Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 23 August 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳؍ اگست ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ بھارت کا چندر یان آج شام چاند کی سطح پر اُترے گا ‘ تاریخی واقعہ کا اِسرو کی جانب سے لائیو ٹیلی کاسٹ
٭ مرکزی حکو مت کی جانب سے مہاراشٹر میں 2؍ لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی نافیڈ کی جانب سے خریدی کا آغاز
٭ بر آمد ات ٹیکس واپس لینے کےمطالبے پر اپو زیشن قائم ‘ ناسک ضلعے میں نیلا می بد ستور بند
٭ ہر ضلع انتظامیہ پانی کا کفا یت شعاری سے منصوبہ بندی کرے ‘ وزیر اعلیٰ کی ہدایت
اور
٭ عالمی شطرنج مقابلے کے پہلے رائونڈ میں بھارت کے پر گیانند نے میگرس کارل سن کو برا بری پر روکا ‘ آج دوسرا رائونڈ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ بھارت کا چندر یان آج شام چاند کی سطح پر اُترے گا ۔ تمام حالات ساز گار رہیں تو شام 6؍ بجکر 4؍ منٹ پر چندر یان کا لینڈ ر چاند کے قطب جنوبی پر اُترے گا ۔ اِس طرح کا کار نامہ انجام دینے والا بھارت دنیا کا پہلا ملک ہو گا ۔ ہندوستانی تحقیقاتی خلائی اِدارے - اِسرو نے بتا یا ہے کہ چندر یان کے تمام آلات و مشنری بہتر کام کر رہی ہے ۔
دریں اثناء چندر یان3؍ کے پرو جیکٹ ڈائریکٹر نلیش دیسائی نے بتا یا کہ اگر موسم کی صورتحال مناسب نہ رہی تو چاند کی سطح پر اُتر نے کے عمل کو آئندہ 27؍ تاریخ تک ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔ چندر یان کے لینڈ ر موڈیول اور چاند کی سطح پر موجود صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اِس ضمن میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ ما ضی کے تجر بات کے پیش نظر سابقہ غلطیوں کا ہم ازالہ کر چکے ہیں ۔ اِسی لیے اعتماد ہے کہ چندر یان اپنا ہدف مکمل کر پائے گا ۔ چندر یان کی لینڈگ کی یہ تاریخی کارروائی کا راست ٹیلی کاسٹ اِسرو کی ویب سائٹ ‘ یو ٹیوب چینل اور فیس بُک پیج پر کیا جا ئے گا ۔ اِس کے علا وہ ڈی ڈی نیشنل پر بھی اِسے براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے مہا راشٹر میں 2؍ لاکھ میٹرک ٹن پیاز خریدنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے ۔ 2؍ ہزار 410؍ روپئے فی کوئنٹل کی نرخ پر نافیڈ کی معرفت یہ پیاز خریدی جا رہی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ اور مرکزی وزیر تجا رت پیوش گوئل کے ساتھ اِس خصوص میں تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں بذریعہ ٹوئیٹ انھوں نے اِس فیصلے کی اطلاع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہا راشٹر کے پیاز کے کاشتکاروں کے مفا دات کا تحفظ کرنے کے لیے ناسک ‘ لاسل گائوں اور احمد نگر میں خصوصی پیاز خرید ی مراکز شروع کرنے کا فیصلہ مرکزی حکو مت نے کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر زراعت دھننجئے منڈے نے بھی کل اِس سلسلے میں پیوش گوئل سے ملا قات کی ۔ اِس موقعے پر پیوش گوئل نے تیقن دیا کہ وقت آنے پر ضرورت سے زیادہ پیاز بھی خریدی جائے گی اور پیاز کے کاشتکاروں کے مفادات کےتحفظ کے لیے حکو مت تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ اِس فیصلے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مرکزی حکو مت کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔کل دو پہر ممبئی میں وزیر اعلیٰ نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ساتھ ایک مشتر کہ اخباری کانفرنس کی جس میں انھوں نے اعلان کیا کہ ضرورت محسوس ہو تو بر آمد کی غرض سے کنٹینروں میں بھر کر رکھی گئی پیاز بھی مرکزی حکو مت خرید نے کے لیے تیار ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ خراب ہو جانے والے زرعی مال کی ذخیرہ اندوزی کی گنجائش بڑھانے کے لیے حکو مت کوشش کر رہی ہے ۔ اِس کے لیے انیل کا کوڑ کمیٹی کی سفارشوں پر کام شروع کیا جا چکا ہے ۔
ایکناتھ شندے نے حزب مخالف کو مشورہ دیا کہ مرکزی حکو مت کے بر آمداتی ٹیکس جیسے فیصلوں پر سیاست نہ کریں۔ کیوں نکہ ریاستی حکو مت پہلے ہی اِس ٹیکس پر نظر ثانی کی در خواست مرکز سے کر چکی ہے ۔ اِس اخباری کانفرنس میں اجیت پوار نے بتا یا کل دو پہر سےمرکزی حکو مت نے پیاز کی خریدی کا آغاز کر دیا ہے ۔
***** ***** *****
اِسی دوران مہاراشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے الزام عائد کیا ہے کہ نافیڈ کی جانب سے پیاز کی خریدی کا فیصلہ گمراہ کن ہے اور مطالبہ کیا کہ یہ سب کچھ کرنے کی بجائے اضافہ شدہ بر آمداتی ٹیکس واپس لیا جائے ۔
دوسری جانب این سی پی قائد اور رکن پارلیمان شرد پوار نے کہا ہے کہ حکو مت کی جانب سے مقرر کر دہ نرخ نا کا فی ہے اور اِسے 4؍ ہزار روپئے فی کونئٹل ہو نا چاہیے ۔ قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد امبا داس دانوے نے مطالبہ کیا کہ پیاز پر عائد اضا فی ٹیکس واپس لیا جائے ۔ کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے بتا یا کہ حکو مت نےقانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں پیاز کو فی کوئنٹل ساڑھے تین سو روپئے سب سیڈی دینے کااعتراف کیا تھا ۔ تاہم وہ ابھی تک نہیںملا ۔
دریں اثناء مرکزی حکو مت کے بر آمداتی ٹیکس میں اضا فے کے فیصلے کے خلاف کل مسلسل دوسرے دن بھی ناسک ضلعے کے بیشتر بازار کمیٹیوں میں پیاز کی نیلا می معطل رہی ۔ ناسک کےضلع کلکٹر جلج شر ما نے کل پیاز فروخت کنند گان کی تنظیم کے عہدیداروں اور پیاز کے کاشتکاروں کے نمائندوں کا ایک اجلاس طلب کیا اور یقین دہا نی کر وائی کہ اُن کے جذبات سے حکو مت کو آگاہ کریں ۔ اِس کے با وجود بھی پیاز کے تاجر اپنے وقف پر اڑ ے ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
ناسک کے امدا د باہمی شعبے کے ڈپٹی راجسٹرار نے کہا ہے کہ نیلا می بند کرنے پر تاجروں کے اجازت نامے کیو ںمنسوخ نہ کیے جائیں ۔ اِس طرح کی نوٹس امداد باہمی شعبے کی جانب سے جاری کیے گئے ۔ ڈپٹی رجسٹرار فیاض مو لا نی نے کا کہ اگر 3؍ دن تک نیلا می نہیں ہوئی تو پیاز خرید نے کے متبا دل انتظامات کرنے کے احکا مات جا ری کر دیے گئے ہیں۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے احکا مات دیے ہیں کہ مقامی حا لات کے مطا بق ڈیم کے پانی ذخیرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ضلع انتظامیہ پانی کا منصوبہ کفا یت شعا ری سے پانی کی منصوبہ بندی کریں ۔ ریاست میں بارش کے موقوف ہو جانے کی وجہ سے ممکنہ حا لات کے اقدامات کے لیے کل ہوئی میٹنگ میں وہ مخاطب تھے ۔ ریاست بھر کے ڈویژنل کمشنر اور کلکٹر اِس میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شریک تھے ۔ جانوروں کو چارا فراہم کرنے کے احکا مات وزیراعلیٰ نے دیے ۔ اِس موقعے پر محکمہ جنگلات کو گھاس کی نیلا می نہ کرتے ہوئے اِسے محفوظ رکھنے اور گھٹے بنا نے کے احکا مات اِس موقعے پر دیے گئے ۔ ریاست میں اورنگ آ باد او ر لاتور سمیت ناسک ‘ پو نہ ‘ کولہا پور اِسی طرح امراوتی اِن ڈویژن میں بارش نہیں ہوئی ۔ اِس سلسلے میں یہ میٹنگ منعقد کی تھی ۔ محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے عمل میں لائی جا رہی لیٹس جینج یعنی تبدیلی لا تے ہیں اِس مہم میں صفائی مانیٹر بننے طلبہ صفائی سے متعلق انقلاب لائیس گے اِسی طرح کا تیقن وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیا ہے ۔ لوگوں میں صفائی سے متعلق بیداری پیدا ہو اِس مقصد سے لیٹس چینج مہم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اِس میں 64؍ ہزار اسکو لوں کے 38؍ لاکھ طلباء صفائی سے متعلق لوگوں کی انجا نے میں ہونے والی غلطیوں کو بتائیں گے ۔ کل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ممبئی میں اِس مہم کا آغاز ہوا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں راستے سے متصل جا ری تعمیراتی کام منہدم کیے جا نے پر ضلع کلکٹر دفتر کے ر وبرو سمِکشا کھندارے نا می ایک خاتون نے خود سوزی کر لی ۔ گھاٹی اسپتال میں دوران علاج خاتون کی موت واقع ہو گئی ۔ مہلوک خاتون ذہنی مریض ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔
***** ***** *****
رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے کہا ہے ک وہ عثمان آباد ضلعے کے سبھی ڈویژنوں میں نا کا فی بارش سے متاثرہ کسانو ں کا پیشگی بیمہ کر وانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ کل ایک صحا فتی بیان میں انھوں نے بتا یا کہ عثمان آباد ضلعے کے 21؍ تحصیل ڈویژنوں کی رپورٹ دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ تاہم 21؍ دنوں سے زائد بارش کے ناغےکے ضابطے کے تحت ان میں مزید 13؍ ڈویژنوں کا اضا فہ ہواہے اور اب ضلعے کے 24؍ محصول ڈویژنوں کے پنچ نا مے کر کے کسانوں کا25؍ فیصد پیشگی بیمہ کر وانے کے لیے نمائند گی کی جائے گی ۔
***** ***** *****
اِندر دھنوشیہ اِس ریاستی سطح کے بین یو نیور سٹی مہو تسو کی میز بانی اورنگ ااباد کے ڈاکٹر بابا صاحب مراٹھواڑہ یو نیور کو ملی ہے ۔ گور نر چانسلر رمیش بئس نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ یہ مہو تسو ریاست کے تمام زرعی او ر غیر زرعی یو نیور سٹی کا مہوتسو ہر سال نومبر مہینے میں منعقد ہو تا ہے یہ اِس مہو تسو کا 19؍ واں سال ہے۔ آئندہ۔ 5؍ تا 10؍ نومبر کے در میان ہو نے جا رہے اِس مہوتسو میں ریاست کے 30؍ یو نیور سٹیوں کے تقریباً1200؍ فنکار حصہ لیں گے
وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے نے کہا کہ اِس مہو تسو کی میز بانی ملنے کی خوشی ہے اور اِسے بہترین منصوبہ بندی اور شاندار طریقہ سے منعقد کریں ۔
***** ***** *****
آذر بائیجان کے باکو میں جاری فیڈے شطرنج عالمی مقابلوں کے فائنل مقابلے میں بھار ت کے گرینڈز ماسٹر آر پر گیا نند نے پہلے کلا سیکل مقابلے میں ناروے کے اپنے حریف میگنس کارلن کو برا بری پر روک دیا ۔ اِن دونوں کے ما بین آج کلا سیکل مقابلے کا دوسرا رائونڈ کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
شاسن آپلیا دا ری مہم کے تحت پر بھنی میں پنڈت دین دیال اُپا دھیا ئے روز گار میلہ منعقد کیاگیا ہے ۔ آئندہ 27؍ تاریخ کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجود گی میں یہ پروگرام عمل میں آئے گا ۔ پر بھنی کے وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی کے اسپورٹس کمپلیکس گرائونڈ پر اِس روز گار میلہ کا انعقاد ہونے جا رہاہے ۔ ضلع اسکل ڈیو لپمنٹ روزگار اور فروغ صنعت رہنما ئی مرکز کے اسسٹنٹ کمشنر نےضلعے کے تمام خواہش مند امید واروں سےاِس سےاستفا دہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ بھارت کا چندر یان آج شام چاند کی سطح پر اُترے گا ‘ تاریخی واقعہ کا اِسرو کی جانب سے لائیو ٹیلی کاسٹ
٭ مرکزی حکو مت کی جانب سے مہاراشٹر میں 2؍ لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی نافیڈ کی جانب سے خریدی آغاز
٭ بر آمد ات ٹیکس واپس لینے کےمطالبے پر اپو زیشن قائم ‘ ناسک ضلعے میں نیلا می بد ستور بند
٭ ہر ضلع انتظامیہ پانی کا کفا یت شعاری سے منصوبہ بندی کرے ‘ وزیر اعلیٰ کی ہدایت
اور
٭ عالمی شطرنج مقابلے کے پہلے رائونڈ میں بھارت کے پر گیانند نے میگرس کارل سن کو برا بری پر روکا ‘ آج دوسرا رائونڈ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment