Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 May-2023
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم مئی - ۳۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ ریاست کے 63 ویں یومِ تاسیس کے ضمن میں مختلف پروگرامس کا اہتمام؛ ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ تصور کی حمایت میں ملک کے تمام راج بھون میں تمام ریاستوں کے یومِ تاسیس منانے کی مرکزی حکومت کی ہدایت۔
٭ ریاست میں آج سے آپلا دواخانہ شروع ہوں گے۔
٭ ریاست کے زرعی پیداوار بازار کمیٹیوں کے انتخابات میں تمام اہم سیاسی پارٹیوں کو حاصل ہوئی ملی جلی کامیابی۔
٭ آکاشوانی سے 100 ویں ”من کی بات“ کے حصے کو سماعت کرنے والے ملک اور بیرون کے عوام کا وزیرِ اعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کیا۔
٭ ریاستی حکومت کی جانب سے آج سے عام شہریوں کیلئے مناسب قیمت پر ریت دستیاب۔
٭ مراٹھواڑہ میں کل بھی کئی مقامات پر غیر موسمی بارش۔
٭ ایشیائی بیڈمنٹن مقابلے میں بھارت کے چراغ شیٹی اور ساتو ِک سائی راج‘ رنکی ریڈی جوڑی کامیاب۔
اور۔۔ ٭ IPL کرکٹ مقابلے میں پنجاب کنگس‘ اسی طرح ممبئی انڈینس کی کامیابی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاست کا 63 واں یومِ تاسیس ”یومِ مہاراشٹر“ آج جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں تمام ریاست میں پرچم کشائی سمیت مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر ریاست کے قیام کا دِن تمام ملک کے راج بھون میں منایا جارہا ہے۔ ملک کے تمام ریاستوں کے یومِ تاسیس تمام ریاستوں میں منائے جائیں‘ ایسی ہدایت مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ اہتمام علاقوں کو دی ہے۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت تصور کی حمایت میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ 20 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیرِ اہتمام علاقوں نے اسے قبول کیا ہے۔ اس کے تحت مہاراشٹر اور گجرات کا یومِ تاسیس آج منایا جارہا ہے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ اہتمام علاقوں کے راج بھون میں منایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ثقافتی پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یومِ مہاراشٹر کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں آج آن لائن طریقہئ کار سے تمام ریاست میں ”آپلا دواخانہ“ اسی طرح شہری ہیلتھ سینٹرس کا افتتاح عمل میں آئیگا۔ اس میں چھترپتی سنبھاجی نگر میں پانچ ”ہندو سمراٹ باڑا صاحب ٹھاکرے آپلا دواخانہ“ اسی طرح 12 شہری ہیلتھ سینٹرس شامل ہیں۔
عثمان آباد ضلع میں بھی آج ”آپلا دواخانہ“ اسکیم کا افتتاح ہوگا۔ ان تمام دواخانوں میں مفت علاج کیا جائیگا۔ حاملہ خواتین کو تمام سہولتیں دی جائیں گی۔ وزیرِ صحت ڈاکٹر تاناجی ساونت کے تصور سے اس اسکیم پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ ہنگولی ضلعے میں ہر تعلقے میں ایک ”آپلا دواخانہ“ شروع کیا جائیگا۔
***** ***** *****
ریاست کے زرعی پیداوار بازار کمیٹیوں کے ہوئے انتخابات کے نتائج کل ظاہر کردئیے گئے۔ تاہم چند مقامات پر کل رائے دہی ہوئی۔ جن بازار کمیٹیوں کے نتائج ظاہر کیے گئے وہاں تمام سیاسی پارٹیوں نے ملی جلی کامیابی حاصل کی۔
چھترپتی سنبھاجی نگر ضلع میں پھلمبری‘ لاسور‘ گنگا پور بازار کمیٹیوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی‘ شیوسینا اتحاد کامیاب ہوا‘ تاہم مہاوِکاس آگھاڑی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ ضلع میں پیٹھن زرعی پیداوار کمیٹی کے انتخابات میں کل 94 اعشاریہ 89 فیصد رائے دہی ہوئی۔ تاہم پاچوڑ بازار کمیٹی کیلئے تقریباً 94 فیصد سے زیادہ رائے دہی ہوئی۔ ان مقامات پر آج ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔
جالنہ، ہنگولی، پربھنی، بیڑ، لاتور اور ناندیڑ اضلاع میں بھی ملے جلے نتائج حاصل ہوئے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی کے آکاشوانی پر مثالی ماہانہ ریڈیو پروگرام ”من کی بات“ کے کل 100 نشریات مکمل ہوگئے۔ کل کے پروگرام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وجئے دشمی کی طرح ”من کی بات“ بھی بھارتی افراد کی اچھائی‘ اُن کی پُرامیدی‘ مثبت سوچ اور اُن کی شرکت کا جشن منانے کا موقع بن گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پروگرام اُن کیلئے ایک روحانی سفر بن گیاہے۔ وزیرِ اعظم نے سامعین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس پروگرام کا تعلق انھیں سے ہے اور یہ اُن کے احساسات کا اظہار ہے۔ وزیرِ اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ جو کوئی موضوع ”من کی بات“ سے وابستہ ہوا وہ ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرگیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ جن لوگوں کا ذکر ”من کی بات“ میں کیا گیا ہے وہ ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں اور انھوں نے اس پروگرام کو زندہ و جاوید کردیا ہے۔ جناب مودی نے فخر کا اظہار کیا کہ ملک میں خواتین کی طاقت کی تحریک دینے والی سیکڑوں داستانوں کا ذکر اس پروگرام میں کیا گیا ہے۔ لاکھوں عوام نے کل بھارت اور بیرون ملک ”من کی بات“ کا 100 واں نشریہ سنا۔
مرکزی وزیرِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ ”من کی بات“ پروگرام کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والے افراد کیلئے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے الفاظ نے سبھی کیلئے ایک بہتر مستقبل تعمیر کرنے اور ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نوجوان نسل کو تحریک دی ہے۔ کل ممبئی میں ”من کی بات“ پروگرام کے 100 ویں نشریے کو سننے کے بعد شاہ نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے وزیرِ اعظم ایسے پیغامات دیتے ہیں جو ملک کے کونے کونے تک پہنچتے ہیں اور حکومت اور عوام کے درمیان رابطے پیدا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مختلف علاقوں‘ زبانوں اور بولیوں کے بارے میں بات چیت کے ذریعے وزیرِاعظم نے بھارت کی سماجی جمہوریت کو مستحکم کیا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے بھی ”من کی بات“ کے 100 ویں قسط کو سماعت کیا۔ ممبئی کے راج بھون میں گورنر رمیش بئیس نے پروگرام ”من کی بات“ سماعت کیا۔
چھترپتی سنبھاجی نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 251 مقامات پر ”من کی بات“ کی 100 ویں قسط کو سماعت کرنے کا عوامی انتظام کیا گیا تھا۔ مرکزی مملکتی وزیرِ مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ سمیت کئی معزز شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کی جانب سے آج سے عام شہریوں کیلئے مناسب نرخ میں ریت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے پسِ منظر میں احمد نگر ضلع کے شری رام پور تعلقے کے نائیگاؤں میں ریاست کے پہلے سرکاری ریت فروخت مرکز کا افتتاح محصول وزیر نیز رابطہ وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل کے ہاتھوں آج عمل میں آرہا ہے۔ یومِ مہاراشٹر کے موقع پر ریت فروخت آن لائن طریقہئ کار کو عوام کے نام موسوم کیا جارہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل بھی کئی مقامات پر غیر موسمی بارش ہوئی۔ چھترپتی سنبھاجی نگر شہر سمیت ضلع میں سلوڑ‘ گنگاپور‘ سوئے گاؤں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ ناندیڑ‘ ہنگولی اضلاع میں بھی کل غیر موسمی بارش ہوئی۔
***** ***** *****
مہاوِکاس آگھاڑی کی جانب سے آج ممبئی میں وَجر مُوٹھ اجلاس ہوگا۔ ممبئی کے باندرہ- کُرلا کمپلیکس میدان پر شام ساڑھے پانچ بجے یہ اجلاس ہوگا۔
***** ***** *****
دُبئی میں بیڈمنٹن ایشیاء چمپئن شپ میں چراغ شیٹی اور ساتو ِک سائی راج رِنکی ریڈی کی بھارتی جوڑی نے کل شام مردوں کے ڈبلز کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔ انھوں نے آٹھویں نمبر کی ملیشیاء کی جوڑی کو فائنل میں 21-17, 16-21 اور 21-19 سے ہرایا۔ بھارت کے مردوں کے ڈبلز کی جوڑی کیلئے ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے کیونکہ انھوں نے بھارت کیلئے اب تک کا بیڈمنٹن ایشیاء چمپئن شپ کا دوسرا خطاب جیتا ہے۔
***** ***** *****
انڈین پریمیر لیگ IPL کرکٹ مقابلے میں کل چنئی میں ہوئے مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے میں پنجاب کنگس نے چنئی سپر کنگس کو چار وِکٹس سے شکست دی۔ چنئی کی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے چار وِکٹس کے نقصان پر دو سو رنز بنائے۔ پنجاب کی ٹیم نے چھ وِکٹس کھوکر آخری گیند میں یہ ہدف حاصل کرلیا۔
اس مقابلے کے دیگر ایک مقابلے میں ممبئی انڈینس نے راجستھان رایلس ٹیم سے چھ وِکٹس سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے راجستھان رایلس ٹیم نے مجوزہ 20 اوورس میں سات وِکٹس کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ اس نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے ممبئی انڈینس ٹیم نے 20 ویں اوور کی تیسری گیند میں 214 رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی۔
***** ***** *****
زرعی وزیر عبدالستار نے کل جالنہ ضلع کے جعفرآباد تعلقے میں کولہاپور میں غیر موسمی بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا اور نقصان زدہ کسانوں سے بات چیت کی۔ ضلع کے نقصان زدہ علاقوں کے فوراً پنچنامے کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت انھوں نے متعلقہ افسران کو دی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ ریاست کے 63 ویں یومِ تاسیس کے ضمن میں مختلف پروگرامس کا اہتمام؛ ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ تصور کی حمایت میں ملک کے تمام راج بھون میں تمام ریاستوں کے یومِ تاسیس منانے کی مرکزی حکومت کی ہدایت۔
٭ ریاست میں آج سے ”آپلا دواخانہ“شروع ہوں گے۔
٭ ریاست کے زرعی پیداوار بازار کمیٹیوں کے انتخابات میں تمام اہم سیاسی پارٹیوں کو حاصل ہوئی ملی جلی کامیابی۔
٭ آکاشوانی سے 100 ویں ”من کی بات“ کے حصے کو سماعت کرنے والے ملک اور بیرون کے عوام کا وزیرِ اعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کیا۔
٭ ریاستی حکومت کی جانب سے آج سے عام شہریوں کیلئے مناسب قیمت پر ریت دستیاب۔
٭ مراٹھواڑہ میں کل بھی کئی مقامات پر غیر موسمی بارش۔
٭ ایشیائی بیڈمنٹن مقابلے میں بھارت کے چراغ شیٹی اور ساتو ِک سائی راج‘ رنکی ریڈی جوڑی کامیاب۔
اور۔۔ ٭ IPL کرکٹ مقابلے میں پنجاب کنگس‘ اسی طرح ممبئی انڈینس کی کامیابی۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ آکاشوانی سماچار اورنگ آباد اور یوٹیوب چینل‘ اورنگ آباد NEWS AIR پر دوبارہ بھی سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر لازماً اختیار کریں، وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں، منہ پر ماسک ضرور لگائیں، ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اور سنتے رہیں آکاشوانی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment