Friday, 22 March 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ 22؍مارچ 2024ء وقت:صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 22 March-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۲؍ مارچ  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****


::::: سرخیاں::::::

سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں:

٭ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات کی ر ائے دہندگان راست شکایت درج کروا سکیں گے۔

٭ پار لیمانی انتخابات کیلئے بی جے پی امیدو ار وں کی تیسری اور کانگریس پارٹی کے 57   امیدو ار وں کی فہرست جاری؛ لاتور سے ڈ اکٹر شیواجی کاڑگے او ر ناندیڑ سے سابق رُکنِ اسمبلی وسنت ر ائو چو ہان کو اُمیدو ار ی۔

٭ مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے معاملے میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کجر یوال گرفتار۔

٭ MPSC امتحانات کے نظام الاوقات میں تبدیلی؛ تصحیح شدہ تاریخو ں کا عنقریب اعلان۔

اور۔۔ ٭ احمد نگر میں سینئر زمرہ کے قومی کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز۔

***** ***** *****


اب خبریں تفصیل سے:

انتخابات کے د ور ان ضابطۂ ا خلاق کی خلاف و رزی ہونے پر رائے دہندگان انتخابی کمیشن سے راست شکایت کرسکیں گے۔ انتخابی کمیشن نے اس کیلئے ’’سی وِجِل سٹی زن اَیپ‘‘ متعارف کرو ایا ہے۔ اس اَیپ پر موصول ہونے والی شکایتوں پر پہلے 100منٹ میں پہلی کارروائی کی جارہی ہے۔

***** ***** *****

انتخابی کمیشن نے شہریوں کے موبائل فونس پر ترقی یافتہ بھار ت اسکیما ت سے متعلق پیغامات ارسال ہونے کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف و رزی قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جار ی کیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے ان پیغامات کو بند کرنے کی ہد ایت بھی مرکزی حکومت کو د ی ہے۔ اس کے علاوہ انتخا بی کمیشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو ر یلوے اسٹیشنوں‘ طیران گاہوں جیسی سرکاری املاک پر سے غیر قانونی پوسٹر او ر بینرس ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔

***** ***** *****

مرکزی انتخابی کمشنر کی تقرری سے متعلق نئے قانون پر ر وک لگانے سے عد الت ِ عظمیٰ نے انکار کیا ہے۔ اس قانون کے مطابق گیانیش کما ر او ر سُکھبیر سنگھ سِندُھو اِن دو انتخابی کمشنرو ں کی تقرر ی کے بعد اسے چیلنج کرنے والی عرضی د اخل کی گئی تھی، جسے جسٹس سنجیو کھنہ ا ور جسٹس د یپانکر دَتا کی بینچ نے خارج کرد یا۔ عد الت نے کہا کہ پا رلیمانی انتخابات کے موقع پر اس قا نون پر عمل آور ی کو ر وکا نہیں جاسکتا۔

***** ***** *****

انتخابی بانڈز کے معاملے میں SBI نے سیرئیل نمبر سمیت تمام معلومات الیکشن کمیشن کو دی ہے۔ اس سے متعلق بینک نے کل عد الت ِ عظمیٰ میں ایک حلف نامہ د اخل کیا۔ اسٹیٹ بینک کی د ی گئی معلوما ت دو فائلوں میں انتخابی کمیشن نے و یب سائٹ پر جاری کی ہے۔ ایک فائل میں خریدنے والے کا نام‘ تاریخ‘ بانڈ کا سیرئیل نمبر ہے‘ جبکہ دو سری فائل میں سیاسی پارٹی کا نام‘ بانڈ کا سیرئیل نمبر و تاریخ ہے۔

***** ***** *****

پارلیمنٹ کے عام انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے کل امیدو ار وں کی تیسری فہر ست جاری کی ہے۔ تمل ناڈو کی پارلیمانی نشستوں سے متعلق  یہ فہرست ہے، جس میں مرکزی وزیرِ مملکت بر ائے ا طلاعات و نشریات ا یل مُروگن کو نیل گریس سے امیدو ار بنایا گیا ہے۔

***** ***** *****

کانگریس پا رٹی نے بھی ر یاست کی سات نشستوں سمیت تقریباً 57 نشستوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ لاتور سے ڈا کٹر شیو اجی کاڑگے‘ ناند یڑ سے وسنت را ئو چوہان‘ نند ور بار سے گو وال پا ڈوی‘ امراوتی سے بلونت و انکھیڑے‘ پونہ سے رو یندر دھنگیکر‘ شولاپور پرنیتی شندے، جبکہ کولہاپور سے شاہو مہاراج چھترپتی کو امیدواری دی گئی ہے۔

لاتو ر پارلیمانی حلقے کےلئے مہا وِکا س آگھاڑی کے امیدو ار ڈاکٹر شیو اجی کاڑگے امراضِ چشم کے ماہر ہیں ا ور لاتور شہر میں لکشمی نیترالیہ کے ذریعے گذشتہ 25 سے ز ائد برسوں سے مریضوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

دریں اثنا‘ اکولہ مغرب وِدھان سبھا ضمنی انتخا ب کیلئے کانگریس نے ساجد پٹھان کو امیدو ار بنایا ہے۔ 

وسنت ر ائو چو ہا ن کو راشٹرواد ی کانگریس نے 2002 میں پہلی بار وِدھان پریشد بھیجا تھا۔ اس کے بعد وہ 2014 میں کانگریس کے ٹکٹ پر نائیگائوں اسمبلی حلقے سے منتخب ہوئے تھے۔ 2019 میں انھیں شکست ہوئی تھی۔

***** ***** *****

مہاراشٹر پردیش کا نگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے عام انتخابات کیلئے مہا وِکاس آگھاڑی میں نشستوں کی تقسیم اور امیدو ار آئندہ دو تین دِنوں میں ظاہر ہوں گے۔ پٹولے کل ممبئی میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ 

***** ***** *****

وزیرِ اعلیٰ ا یکناتھ شندے نے بھی کل ممبئی میں شیوسینا عہدید اران اور کارکنان کی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منسے صدر ر اج ٹھاکرے کے ساتھ بات چیت ہوچکی ہے اور جلد ہی مناسب فیصلہ لیا جائےگا۔

***** ***** *****

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو کل دہلی میں مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں انفو رسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کرلیا۔ اس سے پہلے ای ڈی حکام نے کیجریو ال کے گھر کی تلاشی لی۔ شراب پالیسی سے متعلق بدد یانتی کے معاملہ میں ای ڈی نے کیجریوال کو حاضر رہنے کیلئے نو سمنس بھیجے تھے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی اس وقت کی جب دہلی ہائیکورٹ نے کل کیجریوال کی گرفتاری کو تحفظ د ینے سے انکار کردیا۔ عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے  کیجریوال کی گرفتاری کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا انتباہ دیا ہے۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** *****


پتنجلی کمپنی کی دو ائیوں سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے والے اشتہارات سے متعلق کمپنی کے مینیجنگ ڈا ئریکٹر بال کرشن نے کل سپریم کورٹ میں بلا شرط معافی مانگ لی۔ گذشتہ 27 فر وری کو سپریم کورٹ نے پتنجلی آیوروید کو بلڈ پریشر‘ ذ یابطیس، سندھیوات، دمہ اور موٹاپے جیسی بیماریوں سے متعلق جھوٹے دعو ے کرنے و الے اشتہارات کو شائع کرنے سے منع کرنے کے بعد بھی اس کی اشا عت جا ری تھی۔ اس معاملے میں کو رٹ نے بابا رام دیو  ا ور آچاریہ بال کرشنن کو دو اپریل کو عدالت کے ر وبرو حاضر رہنے کے احکامات دئیے ہیں۔

***** ***** *****

مہاراشٹر پبلک سرو س کمیشن‘ مہاراشٹر گزیٹیڈ سول سروسیس پری اگزامنیشن‘ سوشل و یلفیئر آفیسر گرو پ بی اور دیگر پسما ندہ بہوجن و یلفیئر آفیسر گروپ بی کے تحت منعقد کیے جانے والے ڈ ائریکٹ سرو س ٹسٹ کے امتحانات ملتو ی کردئیے گئے ہیں۔ یہ امتحانات 28اپریل اور 19 مئی کو ہونے والے تھے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ نظرِ ثانی شدہ تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

دریں اثنا‘ مہاراشٹر پبلک سر وس کمیشن‘ اسٹیٹ سرو سیس مین اگزامنیشن 2022- میں کمیشن کی ویب سا ئٹ پر گروپ اے ا ور گرو پ بی گزیٹیڈ عہدوں کیلئے اہل امیدو ار وں کی عارضی انتخابی فہرستیں جاری کی ہیں‘ جن میں  کُل 23کیڈرس ہیں۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امیدوار وںکو 27 مارچ 2024 تک بھرتی کے عمل سے آپٹ آئوٹ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جس کے بعد میرٹ لسٹ کے ساتھ سفارشی فہرست کمیشن کی ویب سا ئٹ پر شائع کی جائےگی۔ 

***** ***** *****

بھارتیہ ریزرو بینک نے احکا مات دئیے ہیں کہ تمام بینک سر کاری کاموں کیلئے اپنی شاخیں 31 ما رچ کو کھلی رکھیں۔ اس دِن بینک کی خدمات جا ری رہنے سے متعلق ممکنہ اشتہا ر دیں۔ 

***** ***** *****

ہنگولی‘ پربھنی‘ ناند یڑ ان تین ضلعوں میں کل صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہنگولی ضلعے کے بسمت تعلقے کے کُرُند ا اور ر امیشو ر تانڈا کا شما لی حصہ زلزلے کا مرکز تھا۔ دریں اثنا‘ زلزلے کے ضمن میں ناند یڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کل آن لا ئن میٹنگ لی۔ 

ا نھوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے معمولی تھے‘ عو ام احتیاط بر تیں اور نہ گھبرائیں۔

***** ***** *****

بیڑ ضلعے میں فی الحال پانی کی قلّت ہوگئی ہے اور کچھ آبی پشتوں میں پانی کی سطح مردہ ذخیرے تک پہنچ گئی ہے۔ بیڑ تعلقے میں 20‘ گیور ائی تعلقے میں 21‘ جبکہ شرو ر تعلقے میں دو‘ اس طرح تقریباً 43 گا ئوں کو ٹینکروں سے پانی فرا ہمی کی شر وعات کو ڈویژنل عہدیداروں نے منظوری دی ہے۔

***** ***** *****

عوامی بیدار ی کے حصے کے طور پر ا ورنگ آ باد وسطی اسمبلی حلقے میں کل ایک انوکھا تجربہ کیا گیا۔ تقریباً 126  اسکولو ں کے پانچو یں تا نویں کے طلبہ نے اپنے سرپرستوں کو خط لکھ کر ووٹ د ینے کی اپیل کی۔

***** ***** *****

قو می سینئر زمرے کے کبڈی مقا بلوں کا کل سے احمدنگر کے واڈیا پارک مید ان پر آغاز ہوا۔ ارجن ایو ارڈ  یافتہ کبڈی کھلاڑی اشوک شندے‘ عالمی کبڈی کھلاڑی تشار آروٹے کے ہاتھوں ان مقابلوں کا افتتاح عمل میں آیا۔ چار دِنوں تک جا ری رہنے والے ان مقابلوں میں ملک بھر کی 30 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کل ہوئے افتتاحی مقابلہ میں گروپ بی کی مہاراشٹر ٹیم نے گجرات کو 48-31 سے شکست دی۔ دیگر مقابلوں میں بھا رتی ریلوے نے بی ایس این ایل کو 40-07‘ گوا نے بنگال کو 46-16 ‘ جبکہ ہریانہ نے اُ تراکھنڈ کو 42-22 سے شکست دی۔

***** ***** *****

سوئیس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلہ میں بھارت کی کِدامبی شریکانت‘ کرن جا رج او ر پریانشو ر اجاوت نے کو ارٹر فائنل میں د اخلہ حاصل کرلیا ہے۔ کل ہوئے مقابلہ میں شر ی کانت نے ملیشیا کے کھلاڑی کو 21-16, 21-15 ‘ کرن نے فر انس کے کھلاڑی کو 22-20, 18-21, 21-18‘ جبکہ پریانشو نے چین کے کھلاڑ ی کو 21-13, 21-14  سے شکست دی ۔ خواتین کے ڈبلز میں گائیتری گوپی چند اور ٹریسا جالی کی جوڑی نے بھی کو ارٹر فائنل میں د اخلہ حاصل کیا ہے۔

***** ***** *****

انڈین پر یمیر لیگ (IPL) کرکٹ ٹو رنامنٹ کی آج سے شر وعات ہورہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دو ہفتوں کا ٹائم ٹیبل بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ظاہر کیا ہے۔ اس کے مطابق آج شرو عاتی مقابلہ چنئی سپر کنگز ا ور ر ائل چیلنجرس بنگلورو  کے مابین ہوگا۔ رات آٹھ بجے چنئی کے ایم اے چدمبرم مید ان پر یہ مقا بلہ کھیلا جائےگا۔ 

دریں اثنا‘ آئی پی ایل کی چنئی سپر کنگز ٹیم کی قیادت کیلئے مہندر سنگھ دھونی کے بجائے رُتو ر اج گائیکو اڑ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چنئی سپر کنگز منتظمین نے یہ فیصلہ لیا۔ رُتو ر اج گائیکو اڑ نے 2019 میں اس ٹیم کی جانب سے کھیل کی شرو عات کی تھی۔

***** ***** *****

چھترپتی سمبھاجی نگر میں مہاوِترن کے ڈویژنل ڈرامہ مقابلے کا افتتاح آج ہوگا۔ شہر کے تاپڑیہ ناٹیہ مندر میں ہونے والے اس مقابلہ میں آج شام سا ڑھے سات بجے چھترپتی سمبھاجی نگر ڈو یژن کے ’’اُتّر د ائِتو‘‘، سنیچر صبح نو بجے ناند یڑ ڈویژن کے بلائنڈ گیم، جبکہ دو پہر ا یک بجے لاتور ڈو یژن کے ’’آشاڑھاتِل ایک دِوَس‘‘ یہ ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔ کل ان مقابلوں کے انعامات تقسیم ہوں گے۔ 

***** ***** *****




::::: سرخیاں::::::

آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

٭ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات کی ر ائے دہندگان راست شکایت درج کروا سکیں گے۔

٭ پار لیمانی انتخابات کیلئے بی جے پی امیدو ار وں کی تیسری اور کانگریس پارٹی کے 57   امیدو ار وں کی فہرست جار ی؛ لاتور سے ڈ اکٹر شیواجی کاڑگے او ر ناندیڑ سے سابق رُکنِ اسمبلی وسنت ر ائو چو ہان کو اُمیدو ار ی۔

٭ مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے معاملے میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کجر یوال گرفتار۔

٭ MPSC امتحانات کے نظام الاوقات میں تبدیلی؛ تصحیح شدہ تاریخو ں کا عنقریب اعلان ۔

اور۔۔ ٭ احمد نگر میں سینئر زمرہ کے قومی کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز۔

***** ***** *****


اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****



No comments:

Post a Comment