Friday, 1 September 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : یکم ستمبر 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 01 September 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   یکم  ستمبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 


٭ رواں مالی سال کی پہلے تین مہینوں میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار  7؍  اعشا ریہ 8؍ فیصد رہی 

٭ آئندہ  18؍  سے  22؍ ستمبر کے دوران ہوگا پارلیمنٹ کا مخصوص اجلاس 

٭ ESIC  ہسپتالوں میں کِمو تھراپی کی سہولت دستیاب

٭ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کے ضمن میں  15؍  سے  17؍ستمبر کے دوران  متعدد پروگرام کا اہتمام   ‘ مرکزی وزراء کو بھی کیا گیا مدعو

اور

٭ ایشیاء کپ کرکٹ ٹور نا منٹ میں شری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5؍ وکٹ سے شکست دی


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مالی سال  2023 - 24؁ء  کے پہلے تین مہینوں میںملک کی مجموعی گھریلو پیداوار   7؍ اعشا ریہ  8؍ فیصد رہی ۔  دفتر برائے قومی شماریات نے کل یہ اعداد و شمار جاری کیے ۔ اِس کے مطا بق پیداواری شعبے میں  4؍  اعشاریہ  7؍ فیصد  ‘  زرعی شعبے میں 3؍  اعشا ریہ  5؍ فیصد  اور  خدمات کے شعبے میں  9؍  اعشاریہ  2؍  فیصد اضافہ درج ہوا ہے  ۔اِس خصوص میں اظہار خیال کرتے ہوئے  اطلاعات  و  نشر یات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکُر نے کہا کہ مجموعی گھریلو پیداوار میں ہو رہا مسلسل اضا فہ ملک کی تر قی میں ایک اہم حصہ ہے ۔ 

***** ***** ***** 

آئندہ  18؍  سے  22؍  ستمبر کے دوران پارلیمنٹ کامخصوص اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔پارلیمانی امور کے وزیر  پر لہاد جو شی نے بتا یا کہ  پارلیمانی امور سے متعلق وزراء کمیٹی نے یہ اجلاس طلب کیا ہے ۔اِس اجلاس کے دوران 5؍  نشستیں ہو ںگی ۔ اِس خصوص میں اپنے ٹوئیٹ پیغام میں  جناب پر لہاد جو شی نے بتا یا کہ  امرت دور میں ہو نے جا رہے اِس اجلاس میں ثمر آورتبادلہ خیال ہونے کی توقع ہے ۔ 

***** ***** ***** 

حزب مخالفین  کے اِنڈیا اتحاد  کا 2؍ روزہ اجلاس کل ممبئی میں شروع ہوا ۔ اِس اجلاس میں 28؍ جماعتوں کے 63؍ نمائندے 

 شر کت کر رہے ہیں ۔ آج اِس اجلاس کا دوسرا دن ہے آج پر اِنڈیا اتحاد کے لوگو کی نقاب کشائی کی جائےگی ۔ اِس کے بعد مشترکہ اخباری کانفرنس میں اجلاس کا اِختتام ہو گا ۔

اِسی دوران  انڈیا اتحاد کے اجلاس میں شر کت کی غر ض سے ممبئی پہنچے راہل گاندھی نے  پریس کانفرنس میں مرکزی حکو مت پر تنقید کی ۔ انھوں نے پوچھا کہ  صنعتکار  ادا نی کی کمپنی میں پائے گئے 20؍ ہزار  کروڑ  روپئے کا مالک کون ہے ۔ انھوں نے  اِس معا ملے کی تحقیقات  پارلیمنٹ کی مشتر کہ کمیٹی کی معرفت کر وانے کا مطالبہ کیا ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ اِنڈیا اتحاد کے اجلاس میں شر کت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔ وہ کل ناگپور میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی وجود کو بچانے کے لیے یہ اتحاد کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ملک بھر میں امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشنESIC کے  30؍ ہسپتالوں میں کل سے کِمو تھیراپی کی سہولت کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔ 

مرکزی وزیر برائے  محنت  اور  روزگار   بھو پندر یا دو نے کل نئی دِلّی میں واقع  اِمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ESIC کے صدر دفتر میں   اِس سہولت کا آغاز کیا ۔ اِس سہو لت کے سبب  اب  بیمہ کے حا ملیں ملازمین  اور  اُن کے کُنبے کو اگر سرطان کا مرض لاحق ہو تا ہےتو اُس کے علاج میں آسانی ہو گی ۔   اِس موقعے پر  وزیر موصوف نے  ESIC Dashboard   کے ساتھ ساتھ  کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا ۔ 

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام امرت مہوتسو جشن کی اختتامی تقریب کے ضمن میں  مُکتی سنگرام کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ  افراد  کو واقف کروانے کے لیے   ’’  لوک اُتسو  ‘‘  کا اہتمام کیا جائے ۔ ثقا فتی امور کے ریاستی وزیر  سُدھیر مُنگنٹی وار نے یہ ہدایت دی ہے ۔ اورنگ آباد میں کل مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام  امرت مہوتسو سال جشن کی اختتامی تقریب کے ضمن میں وزیر موصوف کی زیر صدارت اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس دوران وہ اظہار خیال کل کر رہے تھے ۔ 

اِس اجلاس میںنگراں وزیر  سندیپان بھُمرے  ‘  ہائوسنگ کے وزیر  اتُل ساوے  اور  اقلیتی بہبود کے وزیر  عبد الستار سمیت دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے ۔  اِس موقعے پر جناب سُدھیر مُنگٹی وار نے بتا یا کہ  آئندہ  15؍  سے  17؍  ستمبر کے دوران  اورنگ آباد میں  مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام سے متعلق مختلف پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ۔وزیر موصوف نے مزید بتا یا کہ  مراٹھواڑہ  مُکتی سنگرام کی تاریخ کی معلو مات پر مشتمل  ایک  بڑی یادگار  اورنگ آباد میں تعمیر کی جائے گی ۔ اِس کے لیے 100؍ کروڑ  روپئے کی رقم منظور کی جا چکی ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 




مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام جشن کی اختتامی تقریب کے ضمن میں ریاستی کابینہ کا اجلاس اورنگ آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ لہذا ضلعے میں چلائی جانے والی مختلف تر قیاتی اسکیموں کی تجاویز متعلقہ مشنری  جلد از جلد تیار کر کے ضلع انتظامیہ کو پیش کریں۔ نگراں وزیر سندیپان بھومرے نے یہ  ہدایت دی ہے ۔ وہ کل اورنگ آباد میں منعقدہ میٹنگ میں بول رہے تھے ۔

اِسی دوران  اورنگ آباد ضلع پریشد کی جانب سے کیے گئے بھرتی کے عمل میں منتخب ہوئے  106؍ آنگن واڑی معا ونین کو  جناب سندیپان بھُمرے کے ہاتھوں تقرر نامے عطا کیےگئے ۔

***** ***** ***** 

قومی صحت مہم کے دوران  ریاست کے شعبہ صحت میں بنیادی سہو لیات سے متعلق کام مقررہ  مدت میں مکمل کریں  شعبہ صحت عامّہ  اور  خاندانی بہبود کے وزیر  ڈاکٹر تا نا جی ساونت نے یہ ہدایت دی ہے ۔وہ کل ممبئی میں اِس خصوص میں منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مزید کہا کہ  مہا تما جن آروگیہ  اور  پر دھان منتری آیوشمان بھارت یو جنا کے کار ڈE-KYC    کر کے تیار کیے جا ئیں ۔  

اِسی طرح صحت بیمہ کوور دیڑھ  لاکھ  روپئے سے بڑھا  کر  پانچ  لاکھ روپئے کیا گیا ہے  اِس حوالے سے بھی کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے ۔

***** ***** *****

  لاتور ضلعے کے کُل 60؍ محصول حلقوں میں سے 31؍ حلقوں میں طویل وقفے سے بارش نہیں ہوئی ہے ۔ جِس کا اثر فصلوں کی نشو نما پر دکھا دے رہا ہے ۔ لہذا  ضلع کلکٹر ورشا ٹھا کُر گھو گے کے حکم پرحالات کا جائزہ لینے کے لیے سر وے شروع کیا گیا ہے ۔ضلع سطحی جائزہ کمیٹی کےاراکین  نیز  زرعی افسران نے بتایا کہ اگراِس مرتبہ زرعی پیداوار میں 50؍ فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی تو  بیمہ کی 25؍ فیصد پیشگی رقم کسانوں میں تقسیم کرنے سے متعلق بیمہ کمپنیوں کو مطلع کیا جائے گا ۔ 

***** ***** ***** 

امریکہ میں کھیلے جا رہے  یو  ا یس  اوپن ٹینِس ٹورنامنٹ  میں بھارت کے  روہن  بو پنّا  اور  اُن کے آسٹریلیائی جوڑی دار   میتھیو ایبا ڈان   مینس ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں دا خل ہو گئے ہیں ۔گزشتہ روز کھیلے گے مقابلے میں انھوں نے   آسٹریلیا کے الیکزینڈر بُکی نے  اور  کرسٹوفر اوکونیل کی جوڑی کو 4 - 6 ؍   اور  2 - 6 ؍  سے شکست دی ۔

***** ***** ***** 

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  میں کل  بی  زمرے میں کھیلے گئے مقابلے میں  شری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5؍ وکٹ سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم   43؍  ویں اوور میں  164؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔جوابی بلّے بازی میں شری لنکائی ٹیم  نے یہ ہدف  39؍ ویں اوور میں 5؍ وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا ۔ اِس کر کٹ ٹور نا منٹ میں کل بھارت  اور  پاکستان کا مقابلہ ہو گا ۔

***** ***** ***** 

شرد پوار کی  راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے کار کنان نے  کاشتکاروں کے مطالبات کے لیے کل اورنگ آباد ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے جن آکروش آندو لن کیا ۔ آندو لن کرنے والوں نے مراٹھواڑے میں قحط کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی کے نوجوانوں کی آ گھاڑی کے

 ضلع صدر  اتُل گاونڈے کی قیادت میں ایک وفد نے اِس خصوص میں ایک مطالباتی محضر ضلع کلکٹر کے سپرد کیا ۔

***** ***** ***** 

شعبہ زراعت کے ایوارڈس کے لیے لاتور ضلعے میں عرضیاں طلب کی گئی ہیں ۔  ضلع زرعی سپرنٹنڈنٹ  ایس  وی  لاکڈے  نے اپیل کی ہے کہ  کاشتکار  ‘  کاشتکار گروپ   اور  زرعی  تنظیمیں   اِس سے متعلق اپنی تجاویز  قریبی تعلقہ زرعی افسر کو پیش کریں ۔ یہ تجاویز  10؍ستمبر تک

 پیش کی جا سکتی ہیں ۔

***** ***** ***** 

وائس آف میڈیا  نامی  صحافیوں کی تنظیم  کی ہنگولی ضلع شاخ کی جانب سے صحافیوں کے مختلف مطالبات کی تکمیل کےلیےکل ہنگولی ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے  دھر نا آندو لن کیا گیا ۔ جن صحافیوں نے صحافت کے میدان میں  10؍ سال مکمل کر لیے ہیں  اُنھیں اعترافی مکتوب دیا جائے   اِسی طرح دیگر مطالبات پر مشتمل ایک محضر ضلع کلکٹر کے سپرد کیا گیا ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ رواں مالی سال کی پہلے تین مہینوں میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار  7؍  اعشا ریہ 8؍ فیصد رہی 

٭ آئندہ  18؍  سے  22؍ ستمبر کے دوران ہوگا پارلیمنٹ کا مخصوص اجلاس 

٭ ESIC  ہسپتالوں میں کِموتھراپی کی سہولت دستیاب

اور

٭ ایشیاء کپ کرکٹ ٹور نا منٹ میں شری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5؍ وکٹ سے شکست دی


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Post a Comment