Friday, 23 June 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 23 ؍ جون 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 23 June 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۲۳؍  جون   ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ دہشت گر دی انسانیت کی دشمن ہے  ‘  اِس کے خاتمے کے لیے کوئی ابہام نہیں ہونا چا ہیے ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکی پارلیمنٹ سے خطاب

٭ G-20؍ تعلیمی ورکنگ گروپ کے چو تھے   اور  آخری اجلاس کا کل پونے میں اختتام

٭ قومی فلورینس نائٹنگل انعامات کی صدر جمہوریہ کے ہاتھوں تقسیم  ‘  انعامات پانے والوں میں ریاست کی 3؍ نر سیں شامل

٭ شِندے-پھڑ نویس حکو مت اشتہارات پر 500؍ کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے  ‘ کانگریس پارٹی کا الزام

٭ بیڑ شہر میں بچوں کی شادی کے معاملے میں 150؍ افراد پر مقدمہ درج 

اور

٭ تئی پےئی اوپن بیڈمِنٹن مقابلے میں بھارت کے  ایچ  ایس  پُر نوائے کوارٹر فائنل میں داخل


اب خبریں تفصیل سے...

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے  اور  اِس کے خاتمے کے لیے کوئی ابہام نہیں ہو نا چا ہیے ۔ وزیر اعظم کل امریکی پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہو ںنے کہا کہ دورِ حاضر جنگ کا نہیں بلکہ بات چیت  اور  سفارت کاری کا دو رہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت  او ر  امریکہ کا تعا ون  جمہوریت کے مستقبل کے لیے خوش آئندہ ہے ۔ اِس سے قبل وزیر اعظم نے وائٹ ہائوس میں امریکی صدر جو بائڈن کے ساتھ مشتر کہ اخباری کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اِس موقعے پر مودی نے کہا کہ بھارتی جمہوریت میں ذات  او ر  مذہب کی بنیاد  امتیازی سلوک کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ جمہو ریت بھارت کی روح ہے ۔وزیر اعظم نے اخباری کانفرنس میں کہا کہ سر حد پار سے کی جارہی دہشت گردی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکول کے علا وہ دی جانے والی تعلیم پر زیادہ زور دینے کی اپیل کی ہے ۔ پونے میں کل G-20؍ تعلیمی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں وزیر اعظم کا ویڈیو پیغام نشر کیا گیا ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تعلیم  انسانی ثقا فت کی بنیاد ہے  او ر  اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ذریعے بہترین انتظامیہ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس مقصد کے حصول کے لیے سن 2030؁ء  تک وقت کے تعین کے ساتھ کام کر نے کی ضرورت ہے ۔

اِسی دوران گزشتہ 2؍ دِنوں سے جاریG-20؍ تعلیمی ور کنگ گروپ کا چوتھا اور  آخری اجلاس کا کل اختتام عمل میں آ یا ۔ تعلیمات کے مرکزی وزیر دھرمیندر پر دھان اِس موقعے پر موجود تھے ۔وزیر موصوف نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتا یا کہ اِس اجلاس کے ذریعے انسا نیت سے متعلق از سرِ نو بیداری پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی تعلیم کے دوران جدید ٹیکنا لو جی کے استعمال کے ذریعے اِس مسئلےکو ہمہ گیر کرنے کا عزم اِس اجلاس میں کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کے ذریعے کل نئی دِلّی میں اِس برس کے فلو رینس نائٹینگل انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ صحت کے شعبے میں اعلیٰ معیار ی خد مات انجام دینے والی نر سوں کو اِس اعزاز سے نوازا گیا ۔ یہ انعام 50؍ ہزار ر وپئے نقد  اور  توصیفی خط پر مشتمل تھا ۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ریاست کی 3؍ نرسیس شامل ہیں ۔ قبائل  اور  نکسلی علاقوں میں بہترین طِبّی خد مات کی فراہمی کے لیے چندر پور ضلع اسپتال میں زیر ملازمت پشپا پوڈے  پونے کے جنوبی کمانڈر فوجی اسپتال میں خد مات انجام دینے والی بیرگیڈیر امیتا دیو رانی کو 2023؁ءکو یہ انعامات دیئے گئے ۔ اِسی طرح سن 2022؁ء کے لیے پالگھر ضلعے کے ذیلی طِبّی مرکز میں خد مات انجام دینے والی سجا تا تسکا نو کو بھی یہ انعام دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

تمام قو می  اور  خانگی بینکوں  او رمحکمہ ڈاک کے ذریعے دی جانے والی شہری خد مات اب ریاست کی تمام راشن دکانوں کے ذریعے فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اناج   او ر  شہری رسد کے وزیر روندر چو ہان نے کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔ ریاست میں موجود 50؍ ہزار  راشن دکانوں کے ذریعے مذکورہ خد مات کا فائدہ ریاست کے شہری و دیہی علاقے کے عوام کو ہو گا ۔ 

وزیر موصوف نے بتا یا  کہ اِس اسکیم پر عمل در آمد کرنے کی خاطر ضلع سطح پر سہو لت  اور  تال میل میں بر قرار  رکھنے کے لیے ایک افسر کی نامزدگی کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی  پی ایم وانی  اسکیم کے تحت ہر راشن دکان میں رائوٹر نصب کیے جا ئیں گے جس کے ذریعے راشن کی دکانوں کے اطراف رہنے والے شہر یان کو مفت میں  وائی  فائی سہو لت فراہم کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

مہا راشٹر اینِمل ہسبنڈری اینڈ فِشریز  یو نیو رسٹی کے تحت رواں تعلیمی سال سے 3؍ برس کا افزائش ِ مویشیان مضمون پر مشتمل ڈِپلو مہ کورس شروع کیا جائےگا ۔ اِس محکمے کے ریاستی وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل کی زیر صدارت میٹنگ میں کل یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اِسی طرح فی الحال جاری  اینِمل ہسبنڈری مینجمنٹ  اور  ڈیری پروڈکشن ڈپلو مہ کورس کو بند کیے بغیر آئندہ 2؍ برسوں تک جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 9؍ برس کے اپنے دورِ حکو مت میں عام آدمی کی زندگی میں بڑی تبدیلی لائی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کی موجود گی میں کل ستا رہ ضلعے کے کراڑ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکو مت کے 9؍ برس مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے کہا کہ یہ 9؍ برس بھارت کو بدل دینے  اور  اُس کی تر قی کے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر بھارت کو عزت دلانے والے  سماج کے آخری فرد کے فائدے کے لیے منصوبوں پر عمل در آمد کر نے والے وطن کی سر حدوں کی حفاظت کرنے والے یہ 9؍برس ہیں۔

***** ***** ***** 

سابق وزیر اعلیٰ  اور  کانگریس رہنما اشوک چو ہان  نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست پر 5؍ لاکھ کروڑ  روپیوں کا قرض ہونے کے با وجود شندے پھڑ نویس حکو مت اشتہارات پر 500؍ کروڑ  روپئے خرچ کر رہی ہے ۔ چو ہان کل ہنگولی میں کانگریس پارٹی کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے ریا ستی حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ یہ حکو مت کسان مخالف ہے  اور  اِس کے دور میں مراٹھوارہ کی حالت خستہ ہو گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ شہر میں کل بچوں کی شادی کے معاملے میں 150؍ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ شہر کے کھڑک پورہ علاقے کے ایک شادی گھر میں بچوں کی شادی کیے جانے کی اطلاع بہبود اطفال کے افسر سدھیر ڈھاکنے کو ملے ۔ جس کے بعد انہوں نے ایک دستے کے ہمراہ موقعے پر پہنچ کر بچوں کی اِس شا دی کو رُکوا دیا ۔ اِس معاملے میں نا با لغوں کے والدین  ‘  دیگر  رشتہ داروں  ‘ شادی کی رسم ادا کرنے والے پنڈت  ‘  شادی کا کھانا بنا نے والوں  ‘  سجا وٹ کرنے والوں  اور  تصویر کشی کرنے والوں سمیت کُل 150؍ افراد پر بچوں کی شادی کی روک تھام سے متعلق قانون  کے مطا بق مقدمے درج کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد میں کل حا ملہ ہونے والے  اور  ولادت سے پہلے مولود کی جِنس کی تشخیص کی روک تھام سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر ضلع سر جن ڈاکٹر راجا بھائو گلانڈے نے بتا یا کہ پیدائشی سے قبل لڑ کیوں کے قتل کی روک تھام کے لیے عثمان آباد PCPNDT  کمیٹی مکمل طور پر بیدار رہ کر کام کر رہی ہے ۔ انہو ںنے بتا یا کہ یہ کمیٹی تعلقہ سطح پر اِس معاملے میں بیدار ی پیدا کرنے کی خاطر خانگی  اور  سر کاری ڈاکٹروں کے ورک شاپ کا انعقاد کرے گی  او ر اِس کام میں آشا  اور  آنگن واڑی خادمائوں کی خد مات بھی لی جائے گی ۔ اِسی طرح تمام سونو گرافری مراکز کا باقائدہ معائنہ کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ موسمی بارش مانسون آئندہ ہفتے ریاست کے تمام علاقوں میں فعال ہو جائے گا ۔ آئندہ مہینے بھر کے اندازے کے مطا بق ریاست میں اِس مرتبہ اچھی بارش ہو گئی ۔ محکمہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مراٹھواڑہ میں آج  او ر کل مختلف مقامات پر طو فانی ہوائوں  ‘  با دلوں کی گرج  او ر بجلی کی چمک کے ساتھ ہلکی  اور  در میانی درجے کی بار ش ہو گی ۔

***** ***** ***** 

تئی پے ئی اوپن بیڈ مِنٹن کے مردوں کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے  ایچ  ایس  پرنوائے  نے کل کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ۔ انہو ںنے کل انڈو نیشیا کےTommy Sugiarto      کو21 - 17 ؍  اور  21 - 9؍ سے شکست دی ۔ ایک دوسرے مقابلے میں بھارت کے  پی  کشیپ کو تائیوان کی  L Y  Su    نے 17 - 21 ؍  اور  16 - 21  ؍ سے ہرا دیا ۔ 

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...


٭ دہشت گر دی انسانیت کی دشمن ہے  ‘  اِس کے خاتمے کے لیے کوئی ابہام نہیں ہونا چا ہیے ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکی پارلیمنٹ سے خطاب

٭ G-20؍ تعلیمی ورکنگ گروپ کے چو تھے   اور  آخری اجلاس کا کل پونے میں اختتام

٭ قومی فلورینس نائٹنگل انعامات کی صدر جمہوریہ کے ہاتھوں تقسیم  ‘  انعامات پانے والوں میں ریاست کی 3؍ نر سیں شامل

٭ شِندے-پھڑ نویس حکو مت اشتہارات پر 500؍ کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے  ‘ کانگریس پارٹی کا الزام

٭ بیڑ شہر میں بچوں کی شادی کے معاملے میں 150؍ افراد پر مقدمہ درج 

اور

٭ تئی پےئی اوپن بیڈمِنٹن مقابلے میں بھارت کے  ایچ  ایس  پُر نوائے کوارٹر فائنل میں داخل


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments:

Post a Comment