Wednesday, 2 August 2023

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 02 اگست 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 02 August-2023

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی اورنگ آباد

علاقائی خبریں 

تاریخ:۲/ اگست - ۳۲۰۲ء؁

وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے:

٭ 41 واں لوک مانیہ تلک ایوارڈ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پونے میں باوقار تقریب میں عطا کیا گیا۔

٭ مجاہد ِ آزادی لوک مانیہ تلک کی برسی کے ضمن میں‘ اسی طرح لوک شاہیر انا بھاؤ ساٹھے کی جینتی کے ضمن میں خراجِ عقیدت۔

٭ قانون ساز اسمبلی کے حزبِ مخالف پارٹی عہدے کیلئے کانگریس کی جانب سے سابق وزیر وجئے وڑیٹیوار کی سفارش۔

٭ حزبِ مخالف پارٹیوں نے داخل کیے گئے عدم اعتماد تجویز پر آٹھ تاریخ سے پارلیمنٹ میں بحث شروع ہوگی۔

٭ امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت عثمان آباد‘ لاتور سمیت شولاپور ڈویژن کے 15  اسٹیشنوں کی ترقی۔

اور۔۔ ٭ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ کرکٹ سیریز میں بھارت دو- ایک سے فاتح۔

***** ***** *****

اب خبریں تفصیل سے:

41واں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ کل وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پونے میں ایک پُروقار تقریب میں عطا کیا گیا۔ یادگاری نشان اور ایک لاکھ روپئے پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔ پونے کے S.P. کالج میں یہ تقریب عمل میں آئی۔ اس موقع پر مخاطبت میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ ملک کے عوام کے نام موسوم کرتا ہوں اور ایوارڈ کی رقم نمامی گنگا پری یوجنا کو وقف کرنے کا اعلان کیا۔ لوک مانیہ تلک کی برسی‘ اسی طرح لوک شاہیر انا بھاؤ ساٹھے کی جینتی کے سلسلے میں وزیرِ اعظم نے ان کے کارناموں کی ستائش کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ حاصل ہونے پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ میری قسمت ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ حاصل ہوا۔ اس تقریب میں گورنر رمیش بئیس‘ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے‘ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار‘ تلک مہاراشٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر دیپک تلک، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار‘ سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں۔ اس ایوارڈ کیلئے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو منتخب کرنے کے ضمن میں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تلک یادگاری مندر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ شرد پوار نے اس موقع پر مخاطبت میں آزادی کیلئے لوک مانیہ تلک کے کارناموں کی ستائش کی۔

کل وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں پونے میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور نئے ترقیاتی کاموں کی بھومی پوجن تقریب عمل میں آئی۔ اس میں پونے میٹرو کے مکمل ہوئے دوسرے مرحلے کو قوم کے نام موسوم کیا گیا اور پونے میونسپل کارپوریشن‘ پونے مہانگرپردیش ترقیاتی پرادھیکرن اور پمپری- چنچوڑ میونسپل کارپوریشن کی معرفت پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کیے گئے دس ہزار سے زیادہ مکانات کو سپرد کیا گیا۔ کچرے سے توانائی اس پروجیکٹ کا افتتاح بھی وزیرِ اعظم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مستحقین کو وزیرِ اعظم کے ہاتھوں علامتی طور پر مکانات کی چابی سپرد کی گئی۔

***** ***** *****

مجاہد ِ آزادی لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کی برسی کے ضمن میں اسی طرح لوک شاہیر انا بھاؤ ساٹھے کی جینتی کے ضمن میں کل انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ قانون ساز اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے ودھان بھون میں لوک مانیہ تلک کے نصف مجسّمے کو پھول پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ہنرمندی ترقیاتی وزیر منگل پربھات لوڈھا اور ممبئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رکنِ اسمبلی آشیش شیلار نے بھی ممبئی میں گرگاؤں چوپاٹی پر لوک مانیہ تلک کے مجسّمے کو پھول پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ساہتیہ رَتن لوک شاہیر انا بھاؤ ساٹھے کی 103 ویں جینتی کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے پونے شہر کے سارس باغ میں ان کے مجسّمے کو پھول پہناکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسکولی تعلیمی وزیر دیپک کیسرکر نے منترالیہ میں انا بھاؤ ساٹھے کی تصویر کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

اورنگ آباد میں انا بھاؤ ساٹھے‘ اسی طرح لوک مانیہ تلک کے مجسّموں کو پھول پہناکر مختلف تنظیموں‘ پارٹیوں اسی طرح شہریوں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

***** ***** *****

کانگریس پارٹی نے قانون ساز اسمبلی کے حزبِ مخالف پارٹی رہنماء کے عہدے کیلئے سابق وزیر وجئے وڑیٹیوار کے نام کی سفارش کی ہے۔ اجیت پوار گروپ حکومت میں شامل ہونے کے بعد حزبِ مخالف پارٹی رہنماء کا عہدہ تعداد کے لحاظ سے کانگریس کے پاس چلا گیا۔ اس کے مطابق اس عہدے کیلئے کانگریس پارٹی نے کل وڑیٹیوار کے نام کا اعلان کیا۔ اس سے قبل 2019 میں وڑیٹیوار کے پاس حزبِ مخالف پارٹی عہدے کی ذمہ داری تھی۔

***** ***** *****

ناگپور- ممبئی سمردھی ہائے وے پر پیر کو نصف شب تھانے ضلع میں ہوئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ تاہم تین افراد زخمی ہوگئے۔ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل شام جائے حادثہ جاکر معائنہ کیا۔ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہو اس کی فکر کرنے کی ہدایت وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر دی۔ پُل پر گارڈر ڈالتے وقت کرین گرنے سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کے مہلوکین کے ورثاء کو وزیرِ اعظم نریندر مودی نے فی کس دو لاکھ روپئے تاہم ریاستی حکومت نے فی کس پانچ لاکھ روپئے امداد ظاہر کی ہے۔ زخمیوں کو وزیرِ اعظم نے فی کس پچاس ہزار روپئے امداد ظاہر کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے زخمیوں کا سرکاری اخراجات سے علاج کرنے کی ہدایت دی ہے۔

***** ***** *****

حزب ِ مخالف پارٹیوں نے مرکزی حکومت کے خلاف داخل کیے گئے عدم اعتماد کی تجویز پر آٹھ اگست سے پارلیمنٹ میں بحث شروع ہوگی۔ وزیرِ اعظم اس تجویز پر 10  اگست کو جواب دیں گے‘ ایسا قیاس ہے۔ بیجو جنتا دَل نے اس عدم اعتماد تجویز کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء منی پور تشدد کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا کام کاج کل بھی متاثر ہوا۔

***** ***** *****

ریاست میں کل محصول دِن منایا گیا۔ ممبئی میں ریاستی سطح کے محصول دِن اور محصول ہفتے کا آغاز نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انھوں نے تمام ڈویژن کے ڈویژنل کمشنرس اور ضلع کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے خطاب کیا۔ تمام شہریوں کے کام تیزی سے مکمل کرنے کی اپیل پوار نے اس موقع پر کی۔

***** ***** *****

مرکزی حکومت کے امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت عثمان آباد اور لاتور سمیت شولاپور ڈویژن کے جملہ 15 ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی کی جائیگی۔ چھ اگست کو وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح عمل میں آئیگا۔ عثمان آباد اسٹیشن کی دوبارہ ترقی کیلئے 21 کروڑ روپؤں کا فنڈ حاصل ہوا ہے۔ اس کی اطلاع رکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنہہ پاٹل نے دی۔ دریں اثناء اس اسٹیشن کی کس طریقہئ کار سے ترقی کی جائے اس ضمن میں ریلوے محکمہ نے شہریوں سے مشورے طلب کیے ہیں۔

***** ***** *****

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ کرکٹ سیریز میں بھارت نے دو- ایک سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس سیریز میں کل ترینداد میں ہوئے آخری مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز سے دو سو رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتیہ ٹیم نے دئیے گئے 352 کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 36 ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔ شاردُل ٹھاکر نے چار‘ مکیش کمار نے تین‘ کلدیپ یادو نے دو‘ تاہم جئے دیو نے وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل سے پانچ ٹی - ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلع مکھیڑ تعلقے کے سکنور میں دو نوجوان برقی جھٹکے سے چل بسے۔ تاہم دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کل شب یہ چار دوست سکنور میں پاجھر تالاب پر کھیکڑے پکڑنے کیلئے جاتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ سنبھاجی ناگرواڑ اور شیواجی سرم واڑ مرنے والوں کے نام ہیں۔

***** ***** *****

بھارتیہ آزادی کے امرت مہوتسو سال کے اختتام کے ضمن میں تمام ملک میں امرت کلش یاترا نکالی جائیگی۔ یہ یاترا ملک کے مختلف حصوں سے گذرتے ہوئے سات ہزار پانچ سو کلش میں مٹی اسی طرح مختلف پودے لیکر دلّی پہنچے گی۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:

٭ 41 واں لوک مانیہ تلک ایوارڈ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پونے میں باوقار تقریب میں عطا کیا گیا۔

٭ مجاہد ِ آزادی لوک مانیہ تلک کی برسی کے ضمن میں‘ اسی طرح لوک شاہیر انا بھاؤ ساٹھے کی جینتی کے ضمن میں خراجِ عقیدت۔

٭ قانون ساز اسمبلی کے حزبِ مخالف پارٹی عہدے کیلئے کانگریس کی جانب سے سابق وزیر وجئے وڑیٹیوار کی سفارش۔

٭ حزبِ مخالف پارٹیوں نے داخل کیے گئے عدم اعتماد تجویز پر آٹھ تاریخ سے پارلیمنٹ میں بحث شروع ہوگی۔

٭ امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت عثمان آباد‘ لاتور سمیت شولاپور ڈویژن کے 15  اسٹیشنوں کی ترقی۔

اور۔۔ ٭ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ کرکٹ سیریز میں بھارت دو- ایک سے فاتح۔

***** ***** *****

No comments:

Post a Comment