Tuesday, 25 July 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں ' بتاریخ : 25جولائی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10 بجے تک

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 25 July 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۵؍  جولائی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ قرض ادائیگی کے معاملے میں بینکس صارفین سے حساسیت سے بر تائو کریں ‘  مرکزی وزیرمالیات نِر ملا سیتا رمن کی ہدایت

٭ غیر قانو نی کاروبار کو تحفظ دینے میں پولس کی شر کت پائی گئی تو بر طرفی کی کارروائی  ‘ ریاستی وزیر داخلہ کا اشارہ

٭ سیلاب کی وجہ سے نقصان زدہ خاندانوں کا ایمر جنسی اشیاء امداد ی فنڈ دُگنا

٭ بارشی میں جنس کی تشخیص کر کے گھر میں ہی اسقاط حمل کرنے کے ضمن میں 8؍ افراد کے خلاف جرم داخل 

٭ مراٹھواڑہ میں کل سڑک  کے 4؍ حادثوں میں 6؍ افراد فوت

اور

٭ ویسٹ اِنڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کر کٹ مقابلہ ڈراء  ‘  بھارت نے سیریز جیت لی 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ قرض ادائیگی کے معاملوں میں بینکس صارفین سے حساسیت  اور  انسانی جذبات پر غور کرکے بر تائو کریں۔ ایسی ہدایت مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے دی ہے ۔ وہ کل لوک سبھا میں سوا ل  و  جواب کے وقفے میں مخاطب تھے ۔ چند نجی بینکس اِسی طرح عوامی شعبے کے چند بینکس قرض ادائیگی کے معاملے میں سخت کارروائی کر رہے ہیں ۔ یہ بات حکو مت کو بتائی گئی اِس کے پس منظر میں وزیر مالیات نے لوک سبھا میں بینکس کو یہ ہدایت دی۔

***** ***** ***** 

حزب مخالف پارٹیوں کو منی پور معاملے میں پارلیمنٹ میں بحث کر نی نہیں ہے ۔ ایسا الزام مرکزی پارلیمانی امور کےوزیر پر لہاد جو شی نے عائد کیا ہے ۔و ہ کل پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ منی پو ر معاملے میں حکو مت بحث کر نے کے لیے تیار ہے ۔ حزب مخالف پارٹیاں اِس میں حصہ لیں ۔ایسی اپیل جوشی نے کی ہے ۔ 

اِسی بیچ حزب مخالف پارٹیوں نےکل پارلیمنٹ کے احا طے میں دھر نا احتجاج کر تے ہوئے منی پو رکے ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی بیان دیں ۔ ایسا مطالبہ کیا۔

دریں اثناء عام آدمی پارٹی کے سنجئے سنگھ نے راجیہ سبھا میں غلط بر تائو کر نے کے سلسلے میں اسپیکر جگدیپ دھنکھڑنے پارلیمنٹ کے مانسو نی اجلاس کے با قی یوم کے لیے انھیں معطل کر دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

غیر قا نو نی کاروبار کو تحفظ دینے میں پولس کی شر کت نظر آئی تو اُنھیں بر طرف کیا جا ئے گا ۔ ایسا اشا رہ نائب وزیر اعلیٰ  نیز  ریا ستی وزیر داخلہ دیویندر پھڑ نویس نے دیا ہے ۔کل قانون ساز کونسل میں حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے اورنگ آ باد ضلعے میں غیر قا نو نی کاروبار  پر کارروائی کر نے کا سوال اٹھا یا تھا ۔ پھڑ نویس اِس کاجواب دے رہے تھے ۔  رَمی  اسی طرح  ڈریم الیون اِسی طرح کے آن لائن جوّے پر 

پا بندی عائد کرنے  او ر  اِس کا اشتہار کرنے والے سلیبریٹیز پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا  تاہم  سپریم کورٹ نے اِس ضمن میںفیصلہ دیتے ہوئے اِسے جوا  نہیں کھیل  اور  ہنر ظاہر کیا ہے ۔ اِس لیے اِس پر کارروائی کرنا ممکن نہیں  تاہم  بیداری پیدا کرنے کی ضرورت کا اظہار پھڑ نویس نے کیا  ہے۔

***** ***** ***** 

سیلاب کاپانی مکا نات میں گھسنے کی وجہ سے نقصان زدہ خادانوں کی اشیاء امداد ی فنڈ کی رقم دُگنا کر دی گئی ہے ۔ اب سیلاب سے متا ثرہ کو

10؍ ہزار روپئے اشیاء امداد ی فنڈ دینے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے تبدیلی ہونے کے قیاس کو نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے مسترد کر دیا ہے ۔ وہ کل اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ کوئی کچھ بھی کہتا ہے  تاہم ایسی کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔ اگر ہوئی تو کابینہ میں توسیع ہو گی ۔ یہ بات انھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر پبلک سر وس کمیشن MPSC کے قبل از تر بیت کے لیے مہا جیو تی کی معرفت لیا جا نے والا امتحان دو بارہ لیاجائے گا ۔ اِس سے قبل 16؍ جولائی کو ریاست کے مختلف اضلاع میں یہ داخلہ ٹیسٹ لیا گیا تھا  تاہم  چند مراکز پر طلباء کی بد عنوا نی کی شکایت مہا جیو تی آفس میں وصول ہو ئی۔ جانچ کمیٹی نے اِس ضمن میں بد عنوا نی نظر آنے پر یہ فیصلہ کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

سینئر اداکار جینت ساور کر کل ممبئی میں ضعیف العمری کے با عث چل بسے ۔وہ 88؍ برس کے تھے ۔ 100؍ سے زیادہ مراٹھی ڈراموں  ‘  مراٹھی فلموں  اِسی طرح ٹیلی فلموں کے سیریل میں اُنھوں نے اداکاری کے جو ہر دکھائے ۔ 30؍ سے زیادہ ہندی  فلموں میں انھوں نے کام کیا ۔ 97؍ ویں اکھِل بھارتیہ مراٹھی ناٹیہ سمیلن کے وہ صدر تھے ۔ 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اِسی طرح نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سا ور کر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


شولا پور ضلعے کے بارشی میں جنس کی شناخت کر کے گھر میں ہی حمل ساقط کرنے کے معاملے میں 8؍ افراد کے خلاف جرم داخل کر دیاگیا ہے ۔ سونل اننت چورے کے مکان میں یہ معاملہ ہو رہا ہے ۔ ایسا افشاہوا ۔ گزشتہ 6؍ ماہ میں اِس مقام پر 32؍ اسقاطِ حمل کر نے کی معلو مات مجر مین نے جانچ کے دوران دی ۔ 8؍ مجر مین میں سے 3؍ مجر مین کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کل 4؍ سڑک حادثوں میں 6؍ افراد فوت ہو گئے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں کل 2؍ مختلف حادثوں میں 3؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ جالنہ -اورنگ آ باد راستے پر ایک ٹو وہیلر کو فور وہیلر نے ٹکّر دینے کی وجہ سے ٹو وہیلر پر سوار 2؍ افراد ہلاک ہو گئے  تاہم  ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ کر ماڑ سے قریب ہوئے دوسرے حادثے میں ٹو وہیلر سوار نو جوان ہلاک ہو گیا ۔ ایسی خبر موصول ہو ئی ہے ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے میں بھی ٹو وہیلر  اور  فور وہیلر کے ما بین تصا دم میں ٹو وہیلر پر سوار سمیت فور وہیلر میں ایک بچہ فوت ہو گیا ۔ دیو نی تعلقے کےویڑے گائوں علاقے میں یہ حادثہ ہوا ۔ ہنگولی ضلعے میں آکھاڑا باڑا پور بولڈا راستے پر پُل پر تیز رفتار آئیشر نے ٹو وہیلر کو ٹکر دینے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں ٹو وہیلر پر سوار خاتون ہلاک ہو گئی  تاہم  3؍ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ کلمنوری تعلقے کے کڈپ دیو میں ہریش چندر جا دھو اپنی اہلیہ  اور  2؍ بچوں کے ساتھ ٹو وہیلر پر ناندیڑ کی جانب جا رہا تھا ۔ اُس وقت یہ حادثہ پیش آ یا ۔ زخمیوں کو ناندیڑ کے اسپتال میں شریک کر دیاگیا ہے۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  ویسٹ اِنڈیز کے درمیا ن تری نیداد میں دوسرا ٹیسٹ کر کٹ مقابلہ ڈراء ہو گیا ۔ اِس کی وجہ سے بھارت نے 2؍ ٹیسٹ میچ کی سیریز ایک -صفر سے جیت لی ۔ کل مقابلے کے پانچویں دِن ویسٹ اِنڈیز کو دوسری باری کا کھیل 2؍ وکٹس پر 76؍ رنز سے آ گے شروع کرناتھا  تاہم  بارش کی وجہ سے مقابلہ منسوخ کر دیا گیا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی کچرا گھنٹہ گاڑیاں یکم اگست سے صرف  گیلا - سوکھا ایسا علیحدہ علیحدہ کچرا لیں گے ۔ مونسپل کاروپریشن کے ایڈ منسٹریٹر جی  شریکانت کے تصور سے شہر کو صاف ستھرا کرنے کے لیے  ’’  ہم  ہوںنگے کامیاب   ‘‘  اِس پروگرام پر عمل در آمد کیا جا رہاہے ۔ جی شریکانت نے کل بذات خود گیلا  اور  سو کھا کچرا علیحدہ کرنے کا عملی مظاہر کیا ۔ اپیل کرنے کے با وجود جو شہری گیلا  اور  سوکھا  کچرا علیحدہ کرنے سے انکار کریں گے  اُن کا یکجا کچرا واپس کرنے کی ہدایت جی  شریکانت نے دی ہے ۔

***** ***** ***** 

منی پور معاملے میں خاطیوں پر کارروائی کر کے وہاں صدر  راج نافذ کیا جائے ایسا مطالبہ ادیواسی یوک بہبود تنظیم نے صدرجمہوریہ کو ایک محضر روانہ کر کے کیاگیا ہے ۔ اِس مطالبے پرکل ہنگولی میں ضلع کلکٹر آفس کے روبرو  ادیواسی یوک بہبود تنظیم کی جانب سے دھر نا احتجاج کیاگیا ۔ اِس احتجاج میں سابق رکن اسمبلی سنتوش ٹارپھے سمیت ادیواسی سماج کے رہنمائوں نے شر کت کی ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے میں اگست سے 3؍ رائونڈ میں  ’’  مشن قوس قزح  ‘‘  اِس ٹیکہ کاری مہم پر عمل در آمد کیا جائے گا ۔ شہری ‘   صفر سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری کریں ۔ایسی اپیل ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ قرض ادائیگی کے معاملے میں بینکس صارفین سے حساسیت سے بر تائو کریں ‘  مرکزی وزیرمالیات نِر ملا سیتا رمن کی ہدایت

٭ غیر قانو نی کاروبار کو تحفظ دینے میں پولس کی شر کت پائی گئی تو بر طرفی کی کارروائی  ‘ ریاستی وزیر داخلہ کا اشارہ

٭ سیلاب کی وجہ سے نقصان زدہ خاندانوں کا ایمر جنسی امداد ی فنڈ دُگنا

٭ بارشی میں جنس کی تشخیص کر کے گھر میں ہی اسقاط حمل کرنے کے ضمن میں 8؍ افراد کے خلاف جرم داخل 

٭ مراٹھواڑہ میں کل سڑک  کے 4؍ حادثوں میں 6؍ افراد فوت

اور

٭ ویسٹ اِنڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کر کٹ مقابلہ ڈراء  ‘  بھارت نے سیریز جیت لی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments:

Post a Comment