▼

Friday, 22 December 2023

Text - آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ 22 د سمبر 2023ء وقت : صبح 09.00

Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date : 22 December 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲ ؍ دسمبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس کا اختتام  ‘  ارکانِ پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف پارٹیوں کا احتجاج 

٭ کووڈ کے نئے وائرس سے نہ گھبرانے  اور  احتیا طی تدا بیر اختیار کرنے کی وزیر اعلیٰ کی اپیل 

٭ ماںکی جانب سے بچہ کی ذات طئے نہ کیے جانے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ

٭ لوک ساہتیہ کے سینئر طالب علم پدم شری ڈاکٹر پر بھا کر مانڈے کی موت

اور

٭ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا  ایک روزہ کر کٹ مقابلہ جیت کر بھارت کا سیریز پر قبضہ 


اب خبریں تفصیل سے...

پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس کو کل غیر معلنہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔ اجلاس کے دوران لوک سبھا میں 18؍ جبکہ راجیہ سبھا میں 17؍ بل منظور ہوئے ۔ فوجداری قانو ن میں تبدیلی کرنے والے 3؍ بلوں کو پارلیمنٹ کی منظوری مل چکی ہے ۔ یہ بل راجیہ سبھا نے کل منظور کیے ۔ لوک سبھا میں وہ اِس سے قبل منظور ہو چکے تھے ۔ چیف الیکشن کمشنر  اور  الیکشن کمشنر تقرری بل  اور  اخبارات  و  رسائل اندراج بل 2023؁ء کل لوک سبھا میں منظور کیے گئے ۔حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے نئی دِلّی میں سنسد بھون تا وجئے چوک احتجاجی مارچ نکا لا  ۔ لوک سبھا سیکیو ریٹی کو تا ہی سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ استعفی دیں  اور  ارکان پارلیمنٹ کی معطلی منسوح کر نے کےمطا لبات کیے گئے ۔

***** ***** ***** 

پونہ-احمد نگر-چھتر پتی سنبھا جی نگر اِس راستہ پر بڑھتی ٹریفک کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے پونہ چھتر پتی سنبھا جی نگر ایکسپریس ہائی وے کی تعمیر جلد ہی مکمل کرنے کی اطلاع مرکزی وزیر برائے  روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی وے نتن گڈ کری نے لوک سبھا میں دی ۔ تعمیر کرو استعمال کرو  اور  منتقل کرو بی او ٹی اسکیم کے تحت یہ منصوبہ عمل میں لا یا جا رہاہے ۔ یہ راستہ پونہ رنگ روڈ سے جوڑا جائے گا ۔ نلے گائوں -چاکن - شنگنا پور  راستہ کی منصوبہ بندی بھی تیار ہونے اور اِس کے لیے تجویز مرکز کو منظور ی کے لیے بھیجے جانے کی اطلاع گڈ کری نے دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ  جے این  وَن پائے جانے کے ضمن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےکل ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ جائزاتی میٹنگ لی  اور  ضروری ہدایات دی ۔ فی الحال ریاست میں کورونا کے 45؍ ایکٹیو مریض ہیں جن میں ممبئی کے 27؍ پونہ  او ر ٹھا نے فی کس 8؍ جبکہ کولہا پور  اور  رائے گڑھ کے فی کس ایک مریض شامل ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے اپیل کی کہ عوام نہ گھبرائیں  اور  کورونا کی روک تھام کے لیے ہدایات پر عمل کریں ۔

***** ***** ***** 

  چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے نے بھی کل طبی محکمہ کی جائزہ میٹنگ لی ۔ کووڈ کا اب تک ایک بھی مریض ضلع میں نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام نہ گھبرائیں  اور  احتیاط کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے اپیل کی کہ بھیڑ بھاڑ کی جگہ پر ماسک کا استعمال کریں ۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ماں کی جانب سے بچے کی ذات طئے نہیں کی جائے گی ۔ ریاستی وفد نے کل جالنہ ضلعے کے آنتر والی سراٹی میں مراٹھا ریزر ویشن کے لیے احتجا ج کرنے والے منوج جرانگے پاٹل سے تبا دلہ خیال کیا ۔جس کے بعد وزیر گیریش مہا جن نے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے کہا کہ ایک فرد کُنبی ہوگا  تو  اُس کی بیوی کے رشتہ داروں کو کُنبی سر ٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا ۔ آدمی کے آخر تک کُنبی اندراج دیکھے بغیر یہ کارروائی جاری رہے گی ۔ اِس موقعے پر وزیر اُدئے سامنت  اور  سندیپان بھومرے موجود تھے ۔ دریں اثناء ریزر ویشن دینے کے لیے 24؍ دسمبر کی تاریخ بڑھا نے کا جرانگے نے انکار کیا ہے ۔ جرانگے آج لاتور میںاجلاس سے خطاب کریں گے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی ممکتی وزیر برائے سماجی انصاف و قو می صدر  ریپبلکن پارٹی  رام داس آٹھو لے نے کہا کہ عوامی مفاد کی مردم شماری ہونی چاہیے ۔ وہ کل ایوت محل میں نا مہ نگاروں سے مخا طب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ریزر ویشن کا مسئلہ ختم کرنا ہو تو جس ذات کی جنتی تعداد ہے اُس کے حساب سے ریزر ویشن دینا ہو گا ۔

***** ***** ***** 

لوک ساہتیہ کے بزرگ مطالعہ کار   او ر ممبئی یو نیو رسٹی کے لوک کلا اکاڈ می کے رہنما پدم شری  ڈاکٹر پر بھا کر بھانو داس مانڈے کل احمد نگر میں انتقال ہو گیا ۔ وہ 90؍ سال کے تھے ۔ ڈاکٹر با باصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے مراٹھی شعبہ کے صدر کے طور پر انہوں نے ذمہ داری بھی سنبھا لی انہوں نے لوک سا ہتیہ ریسرچ سینٹر کی بنیاد رکھی  ۔اُن کی 50؍ کتابیں مراٹھی  اور  انگریز ی زبان میں شائع ہوئیں ۔ مرکزی حکو مت نے مانڈے کو اِس سال پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا ۔

***** ***** *****

حیدر آباد مُکتی سنگرام کے سینئر مجاہد آزادی مورگاپّا کاشی ناتھ اپّا کھُمسے کاکل پیرانہ سالی کے سبب انتقال کر گئے۔ وہ 103؍ برس کے تھے ۔ کھُمسے نے امبا جو گائی تعلقہ کے بر داپور میں ہوئی پولس کارروائی میں نما یاں کار کر دگی کی تھی ۔ رینا پور میں آج اُن کی آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔

***** ***** *****

ترقی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کو بہتر پذیرائی مل رہی ہے ۔ یہ یاترا کل چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے پون نگر علاقہ میں پہنچی ۔ اِس یاترا کے ذریعہ حاصل شدہ سہو لیات کی عوام نے اطلاع دی ۔

’’  میرا نام چترا ستیش تڑی لے ہے ۔مجھے آیوشمان کارڈ مل گیا ہے ۔اُس سے مجھے بہت اچھا لابھ ملتا ہے ۔میں مودی جی کی آبھاری ہوں ۔انھوں نے اچھی اسکیم نکالی ہے ۔‘‘

اِس اسکیم کے تحت آج لاتور ‘  پربھنی  او ر ہنگولی ضلعے کے کچھ گرام پنچایتوں میں ویڈیو رتھ کے ذریعہ سر کاری اسکیمات کی معلو مات فراہم کی جائے گی ۔

***** ***** *****

بزرگ سماجی کار کن میدھا پاٹکر نے ناندیڑ ضلعے کے دیگلور تعلقے میں مجوزہ لینڈی پرو جیکٹ کی تعمیر  کے لیے پہلے’’  باز آ باد کار پھر آبی پُشتے کی تعمیر ‘‘ کا موقف ظاہر کیا ہے ۔ میدھا پاٹکر کل اِس سلسلے میں ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت  اور  بقائے آب محکمے کے افسران سے گفت و شنید کے بعد بول رہی تھیں ۔ انھوں نے واضح کیا کہ آ بی پُشتے کی تعمیر کے لیے کسانوں کی مخالفت نہیں ہے  تاہم  اُن کا موقف ہے کہ پہلے متاثرین کی باز آباد کاری کی جائے  او ر پھر آبی منصوبہ تعمیر کیا جا ئے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ میں کل اسپیشل پولس انسپکٹر ششی کانت مہا ور کر کی سر براہی میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اِس موقعے پر جمہوری طریقے سے احتجا ج کرنے پر پولس انتظامیہ کی جانب سے تعاون کرنے  اور  امن وقانون کی صورتحال کو نقصان پہنچا نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اشا رہ مہا ور کرنے دیا ۔ اِس اجلاس میں ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔

***** ***** *****

بھارت  اور  جنوبی افریقہ کے ما بین جاری ایک روزہ میچوں  کی سیریز بھارت نے دو-ایک سے جیت  لی ہے ۔ کل جنوبی افرقیہ کے پرل میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 78؍ رنوں سے ہرا دیا ۔ بھار تنے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ اووروں میں 296؍ رنز بنائے ۔ جس کےجواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 216؍ رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ ارشدیپ سنگھ نے جبکہ آویش خان  اور  واشنگٹن سُندر نے دو - دو  کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  آسٹریلیا ء کی خواتین کر کٹ ٹیموں کے در میان ممبئی میں جاری ٹیسٹ کر کٹ میچ کے پہلے دن کل بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 98؍ رنز بنا لیے ۔ بھارت کی جانب سے اِسمر تی مندھا نا 43؍ جبکہ اسنیہہ رانا چاررنوں پر کھیل رہی ہیں ۔ اِس سے قبل آسٹریلیاء کی پہلی اننگ 219؍ رنوں پر سمٹ گئی ۔

***** ***** *****

ویلڈنگ کے شعبے میں جدید تیکنا لو جی کو متعارف کر وانے  اور  چھتر پتی سنبھا جی نگر صنعتی شعبے کے فروغ کےمقصد سے  ’’  ویلڈ ٹیک فیئر2023؁ ‘‘  منعقد کیا جا رہا ہے ۔ چیمبر آف مراٹھواڑہ انڈسٹریز اینڈ ایگری کلچر  مراٹھواڑہ آٹو کلسٹر  ‘  مراٹھواڑہ ایسو سی ایشن آف اسمال اسکیل انڈسٹریز اینڈ ایگریکلچر   اور  اورنگ آباد انڈسٹریل سپلائر اسو سی ایشن کے اشتراک سے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں منعقدہ اِس فیئر کا افتتاح آج وزیر ہائوزنگ اتُل ساوے کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

***** ***** *****

لنگا یت سماج کو ریزر ویشن دینے کے مطالبے پر کل لاتور میں ایک احتجا جی جلوس نکا ا گیا ۔ اِس موقعے پر مظاہرین کی جانب سے ویر شیو لنگا یت سماج  کو  ’’  وانی   ‘‘  ذات کے سر ٹیفکیٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

***** ***** *****

لاتور ضلعے میں  ’’  وزیر اعظم تپ دق سے پاک بھارت   ‘‘  مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ضلع کلکٹر ور شا ٹھاکُر گھو گے نے اِس مہم میں شامل ہو کر ٹی بی کے مریصوں کو بر وقت مقوی اغذیہ فراہم کرنے میں انتظامیہ کا تعا ون کرنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** *****

پر بھنی ضلعے کے پور نا تعلقہ کے لکشمن نگر میں ضلع کلکٹر رگھو نا تھ گاوڑے کی موجود گی میں سر کاری ریت ڈپو کی شروعاتہو ئی ۔ انتظامیہ کی نئی پالیسی کے ایک حصہ کے طور پر یہ ڈپو شروع کیا گیا ہے ۔ اِس کے ذریعے 600؍ روپئے فی براس کے حساب سے ریت ملے گی ۔

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس کا اختتام  ‘  ارکانِ پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف پارٹیوں کا احتجاج 

٭ کووڈ کے نئے وائرس سے نہ گھبرانے  اور  احتیا طی تدا بیر اختیار کرنے کی وزیر اعلیٰ کی اپیل 

٭ ماںکی جانب سے بچہ کی ذات طئے نہ کیے جانے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ

٭ لوک ساہتیہ کے سینئر طالب علم پدم شری ڈاکٹر پر بھا کر مانڈے کی موت

اور

٭ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے یک روزہ کر کٹ مقابلہ جیت کر بھارت کا سیریز پر قبضہ 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Post a Comment