Monday, 4 December 2023

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 04/ دسمبر 2023ء وقت : صبح 09.00

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date : 04 December 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۴؍  دسمبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ بحریہ کے دن کا جشن منا نے  کے لیے وزیر اعظم  آج سِندھو دُرگ ضلعے میں مالون کے دورے پر 

٭ اسمبلی چنائوںمیں مدھیہ پر دیش ‘  راجستھان  اور  چھتیں گڑھ میں بی جے پی کو  اور  تیلنگا نہ میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثر یت 

٭ آج سے شروع ہو رہاہے پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس 

اور

٭ معذوروں کے عالمی دِن کے موقعے پر گزشتہ روز متعدد پروگرامس کا اہتمام 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ 52؍ ویں یوم ِ بحریہ کا جشن  آج  سندھو دُرگ ضلعے کے مالون میں منا یا جائے گا ۔اِس جشن میں شر کت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی آج شام مالون پہنچیں گے۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم کے ہاتھوں  چھتر پتی شیواجی مہاراج کے 28؍ فٹ اُنچے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی ۔ اِس کے بعد یوم بحریہ کی خاص تقریب کا اہتمام کیا جائےگا ۔اِس میں وِکرم آدِتیہ نامی بحری بیڑا  اور  آب دوز سمیت 20؍ جہا زوں  اور  40؍ جنگی جہازوں کی  Aerobatic Maneuver کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ 

***** ***** ***** 

چار  ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں  مدھیہ پر دیش  ‘راجستھان  اور  چھتیں گڑھ   میںبھارتیہ جنتا پارٹی کو  اور  تیلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثر یت حاصل ہوئی ہے ۔ 

مدھیہ پر دیش میں اقتدار برقرار  رکھنے میں بی جے پی کو کامیابی ملی ہے ۔ وہاں اسمبلی کی 230؍ نشستوں میں سے بی جے پی کو 163؍ نشستوں پر  ‘  کانگریس پارٹی کو 66؍ نشستوں پر  اور  ایک نشست پر آزاد امید وار کو کامیابی ملی ہے ۔ 

چھتیں گڑھ اسمبلی کی 90؍ نشستوں میں سے بی جے پی کو 54؍ نشستوں پر ‘  کانگریس پارٹی کو 35؍ نشستوں  پر  اور  ایک نشست پر آزاد امید وار کو کامیابی ملی ہے ۔ 

راجستھان میں بھی بی جے پی کو واضح اکثر یت حاصل ہوئی ہے ۔ وہاں اسمبلی کی 199؍ نشستوں میں سے بی جے پی کو 115؍ نشستوں پر  ‘  کانگریس پارٹی کو 69؍ نشستوں پر کامیاب ملی۔ دیگر پارٹیوں کو 7؍ نشستوں پر  جبکہ 8؍ نشستوں پر آزاد امید واروں کو کامیابی ملی ہے ۔ 

تیلنگانہ اسمبلی کی 119؍ نشستوں میں سے کانگریس پارٹی کو 64؍ نشستوں پر  ‘  بھارتیہ راشٹر یہ سمیتی کو39؍ نشستوں پر‘ بی جےپی کو 8؍  اور  ایم آئی ایم کو 7؍ نشستوں پر   اور  سی  پی  آئی کو ایک نشست پر کامیابی ملی ہے ۔ 

میزورم اسمبلی چنائو کی رائے شماری  آج کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے کہا ہے کہ 4؍ ریاستوں میں عوام کی رائے کانگریس پارٹی کو قبو ل ہے ۔ وہ کل ممبئی میں بول رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ 2024؁ء کے چنائوکی تصویر آج طئے نہیں ہو گی اُس میں تبدیلی آئے گی ۔ 

اِسی دوران مذکورہ چنائو کے نتائج پر غور و خوص کرنے کے لیے کل نئی دِلّی میں کانگریس پارٹی کے صدر ملک آر جُن کھر گے کی رہائش گاہ پر انڈیا اتحاد کی میٹنگ کا اہتمام کیا جائےگا ۔ رکن پارلیمان شرد پوار نے سا تارا میں ایک اخباری کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ 

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ 3؍ ریاستوں میں بی جے پی کو ملی کامیا بی فیصلہ کن ہے ۔ وہ کل ناگپور میں ذرائع ابلاغ سے مخاطب تھے ۔ 

***** ***** ***** 

مذکورہ چنائوں میںہوئی کامیابی پر بی جے پی کے عہدیداران  اور  کار کنا ن  نے کل ریاست بھر میں متعدد مقامات پر جشن منا یا۔ 

چھترپتی سنبھا جی نگر میں واقع پارٹی کے دفتر میں دیہی ترقیات کے وزیر گریش مہا جن  اور  ضلع صدر  شیریش بو راڑ کر  کی موجود گی میں کارکنان نے مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔ 

***** ***** ***** 

بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈ کر کے67؍ ویں مہا پری نِر وان دن کے موقعے پر اُنھیں خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے پرسوں ممبئی میں آنے والے پیروکاروں کے لیے گریٹر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے چیتیہ بھو می  ‘  چھتر پتی شیواجی مہاراج میدان   اور  ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر کی رہائش گاہ  ’’  راج گرہ  ‘‘ کے علاوہ متعدد مقامات پر بہترین شہری سہو لیات مہیا کر دی ہیں ۔

***** ***** ***** 

آج سے پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس شروع ہو ر ہا ہے ۔ یہ اجلاس آئندہ 22؍ تاریخ تک چلے گا ۔ اِس میں 15؍ نشستیں ہوں گی  جن میں

تبادلہ خیال کے لیے 21؍ بل پیش کیے جائیں گے ۔ 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


معذوروں کے عالمی دِن کے موقعے پر کل صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے  معذوروں کو باختیار بنا نے کے ایوارڈس تقسیم کیے۔ اِس مرتبہ مذکورہ اعزاز پانے والوں میں مہاراشٹر کے ستیہ پرکاش تِواری ‘  وئے بھو سانگڑے  اور  جیا رائے کا شمار ہے ۔  اِسی طرح جلگائوں ضلعےکے کُسُمبا میں واقع  دیپ استمبھ سنستھا  ‘ ممبئی کی سائننگ ہینڈس  اور  گڈ چِرولی ضلع پریشد کے معذوروں کی معاونت کے پروگرام کا بھی شمارہے ۔ 

اِسی دوران معذوروں کے عالمی دن کی منا سبت سے مرکزی وزارت برائے تعلیم کی جانب سے خصوصی کوئز کا اہتمام کیاگیا ہے ۔  یہ کوئز  mygov  پورٹل پر پورا مہینہ بھر دستیاب رہے گی ۔ اِس میں سبھی طلباء  ‘  اساتذہ   ‘  سر پرست  اور  عام شہر یان بھی حصہ لے سکتےہیں ۔ اِس میں حصہ لینے والوں کو ڈجیٹل سر  ٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ میں کل معذوروں کے عالمی دن کی منا سبت سے خصوصی تقریب اور  معذور  رائے دہندگان کے اندراج کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

اِس موقعے پر ناندیڑ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے معذور افراد سے اُن کے لیے بنائی گئی اسکیمات کا فائدہ اٹھانے کے لیے پورے اعتمادکے ساتھ قدم بڑھانے کی اپیل کی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں بھی معذوروں کے عالمی دن کی منا سبت سے مغدور کھلاڑیوں کے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس میں 40؍ معذور کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا ۔اِس موقعے پر وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے نے بتا یا کہ یو نیور سٹی کی جانب سے معذور کھلاڑیوں کے لیے اِنٹر کالج اسپورٹس ٹور نا منٹ کا اہتمام کیا جائے گا ۔ 

***** ***** ***** 

بیڑ میں واقع  ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈ کر سما جی انصاف بھون میں بھی کل مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس کے علا وہ سماجی انصاف بھون سے معذوروں کے تئیں عوامی آگا ہی میں اضا فہ کرنے کےمقصد سے ریلی بھی نکالی گئی تھی ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلع پریشد کے شعبہ سماجی بہبود  اور  معذوروں کی باز آ باد کاری کے ضلعی مرکز کی جانب سے کل صبح ریلی نکالی گئی تھی ۔ لاتور ضلع اسپورٹس کامپلیکس پر ضلع پریشد کے خصوصی کار گذار افسر  انمول ساگر نے ہر ی جھنڈی دکھا کر اِس ریلی کا آغاز کیا تھا ۔ اِس ریلی میں شامل معذور افراد نے نعرے لگا کر  اور  مختلف جملوں پر مبنی تختیاں  بلند کر کے عوام کی آگاہی میں اضا فہ کیا ۔ 

اِس ریلی میںلاتور کے 15؍ کالجیس میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء  کے ساتھ ساتھ تدریسی  اور  غیر تدریسی ملازمین بھی شامل تھے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کل ٹیمبھور نی  ‘  دہے گائوں  ‘  چا پا نیر  ‘  شرس گائوں  ‘ ورُڑ  ‘  پمپری بھال گائوں میں پہنچی  تھی ۔ اِس موقعے پر مقامی ساکنان نے یاترا کا پُر جوش استقبال کیا  اور  سر کاری اسکیمات کی معلو مات حاصل کی ۔ 

***** ***** ***** 

دھارا شیو ضلعے میں مہاراشٹر جیون اُننتی یعنی  اُمید مہم کے 501؍ خواتین بچت گروپوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے 10؍ کروڑ ر وپیوں کا قرض تقسیم کیا گیا ۔ دھا را شیو ضلع کلکٹر  سچن اومباسے نے خواتین بچت گروپوں سے  اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم  اور  وزیر اعلیٰ روزگارپروگرام سے زیادہ سے زیادہ استفا دہ کریں  اور  کاروبار کر کے خود کفیل بنیں ۔

***** ***** ***** 

آسٹریلیاکے خلاف کھیلی گئی پانچT-20 ؍ کرکٹ مقابلوں کی سیریز بھارت نے1 - 4؍  سے جیت لی ہے ۔ کل بنگلورو میں کھیلے گئے آخری مقابلے میں بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے آسٹریلیا کے سامنے 161؍ رنوں کا ہدف مقرر کیا تھا ۔ جوابی بلّے باز ی میں آسٹریلیا کی ٹیم 154؍ رن ہی بنا سکی۔ 

***** ***** ***** 

ریاستی فٹبال ٹور نا منٹ کل سے اُدگیر میں شروع ہوئے ۔ علاقائی افسر سُشانت شندے کے ہاتھوں اِس ٹور نا منٹ کا آغاز کیا گیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ اُدگیر میں متعدد کھیوں کے لیے بنیا دی سہو لیات دستیاب ہو رہی ہیں  اب یہاں سے با صلاحیب کھلاڑی تیار ہوں گے ۔  انھوں نے کہا اب اُدگیر کو با صلاحیب کھلاڑیوں کے شہر کے طور پر شہرت ملے گی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ بحریہ کے دن کا جشن منا نے  کے لیے وزیر اعظم  آج سِندھو دُرگ ضلعے میں مالون کے دورے پر 

٭ اسمبلی چنائوںمیں مدھیہ پر دیش ‘  راجستھان  اور  چھتیں گڑھ میں بی جے پی کو  اور  تیلنگا نہ میں کانگریس 

پارٹی کو واضح اکثر یت 

٭ آج سے شروع ہو رہاہے پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس 

اور

٭ معذوروں کے عالمی دِن کے موقعے پر گزشتہ روز متعدد پروگرامس کا اہتمام 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Post a Comment