعلی بول رہے تھے ۔انھوں نے بتا یا کہ آئندہ 2؍ برسوں میں بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبے متعارف کر کے ریاست کی منفرد شناخت قائم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے مزید بتا یا کہ ریاست بھر میں 5؍ لاکھ31؍ ہزار ہیکٹر نئی زمین پر آبپاشی کو یقینی بنا یا جا ئے گا ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس کے لیے 38؍ ہزار کروڑ روپئے خرچ کیے جا ئیں گے ۔ اِس بات چیت میں حزب اختلاف کے رہنما  اجیت پوار  ‘  اچوک چو ہان  اورچھگن بھجبل  وغیرہ اراکین بھی شریک تھے ۔ وزیر اعلیٰ کے جواب کے بعد گور نر کے خطبے پر شکریہ کی قرار داد صوتی رائے دہی سے منظور کی گئی ۔

***** ***** ***** 

آنگن واڑی خادمائوں کے اعزازیہ میں تقریباً20؍ فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔ خواتین و بہبود اطفال کے  وزیر  منگل پر بھات لوڈھا نے یہ بات بتائی ہے۔ وہ کل اسمبلی میں سوال جواب کے وقفے میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ مئی مہینے سے پہلے خاد مائوں کے خالی عہدے پُر کر لیے جا ئیں گے  اور  تمام آنگن واڑیوں کے لیے دیڑھ سو کروڑ روپئے کے اخرجات سے نئے موبائل بھی خریدے جائیں گے ۔وزیر موصوف نے مزید بتا یا کہ حکو مت نے  منی آنگن واڑیوں کو تر قی دے کر اُنھیں مکمل آنگن واڑی  بنا نے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔جناب لوڈھا نے مزید بتا یا کہ ریاست میں کنٹینر آنگن واڑیوں کو تجر باتی طور پر شروع کیا جا رہا ہے  اور  اِس سلسلے میں تین مہینوں کے اندر 200؍ کنٹینر آنگن واڑیاں شروع کی جا ئے گی ۔ 

اِسی دوران ودھان بھون میں کل  وزیر اعلیٰ  اور  نائب وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں کنٹینر آنگن واڑیوں کا آن لائن طریقے سے افتتاح کیا گیا ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر سمیت ریاست بھر کے9؍ اضلاع میں کنٹینر آنگن واڑیاں تجر باتی طور پر شروع کی جا رہی ہیں۔

***** ***** ***** 

بلڈھانہ ضلعےمیں سند کھیڑ راجہ تعلقے کے شکر کھیڑا امتحانی مرکز پر بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ افشا ہونے معاملہ کل منظر عام پر آیا ۔ ثانو ی  و  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئر مین  شرد گوساوی نے بتا یا کہ  پولس اسٹیشن میں بھی معاملہ درج کرنے کو کہا گیا ہے ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ سندھ کھیڑ راجہ  اور  شکر کھیڑہ پولس اسٹیشن میں اِس معاملے کی شکایت درج کی گئی ہے ۔ 

اِسی بیچ ریاستی تعلیمی بورڈ  کی سیکریٹری انو رادھا اوک نے بتا یا کہ ریاضی مضمون کا سوا لیہ پر چہ افشا ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اِسی لیے بارہویں جماعت کا ریاضی مضمون کا یہ امتحان دوبارہ نہیں لیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھاجی نگرکے نگر سین پرائمری اسکول سے بارہویں جماعت کا ایک طالب علم اپنی جوابی بیاض لے کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ پولس نے دیڑھ گھنٹے میں اُس طالب عمل کو حراست میں لے طالب علم کے خلاف معاملہ درج کر لیا  ہے ۔

***** ***** ***** 

مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت کے دور میں تر قیاتی کاموں پر روک لگا نے کے ریاستی سر کا ر کے حکم کو ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے مسترد کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اِس معاملے میں بسمت کے رکن اسمبلی راجو نو گھرے  اور  جالنہ ضلع پریشد کے سابق ڈپٹی چیئر مین  ستیش ٹو پے نے رِٹ پیٹیشن داخل کی تھی ۔ عدالت نے زیر التواء تر قیاتی کاموں کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


بارڈر- گاوسکر سیریز کا تیسرے ٹیسٹ کر کٹ مقا بلہ آسٹریلیا نے جیت لیا ہے ۔ دوسری پاری میں بلّے بازی کر تے ہوئے اسٹریلیائی ٹیم نے مقررہ  76؍ رنوں کا ہدف کل مقابلے کے تیسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ اِس پاری میں 8؍ وکٹ لینے والے  نیتھن لائن  کو  Player of the Match   کا اعزاز عطا کیا گیا ۔4؍ میچیز کی اِس سیریز میں بھارت کو 2 - 1؍  سے بر تری حاصل ہے ۔ سیریز کا آخری مقابلہ  آئندہ9؍ تاریخ سے احمد آ باد میں کھیلا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

اگلے کچھ دنوں میں مراٹھواڑے کے بیشتر حصوں میں ہلکی ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق چھتر پتی سنبھا جی نگر  ضلعے میں آج  اور  کل  اِسی طرح  جالنہ  اور  بیڑ ضلعے میں 5 ‘ 6  اور7؍ تاریخ کو ہلکی ہلکی بارش ہو نے کاامکان ہے ۔ پر بھنی ضلعے میں بھی آئندہ7؍ تاریخ کو بارش ہو سکتی ہے ۔ بارش کے امکانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے  پر بھنی کی وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی نے  کسانو ں کو  صلاح دی ہے کہ وہ کاٹ کر رکھی گئی  یا کا ٹی جارہی  گندم  ‘  چنا   اور  جوار کی فصل کو محفوظ کرلیں ۔ اِسی طرح  پک کر تیار ہو چکی ہلدی  اور  پھلوں کی فصل کو جلد از جلد توڑ کر محفوظ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

دھارا شیو ضلعے میں آج سے 10؍ مارچ تک خسرہ روبیلاسے حفاظت کے لیے خصو صی ٹیکہ کاری مہم چلا ئی جا رہی ہے ۔ اِس کےتحت 9؍ مہینے سے 5؍ سال تک عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر ٹیکے لگوائے جائیں گے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میوانسپل کارپوریشن کا نام بدل کر  چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کر دیا گیا ہے ۔

میونسپل کارپوریشن کے کمشنر  اور  منتظم  ڈاکٹر ابھیجیت چودھری نے اِس خصوص میں جاری کر دہ مکتوب میں  بتا یا کہ ریاستی سرکار کے حکم پر یہ تبدیلی کی گئی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں جل یُکت شیوار مہیم کے تحت  پانی کے تحفظ کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کا

ضلع کلکٹر آستِک کمار پانڈے نے کل جائزہ لیا ۔اِس موقعے پر اُنھوں نے  پانی کے تحفظ کی غرض سے ضلعے کو سونپے گئے کام پورے کرنے  ‘ اِسی طرح  شعبہ محصول کی جانب سے دیہی سطح پر  تیار کیے گئے خاکوں کے مطا بق منظور کیے گئے کام  شعبہ زراعت  اور  شعبہ برائے بقائے آب کو مل کر پورے کرنے  اور  جل یُکت شیوار مہم کے تحت جاری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔

***** ***** ***** 

رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں اضافے کی مذمت کر تے ہوئے  کانگریس پارٹی کے خواتین فرنٹ کی جانب سے گزشتہ روز جالنہ شہر کے گاندھی چمن چوک میں احتجاج کیا گیا ۔ اِس موقعے پر حکو مت کے خلاف نعرے بازی کر تے ہوئے رسوئی گیس سیلینڈر کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ ریاستی حکو مت کا ملازمین کی بھر تی کے لیے عمر کی حد میں 2؍ سال کی نر می کا فیصلہ 

٭ معیاری بنیادی سہو لیات مہیا کر کے مہاراشٹر کی منفرد شناخت قائم کی جائے گی  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ٭ بارہویں جماعت کا سوالیہ پر چہ افشا معاملے میں جرم درج ‘  بورڈ نے کہا امتحان دوبارہ نہیں لیا جائے گا 

اور

٭ اگلے کچھ دنوں میں مراٹھواڑے میں بارش کا امکان 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭


No comments:

Post a Comment