Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 August 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸؍ اگست ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ بھارت کی چندر یان مہم ہمارے ہر حال میں کامیاب ہونے کے روئیے کی علامت ہے ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا
اظہار خیال
٭ حکو مت آپ کے در وازے پر اِس اسکیم کے تحت کم وبیش دیڑھ ہزار کروڑ روپیوں کے فائدے کی تقسیم ‘ وزیر اعلیٰ کا بیان
٭ مرکزی اور ریاستی حکو مت کسانوں کی فلاح کے لیے کام نہیں کر رہے ہیں ‘ ہنگولی میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی
حکو مت پر تنقید
٭ ریاست کی 300؍ تحصیلوں میں قحط سالی کی صورتحال ‘ بارش نہ ہونے کے سبب دوبارہ تخم ریزی نا ممکن
اور
٭ عالمی ایتھیلیٹِکس چیمپئن شپ مقابلوں میں بھارت کے نیزہ باز نیرج چوپڑا کوسونے کا تمغہ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی چندر یان مہم ہمارے ہر حال میں کامیاب ہونے کے روئے کی علامت بن گئی ہے ۔ آکاشوانی کے پر وگرام ’’ من کی بات ‘‘ میں وزیر اعظم بول رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے خواب کی طرح ہما ری کوشش بھی بڑی تھی اِس لیے ہم بڑی چھلانگ لگا سکے ۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ چندر یان مہم ہماری خواتین کی طا قت کی زندہ مثال ہے او ر جہاں خواتین کی اہلیت کو جوڑا جائے گا وہاں ہر نا ممکن کو ممکن کیا جا سکتا ہے ۔ مودی نے مزید بتا یا کہ رواں برس کی G-20؍ مما لک کی صدارت بھارتی عوام کے لیے صدا رتی عہدہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے اجلاس کے باعث مقا می موضو عات اور سیاحت کو فروغ ملے گا ۔
اِسی بیچ وزیر اعظم نے کو لہا پور کی نشا نے باز ابھگیہ پاٹل سمیت دیگر نو جوانو ن کھلاڑیوں سے براہ راست بات چیت کی ۔ جنھوں نے چین میں منعقدہ یو نیور سٹی کھیلوں کے مقابلے میں شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ۔
اِسی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی آج سر کاری ملازمت پانے والے 51؍ہزار امید واروں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقرراتی خطوط پیش کریں گے ۔ اِس خصوص میں روزگار میلہ ملک کے 45؍ مقامات پر بیک وقت منعقد کیا جا رہا ہے ۔ یہ تقررات محکمہ داخلہ کے مرکزی سلامتی دستے ’ منشیات کی روک تھا م کے محکمے اور دہلی پولس محکمے میں کیے جا رہے ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ حکو مت آپ کے در وازے پر مہم کے تحت اب تک ایک ہزار 446؍ کروڑ روپئے استفا دہ کرنے والوں میں تقسیم کیے گئے ہیں ۔ پر بھنی میں کل حکو مت آپ کے در وازے پر مہم کا ضلعی سطح پر وزیر اعلیٰ کی موجود گی میں آغاز کیا گیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے قحط زدہ علاقوں کے کسانوں کو حکو مت تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ کسانوں کے فائدے کے لیے جل یُکت شیوار مہم جاری ہے اور اِس خصوص میں جا پان کے ساتھ مزید 3؍ پرو جیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے۔
اُنھوں نے بتا یا کہ سمرُدّھی شاہراہ کے لیے اراضی کی تحویل کی خاطر کسانوں کی جانب سے زیادہ قیمت کا مطالبہ ہے اور اُن کی رضا مندی سے ہی اِس شاہراہ کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے تیقن دیا کہ پر بھنی شہر کی تر قی کے لیے فنڈ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی ۔ انھوں نے بتایا کہ امرُت اسکیم کے تحت پر بھنی شہر میں زیر زمین گٹر وں کی تعمیر کی ضرورت ہے ۔ آب رسانی کی اسکیم پر عمل در آمد کے لیے بھی فنڈ کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے شہر میں کانکریٹ راستوں کی تعمیر کے لیے در کار فنڈ فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا ۔
اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام امرُت مہو تسو کی منا سبت سے ریاستی کا بینہ کا خصو صی اجلاس اورنگ آباد میں منعقد کیا جا رہاہے جس میں مراٹھواڑہ کے زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے جا ئیں گے ۔ مراٹھواڑہ میں بارش کی کمی کے سبب پیدا ہوئی صورتحال کے پس منظر میں پوار نے تیقن دیا کہ حکو مت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
اِسی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ مراٹھوارہ کے آب رسانی مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کی خاطر واٹر گریڈ اسکیم لائی گئی ہے اور اِس کے لیے مرکزی حکو مت سے 35؍ ہزار کروڑ روپئے کا فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
اِس پروگرام میں کئی استفادہ کرنے والوں میں مختلف اشیاء اور چیک تقسیم کیےگئے ۔ اِسی بیچ وزیر اعلیٰ نے دونوں وزراء اعلیٰ کے ہمراہ پر بھنی شہر کے راج گوپالاچاری گارڈن میں واقع شہیدوں کی یاد گار پر گُل دائرے رکھ کر مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
***** ***** *****
دریں اثناء نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کل بیڑ میں ایک جلسے کے دوران عوام سے گفت و شنید کی ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہاکہ مراٹھواڑہ کے امداد باہمی کار خانوں کو مشکلات سے نجات دلانے کی خاطر ضلع بینکوں میں اصلا حات کرنا ضروری ہے ۔ پوار نے یہ بھی بتا یا کہ وہ 6؍ لاکھ کروڑ روپیوں پر مشتمل ریاست کا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں ۔ جس میں مراٹھوارہ کے آب رسانی مسئلے کو فوقیت دی جا ئے گی ۔
***** ***** *****
مرکزی اور ریاستی حکو متیں کسانوں کے مفاد کے لیے کام نہیں کر رہی ہیں اور حکو مت آپ کے در وازے پر ریاستی حکو مت کی نقلی اسکیم ہے شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کے سر بارہ اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے یہ الزام عائد کیا ۔ وہ کل ہنگولی میں شیو سینا کے نر دھار اجتماع سے خطاب کرر ہے تھے ۔ انھوں نے شدنے گروپ میں شامل کلمنوری کے باغی رکن اسمبلی سنتوش بانگر سمیت مرکزی اور ریاستی حکو متوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
اناج اور شہری رس کے ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے گوری -گنپتی کے پیش نظر آنندا چا شِدھا یعنی کھانے کی اشیاء کا مجموعہ صارفین تک بر وقت پہنچا نے کی ہدایت دی ہے ۔ اورنگ آ باد میں کل وزیر موصوف کی موجود گی میں شہری رسد اور صا رفین کے حقوق کے تحفظ کے محکمے کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر بھجبل نے یہ ہدایت دی ۔ انھوں نے کہا کہ تقسیم عامّہ مشنری کے ذریعے کھا نے کی اشیاء کا یہ مجموعہ عوام میں تقسیم کرنے کی خاطر بہترین منصوبہ بندی کی جائے ۔ وزیر موصوف نے اِس خصوص میں مراٹھواڑہ کے آٹھوں اضلاع کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ساتھ ہی انھوں نے شکر کار خانوں میں گنّے کا صحیح وزن کرنے کے لیے ڈیجیٹل طریقہ کار کے استعمال کی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
عثمان آباد کے سرکاری میڈیکل کالج کی ذاتی ارضی کے معاملے میں وزیر اعلیٰ اور دونوں نائب وزراء اعلیٰ سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ یہ اطلاع طِبّی تعلیم کے ریاستی وزیر حسن مشرف نے دی ۔ وز یر موصوف عثمان آباد کے شنگولی میں اِس تعلق سے منعقدہ میٹنگ میں بول رہے تھے ۔ 2؍ برس قبل نیا کھو لا گیا یہ سر کاری طِبّی کالج ضلع اسپتال کے صمن میں کام کر رہاہے ۔ جگہ کی کمی کے پیش نظر کالج میں ہونے والی دشوا ریوں اور آئندہ برس نئے طلباء کے داخلوں کے لیے جلد از جلد قطعہ اراضی تحویل میں لے کر عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا جانا ضروری ہے ۔ مُشرف نے کہا کہ عما رت کی تعمیر اور ضروری افرادی قوت کی فراہمی کے لیے وہ کوشش کر یں گے ۔
***** ***** *****
25؍ جولائی تا 25؍ اگست کے دوران ریاست کی 300؍ تحصیلوں میں مسلسل 21؍ دنوں سے بارش نہ ہونے کے سبب قحط سالی کی صورتحال پیدا ہوا گئی ہے ۔ یہ اطلاع محکمہ زراعت نے دی ۔ ماہِ جون کے آخر میں تخم ریزی کرنے کے بعد اگر جولائی میں بارش نہ ہوئی تو جو لائی آخر میں دو بارہ بیج بوئے جاسکتے ہیں تاہم اِس بار جولائی اخیر میں بھی بارش کو وقفہ رہا ۔ اب دوبارہ تخم ریزی نا ممکن ہے ۔ جس کے سبب 300؍ تحصیلوں میں اِس بار کے موسم خریف کے ضائع ہو جانے کے آثار ہیں ۔ اب اگر ماہ سمتبر - اکتوبر میں معقول بر سات ہوئی تو ربیع کی فصلیں اُگائی جا سکتی ہیں تاہم خریف کی تخم ریزی میں خرچ اور محنت ضائع ہو گی ۔ ریاست کے محکمہ زراعت نےیہ بات کہی ۔
***** ***** *****
یوم اسا تذہ کی مناسبت سے مرکزی حکو مت کی وزارت ِ تعلیم کی جانب سے دیے جانے والے انعا مات کا کل اعلان کیا گیا ۔ اِن میں ملک بھر کے 50؍ اساتذہ کو قو می استاد انعام سے نوازہ جائے گا ۔ اِس فہرست میں پونے کی مُر نال گانجا لے شندے بھی شامل ہیں ۔ موصوفہ پو نے کے آمبے گائوں تعلقے میں واقع پیپل گائوں مہاڑُنکے کی ضلع پریشد اسکول میں مدرس ہے ۔ تعلیم میں ٹیکنا لو جی کا استعمال کرنے کے لیے انہیں اِس انعام کا حقدار قرار دیاگیا ہے ۔ آئندہ 5؍ ستمبر کو یوم ِ اسا تذہ کے موقعے پر نئی دِلّی میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں انہیں یہ انعام دیا جائے گا ۔
***** ***** *****
ہنگیری کے بُدا پیسٹ میں جاری عالمی ایتھیلیٹِکس چیمپئن شپ مقابلوں میں بھارت کے نیزہ باز نیرج چوپڑا نے بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا ۔ آخری مقابلے میں نیرج نے 88؍ اعشا ریہ 17؍ میٹر کی دوری پر نیزہ پھینک کر یہ کار نامہ انجام دیا ۔ اِن مقابلوں میں بھارت کا یہ پہلا طلائی تمغہ ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ بھارت کی چندر یان مہم ہمارے ہر حال میں کامیاب ہونے کے روئیے کی علامت ہے ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا
اظہار خیال
٭ حکو مت آپ کے در وازے پر اِس اسکیم کے تحت کم وبیش دیڑھ ہزار کروڑ روپیوں کے فائدے کی تقسیم ‘ وزیر اعلیٰ کا بیان
٭ مرکزی اور ریاستی حکو مت کسانوں کی فلاح کے لیے کام نہیں کر رہے ہیں ‘
ہنگولی میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کی حکو مت پر تنقید
٭ ریاست کی 300؍ تحصیلوں میں قحط سالی کی صورتحال ‘ بارش نہ ہونے کے سبب دوبارہ تخم ریزی نا ممکن
اور
٭ عالمی ایتھیلیٹِکس چیمپئن شپ مقابلوں میں بھارت کے نیزہ باز نیرج چوپڑا کوسونے کا تمغہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment