▼

Tuesday, 20 June 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 20 ؍ جون 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 20 June 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۰؍  جون   ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کی بے ضابطگی کے ضمن میں خاص جانچ کمیٹی قائم کرنے کو وزیر اعلیٰ کی منظوری

٭ دانشوروں کی ہجرت روکنے کے لیے یو نیور سٹی کے پوسٹ گریجویٹ شعبے  اور  ریسرچ اِداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت  ‘  

گورنر  نیز  چانسلر رمیش بئس 

٭ سینئر ادا کارہ شانتا تانبے کل ضعیف العمری کے باعث چل بسیں

٭ مراٹھواڑہ کے التواء میں پڑے ہوئے آبپا شی پرو جیکٹس تیزی سے مکمل کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭ جالنہ ضلعے میں مصنوعی کھاد کا ذخیرہ ضبط

٭ ناندیڑ ضلعے میں کل 2؍ گاڑیوں کے تصا دم میں4؍ افراد فوت

اور

٭ ایشیائی تلوار بازی مقابلے میںبھارت کی بھوانی دیوی کو کانسے کا تمغہ 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن میں مختلف شعبوں میں ہوئی بے ضابطگی کے ضمن میں ممبئی پولس کمشنر کی قیادت میں خاص جانچ کمیٹی قائم کرنے کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل منظوری دی ۔ میونسپل کارپوریشن میں نومبر 2019؁ء سے اکتوبر2022؁ء کے در میان عمل در آ مد کیے گئے مختلف کاموں میں 12؍ ہزار 24؍ کروڑ  روپیوں کی بے ضابطگی ہوئی ۔ اکائونٹنٹ جنرل کے خاص ٹریزری رپورٹ میں یہ بات واضح ہو ئی ۔ اِس ضمن میں اندھیری مغرب کے رکن اسمبلی امِت ساٹم نے وزیر اعلیٰ کو میمو رینڈم دے کر بے ضابطگیوں کی جانچ کرنے کے لیے خاص جانچ کمیٹی قائم کرکے متعلقہ کے خلاف جرم داخل کرنے کی بات کہی تھی۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کے 57؍ ویں یوم تاسیس کے ضمن میں پارٹی کے دونوں گروپس کے کل ممبئی میں اجلاس ہوئے ۔ گورے گائوں میں نسکو کامپلیکس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا اجلاس ہوا ۔ اِس موقعے پر مخاطبت میں انھوں نے کہا کہ ہم پر جو الزا مات عائد کیے جا رہے ہیں ہم اُسکا  کام سے جواب دیں گے ۔ آئندہ تمام انتخابات شیو سینا -بھارتیہ جنتا پارٹی مہا یوتی کے طور پر لڑے گی ۔ اِس بات کا وزیر اعلیٰ نے دوبا رہ ذکر کیا  تاہم ممبئی کے شن مُکھانند ہال میں ٹھاکرے گروپ کے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے راہ نمائی کی ۔ ریاستی حکو مت جب سے اقتدار میںآئی ہے تب سے اشتہار بازی میںجو رقم خرچ کی گئی ہے وہ خرچ کسانوں پر کیا جا تا تو کسانوں کا بحران ختم ہو جاتا یہ بات اُدھو ٹھاکرے نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی نشست کل شام دفتر امارت شرعیہ مراہٹواڑہ اورنگ آباد میں منعقد کی گئی تھی ۔ ماہِ ذلحجہ۱۴۴۴ھ  کا چاند نظر آ نے کی اطلاع اورنگ آ باد مضا فات  او ر ملک کے دیگر مقامات سے موصول ہوئی ۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ مراہٹواڑہ اورنگ آباد نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ یکم دی الحجہ ۱۴۴۴ھ  آج  20؍ جون 2023؁ء کو ہو گی ۔ اِسی منا سبت سے عید الاضحی 29؍ جون 2023؁ء بروز جمعرات کو منائی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

بین الاقوامی یوگ دِن کے ضمن میں کل 21؍ جون کو وِدھان بھون کے احا طے میں یوگ پر بھات وِدھان بھون  اِس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ قانون ساز اسمبلی کے صدر راہل نار ویکر کے تصور سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی کے اراکین سمیت تقریباً 2؍ ہزا ر

  یوگ پریمی اِس پروگرام میں شر کت کریں گے ۔ یہ بات نارویکر نے کہی ۔

***** ***** ***** 

ملک میں دانشوروں کی ہجرت روکنے کے لیے یو نیور سٹی کے پوسٹ گریجویٹ شعبے  اور  ریسرچ اِداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت  پر گور نر نیز چانسلر رمیش بئس نے زور دیا ہے ۔ رائے گڑھ ضلعے کے لو نار میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر تکنیکی یو نیور سٹی  ’’  باٹو  ‘‘ کے 25؍ ویں تقسیم اسنادات تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وہ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھی فلمی دنیا کی سینئر ادا کارہ شانتا تانبے کل کو لہا پور میں ضعیف العمری کے باعث چل بسیں۔ وہ 90؍ برس کی تھیں ۔ مسلسل 7؍ دہائیوں تک انھوں نے اپنے ادا کاری کے جو ہر دکھائے ۔ سوال ما جھا ایک  ‘  مردانی  ‘  دون بائیکا فجیتا ائیکا  ‘  اسلا نورا نکو گہ بائی  ‘  سونگاڑیہ  وغیرہ فلموں میں انھوں نے اداکاری کے جو ہردکھائی ۔کولہاپور میں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آبادسے نشر کی جارہی ہیں

***** ***** ***** 


مرٹھواڑہ کے التواء میں پڑے آبپاشی پرو جیکٹس تیزی سے مکمل کیے جا ئیں ۔ ایسی ہدایت نائب وزیر اعلیٰ  نیز  آبی وسائل وزیر دیویندر پھڑ نویس نے دی ہے ۔ کل ممبئی میں گو دا وری مراٹھواڑہ آ بپاشی تر قیاتی کارپوریشن ریگو لیٹری بورڈ کی میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ اِس میٹنگ میں مراٹھواڑہ اِسی طرح ناسک ضلعے کے پرو جیکٹس کو تیزی سے مکمل کرنے کے سلسلے میں ضروری فیصلے کیے گئے۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلع میں گھن سائونگی تعلقے کے تیرتھ پوری میں مصنوعی کھاد کا ذخیرہ ضبط کیاگیا ۔ تیرتھ پوری میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کے عقب میں ایک ٹین کے شیڈ میں مصنوعی کھاد فروخت کی جا رہی ہے اِس کی اطلاع ملتے ہی ریا ستی چیف کوالٹی سوپر وائزر  پی  ڈی  دیشمکھ کی قیادت میں پونے کے وفد نے یہ کار روائی کی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں کل 2؍ گاڑیوں کے تصا دم میں4؍ افراد فوت ہو گئے  تاہم  4؍ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ناندیڑ سے بھو کر کی جانب جا رہی مسا فروں کی جیپ  اور  مال بر دار ٹیموں کے ما بین یہ حادثہ پیش آ یا ۔

***** ***** ***** 

چین میں جاری ایشیائی تلوار بازی مقابلے میں بھارت کی بھوا نی دیوی نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ خواتین سیبر مقابلے کے سیمی فائنل رائونڈ میںکل بھوا نی دیوی کو اُزبِکستان کی کھلاڑی سے  14 - 15؍ سے شکست کا سامنا کر نا پڑا   اور  کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا ۔

***** ***** ***** 

نعش کو جلا کر  یا   دفن کر کے نا کارہ کرنے کے مقابلےمیں اِسے تعلیمی کام کے لیے فراہم کر نا صحیح معنوں میں سماجی کام ہے ۔ اِس کے لیے شہری نعش کا عطیہ دینے کی تحریک میں حصہ لیں ۔ ایسی اپیل ناندیڑ کے میڈیکل ڈین ڈاکٹر  ایس  آر  واکوڑے نے کی ہے ۔ وہ کِنوَٹ تعلقے میں مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

حکو مت آپ کے در وازے پر  اِس پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی موجودگی میں جا لنہ زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے روبرو پانجر پوڑ میدان پر   25؍ جون کو خاص پروگرام کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ اِس پروگرام کی قبل از تیاری کے پس منظر میں کل مرکزی ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے نے جائزہ میٹنگ لی  اور  پروگرام کو کا میاب بنا نے کےلیے ہدایتیں دی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں  ’’  آفات انتظامیہ اتھاریٹی  ‘‘  کی جانب سے 3؍ روزہ  سرچ  اور بچائو  تربیت کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے کے ہاتھوں اِس پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا ۔ پولس سپرنٹنڈنٹ منش کلوانیا سمیت کئی معزز شخصیتیں اِس موقعے پر موجود تھیں۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجے  ...


٭ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کی بے ضابطگی کے ضمن میں خاص جانچ کمیٹی قائم کرنے کو وزیر اعلیٰ کی منظوری

٭ دانشوروں کی ہجرت روکنے کے لیے یو نیور سٹی کے پوسٹ گریجویٹ شعبے  اور  ریسرچ اِداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت  ‘ 

گورنر  نیز  چانسلر رمیش بئس 

٭ سینئر ادا کارہ شانتا تانبے کل ضعیف العمری کے باعث چل بسیں

٭ مراٹھواڑہ کے التواء میں پڑے ہوئے آبپا شی پرو جیکٹس تیزی سے مکمل کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭ جالنہ ضلعے میں مصنوعی کھاد کا ذخیرہ ضبط

٭ ناندیڑ ضلعے میں کل 2؍ گاڑیوں کے تصا دم میں4؍ افراد فوت

اور

٭ ایشیائی تلوار بازی مقابلے میںبھارت کی بھوانی دیوی کو کانسے کا تمغہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Post a Comment