Friday, 3 November 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 03 نومبر 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 03 November 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳؍  نومبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ریاستی حکو مت کے وفد کے ساتھ گفت و شنید کامیاب  ‘  حکو مت کو 2؍ مہینے کی مہلت دیتے ہوئے منوج جرانگے پاٹل نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا کیا فیصلہ 

٭ ریزر ویشن دینے کے عمل میں حکو مت کوتاہی نہیں کرے گی ‘  وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭ شیو سینا اراکین اسمبلی کی نااہلیت سے متعلق عرضیوں پر اسمبلی اسپیکر کے سامنے سماعت شروع

اور

٭ ایک روز ہ کر کٹ عالمی کپ مقابلے میں بھارت نے شری لنکا کو 302؍ رن 

سے شکست دی 

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ریاستی حکو مت کے وفد کے ساتھ گفت و شنید کرنے کے بعد منوج جرانگے پاٹل نے بھوک ہڑتال ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی حکو مت کے وفد نے کل جالنہ ضلعے کے انترا والی سراٹی میں جرانگے سے ملاقات کر کے گفت و شنید کی ۔ اِس وفد میں سبک دوش جج  سنیل شُکرے  ‘  سبک دوش جج  ایم  جی  گائیکواڑ  کابینہ کے رکن  دھننجئے منڈے  ‘  اتُل ساوے  ‘  سندیپان بھومرے   اور  اُدئے سامنت کے ساتھ ساتھ  رکن اسمبلی  نا رائن کُچے  اور  رکن اسمبلی بچو کڑو بھی شامل تھے ۔اِس ملاقات میں جسٹِس شُکرے  اور  جسٹِس گائیکواڑ نے جرانگے کو ریزر ویشن سے متعلق عدالتی کارروائی کی تفصیلات سمجھائی ۔ وفد نے جرانگے کو بتا یا کہ حکو مت پائیدار  ریزر ویشن دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ وفد نے کہا کہ اگر حکو مت کو در کار وقت دیا جائے تو یقیناً ریزرویشن دیا جائے گا ۔ اِس موقعےپر ریاستی حکو مت کے وفد نے مزید 2؍ مہینے کی مہلت دینے کا مطالبہ کیا ۔ 

وفد نے جرانگےپاٹل کو  مقننہ کے سرمائی اجلاس میں مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کابھی تیقن  دیا ۔ وفد نے بتا یا کہ یہ اجلاس آئندہ 7؍ دسمبر سے شروع ہو گا  اور 8؍ دسمبر کے روز  مراٹھا ریزر ویشن کے حوالے سے کُل جماعتی میٹنگ کا اہتمام کیا جائےگا ۔ 

اِسی دوران  جرانگے پاٹل کے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  نے جرانگے  اور  اُن کے ساتھیوں  سمیت پورے مراٹھا سماج کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی کامیاب گفت وشنید کرنے پر  انھوں نے ریاستی حکو مت کے وفد کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ  مراٹھا-  کُنبی  ‘  کُنبی- مراٹھا  کے مزید ریکارڈ تلاش کیے جائیں گے ۔انھوں نے بتا یا کہ آندو لن کے دوران درج کیے گئے فرد جرم واپس لینے کے سلسلے میں پولس قانونی کارروائی کرے گی ۔ انھوں نے  دیگر آندو لن کرنے والوں سے اپیل کی ہے  دیوالی قریب آچکی ہے

اِسی لیے وہ بھی اپنے آندو لن ختم کر دیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے پر کل بھی ریاست کے متعدد علاقوں میں مظاہرے کیے گئے ۔ جالنہ ضلعے کے کچھ حصوں میں  راستہ روکو آندو لن کیا گیا ۔  لاتور تعلقے کے بھا تانگڑی پاٹی میں آندو لن کرنے والوں نے  لاتور-     ناندیڑ  قو می شاہراہ  پر 2؍ گھنٹے تک نعرے بازی کی   اور  چکا جام آندو لن کیا ۔ پولس انتظامیہ نے مدا خلت کر کے آندو لن کرنے والوں کے محضر قبول کیے اور  شاہراہ پر آمدو رفت بحال کی۔

ہنگولی ضلعے میںبھی کل 22؍ سے زیادہ مقا مات پر راستہ رو کو آندو لن کیا گیا ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر شہر کے مُکند واڑی علاقے میں بھی راستہ رو کو آندو لن کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں کُنبی کاسٹ سر ٹیفکیٹ دینے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے ۔ ضلعے میں پہلا کاسٹ سر ٹیفکیٹ  ہنگولی تعلقےمیںکھنڈا لا گائوں کے ساکن سنیل گائیکواڑ  نامی نو جوان کو دیا گیا ۔ہنگولی ضلع کلکٹر  جتندر پاپڑ کر نے بتا یا کہ  ہنگولی میں نظام دور حکو مت کے کُنبی کے 3؍ ہزار  30؍ ریکارڈ موصول ہوئے ہیں ۔ لہذا  متعلقہ افراد اگر در خواست دیتے ہیں  تو  اُنھیں فوراً کُبنی کاسٹ سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں بھی کل سے کنبی کاسٹ سر ٹیفکیٹ دینے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے ۔ ضلعے میں اب تک کُنبی کے 589؍ ریکارڈ موصول ہوئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا اراکین اسمبلی کی نا اہلیت کی عرضیوں پر کل سے اسمبلی اسپیکر  راہل نار ویکر کی روبرو سماعت شروع ہوچکی ہے ۔شندے گروپ کے اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقننہ کے خصوصی اجلاس میں ہمیں پارٹی مینڈیٹ نہیں ملا ۔ اِس پر ٹھاکرےگروپ کے وکیل نے شواہد پیش کرنے کے لیےمہلت مانگی ہے ۔ اسمبلی اسپیکر راہل نار ویکر نے اُنھیں آئندہ 16؍ تاریخ تک دستاویزات پیش کرنے کو کہا ہے ۔ اِس معاملے کی اگلی سنوائی  آئندہ 21؍ تاریخ کو ہو گی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ایک روزہ کر کٹ عالمی کپ ٹور نا منٹ میں بھارت نے کل شری لنکا کو 302؍ رنو ں سے شکست دی ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔کل ممبئی کے وانکھیرے اسٹیڈ یم میں کھیلے گئے مذکورہ مقابلے میں بھارت نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ  اوورس میں 8؍ وکٹ کے نقصان پر 357؍ رن بنا ئے تھے ۔ جس میں شُبھ من گِل کے 92؍ رن  ‘  وراٹ کوہلی کے 88؍  شری یس ایئر  کے 82؍  اور  روندر جڈیجہ کے 35؍ رن شامل ہیں ۔  جوابی بلّے بازی کے لیے میدان میں اُتری شری لنکا ئی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی  اور  پہلی ہی گیند پر جسپریت بمرا نےشری لنکاکا پہلا وکٹ حاصل کر لیا  اسی طرح دوسرے اوور میں محمد شمیع نے  شری لنکا کے دوسرے بلّے باز کو آئوٹ کر دیا ۔ مقابلے میں محمد شمیع نے 5؍ وکٹ  محمد سراج نے 3؍ وکٹ   اور  جسپریت بمرا  نیز  رویندر جڈیجہ نے فی کس ایک ایک وکٹ حاصل کیا ۔ شاندر کار کر دگی پر محمد شمیع کو مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

گووا میں کھیلے جا رہے قومی کھیلوں کے رول بال مقابلے میں کل مہاراشٹر کی خواتین کی ٹیم نے سونے کا   اور  مردوں کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ خواتین کی 5؍ ہزار  میٹر دوڑ میں  سنجیو نی جادھو نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ اِس ٹور نا منٹ میںمہا راشٹر کے کھلاڑیوں نے اب تک 59؍ سونے کے تمغے سمیت کُل 158؍ تمغے حاصل کیے ہیں ۔ میڈل ٹیلی میں مہاراشٹر سرِ فہرست ہے ۔

***** ***** ***** 

خواتین کے ایشین ہاکی  چیمپئن شپ میں کل رانچی میں کھیلے گئے مقابلے میں بھارتی ٹیم نے  آخری لیگ مقابلے میں  جنوبی کوریا کو 5 - 0؍ سے شکست دی ۔ سلیما ٹے ٹے  نے 2؍  جبکہ  نونیت کور  ‘  وندنا کٹا ریا  اور  نیہا نے فی کس ایک ایک گول کیے ۔ اِس جیت کےساتھ ہی بھارتی ٹیم

 15؍ پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی میں اوّل مقام پر ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر سیا حتی ترقیاتی کارپوریشن  کا  چھتر پتی سمبھا جی نگر میں مواقع ٹورسٹ ہائوس  ریاست کا پہلا ٹورسٹ ہائوس بن گیا ہے جہاں پورا عملہ خواتین پر مشتمل ہے ۔ مکمل طور پرخواتین ملازمین کے زیر انتظام  اِس ٹورسٹ ہائوس کا افتتاح کل بنگالی سیاح  سوتاپا  چیٹر جی کے ہاتھوں کیا گیا ۔ یہ ٹورسٹ ہائوس ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے ۔ اِس میں مختلف درجوں کے کُل 82؍ کمرے  اور  ریستوراں ہیں ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر اعظم رہائشی اسکیم کےتحت حکو مت نے  لاتور شہرکے ایک ہزار223؍ Beneficiaries    کی تجا ویز منظور کر لی ہے  لہذا  متعلقہ شہر یان اِس اسکیم کا فائدہ اٹھا تےہوئے جلد از جلد تعمیری کام شروع کردیں ۔  لاتور میونسپل کمشنر  با با صاحیب منوہرے نے یہ اپیل کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اِس سے قبل اس اسکیم کےتحت منظور شدہ تعمیری کام اگر اب بھی شروع نہیں کیے گئے تو انتظامیہ منظور شدہ گھر کُل منسوخ کرنے کی کارروائی کرے گا ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سمبھا جی نگر کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نےحکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شہر کی آدرش کو آپریٹو سو سائٹی کی قرق کی گئی املاک کی نیلامی نہیں ہو رہی ہے تو حکو مت اُس املاک کو خرید کر  ڈپا زیٹرس کی دیوالی کی خوشیوں میں اضا فہ کریں ۔ اِس خصوص میں انھوں نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  وزیر برائے امداد باہمی  دلیپ وڑ سے پاٹل کو مکتوب بھی لکھا ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ریاستی حکو مت کے وفد کے ساتھ گفت و شنید کامیاب  ‘  حکو مت کو 2؍ مہینے کی مہلت دیتے ہوئے منوج جرانگے پاٹل نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا کیا فیصلہ 

٭ ریزر ویشن دینے کے عمل میں حکو مت کوتاہی نہیں کرے گی ‘  وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭ شیو سینا اراکین اسمبلی کی نااہلیت سے متعلق عرضیوں پر اسمبلی اسپیکر کے سامنے سماعت شروع

اور

٭ ایک روز ہ کر کٹ عالمی کپ مقابلے میں بھارت نے شری لنکا کو 302؍ رن سے شکست دی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Post a Comment