Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 24 August 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴؍ اگست ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ خلائی جہاز چندر یان 3؍ کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے ساتھ بھارت نے رقم کی تاریخ
٭ چاند کے قطب جنوبی پر اُتر نے والا دنیا کا پہلا ملک بنا بھارت
٭ خلائی اِدارے اِسرو کی اِس تاریخی کامیا بی پر دنیا بھر سے تہنیت کے پیغامات ‘ وزیر اعظم نے بھی دی سائنسدانوں کو مبارکباد
٭ مرکزی انتخابی کمیشن کی جانب سے سچن تینڈولکر کو قومی خیرسگالی سفیر کیا نامزد
٭ مراٹھواڑہ میں نا کا فی بارش کے پیش نظر تمام اضلاع کو متبادل منصوبہ بندی کرنے کی ڈویژنل کمشنر کی ہدایت
اور
٭ پیاز کی نیلا می بند کر نے کا ناسک ضلعے کے تاجروں کا فیصلہ واپس
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ خلائی شعبے میں بھارت نے کل تاریخ رقم کر دی ۔ بھارت کے خلائی جہاز چندر یان 3؍ کا وکرم لینڈر کل شام 6؍ بجکر 4؍ منٹ پر چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی کے ساتھ اُتر گیا ۔ اِسی کے ساتھ قطب جنوبی پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا بھارت دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے ۔ امریکہ روس اور چین کے بعد چاند کو چھو نے والا بھارت چو تھا ملک ہے ۔
***** ***** *****
’’ بھارت میں اپنے طئے شدہ مقام پر اُتر چکا ہوں اور آپ دیکھو گے ‘‘ چاند کی سطح کو چھو تے ہی چندر یان نے یہ پیغام ملک کو بھیجا ۔ وِکرم لینڈر سے پر گیان روور کو بھی چاند کی سطح پر اُتار کر چلا یا گیا ہے ۔ روور نے قومی نشانی اشوک چکر اور اِسرو کے لوگو کو چاند کی سطح پر نقش کر دیا ہے ۔ چاند پر پڑنے والی سورج کی روشنی سے توا نائی حاصل کر تے ہوئے آئندہ 14؍ دنوں کے دوران لینڈر اور روور چاند کے ماحول ‘ حرارت ‘ کیمیائی خصو صیات سطح کے استحکام اور چاند کی زمین سے متعلق معلو مات بینگلورو میں واقع اِسرو کے مرکز کو فراہم کرے گا ۔
***** ***** *****
اِس کامیابی سے بھارتی خلائی اِدارے اِسرو سمیت دنیا بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ خلائی سائنس کے مملکتی وزیر جتندر سنگھ سمیت دیگرمعزز شخصیات اِس موقعے پر موجود تھیں ۔ اِس تاریخی کار نامے پر دنیا بھر سے خلائی اِدارے اِسرو پر مبارکباد اور تہنیت کے پیغام موصول ہو رہے ہیں ۔ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اِسرو کے سائنسدانوں کو بھی مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےجنوبی افریقہ کے جو ہانسبرگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اِسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنی سر کاری رہائش گاہ ورشا پر چندر یان 3؍ کی سیدھی نشر یات دیکھیں ۔ مہم فتح ہونے کے بعد انہوں نے حاضرین میں پیڑے تقسیم کیے ۔ انھوں نے کہا کہ اِس کامیابی نے خلائی شعبے میں بھارت کی فوقیت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے ۔ اِن الفاظ کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے بھارت کے تمام شہریان اور اِسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔
***** ***** *****
چندر یان کے کچھ حصے ممبئی کے گودریج کے ایرو اسپیس میں تیار کیے گئے ۔ سانگلی میں راکیٹ کے چند حصوں کی کوٹنگ کی گئی ۔ پونے میں فلکی نودل اور بوسٹر جبکہ جلگائوں میں ایچ ڈی نوزل تیار کیے گئے ۔ چندر یان میں بلڈھا نہ ضلعے کے کھام گائوں کی چاندی اور تھر مل فیبرک استعمال کیا گیا ۔ ساتھ ہی پونے ضلعے میں واقع جُنّر کے 2؍ سائنسدانوں نے اِس مشن میں بالمشا فہ حصہ لیا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی چندر یان کی کا میاب لینڈنگ کی خوشی میں جشن منا یا گیا ۔ اورنگ آباد کے کئی تعلیمی اِداروں میں طلباء کے لیے خلائی جہاز کے نزول کی سیدھی نشر یات دکھا نے کا انتظام کیا گیا تھا ۔ ہنگولی ضلعے کے مختلف اسکو لوں او ر کالجز میں بھی اِسی طرح کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ کئی مقا مات پر کامیاب لینڈگ کے بعد پٹا خے چھوڑ کر خوشی کا اظہار کیا گیا ۔
***** ***** *****
مرکزی انتخا بی کمیشن نے بھارت رتن سچن تینڈولکر کو رواں برس کے لیے قو می خیرسگالی کےسفیر کے طور پر نامزد کیا ہے ۔ کل نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی موجودگی میں تینڈولکر کے ساتھ 3؍ برسوں کے لیے معا ہدہ کیا گیا ۔ آئندہ انتخاب میں اور خصو صی طور پر 2024ء کے عام انتخاب میں نو جوانوں کی حصے داری میں اضا فے کی خاطر معاہدہ کیاگیا ہے ۔ اِس موقعے پر تینڈولکر نے کہا کہ چنائو میں ہر ووٹ قیمتی ہو تا ہے او ر ایک تہنیتی سفیر کے طور پر نو جوانوں کو انتخابی عمل میں شر کت کے لیے میں حوصلہ افزائی کرونگا ۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے ہر برس رائے دہندگان کی انتخابی عمل میں شر کت بڑھا نے کی خاطر مختلف شعبہ جانت کی نامو رشخصیات کو تہنیتی سفیر کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے ڈویژنل کمشنر مد ھو کر راجے آردڈ نے ڈویژن کی تمام ضلع انتظامیہ کو نا کا فی بارش کے پیش نظر ضرورت کے مطا بق متبا دل اقدامات کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ کل ڈویژن کے تمام کلکٹرس ‘ ضلع پریشدوں کے چیف ایکزیکیٹیو افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو فصلوں کے نقصان کے پنچ ناموں اور جانوروں کی لمپی بیماری کے مدا فعتی ٹیکے دینے کو تر جیح دینی چاہیے ۔ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام امرت مہوتسو کی اختتامی تقا ریب کا اب ڈویژن میں اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ ڈویژنل کمشنر نے ان تقا ریب کے پیش نظر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کی منصوبہ بندی او ر اہتمام کریں ۔
***** ***** *****
ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے جیون سا دھنا ایوارڈ سےکل سینئر لوک فنکار اور مشہور ادا کارہ مدھو کامبیکر کو نوازا گیا ۔ اداکارہ کے سر پرست پانڈو رنگ گھو ٹکر نے یو نیو رسٹی کی 65؍ ویں سالگرہ کے موقعےپر منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے سے یہ انعام وصول کیا ۔ موصوفہ طبیعت کی ناسازی کے باعث پروگرام میں شر کت نہ کر سکیں۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے کے تاجروں نے پیاز کی نیلا می بند کرنے کا فیصلہ واپس لےلیا ہے ۔ ضلعے کی مارکیٹ کمیٹیوں میں پیاز کی نیلا می آج سے دو بارہ شروع ہو جا ئے گی ۔ صحت کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے کل ضلعے کے کلکٹر دفتر میں تاجروں اور کسانوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے میٹنگ کی جس میں تاجر تنظیموں کی صدر کھنڈو دیو رے نے مارکیٹ کمیٹیاں آج سے دوبارہ شروع کرنےکے فیصلے کا اعلان کیا ۔ اِس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ نا فیڈ کے تحت خریداری میں شفا فیت بر تی جائے گی اور خریداری جن مقامات پر شروع ہے اِس کی تفصیلی معلو مات کسانوں کو فراہم کی جائے گی ۔
***** ***** *****
بھارتیہ کسان سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پیاز کی بر آمد پر عائد 40؍ فیصد ڈیوٹی منسوخ کی جائے اور عثمان آبادضلعے کے تمام کسانوں کو 25؍ فیصد فصل بیمہ پیشگی ادا کیا جائے ۔ کل اِس خصوص میں کلکٹر کو ایک محضر پیش کیا گیا ۔ اِسی بیچ رکن اسمبلی کیلاش پاٹل نے وزیر اعلیٰ سے فصلوں کی حالت کا جائز ہ لینے اور بارش کے معیار کو مد نظر رکھے بغیر معا وضہ ادا کرنے کی مانگ کی ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت کی جانب سے پیاز کی بر آمد پر 40؍ فیصد ڈیو ٹی عائد کرنے کے خلاف ہنگولی ضلعے کے سین گائوں تعلقے کے گوریگائوں میں کسان سوابھیمانی تنظیم نے کل پیاز کی ہو لی جلائی ۔ تنظیم نے خبر دار کیا کہ اگر ڈیو ٹی میں اضا فہ واپس نہیں لیا گیا تو وہ مرکزی وزراء تجارت کی رہائش گاہوں پر پیاز پھینک کر احتجاج کرے گی ۔
***** ***** *****
بھارت کے آر پر گیا نند اور میگنس کارلسن آذر بائیجان کے باکو میں FIDE شطرنج کے عالمی مقابلےکے فائنل میں آج آمنے سامنے ہوں گے ۔ فائنل میں دونوں کے در میان کل کھیلا گیا دوسرا میچ ایک گھنٹے کے دوران 30؍ چالوں میں برا بری پر ختم ہوا ۔ پر گیانند اب بابی فیشر اور کارلسن کے بعد عالمی شطرنج میں ٹور نا منٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والے دنیا کے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ خلائی جہاز چندر یان 3؍ کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے ساتھ بھارت نے رقم کی تاریخ
٭ چاند کے قطب جنوبی پر اُتر نے والا دنیا کا پہلا ملک بنا بھارت
٭ خلائی اِدارے اِسرو کی اِس تاریخی کامیا بی پر دنیا بھر سے تہنیت کے پیغامات ‘ وزیر اعظم نے بھی دی سائنسدانوں کو مبارکباد
٭ مرکزی انتخابی کمیشن کی جانب سے سچن تینڈولکر کو قومی خیرسگالی سفیر کیا نامزد
٭ مراٹھواڑہ میں نا کا فی بارش کے پیش نظر تمام اضلاع کو متبادل منصوبہ بندی کرنےکی ڈویژنل کمشنر کی ہدایت
اور
٭ پیاز کی نیلا می بند کر نے کا ناسک ضلعے کے تاجروں کا فیصلہ واپس
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment