Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 22 June 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۲؍ جون ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ یوگ کو زندگی کے طریقہ کار میں شامل کریں ‘ تب ہی دنیا میں امن قائم ہو گا ‘ 9؍ ویں عالمی یوگ دِن کے
موقعے پر اقوام متحدہ کے دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
٭ تمام ملک میں یوگ دِن جوش و خروش سے منا یا گیا ‘ ریاست میں تمام سر کاری میڈیکل کالجس میںیوگ مراکز شروع کرنے کا ا علان
٭ ریاست میں راج ما تا جیجائوں لڑ کیوں کے سیلف ڈِفینس تر بیتی پروگرام پر عمل در آمد کا فیصلہ
٭ وافر مقدار میں بارش کے بغیرکسان خریف کی تخم ریزی نہ کریں ‘ نئے زرعی کمشنر کی اپیل
٭ آن لائن معا شی فراڈ کے ضمن میں 6؍ افراد کو اورنگ آباد پولس نے حراست میں لیا
اور
٭ جنوب ایشیائی سیف فٹبال مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ یوگ یہ طرز زندگی قبول کریں تب ہی دنیا میں امن قائم ہو گا ۔ یہ بات وزیر اعظم نریندر مودی نے کہی ہے ۔ کل بین الاقوامی یوگ دِن کے ضمن میں امریکہ کے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے احا طے میں یوگ کے مظاہرے کے در میان وزیر اعظم مخاطب تھے ۔ یوگ یہ قدیم بھارت کی ثقا فت ہے ۔ اِس کی تمام ملک میں تشہیر ہو نا چاہیے۔ اِس نظر یے سے 9؍ سال قبل اقوام متحدہ تنظیم کو بین الاقوامی یوگ دِن منا نے کی تجویز بھارت نے پیش کی تھی ۔
اقوام متحدہ نے اِس تجویز کو منظوری دیتے ہوئے 21؍ جون کو عالمی یوگ دِن کے طور پر ظاہر کیا ۔ تب سے مسلسل 9؍ سال سے یہ دِن تمام دنیا میں جوش و خروش سے منا یا جا تا ہے ۔ یہ بات وزیر اعظم نے کہی ہے ۔ اِس پروگرام میں 135؍ مما لک کے نمائندے شامل ہوئے تھے ۔ کثیر تعداد میں اتنے ممالک کے شہری ایک مقام پر یوگ کر نے کے لیے جمع ہو نے کا ایک ریکارڈ بن گیا ہے او ر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اِس کا اندراج ہوا ہے ۔
***** ***** *****
بھارت میں یوگ دِن کا اہم پروگرام مدھیہ پر دیش کے جبلپور میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کی موجود گی میں ہوا ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے راشٹر پتی بھون میں یوگ دِن منا یا ۔ ممبئی میں راج بھون میں گور نر رمیش بئیس کی موجود گی میں یوگ کا مظاہرہ کیا گیا ۔ وِدھان بھون میں ہوئے پروگرام میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اِسی طرح نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس شامل ہوئے ۔
***** ***** *****
ریاست کے تمام سر کاری طِبّی ‘ آ یوش ‘ آ یور ویدک ‘ یوگ ‘ یو نا نی ‘ سِدھ اور ہو میو پیتھی اِن معالج کے طریقہ کار کے نصاب والے کالجس میں یوگ مراکز شروع کرنے کا اعلان طِبّی تعلیمی وزیر گریش مہا جن نے کیا ہے ۔ بین الاقوامی یوگ دِن کے ضمن میں ممبئی میں ور لی میں ہوئے پروگرام سے وہ مخاطب تھے ۔ اِن یوگ مراکز کی وجہ سے اسپتالوں کے ڈاکٹرس مریضوں اور ملازمین کو مستقل یوگ اسٹڈی کرنے میں تعا ون حاصل ہو گا ۔ اِس کے لیے یوگ ماہرین کاتر بیت دینے کے لیے تقرر کیا جا ئے گا ۔ یہ بات مہا جن نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں بھارتیہ یوگ سنستھان سینٹرل بیو رو آف کمیو نِکیشن او ر یوگ تحفظ اِدارے کی جانب سے یوگ کا عملی مظاہر ہ کیا گیا ۔ مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ ‘ امداد باہمی وزیر اتُل سا وے اِس پروگرام میں شامل ہوئے ۔ سابقہ وزیر پنکجا منڈے نے اورنگ آباد میں چِلڈرن ہوم میں بچوں کے ساتھ یوگ منا یا ۔ بچوں کی تر قی کے فائونڈیشن او ر مہا راشٹر حکو مت خواتین اور بہبود اطفال شعبے کی جانب سے لیے گئے اِس پروگرام میں ضلع کلکٹر آستِک کمار پانڈے مختلف سماجی تنظیموں سمیت اسکو لی طلباء ‘ نوجوان اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ہنگولی ‘ عثمان آباد ‘ جالنہ ‘ پر بھنی ‘ بیڑ اضلاع اسی طرح امبا جو گائی میں بھی یوگ دِن کے موقع پر پروگرامس ہوئے ۔
***** ***** *****
نیشنل کیڈیٹ کورپس
NCC
نے 9
؍ واں بین الاقوامی یوگ دِن تمام ملک میں جوش و خروش سے منا یا ۔ تمام ملک کے مختلف مقامات پر 11؍ لاکھ سے زیادہ کیڈیٹ اِس میں شامل ہوئے ۔
پو نے میں G-20؍ کی تعلیمی ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں آئے ہوئے نمائندے بھی یوگ دِن کے موقعے پر پروگرام میں شامل ہوئے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
اسکو ل اِسی طرح کالجس کی لڑ کیوں کو سیلف ڈِفینس کا درس دینے کے لیے ریاست میں راج ما تا جیجائوں لڑ کیوں کے سیلف ڈِفینس تر بیتی پروگرام پر عمل در آمد کیا جائے گا ۔ خواتین اور بہبود اطفال شعبہ اِسی طرح تمام یو نیور سٹیز او ر رضا کار تنظیموں کے تعا ون سے گرو پورنیما کے موقعے پر 3؍ روزہ تر بیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خواتین و بہبود اطفال وزیر منگل پر بھارت لوڈھا نے کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس میں اِ سکی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
ریاست کے کسان اِس سال خریف ہنگام کی فصل تخم ریزی کی منصوبہ سازی کرتے وقت وافر مقدار میں بارش ہوئے بغیر تخم ریزی نہ کریں ۔ ایسی اپیل زرعی کمشنر سُنیل چو ہان نے جاری کردہ مکتوب میں کی ہے ۔ 80؍ سے 100؍ ملی میٹر بارش ہوئے بغیر تخم ریزی نہ کریں ۔ ایسی ہدایت زرعی کمشنر نے اپنے مکتوب میں کی ہے ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکرے اور اُن کے خاندان کے تحفظ کے انتظام میں تخفیف نہیں کی گئی ۔ وزارت داخلہ نے اِس بات کی وصاحت کی ۔ ادھو ٹھاکرے کو Z + تحفظ ‘ سابق وزیر آدِتیہ ٹھاکرے کو Zتحفظ تاہم رشمی اور تیجس ٹھاکرے کو اسکواڈ Y +تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ تحفظ میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی ۔ اِس ضمن میں جاری کر دہ بیان میں اِس کی اطلاع دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
مختلف کمپنیوں کے بینک کھاتوںسے آن لائن رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والے 6؍ افراد کو کل اورنگ آ باد سائبر پولس نے حراست میں لیا ۔ شیخ عر فان ‘ وسیم شیخ ‘ شیخ قانت ‘ عباس شیخ ‘ امور کر پے اور کرشنا کر پے اُن کے نام ہیں ۔ شہر کے ایک ہوٹل سے اُن تمام افراد کو حراست میںلیا گیا ۔ اُن کے قبضے سے مختلف 20؍ کمپنیوں کے بینک اکائونٹس اِسی طرح اِنٹر نیٹ بینکنگ کی معلو مات کے دستا ویزات ضبط کیے گئے ۔ یہ تمام افراد تقریباً 110؍ کروڑ روپئے چوری کر کے اِس رقم کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کر نے کی کوشش کر رہے تھے ۔ پولس نے جاری کیے گئے مکتوب میں اِس کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
سیف اِس جنوب ایشیائی فٹبال مقابلے میں کل بنگلور و میں ہوئے سلا می مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 4 - 0 ؍ سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ۔ سُنیل چھیتری نے 3؍ اُدانتا سنگھ نے ایک گول کیا ۔ اِس مقابلے میں بھارت کا 24؍ تاریخ کو نیپال سے مقابلہ ہوگا ۔
***** ***** *****
بھارت نے 23؍ سال سے کم خواتین کے ایمر جنگ ایشیائی چیمپلن شِپ کیT-20؍ کر کٹ مقابلے کا خطاب حاصل کر لیا ہے ۔ ہانگ کانگ میں کل ہوئے آخری مقابلے میں بھارتیہ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 31؍ رنز سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارتیہ ٹیم نے مجوزہ اوورس میں
7؍ وکٹس کے نقصان پر 127؍ رنز بنائے ۔ اِس کے جواب میں بنگلہ دیش کی خواتین کر کٹ ٹیم نے تمام وکٹس کھو کر 96؍ رنز بنائے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ یوگ کو زندگی کے طریقہ کار میں شامل کریں ‘ تب ہی دنیا میں امن قائم ہو گا ‘ 9؍ ویں عالمی یوگ دِن کے
موقعے پر اقوام متحدہ کے دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
٭ تمام ملک میں یوگ دِن جوش و خروش سے منا یا گیا ‘ ریاست میں تمام سر کاری میڈیکل کالجس میںیوگ مراکز شروع کرنے کا ا علان
٭ ریاست میں راج ما تا جیجائوں لڑ کیوں کے سیلف ڈِفینس تر بیتی پروگرام پر عمل در آمد کا فیصلہ
٭ وافر مقدار میں بارش کے بغیرکسان خریف کی تخم ریزی نہ کریں ‘ نئے زرعی کمشنر کی اپیل
٭ آن لائن معا شی فراڈ کے ضمن میں 6؍ افراد کو اورنگ آباد پولس نے حراست میں لیا
اور
٭ جنوب ایشیائی سیف فٹبال مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment