Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 23 September 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳ ستمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ناری شکتی وندن قانون نئے جمہوری عزم کا اعلان ہے ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
٭ قحط سالی کے دوران آبی ذخائر کے قریب خشک زمینوں پر چارے کی فصل اُگا نے کی اجازت
٭ کسانوں کو فی ہیکٹر 25؍ ہزار روپئے امداد دی جائے ‘ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما وِجئے وڈیٹی وار کا مطالبہ
اور
٭ پہلے یک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیاء کو 5؍ وکٹوں سے دی شکست
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ناری شکتی وندن ایکٹ کو ئی عام قانون نہیں ہے بلکہ ایک نئے بھارت ‘ ایک نئے جمہوری عزم کا اعلان ہے ۔ وزیر اعظم کل نئی دِلّی میں واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے اِس تاریخی بل کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منظور کر نے پر دو نوں ایوانوں تمام سیاسی جماعتوں اور اراکینِ پارلیمنٹ کا شکر یہ ادا کیا ۔
***** ***** *****
بھارت کے میڈیکل گریجویٹس اب امریکہ ‘ کینیڈا ‘ آسٹریلیاء ‘ نیوزی لینڈ اور دیگر ملکوں میں پوسٹ گریجویشن کورسیز میں داخلہ لے سکتے ہیں او ر طِبّی کاروبار بھی کر سکتے ہیں ۔ بھارت کے طِبّی علاج کے قومی کمیشن کو ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجو کیشن WFME کی منظوری حاصل ہو گئی ہے ۔ یہ منظوری ملک کے تمام 706؍ میڈیکل کالجس کے لیے نافد رہے گی ساتھ ہی آئندہ 10؍ برسوں میں ملک میں قائم کیے جانے والے نئے میڈیکل کالجیز کو بھی یہ منظوری دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ مو لا نا آزاد مالیاتی تر قیاتی کار پوریشن کے سر مائے میں اضا فہ کر کے اُسے 700؍ کروڑ سے ایک ہزار کروڑ روپئے کیا جائے گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ کل منترالیہ میں اِس تعلق سے منعقد کی گئی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اِس کار پوریشن کا سر ما یہ 700؍ کروڑ روپئے ہے ۔ ریاستی حکو مت نے اِس کارپو ریشن کو 30؍ کروڑ روپیوں کے قرض کی ضمانت دی ہے جس میں مر حلہ وار اضا فہ کر کے اِسے 500؍ کروڑ روپیوں تک کیا جائے گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ پوار نے تیقن دیا کہ مہا جیو تی بارٹی‘ سارتھی جیسے اِداروں کی طرح چیف سیکریٹری کی زیر صدارت کمیٹی کی سفا رشات مو لا نا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے لیے بھی منظو کی جائے گی ۔ پوار نے کہا کہ عدالت کی جانب سے اجازت دیےگئے 5؍ فیصد تعلیمی ریزر ویشن پر عمل در آمد کے لیے وہ وزیر اعلیٰ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ پھڑ نویس سے تبا دلہ خیال کر کے کوئی فیصلہ کریں گے۔
***** ***** *****
قحط سالی کے دوران آبی ذخائر اور تا لا بو ں کے قریب خشک زمینوں پر صرف چارے کی فصل کی اجازت ہے ۔ زراعت ‘ افزائش مویشیاں ‘ دودھ اور مچھلی کے کاروبار کی وزارتوں نے اِس سلسلے میں حکم نا مہ جاری کیا ہے ۔ اِس خصوص میں مستفید ہونے والوں کے انتخاب ‘ رابطہ کاری اور کنٹرول کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ہر ضلعے میں کلکٹر اِس کمیٹی کا چیئر مین ہو گا ۔ اِس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مستفید ہونے والوں کو بیج تقسیم اسکیم کےتحت مکئی اور جوار کے بیج دستیاب کرائے جائیں گے ۔
***** ***** *****
پالگھرضلعے کے مغربی علاقوں میں کل شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریختر اسکیل پر اِس زلزلے کی شدت 3؍ اعشا ریہ 8؍ تھی اور اِس کا مرکز زیر زمین 10؍ کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما وجئے وڈیٹی وار نے کسانوں کو فصل بیمے کی نقصان بھر پائی سمیت فی کس 25؍ ہزار روپئے امداد دینے کامطالبہ کیا ہے ۔ موصوف کل چھتر پتی سمبھا جی نگر میں اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت کے آبائی ضلع بیڑ کے کسانوں کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔ وڈیٹی وار نے کہا کہ ریاستی حکو مت کسی بھی معاملے میں سنجید نہیں ہے ۔انھوں نے کر نا ٹک کی طرح مہاراشٹر میں بھی قحط سالی ظاہر کرنے کی مانگ کی ۔
اِسی بیج آئی ٹیک او ر بھارتی کمیو نسٹ پارٹی کی جانب سے وڈیٹی وار کو مطالبات کا محضر پیش کیا گیا ۔ انہوں نے راشٹر وادی کانگریس کی جنرل سیکریٹری سُشیلا موراڑ اور بھارتی کمیو نسٹ پارٹی کے وکیل ابھئے ٹاکسال کے ساتھ محضر میں لکھے گئے مختلف موضوعات پر تبا دلہ خیال کیا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے کسانوں کے لیے صدفیصد فصل بیمہ پیش گی منظور کر کے رقم جلد از جلد کسانوں کے کھاتوں میں جمع کی جائے ۔ رکن اسمبلی سندیپ شر سا گر نے وزیر اعلیٰ سے ایک خط کے ذریعے یہ مطالبہ کیا ہے ۔ ضلع بھر میں غیر یکساں بارش کے سبب 60؍ فیصد سے زائد فیصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔ اِس خط میں تمام کسانوں کو مطمئین کرنے کے لیے مالی امداد کیے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔
***** ***** *****
کمیونیکیشنز کے مرکزی بیورو کی جانب سے احمد نگر میںقو می غذائیت مہینے او ر بین الاقوامی نیو ٹریشنل ایئر کی مناسبت سے ملٹی میڈیا تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اِس نمائش میں غدائیت سے بھر پور اناج اِس سے بننے والی خوارک اور اِس کی اہمیت سے متعلق معلو مات فلم کے ذریعے ایل ای ڈی ٹی وی پر دکھائی گئ ہے ۔ یہ نمائش سب کے لیے کھلی ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کو آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے سامعین سے بات کریں گے ۔ ما ہا نہ سلسلے کی یہ 105؍ ویں قسط ہو گی ۔ آکاشوانی اور دور در شن کے تمام چینلز سے یہ پروگرام راست نشر کیا جائے گا ۔ آکاشوانی کی ویب سائٹ اور نیوز آن اےآئی آر ایپ پر یہ پروگرام سنا جا سکتا ہے ۔
***** ***** *****
نئی ممبئی میں کل مر بوط بہبود اطفال پرو جیکٹ افسر کے دفتر کی جانب سے آنگن واڑیوں میں والدین سے ملا قات کا اہتمام کیا گیا ۔ اِس موقعے پر بچوں کے لیے کونسی خوراک مناسب ہے ۔ اِس کی معلو مات فراہم کی گئی کھانے پینے کی مناسب عادات ‘ ذاتی و ما حو لیاتی صفائی اور پانی کے تحفظ کے حوالے سے رہنما ئی کی گئی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلعے کے خلد آباد میں حضرت خواجہ شیخ منتجیب الدین زر زری زر بخش ؒ کے عرس کی تقاریب جاری ہے ۔ اِس سلسلے میں آج صندل کا جلوس نکا لا جائے گا ۔ عرس کا یہ 737؍ واں برس ہے ۔ ہر سا ل کی طرح عید میلاد النبی کے موقعے پر آئندہ 28؍ ستمبر کے دن خلد آ باد میں پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا موئے مبارک اور پیراہن ِ مبا رک کی زیارت کا اہتمام کیا جائے گا ۔یہ زیارت فجر کے بعد سے عشاء تک جاری رہے گی۔
***** ***** *****
نقلی کاغذات اور نمبر پلیٹس کے ذریعے چو ری کی گئی گاڑیاں فروخت کرنے کے معاملے میں چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلعے کے کنڑ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ابراہیم امین پیٹل اُس کا نام ہے جو بیڑ ضلعے کے گیو رائی تعلقے کا رہنے والا ہے ۔ اُس شخص سے بیرونی ریاستوں کی 12؍ گاڑیاں جن کی مالیات ایک کروڑ 12؍ لاکھ روپئے ہے ضبط کی گئی ہے ۔ اِن میں چار پہیہ گاڑیوں کےعلا وہ مہنگی موٹر سائکلیں بھی ہیں ۔
***** ***** *****
ناسک شہر میں گزشتہ 2؍ دنوں سے مو سلا دھار بارش جاری ہے ۔ ضلعے کے گنگا پور آبی منصوبے کے پان لوٹ علاقے میں زور دار بارش کے سبب کل 3؍ مراحل میں پانی کا اخراج بڑھا یا گیا ۔ فی الحال اِس آ بی منصوبے سے 6؍ ہزار 752؍ مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی ندی میں چھوڑا جا رہا ہے ۔
***** ***** *****
ہنگولی میں کل تعلیم یافتہ بے روزگار ایکشن کمیٹی کی جانب سے آکروش مور چہ نکال کر ضلع کلکٹر کو مطالباتی محضر پیش کیا گیا ۔ کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقررات کرنے کے حکو مت کے حکم نا مے کی نقل کلکٹر دفتر کے روبر جلا کر اِس حکم نا مے کی مذمت کی گئی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں کل پولس نے ایک پانی پوری فروخت کرنے والے سے 2؍ دیسی پستول اور 5؍ زندہ کارتوس ضبط کیے۔ گنیش اُتسو کے موقعے پر گشت کے دوران نیا مونڈھا علاقے میں یہ کارروائی کی گئ۔
اِسی طرح ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے میں واقع واکوڑی جنگل سے کرائم برانچ کے دستے نے چھا پا ڈال کر ایک نو جوان سے دیسی پستول اور تلوار ضبط کی ہے ۔
***** ***** *****
آسٹریلیاء کے خلاف 3؍ یک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا میچ کل مو ہا لی میں کھیلا گیا ۔ اِس میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5؍ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ اوورس میں 10؍ وکٹوں کے نقصان پر 276؍ رن بنائے ۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے 5؍ وکٹیں دے کر 49؍ اوورس میں دیاگیا ہدف حاصل کر لیا ۔ شُبھ من گل نے 74؍ رتو راج گائیکواڑ نے 71؍ رن بنئے ۔ 5؍ وکٹس لینے والے محمد شمیع کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ۔
***** ***** *****
چین کے شہر ہونگ زو میں جاری ایشیائی کھیل مقابلوں میں ساتھیان گیان سیکرن ‘ اچنتہ شر تھ کمل اور ہر میت دیسائی پر مشتمل مردوں کی ٹیبل ٹیسن ٹیم نے کل یمن کی ٹیم کو 3- 0؍ سے شکست دے دی ۔ اِسی طرح بھارتی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے سنگا پور کو ہرا کر فتح کی شروعات کی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ناری شکتی وندن قانون نئے جمہوری عزم کا اعلان ہے ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
٭ قحط سالی کے دوران آبی ذخائر کے قریب خشک زمینوں پر چارے کی فصل اُگا نے کی اجازت
٭ کسانوں کو فی ہیکٹر 25؍ ہزار روپئے امداد دی جائے ‘ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما وِجئے وڈیٹی وار کا مطالبہ
اور
٭ پہلے یک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیاء کو 5؍ وکٹوں سے دی شکست
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment