Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 23 March 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳ ؍مارچ ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ اِسرو کے خلائی جہاز
R L V Pushpak
کا کامیابی سے زمین پر نزول
٭ وزیراعظم نریندر مودی کو بھو ٹان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا
٭ میں کسی بھی چُنائو میں حصہ نہیں لے رہا ہوں ‘ سینئر رہنما شردپوار کا اعا دہ
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے 18؍ محصول منڈلوں میں خشک سالی کا اعلان
اور
٭ IPL کر کٹ مقابلوں کا آغاز ‘ رائل چیلنجرس بنگلورو کو شکست دے کر چنئی سوپر کنگز فاتح
اب خبریں تفصیل سے...
بھارتی خلائی تحقیقی اِدارے اِسرو نے کل آر ایل وی پُشپک نامی دوبارہ قابل استعمال سیٹالائٹ لانچ وہیکل کو کامیابی کے ساتھ زمین پر اُتارا ۔ یہ مہم کرنا ٹک کے چتر درگ آزمائشی مرکز پر کامیابی سے مکمل کی گئی ۔ اِسرو کے چیئر مین سو م ناتھ نے خود کار طریقے سے خلائی جہاز کو چلانے ‘ اُتار نے اور ایندھن فراہم کرنے پر اِس مِشن پر مامور ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ اطلا عات و نشر یات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی اِس کا میابی پر اِسرو کے سائنسدانوں کو تہنیت پیش کی ہے ۔
***** ***** *****
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجریوال کو شراب بد عنوا نی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے انہیں عدالت نے آئندہ 28؍ مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ -ای ڈی کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ کیجریوال کو کل دِلّی کے رائوس ایوینیو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت میں بحث کے دوران ED کے افسران نے شراب بد عنوا نی معاملے میں اُنہیں ماسٹر مائنڈ بتا یا اور الزام عائد کیا کہ شراب پالیسی سے حاصل ہونے والی رقم کا گوا انتخابات میں استعمال کیاگیا ۔ ED نے کیجریوال کو 10؍ دن کی EDتحویل میں دینے کا عدالت سے مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
سینئر سماجی کار کن ا ننا ہزار ے نے اِس معاملے میں سخت ردّعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ کیجریوال کو اُن کے کر تو تو ں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہزار ے کل احمد نگر میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ایک وقت میرے ساتھ کام کرنے والے اور شراب مخالف کیجریوال کو شراب کے لیےپالیسیاں بنا تے ہوئے دیکھ کر اُنہیں دکھ ہوا ہے ۔
اِسی بیچ دہلی ہائی کورٹ میں مفادِ عامّہ کی ایک در خواست دائر کی گئی ہے جس میں کیجریوال کو دہلی کے وزیر اعلیٰ عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔ سماجی کار کن سُر جیت سنگھ یادو نے یہ عرضی داخل کی ہے ۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے دِلّی ایکسائز پالیسی بد عنوا نی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی کی رہنما کے کویتھا کی طرف سے دائر ضما نت کی در خواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے او ر ضمانت کے لیے نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیت ہونے کی بناء پر کسی کو بھی براہ راست ضما نت کے لیے سپریم کوٹ آنے کی جازت نہیں دی جا سکتی ۔ سب کو قانون کے مطا بق طریقہ کار پر عمل کرنا ہو گا ۔ عدالت کے اِس فیصلے کے بعد کیجریوال نے اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل اپنی درخواست واپس لے لی ۔
***** ***** *****
کیجریوال کی گرفتاری کے بعد مخالف جماعتوں نے انتخابی کمیشن سے اِس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس کے قائد ابھیشیک منو سنگھوی نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حز ب اختلاف کے وفد نے انتخابی کمیشن سے ملاقات کی ہے اور مداخلت کی مانگ کی ہے ۔ اِس وفد میں کانگریس ‘ ترنمول کانگریس ‘ ڈی ایم کے ‘ سماج وادی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنما شامل تھے ۔
***** ***** *****
اِسی دوران عام آدمی پارٹی کے قائد اور کار کنان نے کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی اور دیگر مقامات پر احتجاج کیا ۔ عام آدمی پارٹی کے کار کنوں نے کل ناسک ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو نعرے بازی کی ۔ ٹائر جلائے اور احتجاج کیا ۔ پارٹی کار کنا ن نے اِس گرفتار ی کے خلاف دھو لیہ اور شو لا پور میں بھی احتجا ج کیا ۔ وہیں جالنہ میں بھی عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر سنجوگ ہواڑے سمیت دیگر کار کنان نے کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت کی اور احتجاج کیا ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی پارٹی کی جانب سے کلکٹردفتر کے روبرو آندو لن کیا گیا ۔ اِس دوران پولس نے 3؍ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کل 15؍ امید واروں پر مشتمل چو ٹی فہرست کا اعلان کیا ہے ۔ اِس میں تامل ناڈو اور پدو چیری کے امید واروں کے نام شامل ہے ۔ اِسی بیچ مہا یو تی اتحاد کے کئی رہنمائوں نے کل ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی سرکاری رہائش گاہ ساگر پر میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ مہا یو تی کی انتخا بی کمیٹی کا بھی وہیں اجلاس ہوا ۔ بی جے پی نے ریاست میں 20؍ امید واروں کا اعلان کیا ہے ۔ مہا یو تی کی بقیہ 28؍ نشستوں کی تقسیم ابھی باقی ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کو بھو ٹان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز The Order of the Druk Gyalpo سے نوازا گیا ۔ بھو ٹان کے بادشاہ جِگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک نے تھِمپو میں منعقدہ تقریب کے دوران مودی کو یہ ایوارڈ پیش کیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایواڈر بھارت اور بھارت کے عوام کے لیے فخر کی بات ہے اور وہ ملک کے عوام کی جانب سے یہ اعزاز قبول کر رہے ہیں ۔
***** ***** *****
سینئر قائد شرد پوار نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی چُنائو میں حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔ کل بارامتی میں صحافیوں سے بات کر تے ہوئے انہوں نے یہ بات دہرائی ۔ پوار نے بتا یا کہ مہا وِکاس آ گھاڑی میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت ابھی جارہی ہے ۔انہوں نے اِس موقعے پر دہلی کے وزیر ا علیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر بھی تنقید کی ۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر راشٹر وادی کانگریس پارٹی اجیت پوار گروپ نے ایک انتخابی منشور کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ 20؍ اراکین پر مشتمل اِس کمیٹی کے سر براہ امداد باہمی کے ریاستی وزیر دلیپ وڑسے پاٹل ہوں گے ۔ کمیٹی کے اراکین میں دھننجئے مُنڈے ‘ انیل پاٹل ‘ ادیتی تٹکرے اور ہر ہری جھِروڑ وغیرہ شامل ہیں ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
کل ہر طرف پانی کا عالمی دن منا یا گیا ۔ ’’ اَمن کے لیے پانی ‘‘ اِس برس کے عالمی پانی دن کا نظریہ ہے ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں کل صبح مہاراشٹر لائف اتھاریٹی کی جانب سے پانی سے متعلق بیداری کے لیے جلوس نکالا گیا ۔ اِس میں شہر یان اور سماجی اداروں کے کار کنان نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔
اِسی بیچ دھا را شیو میں لائف اتھاریٹی کے افسران و ملازمین نے پانی سے متعلق عہد لیا ۔ پانی سے متعلق بیداری کے لیے شہر میں ریلی نکا لی گئی ۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ اِس مو قعے پر شہر میں پا نی کے استعمال ‘ کفایت شعاری اور صفائی کے موضوع پر لیکچر بھی منعقد کیا گیا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے چھتر پتی سنبھا جی نگر تعلقے کے 14؍ سوئیگائوں تعلقے کے 4؍ سمیت کُل 18؍ محصول منڈلوں میں شدید خشک سالی کا اعلان کیاگیا ہے ۔ ساتھ ہی دیگر تعلقہ جات کے 50؍ محصول منڈلوں میں خشک سالی جیسی صورتحال ظاہر کی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے قحط سالی سے متاثرہ اِن دیہاتوں میں حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے اور مرا عات نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع پریشد کےCEO وِنئے مون نے کل ضلع میں پانی کی کمی کے معاملے میں ایک جائزاتی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اِس موقعے پر پانی کی کمی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان کا جائزہ لیاگیا ۔ فی الحال ضلعے میں 10؍ خانگی کنویں تحویل میں لے کر آب رسانی کی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے میں فی الحال 12؍ دیہاتوں میں 21؍ ٹینکروں کی مدد سے آب رسانی کی جا رہی ہے ۔ وہیں 270؍ کنویں تحویل میں لے کر 140؍ دیہاتوں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے سے لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے پنکجا منڈے کے نام کے اعلان کے بعد کل ضلع میں اُن کا پُر جوش استقبال کیا گیا ۔ انھوں نے کل دھا من گائوں میں انتخابی مہم چلائی اِس موقعے پر منڈے نے بتا یا کہ انھوں نے ذات پات کی نہیں بلکہ ترقی کی سیاست کی ہے ۔
***** ***** *****
بیڑ کی ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ مُنڈے نے کہا ہے کہ رائے دہی سے ہی جمہوریت مضبوط ہو گی ۔ بیڑ ضلعے میں چو تھے مر حلے کے دوران 13؍ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انھوں نے تمام رائے دہندگان سے انتخابی عمل میں شامل ہونےکی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجت رائوت نے ہدایت دی ہے کہ انتخابات کے دوران معذوروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اِس کے لیے انتخابی مراکز پر سہو لیات فراہم کی جائیں ۔ وہ کل انتخابی کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے معذور رائے دہندگان کی مدد کےلیے رضا کار بھر تی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ رائوت نے بتا یا کہ ضلعے میں پُر امن انتخابات کے لیے نیم فو جی دستے بھی تعینات کیے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ IPL کرکٹ مقابلوں کا کل سے آغاز ہو چکا ہے ۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسپورٹس کامپلیکس میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں کل چنئی سو پر کنگز نے رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم کو 6؍ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ چنئی سو پر کنگز نے بنگلورو کی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 174؍ رنوں کے ہدف کو 19؍ اوور میں حاصل کر لیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ اِسرو کے خلائی جہاز
R L V Pushpak
کا کامیابی سے زمین پر نزول
٭ وزیراعظم نریندر مودی کو بھو ٹان کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا
٭ میں کسی بھی چُنائو میں حصہ نہیں لے رہا ہوں ‘ سینئر رہنما شردپوار کا اعا دہ
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے 18؍ محصول منڈلوں میں خشک سالی کا اعلان
اور
٭ IPL کر کٹ مقابلوں کا آغاز ‘ رائل چیلنجرس بنگلورو کو شکست دے کر چنئی سوپر کنگز فاتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment