Monday, 20 November 2023

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 20 November 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۰؍  نومبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ پو نہ کے فو جی طبی کالج کو اعلیٰ ترین صدارتی اعزاز  ‘  آئندہ ایک دسمبر کو صدر جمہوریہ کےہاتھوں دیا جائے گا 

٭ ٹھانے میں مجوزہ بھارت رتن لتا منگیشکر موسیقی اسکول کا وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سنگ بنیاد

٭ دھارا شیو میں آج مہاراشٹر کیسری کشتی کا خطابی مقابلہ

اور

٭ ایک روزہ عالمی کپ کرکٹ ٹور نا منٹ میں آسٹریلیا ئی ٹیم چھٹی بار فاتح 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ پونہ کے فوجی طِبی کالج کو اعلیٰ صدر جمہوریہ ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے ۔ آئندہ ایک دسمبر کو صدر جمہوریہ درو پدی مر مو کے ہاتھوں جمہوری نشان اس کالج کو دیا جائے گا ۔ اِس کالج کا یہ 75؍ واں یوم تاسیس ہے ۔ اِس موقع پر صدر جمہوریہ کے ہاتھوں خصو صی ڈاک ٹکٹ  اور  خصو صی سکہ کا اجراء بھی عمل میں آئے گا ۔ دریں اثناءنیشنل ڈفینس پر بو دھنی کے 145؍ ویں نفری کا  کانوکیشن مومنٹ آئندہ 30؍ تاریخ کو پو نہ میں ہو گا ۔ صدر جمہوریہ اِس موقع پر مہمان خصو صی کے طور پر شر کت کریں گے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کی نجی امداد یافتہ پرائمری  ‘  سیکنڈری  اور  ہائر سیکنڈری اسکو لوں کو 2023 - 24 ؁  اِس معا شی سال میں غیر تنخواہ خرچ پورا کرنے کے لیے 49؍ کروڑ  روپیوں کی امداد منظور کر للی گئی ہے ۔ یہ امداد تقسیم کرنے سے متعلق حکو متی فیصلہ اسکولی تعلیم محکمہ کی جانب سے شائع کیا گیا ہے ۔ حکو متی فیصلہ کے مطا بق 49؍ کرور 17؍ لاکھ 78؍ ہزار  507؍ روپئے کی غیر تنخواہ امداد منظور کی گئی ہے ۔ معیار کے مطا بق سب سے زیادہ تعداد  اور  اصول کے مطا بق اسکو لوں کو اولیت دی جائے گی ۔ اِس طرح کے احکا مات حکو متی فیصلہ میں دیے گئے ۔

***** ***** ***** 

تھانہ میں بھارت رتن لتا دینا ناتھ منگیشکر نغمہ اسکول کا سنگ بنیاد کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نغمہ کی وراثت کو اگلی نسل کو دینے کے لیے یہ اسکو ل اہم کر دار ادا کرے گا ۔ اِس موقع پر سینئر نغمہ نگار  اُوشا منگیشکر ’  تھانے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ابھیجیت بانگر  ’  ضلع کلکٹر  اشوک شِن گارے  سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔ اِس اسکو ل کی تعمیر کے لیے میونسپل کارپوریشن حدود میں  ’’  بنیا دی سہو لیات تر قی  ‘‘  اِس اسکیم کے تحت ریاستی حکو مت نے 25؍ کروڑ روپیوں کی امداد  د ی ہے ۔

***** ***** ***** 

اسکو لی تعلیم کے وزیر دیپک کیسر کر نے کہا ہے کہ تمام اسکو لوں کو حکو متی اسکولوں کا درجہ دلانے کے لیے مرکزی حکو مت کو تجویز پیش کریں گے ۔ وہ کل جلگائوں ضلع کے فیض پور میں ریاستی ثانوی  و  اعلیٰ ثانوی اسکو لوں کے صدر مدرسین بورڈ کے 62؍ ویں ریاستی سطح کے سا لا نہ کنوکیشن کے اختتامی اجلاس سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ اِس طرح کی منظوری ملنے کے بعد مرکز سے تمام اسکو لوں  کو  اور  بھی سہو لیات فراہم ہوں گی ۔ انھوں نے کہاکہ آ دھار کی تصدیق سے متعلق پریشانی دور ہونےکے بعد اسا تذہ کی 80؍ فیصد خالی جائیداد پُر کی جا ئیں گی ۔ گروپ اسکول ‘ گود لیے اسکول  اِن اسکیموں کا مقصد کسی بھی اسکول کو بند کرنا نہیں ہے ۔ بلکہ تمام اسکو لوں میں بہتر تعلیم  اور  سہو لیات کی فراہمی ہے ۔

***** ***** ***** 

عالمی وراثتی ہفتہ کی کل سے شروعات ہوگئی ہے ۔ یو نِسکو اِس بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ہر سال 19؍ نومبر تا 25؍ نومبر کے در میان عالمی وراثتی ہفتہ منا یا جاتا ہے ۔ ملک کے 37؍ عالمی ورثہ کے حامل مقا مات کو عوام دورہ کریں اِس کے لیے حکو مت کی طر ف سے اِس موقع پر سہو لیات فراہم کی جاتی ہے ۔ اِس میں ملک کے 29؍ ثقا فتی و قدرتی مقا مات کا شمار ہے ۔ اِس موقع پر کل چھتر پتی سمبھا جی نگر کے بی بی کے مقبرہ سمیت دیگر سیاحتی مقا مات پر سیاحوں کو مفت داخلہ دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

کارتکی ایکا دشی کی منا سبت سے اُجنی آبی پُشتے سے چندر بھا گا ندی میں چار ہزار گھن فٹ فی سکینڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے ۔ اِس کے پیش نظر ندی کے کنا رے آباد دیہاتوں  اور  بستیوں کو خبر دار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پنڈھر پور کی یا ترا کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کے پینے  اور  نہانے کے لیے ندی میں پانی چھوڑا گیا ہے ۔ چندر بھا گا ندی میں چھو ڑا گیا پانی پنڈھر پور بر وقت پہنچا نے کے لیے ندی کنارے کی بر قی فراہمی بند کر دی گئی ہے ۔ پانی چھوڑ نے سے قبل ندی میں 44؍ فیصد پانی کا ذخیرہ موجود ہونے کی اطلاع مستفید علاقے کی تر قیاتی اتھا رٹی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر دھیرج ساڑے نے دی ہے ۔

دریں اثناء کارتکی ایکا دشی کے لیے پنڈھر پور آنے والے عقیدت مندوں کی سہو لت کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 22؍ تا 24؍ نومبر کے در میان سہ روزہ طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیاگیا ہے ۔ اِس طبی کیمپ کا زیادہ سے زیادہ عقیدت مندوں سے فائدہ اٹھا نے کی اپیل محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رادھا کشن پوارنے کی ہے ۔


***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


دھا را شیو میں جاری 65؍ ویں مہاراشٹر کیسری کے خطاب کے لیے آج مقابلہ ہو گا ۔ دھارا شیو کے شری تلجا بھوانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس کامپلیکس میں آج گادی کے اکھاڑے کے زمرے میں گزشتہ مرتبہ کے کیسری شیو راج راکشے  اور  پر تھوی راج مو ہو ڑے  ‘  جبکہ مٹی کے اکھاڑے کے زمرے میں ہنگولی کے پہلوان گنیش جگتاپ  اور  ناسک کے ہر ور دھن سد گیر آمنے سامنے ہوں گے ۔ اِن دو نوں مقابلوں کے فاتحین کے مابین مہاراشٹر کیسری خطاب کے لیے مقابلہ ہوگا ۔ 92؍ کلو وزنی گادی کے زمرے میں شو لا پور کے راما کامبڑے نے پونے کے ابھیجیت بھوئیرکو شکست دے کر طلائی تمغہ  اور  بلیٹ گاڑی جیت لی ۔ جبکہ ابھیجیت بھوئیر کو نقرئی تمغے پر اکتفا ء کرنا پڑا ۔

***** ***** ***** 

ایک روزہ کر کٹ میچوں کے عالمی کپ میں کل فائنل مقابلے میں آسٹریلیاء نے ٹور نا منٹ میں نا قابل تسخیر رہنے والی بھارتی ٹیم کو شکست دے کر کر کٹ کے عالمی چیمپئن  ہونے کا خطاب حاصل کرلیا ۔ کل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلیاء نے بھارت کی جانب سے دیئے گئے 241؍ رنوں کے ہدف کو 4؍ وکٹوں کے نقصان پر 43؍ ویں  اوور میں پورا کر لیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی  اور  آسٹریلیاء کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس کے ہاتھوں فاتح آسٹریلیا ئی ٹیم کےکپتان پیٹ کمنس کو عالمی کپ ٹرافی دی گئی ۔اِس میچ میں 137؍ رنز بنا کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کر دار ادا کرنے والے بلّے بازٹر یوس ہیڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ جبکہ اِس ٹور نا منٹ میں چھ نصب سنچر یوں  اور  تین سنچر یوں کی مدد سے 765؍ رنز بنا نے والے بلّے باز وراٹ کوہلی کو مین آ ف دی سیریز کے ایوارڈ سے نواز گیا ۔  

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کی ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ جبکہ ٹور نا منٹ میں بہترین کارکر دی کرنے والی بھارتی ٹیم پر ملک کو فخر ہونے کا پیغام بھی وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں دیا ہے ۔

دریں اثناء آئندہ جمعرات سے بھارت  اور  آسٹریلیا کے ما بین ایک  ٹی  ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ اِس سیریز کا پہلا میچ وشا کھا پٹنم میں کھیلا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے تحت کل ناندیڑ ضلعےکےکنوٹ تعلقے کے کھیرڈا  اور  مارے گائوں میں آدیواسی شہر یوں کو مرکزی  اور  ریاستی حکو متوں کے مختلف فلاحی اسکیمات کی معلو مات دی گئی ۔ ساکنان کی جانب سے ملکا پور  اور  ماریگائوں میں سنکلپ یاترا کے تشہیری رتھ کا آدیواسی طرز پر استقبال کیا گیا ۔ اِس دوران عوام کو اُجو لا گیس یوجنا  ‘  پر دھان منتری ماتر تو وندنا یو جنا سمیت بچت گروپوں کو بینکوں کی معرفت فراہم کیے جانے والے قرض سے متعلق معلو مات فراہم کی گئی ۔

***** ***** ***** 

’’  تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا  ‘‘  کی معرفت سر کاری اسکیمات کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔ لاتور کی ضلع کلکٹر ورشا ٹھا کُر گھُگے نے متعلقہ افسران کو یہ ہدایت دی۔ وہ کل تر قی یافتہ بھارت یاترا کی قبل از تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سےمخاطب تھیں ۔ مختلف سر کاری اسکیمات کا فائدہ عوام  اور  محروم طبقات تک پہنچا نے کے لیے 22؍ تا 26؍ جنوری 2024؁ء کے دوران یہ خصو صی مہم چلا ئی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سمبھا جی نگر کے سنت ایکناتھ رنگ مندر میں کل ریاستی سطح کے بچوں کا مراٹھا ڈرامہ فیسٹیول منعقد ہوا ۔ اِس فیسٹیول کے فائنل رائونڈ میں جگہ بنا نے والے چھ ڈرامے کل پیش کیے گئے ۔ اِس فیسٹیول میں بیڑ  اور  کو لہا پور کے 40؍ فنکار بچوں نے حصہ لیا ۔ 

دریں اثناء ریاستی حکو مت کے ثقا فتی امور محکمے کی جانب سے چھتر پتی سمبھا جی نگر میں آج سے 62؍ ویں ریاستی مراٹھا فیسٹیول مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جالنہ  ‘  والوج  اور  چھتر پتی سمبھا جی نگر کے 9؍ ڈرامہ  ادارے اس فیسٹیول میں ڈرامے پیش کریں گے ۔ 28؍ نومبر سے شہر کے تاپڑیہ ناٹیہ مندر میں روز آنہ ایک ڈرامہ پیش کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم وشو کر ما اسکیم کے تحت دھارا شیو ضلع کے 15؍ ہزار وشو کر ما خاندانوں کو فی کس ایک لاکھ روپیوں کی سہو لیات دیے جانے کی اطلاع رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے دی ہے ۔ روایتی اسکل ہولڈر  افراد کو خود کا کاروبار شروع کرنے کے لیے اِس اسکیم کے تحت مر حلہ وار قرض دیا جا تا ہے ۔ رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے اپیل کی ہے کہ بارہ بلوتے دار سمیت روایتی کاروبار شروع کرنے والے افراد کی معا شی حالت کو سدھار نے کے مقصد سے ضلعے کی عوام اِس کا فائدہ لیں۔

***** ***** ***** 

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کل ناندیڑ کے راستہ تلنگا نہ میں انتخابی تشہیر ی مہم کے لیے روانہ ہوئی ۔ وہ خصوصی طیارہ سے صبح ساڑھے گیارہ کے قریب ناندیڑ ہوائی اڈہ پہنچی  ۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان  نے گاندھی کا اِس موقع پر استقبال کیا ۔ تلنگا نہ میں دو تشہیری ریلیوں سے خطاب کے بعد وہ ناندیڑ کے راستے دِلّی لوٹ گئی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے بسمت  ‘  اونڈھا  اور  کلمنوری تعلقے کے 25؍ تا 30؍ گائووں میں آج علی الصبح پانچ بجکر نو منٹ پر زلزلے کے خفیف جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ انسداد آفات محکمے کے مطا بق ریختر اسکیل پر اِس زلزلے کی شدت تین اعشا ریہ پانچ درج کی گئی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ پو نہ کے فو جی طبی کالج کو اعلیٰ ترین صدارتی اعزاز  ‘  آئندہ ایک دسمبر کو صدر جمہوریہ کےہاتھوں دیا جائے گا 

٭ ٹھانے میں مجوزہ بھارت رتن لتا منگیشکر موسیقی اسکول کا وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سنگ بنیاد

٭ دھارا شیو میں آج مہاراشٹر کیسری کشتی کا خطابی مقابلہ

اور

٭ ایک روزہ عالمی کپ کرکٹ ٹور نا منٹ میں آسٹریلیا ئی ٹیم چھٹی بار فاتح 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments:

Post a Comment