Saturday, 25 March 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 25 ؍ مارچ 2023 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 25 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۵؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ ہتکِ عزت کے معاملے میں2؍ سال کی سزا پانے والے راہُل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ 

٭ کانگریس سمیت حزب مخالف پارٹیوں کی سخت تنقید  ‘  گاندھی کی مذمت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا

آج احتجاج 

٭ گو سیوا کمیشن بل کو قانون ساز اسمبلی کی منظوری 

٭ مالی بِل 2023؁ء لوک سبھا میں صو تی ووٹنگ سے منظور

٭ مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں 4؍ فیصد اضا فہ

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر نام میں تبدیلی کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

٭ لاتور  تا  ناندیڑ  راست ریلوے لائن  کا سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان کا مطالبہ 

٭ مہاراشٹر بھو شن یہ ہمارے لیے بھارت رتن ہے  ‘  سینئر گلو کارہ آشا بھونسلے 

اور

٭ سانگلی کی پرتیکشا باگڑی بنی پہلی خاتون مہاراشٹر کیسری 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ کانگریس لیڈر  راہُل گاندھی کو گجرات کی ایک عدالت کے ذریعے مجر ما نہ ہتکِ عزت کے معاملے میں قصور  وار قرار دیئے جانے کے آج ایک دن بعد لوک سبھا کی رکنیت کے لیے نا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ کل لوک سبھا سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک اطلاع نا مے کے مطا بق گاندھی  اِنھیں قصور وار قرار دیے جانے کی تاریخ 23؍ مار چ سے لوک سبھا کی رکنیت سے نا اہل قرار دیے جاتے ہیں ۔اطلاع نامے میں کہاگیا ہے کہ گجرارت کےسورت میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کے ذریعے گاندھی کو قصور وار  قرار دیے جانے کے تنا ظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 2019؁ء  میں  Surname   مودی سے متعلق گاندھی کے بیان کے خلاف مجر ما نہ ہتکِ عزت کے معاملے پر کل عدالت نے اُنھیں 2؍ سال جیل کی سزا سنائی ۔ البتہ عدالت نے گاندھی کو ضما نت دے دی   اور  سزا کو30؍ دنوں کے لیے ملتوی کر دیا تاکہ وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل کر سکیں ۔ 

اِس کار وائی کے بعد راہُل گاندھی نے ٹوئیٹر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کی آ واز کے لیے لڑ رہے ہیں ۔  اور  اِس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کےلیے تیار ہیں ۔ راہُل گاندھی مسلسل پارلیمنٹ   اور  پارلیمنٹ کے با ہر حکو مت کے خلاف آواز اٹھا تے ہیں ۔ اُن کی آ واز دبا نےکے لیے یہ کا ر وائی کی گئی ایسی تنقید کانگریس پارٹی نے کی ۔ پار ٹی کے تر جمان ابھیشیک سِنگھوِی نے کل صحا فتی کانفرنس میں یہ الزام عائد کیا ۔

***** ***** ***** 

گاندھی پر ہوئی کار وائی کے خلاف کل قانون ساز اسمبلی میںحزب مخالف پارٹیوں نے آخری ہفتے کی تجویز کی بحث کے در میان واک آئوٹ کیا ۔ کانگریس سمیت حزب مخالف پارٹیوں نے سیاہ فیتے لگا کر قانون ساز اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا ۔ کانگریس ریاستی صدر نا نا پٹو لے ‘  حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار   ‘  راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل   ‘  شیو سینا   ادھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے گروپ لیڈر اجئے چو دھری  سمیت کئی اراکینِ اسمبلی نے 

احتجاج میں حصہ لیا ۔ 

راہُل گاندھی کی پارلیمنٹ رکنیت منسوح کرنا یہ بات آئین  یا  جمہوریت میں نہیں بیٹھتی ۔یہ فیصلہ جمہوریت کو دھکّا دینے والا ہے ۔ یاہ بات اجیت پوار نے کہی ۔ شیو سینا اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے چیف اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوریت کا قتل ہے ۔ تمام سر کاری مشنری  دبائو میں ہے ۔ ایسی تنقید انھوں نے کی ہے ۔ یہ فیصلہ نفرت کے جذبات سے لیا گیا ہے ۔ ایسی تنقید ونچت بہو جن فرنٹ کے قو می صدر ایڈو کیٹ پر کاش امبیڈکر نے کی ۔ 

اِسی بیچ راہُل گاندھی کی مذمت کر نے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج تمام ریاست میں احتجاج کیا جائے گا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ممبئی کے صدر رکن اسمبلی اشیش شیلار نے کل صحا فتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔ 

***** ***** ***** 

کانگریس رہنما راہل گاندھی  کے خلاف ہوئے ذلت آمیز احتجاج کے مسئلے پر قانون ساز اسمبلی کا  کام کاج کل

 3؍ بار ملتوی کر نا پڑا ۔ بار بار ہونے والے اِس واقعے کو توکنے کے لیے ایک ضابطہ اخلاق عائد کیا جائے گا ۔ اِس کی پا مالی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائےگی ۔ یہ بات قانون ساز اسمبلی کے صدر راہُل ناروے کرنے کی ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اِس ضمن میں مخاطبت میں کہا کہ ایوان کے تقدس کو قائم رکھنے کی ذمہ داری دونوں فریقین کی ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ریاست میں غنڈہ گر دی  اور  مذہبی نفرت میں اضا فہ ہو گیا ہے ۔ توڑ  اور  مارو ایسی پالیسی حسب اقتدار نے اختیار کی ہے ۔ ایسا الزام حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے عائد کیا ہے ۔ کل قانون ساز اسمبلی میں آخری ہفتے کی تجویز کی شروعات کر تے ہوئے وہ مخاطب تھے ۔ آن لائن گیم کی وجہ سے نو جوان نسل غلط راستوں پر جا رہی ہے ۔ اُن پر فوراً پا بندی عائد کی جائے   اور  اِس کی تشہیر کرنے والے ادکاروں پر جرائم داخل کیے جا ئیں ایسا مطالبہ پوار نے کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز کونسل میں حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے کل آخری ہفتہ تجویز کی بجث کا آغاز کیا ۔ ریاستی حکو مت اشتہار بازی کرنے میں اور مخالفین کو قو می جانچ ایجنسی میں پھنسا نے میں مگن ہے  تاہم  ریاست کی تر قی کی جانب سے جان بو جھ کر نظر انداز کیا جا رہاہے ۔ ایسی تنقید انھوں نے کی ۔ حکو مت صرف اعلان کر تی ہے تاہم اِس پر عمل در آمد نہیں ہوتا ۔ یہ بات دانوے نے کی ۔

***** ***** ***** 

ذات صداقت ناموں کے ضمن میں آئندہ 15؍ یوم میں تفصیلی میٹنگ لی جائے گی ۔ امداد باہمی وزیر اتُل ساوے نے کل قانون ساز کونسل میں یہ بات کہی ۔ رکن راجن ساڑوی نے اِس ضمن میں توجہ دلائو تحریک پیش کی تھی ۔ اِس کا وہ جواب دے رہے تھے۔

***** ***** ***** 

گو سیوا کمیشن قائم کرنے کے لیے ضروری بل کو کل قانون ساز اسمبلی میں منظوری دی گئی ۔ مقامی مویشیوں کی نسلوں کا تحفظ  اور  تر قی کرنا  اِسی طرح ملکی گو دھن کی حفاظت  کے نظر یہ سے یہ بِل لا یا گیا ہے ۔ ملک میں اِس سے قبل 7؍ ریاستوں میں یہ کمیشن قائم کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹر یہ آٹھویں ریاست ہے ۔ اِس کی اطلاع اینِمل ہسبنڈری وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے دی ۔ قانون ساز کونسل میں وِکھے پاٹل نے یہ بل پیش کیا ۔

***** ***** ***** 

لوک سبھا نے کل کار وائی کے دوران شو ر غل کے در میان مالی بل 2023؁ء  کو زبانی ووٹ سے منظور ی دے دی ۔ اِس کے ساتھ ہی لوک سبھا میں مالی سال 2023 - 24؁ء  سے متعلق بجٹ کا  کام کاج مکمل ہو گیا ۔ بل کا مقصد مالی سال 2023 - 24؁ء کے لیے مرکزی حکو مت کی مالی تجا ویز کو عملی شکل دینا ہے کل ایوان کے پہلی مرتبہ ملتوی کیے جانے کے بعد دو پہر میں جب  کار وائی دوبارہ شروع ہوئی تب وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نے مالی بل پیش کیا ۔ ایوان میں کانگریس  ‘   ڈی ایم کے  ‘  جے ڈی  یو    اور  کچھ دیگر اپو زیشن پارٹیوں کے اراکین کے ذریعے نعرے بازی کے بیچ بل کو منطوری دی گئی ۔

***** ***** ***** 

مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں 4؍ فیصد اضا فہ کر دیاگیا ہے ۔ یہ بھتّہ اب 38؍ فیصد سے بڑھ کر 42؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ یکم جنوری 2023؁ء  سے یہ فیصلہ عائد ہو گا ۔ اِس فیصلے کا ایک کروڑ سے زیادہ مرکزی ملازمین اِسی طرح سبک دوش ملازمین کو فائدہ حاصل ہو گا ۔

***** ***** ***** 

نئی پینشن اسکیم کا جائزہ لینے کے لیےمرکزی مالی سیکریٹری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نے کل اِ سکی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر  نام میں تبدیلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیاہے ۔ یہ معاملہ ممبئی ہائی کورٹ کے رو برو جاری ہے ۔ یہ بات ریاستی حکو مت کے وکیل  بِریندر سراف نے عدالت میںکہی ۔ اِس کے بعد عدالت نے اِس عرضداشت پر سما عت سے انکار کر دیا ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کے امرت مہوتسو سال کے موقعے پر لاتور تا ناندیڑ راست ریلوے لائن کا مطالبہ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے کیا ہے ۔ وہ کل قانون سا ز اسمبلی میں مخالف تھے ۔ وزیر اعلیٰ اِس ضمن میں توجہ دے کر یہ تجویز مرکز کوکب روانہ کریں گے ۔ یہ بات بتائیں ۔ ایسا چو ہان نےکہا ۔

مشہور گلو کار ہ آشا بھونسلے کو مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ کل دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ‘  ثقا فتی امور کے وزیر سُدھیر منگنٹی وار  اور  بھارت رتن سچن تینڈولکر  کے ہاتھوں کل ممبئی میں یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ سِپاس نامے  ‘  یادگاری نشانی  25؍ لاکھ روپئے پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے ۔ مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ ہمارے لیے بھارت رتن کے مسا وی ہے ۔ یہ بات آ شا بھونسلے نے اِس موقعے پر کی ۔

***** ***** ***** 

سانگلی کی پرتیکشا باگڑی نے پہلی خاتون مہاراشٹر کیسری ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ کل ہوئے آخری مقابلے میں پرتیکشا نے کاکلیان کی وَشنوی پاٹل کو شکست دی ۔ پر تیکشا کو چاندی  کا گدا مہاراشٹر کسیری کا خطاب  اور  

51؍ ہزار  روپئے دے کر استقبال کیا گیا ۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ ہتکِ عزت کے معاملے میں2؍ سال کی سزا پانے والے راہُل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ 

٭ کانگریس سمیت حزب مخالف پارٹیوں کی سخت تنقید  ‘  گاندھی کی مذمت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا

آج احتجاج 

٭ گو سیوا کمیشن بل کو قانون ساز اسمبلی کی منظوری 

٭ مالی بِل 2023؁ء لوک سبھا میں صو تی ووٹنگ سے منظور

٭ مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں 4؍ فیصد اضا فہ

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر نام میں تبدیلی کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭





No comments:

Post a Comment