Thursday, 23 March 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 23 ؍ مارچ 2023 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 23 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۳؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ کووِڈ  اور  دیگر وبائی امراض کے ضمن میں محتاط رہنے کا وزیر اعظم کا مشورہ

٭ سال کے آخر میں لین دین مکمل کرنے کے لیے تمام بینکس کی شاخیں 31؍ مارچ تک کھلی رکھنے کی

اِنڈیان ریزر و بینک کی ہدایت

٭ کسانوں کو فصلوں کے لحاظ سے مناسب نقصان بھر پائی دینے کا وزیر زراعت عبد الستار کا تیقن 

٭ شیو سینا  کو کھونے میں اُدھو ٹھاکرے کا رول معنی خیز ہے  ‘  مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے صدر 

راج ٹھاکرے کی تنقید 

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں مرکزی ملازمین صحت اسکیم کے صحت مرکز کا آغاز

٭ گُڈھی پاڑوا کا تہوار تمام ریاست میں جوش و خروش سے منا یاگیا

اور

٭ تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی آسٹریلیا سے21؍ رنز سے شکست


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کووڈ 19؍ اور  اِنفلوئنزا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی قیادت کی ۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے صحت کے بنیادی ڈھانچے  اور  لوجسٹِک کی تیار یوں  ‘  ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال  کووڈ19؍ کے نئے ویریئنٹس   اور  اِنفلوئنزا کی قسموں کے اُبھر نے  اور  ملک کی عوامی صحت پر اثر انداز ہونے والے اُن کی مضمرات کا جائزہ لیا ۔ اعلیٰ سطح کی یہ جائزہ میٹنگ ملک میں پچھلے 2؍ ہفتے کے دوران  اِنفلوئنزا  اور  کووِڈ19؍ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے تناظر میں منعقد ہوئی ۔ صحت  اور  خاندانی بہبود کی سیکریٹری کے ذریعے بھارت میں بڑھتے ہوئے معاملات سمیت کووِڈ19؍ کی عالمی صورتحال کا احاطہ کرتے ہوئے ایک جامع پرزنٹیشن دی گئی ۔

وزیر اعظم نے اِس سلسلے میں تفصیل بتائی کہ بھارت میںیو میہ اوسطاً معاملوں میں کچھ اضا فہ دیکھنے میں آ رہا ہے  اور  یہ معاملے 888؍ ہیں ۔ تاہم اِسی ہفتے کے دوران عالمی سطح پر بھی یو میہ ایک لاکھ آٹھ ہزار معاملوں کی خبر ہے ۔ انہیں اِس بارے میں مطلع کیا گیا کہ کووِڈ کی خاص20؍ دوائوں کی قیمتوں  اور  دستیابی  ‘  دیگر 12؍ ادویات  ‘  آٹھ نقصاندہ اثرات کو کم کرنے سے متعلق دوائیں اور  اِنفلوئنزا سے متعلق ایک دوا کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ 

وزیر اعظم کو پچھلے کچھ مہینوں میں ملک میں سامنے آنے والے اِنفلوئنزا بالخصوصH1N1    اور  H3N2    معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ملک میں اِنفلوئنزا کی صورتحال سے واقف کر ا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے کل راشٹر پتی بھون میں ایک تقریب میں2023؁ء  کے لیے 54؍ پدم ایوارڈ عطا کیے ۔ انھوں نے 3؍ پدم وِبھو شن  ‘4؍ پدم بھو شن  اور  47؍ پدم شری ایوارڈ عطا کیے ۔ صدر  جمہوریہ مُر مو نے عوامی معاملات کے شعبے میں ایس این  کرشنا  کو پدم وِبھو شن عطا کیا ۔ آرکیٹکچر کے شعبے میں پروفیسر بال کرشن دوشی کو بھی بعد از مرگ پدم وِبھو شن دیا گیا ۔ روحانیت کے شعبے میں کملیش ڈی پٹیل کو پدم بھو شن  ایوارڈ دیا گیا ۔ ادب  اور  تعلیم کے شعبے میں کپِل کپور کو پدم بھو شن دیا گیا ۔ وہ بھارت کے تعلیمی اِداروں کو مر بوط کر کے اعلیٰ تعلیم کو ملک کی سطح پر مقبول بنا نے کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ آرٹ کے شعبے میں سُمن کلیان پور نے پدم بھو شن ایوارڈ حاصل کیا جبکہ آدِتیہ بِر لا گروپ کے چیئر مین کمار منگلم بِر لانے ٹریڈ اینڈ اِنڈسٹریز شعبے میں پدم بھوشن ایوارڈ حاصل کیا ۔

***** ***** ***** 

شہر یوں کو سال کے آخر میں لین دین مکمل کرنےکے لیاے تمام بینکس کی شاخیں 31؍ مارچ تک کھلی رکھنے کی ہدایت انڈین ریزر وبینک نے دی ہے ۔ تمام قومی  ‘  امدادِ باہمی  ‘  نِجی  اور  دیہی بینکس پر یہ حکم عائد ہو گا ۔ اِس کی وجہ سے 31؍ مارچ کی نصف شب تک شہر ی بینکس کے کاروبار کر سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

حکو مت کی امداد سے نقصان زدہ کسان محروم نہ رہیں ۔ اِسی طرح کسانوں کو فصلوں کے لحاظ سے مناسب نقصان بھر پائی دینے کا اعلان  حکو مت کی جانب سے اجلاس کے دوران کیا جائے گا ۔ ایسا تیقن وزیر زراعت عبد الستار نے دیا  وہ کل جلگائوں ضلعے میں ژالہ باری سے متاثرہ  اور  غیر موسمی بارش کے نقصان زدہ فصلوں کا معائنہ کرنے کے بعد مخاطب تھے ۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے اِس سال ریاست میں ایک لاکھ39؍ ہزار  ہیکٹر اراضی کی فصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔ ایسے اعدادو شمار حاصل ہوئے ہیں ۔ نندور بار ضلعے میں ژالہ باری سے متاثرہ تھانے پاڑا  اور  آشٹے علاقوں کا بھی عبد الستار نے کل دورہ کیا  اور  معائنہ کیا ۔ اِس موقعے پر ا نھوں نے کسانوں سے بات چیت کی۔

ستّا رنے کل دھو لیہ ضلعے کے نقصان زدہ علاقوں کا معائنہ کیا ۔کسانوں کی حکو مت کی جانب سے  اور  بر قی بورڈ کی جانب سے جو  توقعات ہیں اِس پر اُنھوں نے گفت و شنید کی ۔ کسانوں کی خود کشی کے لیے خاطی افسران  پر کار وائی کی جائے گی ۔ ایسا اشا رہ عبد الستار نے دیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


کسانوں کے لیے حکو مت کو ایک ہی وقت میں طویل مُدّتی منصوبہ سازی کرنے کی ضروت پر سابق رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے چھتر پتی نے زور دیا ہے ۔ وہ کل کو لہا پور میں مخاطب تھے ۔ کسان قدرتی آفات کے بحران میں پھنسا ہو تو اسمبلی میں جا کر بیٹھنے کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے تمام علاقوں کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے  تاہم  وزیر زراعت نے جس طریقے سے معائنہ کر نا چا ہیے تھا ویسا معائنہ نہیں کیا۔ یہ بات سنبھاجی راجے نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کو کھونے میں اُدھو ٹھاکرے کا رول معنی خیز ہے ۔ ایسی تنقید مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر  راج ٹھاکرے نے کی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں گُڈھی پاڑوے کے ضمن میں جلسہ ٔ عام سے مخاطب تھے ۔ پہلے نا رائن رانے  اور  اِس کے بعد خود کو شیو سینا سے باہر کرنے کے واقعات پر راج ٹھاکرے نے روشنی ڈالی ۔ ایکناتھ شندے کے ساتھ 40؍ اراکینِ اسمبلی گو ہاٹی جا نے کے لیے ٹھاکرے ہی ذمہ دار ہیں ۔ یہ بات راج ٹھاکرے نے کہی ۔ وزیر اعلیٰ  ‘  اُدھو ٹھاکرے کے اجلاس کے جوابات دینے کے بجائے ریاست کو در پیش مسائل پر توجہ دیں ۔ایسی اپیل راج ٹھاکرے نے کی ۔

***** ***** ***** 

مرکزی وزیر نتِن گڈ کری کو منگل کو آئے دھمکی فون کے سلسلے میں کر ناٹک کے منگلورو میں رضیہ نام کی دوشیزہ کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ اِس ضمن میں جانچ کرنے کے لیے ناگپور پولس کا وفد بیل گائوں روانہ ہو گیا ہے۔ یہ بات سینئر پولس افسران نےکہی ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میںCG HS  مرکزی ملازمین صحت اسکیم کے صحت مرکز کا افتتاح کل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ کے ہاتھوں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے عمل میں آیا ۔ مرکزی مملکتی وزیر صحت بھارتی پوار مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ ‘ رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل   اور  ریاست کے امداد باہمی وزیر اتُل ساوے اِس موقعے پر بطور مہمانانِ خصوصی موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

گُڈھی پاڑ وا کے دِن شروع ہونے والے ہندو نئے سال کا آغاز کل تمام ریاست میں جوش وخروش سے عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر مختلف مقامات پر شو بھا یاترا نکا لی گئی  اور  روایتی انداز میں گُڈھی نصب کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

چِنئی میں ہوئے تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں آسٹریلیا نےبھارت  کو 21؍ رنز سے شکست دی ۔ اِس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے 3؍ مقابلوں کی سیریز میں  دو  ایک  سے فتح حاصل کر لی ۔ کل ہوئے مقابلے میں پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے 270؍ کا ہدف رکھا ۔ بھارتیہ ٹیم اِ س نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے 248؍ رنز پر آل آئوٹ ہو گئی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے جاری کیے گئے خواتین اعزاز اسکیم کےتحت مہاراشٹر ریاستی ٹرانسپورٹ کار پوریشن کے تمام اقسام کی بسوں میں کرائے میں 50؍ فیصد سہو لت دی جا رہی ہے ۔ اِس اسکیم کے جاری ہونے کے 5؍ یوم میں لاتور ضلعے میں ایک لاکھ71؍ ہزار694؍ خواتین نے اِس اسکیم کا فائدہ حاصل کیا ۔ ایس ٹی کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرولر نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ کووِڈ  اور  دیگر وبائی امراض کے ضمن میں محتاط رہنے کا وزیر اعظم کا مشورہ

٭ سال کے آخر میں لین دین مکمل کرنے کے لیے تمام بینکس کی شاخیں 31؍ مارچ تک کھلی رکھنے کی

اِنڈیان ریزر و بینک کی ہدایت

٭ کسانوں کو فصلوں کے لحاظ سے مناسب نقصان بھر پائی دینے کا وزیر زراعت عبد الستار کا تیقن 

٭ شیو سینا  کو کھونے میں اُدھو ٹھاکرے کا رول معنی خیز ہے  ‘  مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے صدر 

راج ٹھاکرے کی تنقید 

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں مرکزی ملازمین صحت اسکیم کے صحت مرکز کا آغاز

٭ گُڈھی پاڑوا کا تہوار تمام ریاست میں جوش و خروش سے منا یاگیا

اور

٭ تیسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی آسٹریلیا سے21؍ رنز سے شکست


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Post a Comment